Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 8

سورة الجمعة

قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِیۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡہُ فَاِنَّہٗ مُلٰقِیۡکُمۡ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ٪﴿۸﴾  11

Say, "Indeed, the death from which you flee - indeed, it will meet you. Then you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you about what you used to do."

کہہ دیجئے! کہ جس موت سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو تمہیں پہنچ کر رہے گی پھر تم سب چھپے کھلے کے جاننے والے ( اللہ ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے کئے ہوئے تمام کام بتلا دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّ
بےشک
الۡمَوۡتَ
موت
الَّذِیۡ
وہ جو
تَفِرُّوۡنَ
تم بھاگتے ہو
مِنۡہُ
اس میں
فَاِنَّہٗ
تو بےشک وہ
مُلٰقِیۡکُمۡ
ملنے والی ہے تم سے
ثُمَّ
پھر
تُرَدُّوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
اِلٰی عٰلِمِ
طرف جاننے کے
الۡغَیۡبِ
غیب کے
وَالشَّہَادَۃِ
اور حاضر کے
فَیُنَبِّئُکُمۡ
پھر وہ بتا دے گا تم کو
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّ
بلاشبہ
الۡمَوۡتَ
موت 
الَّذِیۡ
وہ جو
تَفِرُّوۡنَ
تم بھاگ رہے ہو
مِنۡہُ
اس سے 
فَاِنَّہٗ
تویقیناًوہ
مُلٰقِیۡکُمۡ
تم سے ملنے والی ہے 
ثُمَّ
پھر
تُرَدُّوۡنَ
تم لوٹائے جاؤگے 
اِلٰی عٰلِمِ
جاننے والے کی طرف 
الۡغَیۡبِ
پوشیدہ 
وَالشَّہَادَۃِ
اورظاہرکے
فَیُنَبِّئُکُمۡ
تووہ بتائے گاتمہیں
بِمَا
جوکچھ 
کُنۡتُمۡ
تھے تم 
تَعۡمَلُوۡنَ
کرتے 
Translated by

Juna Garhi

Say, "Indeed, the death from which you flee - indeed, it will meet you. Then you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you about what you used to do."

کہہ دیجئے! کہ جس موت سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو تمہیں پہنچ کر رہے گی پھر تم سب چھپے کھلے کے جاننے والے ( اللہ ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے کئے ہوئے تمام کام بتلا دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے : جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمہیں آکے رہے گی پھر تم اس کے ہاں لوٹائے جاؤ گے جو غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں بلاشبہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو تو یقیناًوہ تم سے ملنے والی ہے،پھرتم اس کے پاس لوٹائے جاؤ گے جوپوشیدہ اورظاہرکوجاننے والا ہے تو وہ تمہیں بتادے گا جوکچھ تم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Indeed, the death from which you (try to) run away has to visit you, then you will be sent back to the Knower of the unseen and the seen, and He will tell you what you used to do.

تو کہہ موت وہ جس سے تم بھاگتے ہو سو وہ تم سے ضرور ملنے والی ہے پھر تم پھیرے جاؤ گے اس چھپے اور کھلے جاننے والے کے پاس پھر جتلا دے گا تم کو جو تم کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تم سے ملاقات کر کے رہے گی پھر تمہیں لوٹا دیا جائے گا اس ہستی کی طرف جو پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے پھر وہ تمہیں جتلا دے گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them: “The death from which you flee will certainly overtake you. Then you will be returned to Him Who fully knows what is hidden and what is manifest. Thereupon He will let you know all that you used to do.”

ان سے کہو ، ” جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمھیں آ کر رہے گی ۔ پھر تم اس کے سامنے پیش کیے جاؤ گے جو پوشیدہ و ظاہر کا جاننے والا ہے ، اور تمھیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تم سے آملنے والی ہے ، پھر تمہیں اس ( اللہ ) کی طرف لوٹایا جائے گا جسے تمام پوشیدہ اور کھلی ہوئی باتوں کا پورا علم ہے ، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے کہ دے تم جس موت سے بھاگتے، جو تو ضرورتم پر آنیوالی ہے پھ رتم کو اس خدا کے پاس لوٹ کر جانا ہے جو چھپی اور کھلی سب باتیں جانتا ہے وہ تمہارے کام جو تم دنیا میں کرتے رہے ان کا بدلہ دیکر جتلا دیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ بلا شبہ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو اور یقینا تم سے آملے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر جاننے والے کے پاس لے جائے جاؤ گے۔ پھر وہ تم کو تمہارے تمام اعمال کی خبر دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ بیشک تم جس موت سے بھاگتے ہو وہ تمہیں پہنچ کر رہے گی۔ پھر تم اس اللہ کی طرف لوٹائے جائو گے جو ہر چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے۔ پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: verily the death which ye flee from! then verily it will meet you and thereafter ye will be brought back Unto the Knower of the unseen and the seen, and He will declare Unto you that which ye have been working.

آپ کہہ دیجئے کہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو وہ ضرور تمہیں آپکڑے گی پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کے پاس لائے جاؤ گے پھر وہ تم کو تمہارے سب کئے ہوئے کام جتلا دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو بتادو کہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو ، وہ یقیناً تم سے دوچار ہوکر رہے گی ، پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے کے سامنے حاضر کیے جاؤ گے ، پس وہ تم کو ان سارے اعمال سے آگاہ کرے گا جو تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ بے شک موت جس سے تم بھاگ رہے ہو پس وہ ضرور تمہیں آکر رہے گی پھر تم ہر پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے ( اللہ تعالیٰ ) کی طرف لوٹائے جاؤگے پس وہ تمہیں تمہارے کاموں کی خبردیںگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ فرمادیں کہ موت جس سے تم بھاگتے ہو آکر رہے گی پھر تو پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا،

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ یہ قطعی حقیقت ہے کہ جس موت سے تم لوگ بھاگتے ہو وہ بہر طور تمہیں آ کر رہے گی پھر تم سب کو آخرکار بہرحال لوٹ کر جانا ہے اس (ذات اقدس و اعلیٰ ) کے حضور جو ایک برابر جانتا ہے نہاں اور عیاں کو تب وہ خبر کر دے گا تم کو ان سب کاموں کی جو تم لوگ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ( ان سے ) کہہ دیجئے کہ جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ توتمہیں آکے رہے گی پھرتم اس کے ہاں لوٹائے جائوگےجو غائب اور حاضرکاجاننے والا ہے پھروہ تمہیں بتلادے گاکہ تم کیا کچھ ( دنیامیں ) کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تو ضرور تمہیں ملنی ہے ( ف۲۰ ) پھر اس کی طرف پھیرے جاؤ گے جو چھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا جو تم نے کیا تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ ضرور تمہیں ملنے والی ہے پھر تم ہر پوشیدہ و ظاہر چیز کو جاننے والے ( رب ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، سو وہ تمہیں آگاہ کر دے گا جو کچھ تم کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ بہرحال تم سے مل کر رہے گی پھر تم اس ( خدا ) کی بارگاہ میں لوٹائے جاؤ گے جو غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "The Death from which ye flee will truly overtake you: then will ye be sent back to the Knower of things secret and open: and He will tell you (the truth of) the things that ye did!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "The death from which you run away will certainly approach you. Then you will be returned to the One who knows the unseen and the seen, and He will tell you what you have done".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Verily, the death from which you flee, will surely meet you, then you will be sent back to the Knower of the unseen and the seen, and He will inform you about what you used to do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: (As for) the death from which you flee, that will surely overtake you, then you shall be sent back to the Knower of the unseen and the seen, and He will inform you of that which you did.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them, O Muhammad): Lo! the death from which ye shrink will surely meet you, and afterward ye will be returned unto the Knower of the Invisible and the Visible, and He will tell you what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मृत्यु जिस से तुम भागते हो, वह तो तुम्हें मिलकर रहेगी, फिर तुम उस की ओर लौटाए जाओगे जो छिपे और खुले का जानने वाला है। और वह तुम्हें उस से अवगत करा देगा जो कुछ तुम करते रहे होगे।" -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان سے یہ بھی) کہہ دیجئے کہ جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ (موت ایک روز) تم کو آپکڑے گی ․ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر جاننے والے (خدا) کے پاس لیجائے جاؤ گے پھر وہ تم کو تمہارے سب کیے ہوئے کام بتلادے گا (اور سزا دے گا) ۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرمادیں کہ جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تمہیں آکر رہے گی پھر تم ” اللہ “ کے سامنے پیش کیے جاؤ گے جو پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والا ہے اور وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو جس موت سے تم بھاگتے ہو ، وہ تو تمہیں آکر رہے گی۔ پھر تم اس کے سامنے پیش کیے جاﺅ گے جو پوشیدہ وظاہر کا جاننے والا ہے ، اور وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ بیشک موت جس سے تم بھاگتے ہوئے وہ ضرور تم سے ملاقات کرے گی پھر تم لوٹا دئیے جاؤ گے غیب اور شہادت کے جاننے والے کی طرف سو وہ تمہیں تمہارے اعمال سے باخبر کردے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ موت وہ جس سے تم بھاگتے ہو سو وہ تم سے ضرور ملنے والی ہے پھر تم پھیرے جاؤ گے اس چھپے اور کھلے جاننے والے کے پاس پھر جتلا دے گا تم کو جو تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے کہ جس موت سے بھاگتے ہو وہ یقینا تم کو پہنچ کر رہے گی پھر تم اس کی طرف لوٹائے جائو گے جو ہر چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تم کو ان سب سے آگاہ کردے گا۔