4 In this verse "believing" means professing the faith in order to be counted among Muslims, and 'disbelieving" means not to believe sincerely and to persist in disbelief as usual. The verse means to say that when they, after due thought, decided to adopt this hypocritical attitude instead of adopting either belief or disbelief plainly, Allah caused a seal to be set on their hearts and deprived them of the grace to adopt the attitude and conduct of a true, sincere and noble person. Now, their power of understanding has been lost, their moral sense has become dead, and while following this way they never even feel that their habit of always telling lies, their deceitful behaviour and the ever present contradictions between their word and deed is a wretched state in which they have involved themselves. This is one of those verses in which the meaning of ';causing a seal to be set on the heart of somebody by Allah" has been made clear. These people did not become hypocrites because Allah .had set a seal on their hearts; so faith did not enter them, and they became hypocrites under compulsion. But, in fact, Allah set a seal on their hearts only when they decided to persist in disbelief in spite of professing the faith outwardly. Then, they were deprived of the capacity to believe sincerely and of the grace of the moral attitude resulting from it. and were helped to persist in the hypocrisy and hypocritical morals, which they had chosen to adopt for themselves.
سورة الْمُنٰفِقُوْن حاشیہ نمبر :4
اس آیت میں ایمان لانے سے مراد ایمان کا اقرار کر کے مسلمانوں میں شامل ہونا ہے ۔ اور کفر کر نے سے مراد دل سے ایمان نہ لانا اور اسی کفر پر قائم رہنا ہے جس پر وہ اپنے ظاہری اقرار ایمان سے پہلے قائم تھے ۔ کلام کا مدعا یہ ہے کہ جب انہوں نے خوب سوچ سمجھ کر سیدھے سیدھے ایمان یا صاف صاف کفر کا طریقہ اختیار کرنے کے بجائے یہ منافقانہ روش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اور ان سے یہ توفیق سلب کر لی گئی کہ وہ ایک سچے اور بے لاگ اور شریف انسان کا سا رویہ اختیار کریں ۔ اب ان کی سمجھ بوجھ کی صلاحیت مفقود ہو چکی ہے ۔ ان کی اخلاقی حس مر چکی ہے ۔ انہیں اس راہ پر چلتے ہوئے کبھی یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ یہ شب و روز کا جھوٹ اور یہ ہر وقت کا مکر و فریب اور یہ قول و فعل کا دائمی تضاد ، کیسی ذلیل حالت ہے جس میں انہوں نے اپنے آپ کو مبتلا کر لیا ہے ۔
یہ آیت من جملہ ان آیات کے ہے جن میں اللہ کی طرف سے کسی کے دل پر مہر لگانے کا مطلب بالکل واضح طریقہ سے بیان کر دیا گیا ہے ۔ ان منافقین کی یہ حالت اس وجہ سے نہیں ہوئی کہ اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی تھی اس لیے ایمان ان کے اندر اتر ہی نہ سکا اور وہ مجبوراً منافق بن کر رہ گئے ۔ بلکہ اس نے ان کے دلوں پر یہ مہر اس وقت لگائی جب انہوں نے اظہار ایمان کرنے کے باوجود کفر پر قائم رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تب ان سے مخلصانہ ایمان اور اس سے پیدا ہونے والے اخلاقی رویہ کی توفیق سلب کر لی گئی اور اس منافقت اور منافقانہ اخلاق ہی کی توفیق انہیں دے دی گئی جسے انہوں نے خود اپنے لیے پسند کیا تھا ۔