Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 7

سورة المنافقون

ہُمُ الَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ لَا تُنۡفِقُوۡا عَلٰی مَنۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰہِ حَتّٰی یَنۡفَضُّوۡا ؕ وَ لِلّٰہِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لٰکِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۷﴾

They are the ones who say, "Do not spend on those who are with the Messenger of Allah until they disband." And to Allah belongs the depositories of the heavens and the earth, but the hypocrites do not understand.

یہی وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وہ ادھر ادھر ہو جائیں اور آسمان و زمین کے کل خزانے اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں لیکن یہ منافق بے سمجھ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُمُ
وہی ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
لَاتُنۡفِقُوۡا
نہ تم خرچ کرو
عَلٰی
اوپر
مَنۡ
ان کے جو
عِنۡدَ
پاس ہیں
رَسُوۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے رسول کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَنۡفَضُّوۡا
وہ منتشر ہو جائیں
وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہیں
خَزَآئِنُ
خزانے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافق
لَایَفۡقَہُوۡنَ
نہیں وہ سمجھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُمُ
وہ 
الَّذِیۡنَ
وہی لوگ ہیں جو
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
لَا
مت 
تُنۡفِقُوۡا
خرچ کرو
عَلٰی
اوپر
مَنۡ
جو
عِنۡدَ
پاس ہے 
رَسُوۡلِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے رسول کے 
حَتّٰی
یہاں تک کہ 
یَنۡفَضُّوۡا
وہ منتشرہوجائیں
وَلِلّٰہِ
حالانکہ اﷲتعالیٰ کے ہیں
خَزَآئِنُ
خزانے 
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے 
وَالۡاَرۡضِ
اورزمین کے 
وَلٰکِنَّ
اورلیکن 
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافق 
لَا
نہیں
یَفۡقَہُوۡنَ
سمجھتے 
Translated by

Juna Garhi

They are the ones who say, "Do not spend on those who are with the Messenger of Allah until they disband." And to Allah belongs the depositories of the heavens and the earth, but the hypocrites do not understand.

یہی وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وہ ادھر ادھر ہو جائیں اور آسمان و زمین کے کل خزانے اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں لیکن یہ منافق بے سمجھ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں پر خرچ نہ کرو تاآنکہ وہ تتر بتر ہوجائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے تو اللہ کے پاس ہیں مگر منافق لوگ سمجھتے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جوکہتے ہیں کہ ان لوگوں پر مت خرچ کروجورسول اﷲکے پاس ہیں،یہاں تک کہ وہ منتشر ہو جائیں حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے اﷲ تعالیٰ ہی کے ہیں لیکن منافق سمجھتے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are the ones who say, “ Do not spend on those who are with Allah’ s Messenger so that they disperse.” And to Allah belong the treasures of the heavens and the earth, but the hypocrites do not understand.

وہی ہیں جو کہتے ہیں خرچ مت کرو ان پر جو پاس رہتے ہیں رسول اللہ کے یہاں تک کہ متفرق ہوجائیں اور اللہ کے ہیں خزانے آسمانوں کے اور زمین کے لیکن منافق نہیں سمجھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہی ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ مت خرچ کرو ان پر جو اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گرد جمع ہوگئے ہیں یہاں تک کہ یہ منتشر ہوجائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے تو اللہ ہی کے ہیں لیکن منافقین اس حقیقت کا فہم نہیں رکھتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is they who say: “Give nothing to those who are with the Messenger of Allah so that they may disperse.” (They say so although) the treasures of the heavens and the earth belong to Allah. But the hypocrites do not understand.

یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول کے ساتھیوں پر خرچ کرنا بند کر دو تاکہ یہ منتشر ہو جائیں ۔ حالانکہ زمین اور آسمانوں کے خزانوں کا مالک اللہ ہی ہے ، مگر یہ منافق سمجھتے نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہی تو ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو ، یہاں تک کہ یہ خود ہی منتشر ہوجائیں گے ، ( ٧ ) حالانکہ آسمانوں اور زمین کے تمام خزانے اللہ ہی کے ہیں ، لیکن منافق لوگ سمجھتے نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی (مردود) تو ہیں جو اپنے لوگوں سے) کہتے ہیں پیغمبر کے ساتھیوں پر (اپنا پیسہ) اس وقت تک خرچ نہ کرو جب تک وہ تتر بتر نہ ہوجائیں 11 منافقوں کو اتنی سمجھ نہیں مکہ آسمان اور زمین کے خزان اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ اللہ کے پیغمبر کے پاس (جمع) ہیں ان پر کچھ خرچ مت کرو یہاں تک کہ یہ لوگ (خود بخود) بکھر جائیں۔ اور آسمانوں اور زمین کے خزانے تو اللہ کے ہیں و لیکن منافق نہیں سمجھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ ہی تو ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس رہتے ہیں ان پر خرچ نہ کرو تاکہ وہ خود بخود منتشر ہوجائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے سارے خزانے اللہ کے پاس رہیں لیکن منافق تو اتنی سی بات بھی نہیں سمجھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول خدا کے پاس (رہتے) ہیں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ (خود بخود) بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا ہی کہ ہیں لیکن منافق نہیں سمجھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They are the ones who say: expend not on those who are with Allah's apostle, that they may disperse; whereas Allah's are the treasures of the heavens and the earth; yet the hypocrites understand not.

یہی لوگ تو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس جمع ہیں ان پر کچھ خرچ مت کرو یہاں تک کہ وہ (آپ ہی) منتشر ہوجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ ان لوگوں پر تم لوگ اپنے مال خرچ نہ کرو جو رسول اللہ کے ساتھ ہیں تاکہ وہ منتشر ہوجائیں اور اللہ ہی کے ہیں آسمانوں اور زمین کے خزانے لیکن منافقین نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں: جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے رسول ( ﷺ ) کے پاس ( مسلمان موجود ) رہتے ہیں ان پر خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وہ بکھر جائیں ، اور آسمانوں اور زمینوں کے خزانے اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں اور لیکن منافقین نہیں سمجھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس رہتے ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ خود بخود بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے اللہ ہی کے ہیں، لیکن منافق نہـیں سمجھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ تم ان لوگوں پر مت خرچ کرو جو رسول اللہ کے پاس ہیں یہاں تک کہ وہ تتر بتر ہوجائیں حالانکہ اللہ ہی کے لیے ہیں سب خزانے آسمانوں اور زمین کے مگر یہ منافق لوگ سمجھتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

یہی لوگ ہیںجو کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے ساتھیوں پر خرچ نہ کروتاکہ وہ لوگ ( رسول اللہ کو چھوڑکران سے ) الگ ہو جائیں حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے تواللہ کے پاس ہیں مگرمنافق لوگ نہیں سمجھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہیں جو کہتے ہیں کہ ان پر خرچ نہ کرو جو رسول اللہ کے پاس ہیں یہاں تک کہ پریشان ہوجائیں ، اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کے خزانے ( ف۱۷ ) مگر منافقوں کو سمجھ نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) یہی وہ لوگ ہیں جو ( آپ سے بُغض و عِناد کی بنا پر ) یہ ( بھی ) کہتے ہیں کہ جو ( درویش اور فقراء ) رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی خدمت میں رہتے ہیں اُن پر خرچ مت کرو ( یعنی ان کی مالی اعانت نہ کرو ) یہاں تک کہ وہ ( سب انہیں چھوڑ کر ) بھاگ جائیں ( منتشر ہوجائیں ) ، حالانکہ آسمانوں اور زمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے ہیں لیکن منافقین نہیں سمجھتے

Translated by

Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسولِ خدا ( ص ) کے پاس ہیں ان پر ( اپنا مال ) خرچ نہ کرو تاکہ وہ منتشر ہو جائیں حالانکہ آسمان اور زمین کے خزانے اللہ ہی کے ہیں مگر منافق لوگ سمجھتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They are the ones who say, "Spend nothing on those who are with Allah's Messenger, to the end that they may disperse (and quit Medina)." But to Allah belong the treasures of the heavens and the earth; but the Hypocrites understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is they who say, "Give nothing to those who are around the Messenger of God so that they will desert him." To God belongs the treasures of the heavens and the earth, but the hypocrites have no understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are the ones who say: "Spend not on those who are with Allah's Messenger, until they desert him." And to Allah belong the treasures of the heavens and the earth, but the hypocrites comprehend not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They it is who say: Do not spend upon those who are with the Apostle of Allah until they break up. And Allah's are the treasures of the heavens and the earth, but the hypocrites do not understand.

Translated by

William Pickthall

They it is who say: Spend not on behalf of those (who dwell) with Allah's messenger that they may disperse (and go away from you); when Allah's are the treasures of the heavens and the earth; but the hypocrites comprehend not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे वहीं लोग हैं जो कहते हैं, "उन लोगों पर ख़र्च न करो जो अल्लाह के रसूल के पास रहने वाले हैं, ताकि वे तितर-बितर हो जाएँ।" हालाँकि आकाशों और धरती के ख़जाने अल्लाह ही के हैं, किन्तु वे मुनाफ़िक़ समझते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ (علیہ السلام) کے پاس (جمع) ہیں ان پر کچھ خرچ مت کرو یہاں تک کہ یہ آپ ہی منتشر ہوجاوینگے . اور (ان کا یہ کہنا جہل محض ہے کیونکہ) اللہ ہی کے ہیں سب خزانے آسمانوں کے اور زمین کے و لیکن منافقین سمجھتے نہیں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول کے ساتھیوں پر خرچ نہ کرو تاکہ یہ منتشر ہوجائیں، حالانکہ اللہ ہی زمین و آسمانوں کے خزانوں کا مالک ہے۔ مگر منافق نہیں سمجھتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول کے ساتھیوں پر خرچ کرنا بند کرو تاکہ یہ منتشر ہوجائیں۔ حالانکہ زمین اور آسمانوں کے خزانوں کا مالک اللہ ہے ، مگر یہ منافق سمجھتے نہیں ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ ان لوگوں پر خرچ نہ کرو جو اللہ کے رسول کے پاس ہیں یہاں تک کہ وہ منتشر ہوجائیں اور اللہ ہی کے لیے ہیں خزانے زمین کے اور آسمان کے لیکن منافقین نہیں سمجھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہیں جو کہتے ہیں مت خرچ کرو ان پر جو پاس رہتے ہیں رسول اللہ کے یہاں تک کہ متفرق ہوجائیں اور اللہ کے ہیں خزانے آسمانوں کے اور زمین کے لیکن منافق نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ وہی تو ہیں جو یوں کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس رہتے ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو تاکہ وہ خود بخود منتشر ہوجائیں حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ آسمانوں کے اور زمین کے تمام خزانے اللہ ہی کے ہیں لیکن یہ منافق اتنی بات بھی نہیں سمجھتے ۔