Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 16

سورة التغابن

فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسۡتَطَعۡتُمۡ وَ اسۡمَعُوۡا وَ اَطِیۡعُوۡا وَ اَنۡفِقُوۡا خَیۡرًا لِّاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ مَنۡ یُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۶﴾

So fear Allah as much as you are able and listen and obey and spend [in the way of Allah ]; it is better for your selves. And whoever is protected from the stinginess of his soul - it is those who will be the successful.

پس جہاں تک تم سے ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو اور سنتے اور مانتے چلے جاؤ اور اللہ کی راہ میں خیرات کرتے رہو جو تمہارے لئے بہتر ہے اورجو شخص اپنے نفس کی حرص سے محفوظ رکھا جائے وہی کامیاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاتَّقُوا
پس ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
مَا
جتنی
اسۡتَطَعۡتُمۡ
استطاعت رکھتے ہو تم
وَاسۡمَعُوۡا
اور سنو
وَاَطِیۡعُوۡا
اور اطاعت کرو
وَاَنۡفِقُوۡا
اور خرچ کرو
خَیۡرًا
بہتر ہے
لِّاَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں کے لیے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّوۡقَ
بچا لیا گیا
شُحَّ
بخیلی سے
نَفۡسِہٖ
اپنے نفس کی
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
جوفلاح پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاتَّقُوا
سوڈرتے رہو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ سے
مَا
جتنی
اسۡتَطَعۡتُمۡ
تم استطاعت رکھتے ہو
وَاسۡمَعُوۡا
اورسنو
وَاَطِیۡعُوۡا
اوراطاعت کرو
وَاَنۡفِقُوۡا
اورخرچ کرو
خَیۡرًا
بہترہے
لِّاَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے لیے
وَمَنۡ
اورجو
یُّوۡقَ
بچالیاگیا
شُحَّ
بخیلی سے
نَفۡسِہٖ
اپنے نفس کی 
فَاُولٰٓئِکَ
تووہی لوگ
ہُمُ
وہ 
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
فلاح پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So fear Allah as much as you are able and listen and obey and spend [in the way of Allah ]; it is better for your selves. And whoever is protected from the stinginess of his soul - it is those who will be the successful.

پس جہاں تک تم سے ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو اور سنتے اور مانتے چلے جاؤ اور اللہ کی راہ میں خیرات کرتے رہو جو تمہارے لئے بہتر ہے اورجو شخص اپنے نفس کی حرص سے محفوظ رکھا جائے وہی کامیاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا جہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو اور سنو اور اطاعت کرو اور (اپنے مال) خرچ کرو۔ یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے اور جو شخص اپنے نفس کی حرص سے بچا لیا گیا تو ایسے ہی لوگ کامیاب ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوجتنی تم استطاعت رکھتے ہو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور سنو اور اطاعت کرو اورخرچ کرتے رہویہی تمہارے لیے بہترہے اورجواپنے نفس کی بخیلی سے بچا لیا گیا تو وہی فلاح پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, observe taqwa (total obedience to Allah in awe of Him) as far as you can, and listen and obey, and spend (in Allah’ s way), it being good for you. And those who are saved from the greed of their souls are the successful.

سو ڈرو اللہ سے جہاں تک ہو سکے اور سنو اور مانو اور خرچ کرو اپنے بھلے کو اور جس کو بچا دیا اپنے جی کے لالچ سے سو وہ لوگ وہی مراد کو پہنچے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اپنی حد ِامکان تک اور سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو (اللہ کی راہ میں) یہی تمہارے لیے بہتر ہے۔ اور جو کوئی اپنے جی کے لالچ سے بچالیا گیا تو ایسے ہی لوگ ہوں گے فلاح پانے والے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So hold Allah in awe as much as you can, and listen and obey, and be charitable. This is for your own good. And whoever remains safe from his own greediness, it is such that will prosper.

لہذا جہاں تک تمہارے بس میں ہو اللہ سے ڈرتے رہو ، 31 ، اور سنو اور اطاعت کرو ، اور اپنے مال خرچ کرو ، یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے ۔ جو اپنے دل کی تنگی سے محفوظ رہ گئے بس وہی فلاح پانے والے ہیں 32 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا جہاں تک تم سے ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو ، ( ٥ ) اور سنو اور مانو اور ( اللہ کے حکم کے مطابق ) خرچ کرو ، یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے ، اور جو لوگ اپنے دل کی لالچ سے محفوظ ہوجائیں ، وہی فلاح پانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو مسلمانو جہاں تکتم سے ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو اور اس کا حکم مانو اور مانو اور اپنی جانوں کی بھلائی کے لئے اس کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور جو کوئی اپنی طبیعت کی لالچ اور بخیلی سے بچایا گیا (اللہ نے اس کو بچا دیا) تو ایسے ہی لوگ آخرت میں ہی پہونچیں گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو جہاں تک تم سے ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو اور (اس کے احکام) سنو اور فرماں برداری کرو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو۔ یہ تمہارے اپنے لئے بہتر ہوگا۔ اور جو شخص اپنے نفس کے لالچ سے محفوظ رہا تو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لہٰذا تم تے جتنا ممکن ہو اللہ سے ڈرو۔ اس کا حکم سنو۔ فرماں برداری کرو۔ اور خرچ کرو۔ یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور جو لوگ بخل اور کنجوسی (جیسی بری عادت سے) بچا لئے گئے وہ لوگ فلاں پانے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور جو شخص طبعیت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ راہ پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore fear Allah as much as ye are able, and hearken and obey, and expend, for the benefit of your souls. And whosoever is protected from niggardliness of his soul - those! they are the blissful.

سو اللہ سے ڈرتے رہو جہاں تک تم سے ہوسکے اور سنتے رہو اور اطاعت کرتے رہو اور اپنے حق میں بھلائی کے لئے خرچ کرتے رہو ۔ اور جو کوئی محفوظ رہا حرص نفسانی سے تو یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ سے ڈرتے رہو جہاں تک ہوسکے اور سنو اور مانو اور خرچ کرو اپنی بھلائی کیلئے اور جو حرص نفس ( کی بیماری ) سے محفوظ رکھے گئے ، وہی فلاح پانے والے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جتنا تم سے ہوسکے اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو اور سنو اور اطاعت کرو اور ( اللہ تعالیٰ کی راہ میں ) خرچ کرو یہ تمہاری جانوں کے لیے بہت بہتر ہے اور جو شخص اپنے دل کے بخل سے بچالیا گیا تو وہی ہیں جو فلاح پانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو اور اس کے احکام کو سنو اور اس کے فرمانبردار رہو اور اس کی راہ میں خرچ کرو یہ تمہا رے حق میں بہتر ہے اور جو شخص اپنے جی کے لالچ سے بچالیا گیا تو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم لوگ ڈرتے رہا کرو اللہ سے جتنا کہ تم سے ہو سکے اور تم سنتے اور مانتے رہا کرو اور خرچ بھی کیا کرو (کہ یہ سب کچھ) خود تمہارے ہی لئے بہتر ہے اور جو کوئی بچا لیا گیا اپنے نفس کی تنگی سے تو ایسے ہی لوگ ہیں فلاح پانے والے

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاجہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہواور سنو اور اطاعت کرو اور ( اپنے مال اللہ کی راہ میں ) خرچ کرو ، تمہارے ہی لئے بہترہے اور جو شخص اپنے نفس کی حرص سے بچالیاگیاتوایسے لوگ کامیاب ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ سے ڈرو جہاں تک ہوسکے ( ف۲٦ ) اور فرمان سنو اور حکم مانو ( ف۲۷ ) اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اپنے بھلے کو ، اور جو اپنی جان کے لالچ سے بچایا گیا ( ف۲۸ ) تو وہی فلاح پانے والے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس تم اللہ سے ڈرتے رہو جس قدر تم سے ہوسکے اور ( اُس کے احکام ) سنو اور اطاعت کرو اور ( اس کی راہ میں ) خرچ کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا ، اور جو اپنے نفس کے بخل سے بچا لیا جائے سو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جہاں تک ہو سکے اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو اور سنو اور اطاعت کرو اور ( مال ) خرچ کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور جو شخص اپنے نفس کے بُخل سے بچایا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So fear Allah as much as ye can; listen and obey and spend in charity for the benefit of your own soul and those saved from the covetousness of their own souls,- they are the ones that achieve prosperity.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have as much fear of God as best as you can. Listen to the Messenger, obey him, and spend for your own sake good things for the cause of God. Those who control their greed will have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So have Taqwa of Allah as much as you can; listen and obey, and spend in charity; that is better for yourselves. And whosoever is saved from his own greed, then they are the successful ones.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore be careful of (your duty to) Allah as much as you can, and hear and obey and spend, it is better for your souls; and whoever is saved from the greediness of his soul, these it is that are the successful.

Translated by

William Pickthall

So keep your duty to Allah as best ye can, and listen, and obey, and spend; that is better for your souls. And whoso is saved from his own greed, such are the successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः जहाँ तक तुम्हारे बस में हो अल्लाह का डर रखो और सुनो और आज्ञापालन करो और ख़र्च करो अपनी भलाई के लिए। और जो अपने मन के लोभ एवं कृपणता से सुरक्षित रहा तो ऐसे ही लोग सफल हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو جہاں تک تم سے ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو اور (اس کے احکام کو) سنو اور مانو اور (بالخصوص مواقع حکم میں) خرچ (بھی) کیا کرو یہ تمہارے لیے بہترہوگ (10) ا۔ اور جو شخص نفسانی حرص سے محفوظ رہا ایسے ہی لوگ (آخرت میں) فلاح پانے والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بس جہاں تک تمہارے بس میں ہو اللہ سے ڈرتے رہو۔ سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو بہتر اپنے لیے، جو اپنے دل کی حرص سے بچا لیا گیا وہی فلاح پانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لہٰذا جہاں تک تمہارے بس میں ہو ، اللہ سے ڈرتے رہو ، اور سنو اور اطاعت کرو ، اور اپنے مال خرچ کرو ، یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ جو اپنے دل کی تنگی سے محفوظ رہ گئے بس وہی فلاں پانے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم اللہ سے ڈرو جہاں تک تمہاری طاقت ہے اور بات سنو اور فرما نبرداری کرو اور اچھے مال کو اپنی جانوں کے لئے خرچ کرو۔ اور جو شخص اپنے نفس کی کنجوسی سے بچا دیا گیا سو یہ وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو ڈرو اللہ سے جہاں تک ہو سکے اور سنو اور مانو اور خرچ کرو اپنے بھلے کو اور جس کو بچا دیا اپنے جی کے لالچ سے سو وہ لوگ وہی مراد کو پہنچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پس جس قدر تم ڈر سکتے ہو اللہ سے ڈرتے رہو اور اس کا حکم سنو اور فرمانبرداری کرو اور خیرات کرتے رہو خیرات کرتے رہنا تمہارے لئے بہتر ہے اور جو کوئی اپنے نفسانی بخل وحرص سے بچا لیا گیا تو یہی لوگ فلاں پانے والے ہیں ۔