Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 17

سورة التغابن

اِنۡ تُقۡرِضُوا اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا یُّضٰعِفۡہُ لَکُمۡ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ شَکُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿ۙ۱۷﴾

If you loan Allah a goodly loan, He will multiply it for you and forgive you. And Allah is Most Appreciative and Forbearing.

اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے ( یعنی اس کی راہ میں خرچ کرو گے ) تو وہ اسے بڑھاتا جائے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا اللہ بڑا قدردان بڑا برد بار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُقۡرِضُوا
تم قرض دو گے
اللّٰہَ
اللہ کو
قَرۡضًا
قرض
حَسَنًا
اچھا
یُّضٰعِفۡہُ
وہ کئی گنا کر دے گا اسے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَیَغۡفِرۡ
اور وہ بخش دے گا
لَکُمۡ
تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
شَکُوۡرٌ
بہت قدردان ہے
حَلِیۡمٌ
نہایت بردبار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تُقۡرِضُوا
تم قرض دو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کو
قَرۡضًا
قرض
حَسَنًا
اچھا
یُّضٰعِفۡہُ
تووہ کئی گنابڑھادے گااس کو
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَیَغۡفِرۡ لَکُمۡ
اوربخش دے گاتمہیں
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
شَکُوۡرٌ
بڑاقدردان ہے
حَلِیۡمٌ
بے حدبردبارہے
Translated by

Juna Garhi

If you loan Allah a goodly loan, He will multiply it for you and forgive you. And Allah is Most Appreciative and Forbearing.

اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے ( یعنی اس کی راہ میں خرچ کرو گے ) تو وہ اسے بڑھاتا جائے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا اللہ بڑا قدردان بڑا برد بار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم اللہ کو قرض حسن دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر دے گا اور تمہیں معاف فرما دے گا اور اللہ بڑا قدردان اور بردبار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرتم اﷲ تعالیٰ کو قرضِ حسنہ دوگے تو وہ اُسے تمہارے لیے کئی گنابڑھادے گااور تمہیں بخش دے گا اور اﷲ تعالیٰ بڑاقدردان،بے حد بردبار ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you advance a good loan to Allah, He will multiply it for you, and will forgive you. And Allah is Appreciative, forbearing,

اگر قرض دو اللہ کو اچھی طرح پر قرض دینا وہ دونا کر دے تم کو اور تم کو بخشے اور اللہ قدر دان ہے تحمل والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم اللہ کو قرض حسنہ دو گے تو وہ اسے تمہارے لیے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا ۔ اور اللہ شکور (یعنی قدر دان) بھی ہے اور حلیم (یعنی بردبار) بھی ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you give Allah a goodly loan, He will increase it for you several fold and will forgive you. Allah is Most Appreciative, Most Forbearing.

اگر تم اللہ کو قرض حسن دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر دے گا33 اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا ، اللہ بڑا قدر دان اور برد بار ہے 34 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم اللہ کو اچھی طرح قرض دو گے تو اللہ تمہارے لیے اس کو کوئی گنا بڑھا دے گا ، ( ٦ ) اور تمہارے گناہ بخش دے گا ، اور اللہ بڑا قدردان ، بہت بردبار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تم (اے مسلمانو اللہ کو اچھی ضروردو گے 9 اللہ تم کو دوگنا سات سو گنا تک دیگا اور اس کے سوا تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بڑا اور تحمل والا ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم اللہ کو خلوص کے ساتھ قرض دو تو وہ اس کہ تمہارے لئے بڑھاتے چلے جائیں گے اور تمہیں بخش دیں گے اور اللہ قدر شناس (اور) بردبار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تم اللہ کو قرضہ حسنہ دو گے تو اللہ اس کے اجر کو خوب بڑھا دے گا۔ اور تمہاری خطائیں معاف کردے گا۔ وہ اللہ بڑا قدردان اور بہت برداشت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye lend Unto Allah a goodly loan, He will multiply it Unto you and will forgive you; and Allah is Appreciator, Forbearing.

اگر تم اللہ کو اچھی طرح قرض دو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے بڑھاتا چلا جائے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بڑا قدرداں ہے بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم اللہ کو قرض حسن دو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے مضاعف کرے گا اور تمہیں بخشے گا اور اللہ قدردان اور بردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) کی قرضِ حسنہ دو گے ( تو ) وہ تمہیں بڑھاکر دیں گے اور تمہاری مغفرت ( بھی ) فرمائیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے قدردان ، بہت بردبار ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم اللہ کو خلوص اور نیک نیت سے قرض دو گے تو وہ تم کو اس سے دگنا دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کر دے گا۔ اللہ قدر شناس اور بردبار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تم قرض دو گے اللہ (پاک) کو اچھا قرض (اے ایمان والو) تو وہ تمہیں (کئی گنا) بڑھا کر دے گا اور تمہاری بخشش بھی فرمائے گا اور اللہ تو بڑا ہی قدرداں انتہائی بردبار ہے

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم اللہ کو اچھا قرض دو گے ( یعنی اس کی راہ میں خرچ کروگے ) تو وہ تمہیں کئی گنابڑاکر دے گا اور تمہیں معاف فرما دے گا اور لہٰذااللہ بڑاقدردان اور بردبادہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے ( ف۲۹ ) وہ تمہارے لیے اس کے دونے کردے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ قدر فرمانے والے حلم والا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تم اللہ کو ( اخلاص اور نیک نیتی سے ) اچھا قرض دوگے تو وہ اسے تمہارے لئے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا ، اور اللہ بڑا قدر شناس ہے بُردبار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر خدا کو قرضۂ حسنہ دو تو اللہ اسے تمہارے لئے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا اللہ بڑا قدردان ( اور ) بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye loan to Allah, a beautiful loan, He will double it to your (credit), and He will grant you Forgiveness: for Allah is most Ready to appreciate (service), Most Forbearing,-

Translated by

Muhammad Sarwar

If you give a virtuous loan to God, He will pay back double and forgive your sins. God is the Most Appreciating and the Most Forbearing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you lend to Allah a handsome loan, He will double it for you, and will forgive you. And Allah is Shakur, Halim,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you set apart for Allah a goodly portion, He will double it for you and forgive you; and Allah is the Multiplier (of rewards), Forbearing,

Translated by

William Pickthall

If ye lend unto Allah a goodly loan, He will double it for you and will forgive you, for Allah is Responsive, Clement,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम अल्लाह को अच्छा ऋण दो तो वह उसे तुम्हारे लिए कई गुना बढ़ा देगा और तुम्हें क्षमा कर देगा। अल्लाह बड़ा गुणग्राहक और सहनशील है,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم اللہ کو اچھی طرح (یعنی خلوص کے ساتھ) قرض دوگے تو وہ تمہارے لیے بڑہاتا چلا جاوے گا اور تمہارے گناہ بخشدے گا اور اللہ بڑاقدر دان ہے (کہ اعمال صالح کو قبول فرماتا ہے اور) بڑا برد بار ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم اللہ کو قرض حسنہ دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر واپس کرے گا اور تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا۔ اللہ بڑا قدردان اور حوصلے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم اللہ کو قرض حسن دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کردے گا اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا ، اللہ بڑا قدردان اور بردبار ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم اللہ کو قرض دو اچھا قرض دو تو وہ تمہیں اس کو بڑھا کر دے گا اور تمہاری مغفرت فرما دے گا اور اللہ قدرد ان ہے بردبار ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر قرض دو اللہ کو اچھی طرح پر قرض دینا وہ دونا کر دے تم کو اور تم کو بخشے اور اللہ قدردان ہے تحمل والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ کے طور پر قرض دو گے تو خدا تعالیٰ اس کے اجر کو تمہارے لئے بڑھاتا رہے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بڑا قدردان اور بڑے تحمل والا ہے۔