18 That is, "When this is the truth and the whole human history testifies that the real cause of the destruction of the nations has been their disbelieving the Messengers and their denial of the Hereafter, then they should not insist on meeting the same doom by following their example, but should believe in the guidance presented by AIlah and His Messenger and the Qur'an." Here, as the context its... elf shows, by "the Light that We have sent down", is mant the Qur'an Just as light itself is clearly seen and reveals everything that was hidden in darkness around it, so is the Qur'an a Light whose being based on the truth is self-evident ; in its Light man can solve and understand every problem that he cannot solve and understand exclusively by means of his own knowledge and in tellect Anyone who has the Light can clearly see the straight path of Truth out of the countless, crooked paths of thought and action, and can follow the Straight Path throughout life in such a way that at every step he can know where the crooked by-paths are misleading and where the pitfalls of destruction are situated on the way, and what is the path of safety and security among them. Show more
سورة التَّغَابُن حاشیہ نمبر :18
یعنی جب یہ واقعہ ہے اور پوری انسانی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ قوموں کی تباہی کا اصل موجب ان کا رسولوں کی بات نہ ماننا اور آخرت کا انکار کرنا تھا ، تو اسی غلط روش پر چل کر اپنی شامت بلانے پر اصرار نہ کرو اور اللہ اور اس کے رسول اور قرآن کی پیش کردہ ہدایت پر ایمان لے... آؤ ۔ یہاں سیاق و سباق خود بتا رہا ہے کہ اللہ کی نازل کردہ روشنی سے مراد قرآن ہے ۔ جس طرح روشنی خود نمایاں ہوتی ہے اور گردو پیش کی ان تمام چیزوں کو نمایاں کر دیتی ہے جو پہلے تاریکی میں چھپی ہوئی تھیں ، اسی طرح قرآن ایک ایسا چراغ ہے جس کا بر حق ہونا بجائے خود روشن ہے ، اور اس کی روشنی میں انسان ہر اس مسئلے کو سمجھ سکتا ہے جسے سمجھنے کے لیے اس کے اپنے ذرائع علم و عقل کافی نہیں ۔ یہ چراغ جس شخص کے پاس ہو وہ فکر و عمل کی بے شمار پر پیچ راہوں کے درمیان حق کی سیدھی راہ صاف صاف دیکھ سکتا ہے اور عمر بھر صراط مستقیم پر اس طرح چل سکتا ہے کہ ہر قدم پر اسے یہ معلوم ہوتا رہے کہ گمراہیوں کی طرف لے جانے والی پگ ڈنڈیاں کدھر کدھر جا رہی ہیں اور ہلاکت کے گڑھے کہاں کہاں آ رہے ہیں اور سلامتی کی راہ ان کے درمیان کون سی ہے ۔ Show more