Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 9

سورة التغابن

یَوۡمَ یَجۡمَعُکُمۡ لِیَوۡمِ الۡجَمۡعِ ذٰلِکَ یَوۡمُ التَّغَابُنِ ؕ وَ مَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ وَ یَعۡمَلۡ صَالِحًا یُّکَفِّرۡ عَنۡہُ سَیِّاٰتِہٖ وَ یُدۡخِلۡہُ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۹﴾

The Day He will assemble you for the Day of Assembly - that is the Day of Deprivation. And whoever believes in Allah and does righteousness - He will remove from him his misdeeds and admit him to gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. That is the great attainment.

جس دن تم سب کو اس جمع ہونے کے دن جمع کرے گا وہی دن ہے ہار جیت کا اور جو شخص اللہ پر ایمان لا کر نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا اور اسے جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَجۡمَعُکُمۡ
وہ جمع کرے گا تمہیں
لِیَوۡمِ الۡجَمۡعِ
جمع ہونے کے دن کے لیے
ذٰلِکَ
یہ
یَوۡمُ
دن ہو گا
التَّغَابُنِ
ہار جیت کا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان لائے گا
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَیَعۡمَلۡ
اور وہ عمل کرے گا
صَالِحًا
نیک
یُّکَفِّرۡ
وہ دور کر دے گا
عَنۡہُ
اس سے
سَیِّاٰتِہٖ
برائیاں اس کی
وَیُدۡخِلۡہُ
اور وہ داخل کرے گا اسے
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
ذٰلِکَ
یہی
الۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَجۡمَعُکُمۡ
وہ جمع کرے گاتمہیں
لِیَوۡمِ الۡجَمۡعِ
اجتماع کے دن کے لیے 
ذٰلِکَ
وہی 
یَوۡمُ
(دن)ہوگا
التَّغَابُنِ
ہارجیت کا
وَمَنۡ
اورجو
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان لائے 
بِاللّٰہِ
اﷲتعالیٰ پر
وَیَعۡمَلۡ
اورعمل کرے 
صَالِحًا
نیک 
یُّکَفِّرۡ
وہ دورکردے گا
عَنۡہُ
ان سے 
سَیِّاٰتِہٖ
برائیاں اس کی 
وَیُدۡخِلۡہُ
اورداخل کرے گااس کو
جَنّٰتٍ
باغوں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ 
ذٰلِکَ
یہ ہے 
الۡفَوۡزُ
کامیابی 
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی 
Translated by

Juna Garhi

The Day He will assemble you for the Day of Assembly - that is the Day of Deprivation. And whoever believes in Allah and does righteousness - He will remove from him his misdeeds and admit him to gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. That is the great attainment.

جس دن تم سب کو اس جمع ہونے کے دن جمع کرے گا وہی دن ہے ہار جیت کا اور جو شخص اللہ پر ایمان لا کر نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا اور اسے جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اجتماع کے دن تم سب کو اکٹھا کرے گا اور یہی ایک دوسرے کے مقابلہ میں ہار جیت کا دن ہوگا۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی وہ ابدالاباد تک اس میں رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اجتماع کے دن کے لیے وہ تم سب کوجمع کرے گا،وہی ہارجیت کادن ہوگا اور جو اﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے اورنیک عمل کرے،تووہ اُس کی برائیاں اُس سے دور کر دے گااوراُس کو باغوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ ہمیشہ اُس میں رہنے والے ہیں ہمیشہ ہمیشہ ،یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Be mindful of) the day He will gather you for the Day of Gathering. That will be the Day of loss and gain. And whoever believes in Allah, and does righteously. He will write off his evil deeds, and will admit him to gardens beneath which rivers flow, where they will live forever. That is the great achievement.

جس دن تم کو اکٹھا کرے گا جمع ہونے کے دن وہ دن ہے ہار جیت کا اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر اور کرے کام بھلا اتار دے گا اس پر سے اس کی برائیاں اور داخل کرے گا اس کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں ندیاں رہا کریں ان میں ہمیشہ یہی ہے بڑی مراد ملنی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن کہ وہ تمہیں جمع کرے گا جمع ہونے کے دن کے لیے وہی ہے ہار اور جیت کے فیصلے کا دن۔ اور جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور نیک اعمال کرے وہ اس کی برائیوں کو اس سے دور کر دے گا اور اسے ان باغات میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش یہ ہے بہت بڑی کامیابی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(You shall come to know that) when He will assemble you on the Day of Gathering. That shall be the Day (to determine) mutual gains and losses. Whoever believes in Allah and acts righteously, Allah will have his evil deeds expunged and will admit him to Gardens beneath which rivers flow. Therein they shall abide forever. That is the supreme triumph.

۔ ( اس کا پتا تمہیں اس روز چل جائے گا ) جب اجتماع کے دن وہ تم سب کو اکٹھا کرے گا19 ۔ وہ دن ہوگا ایک دوسرے کے مقابلے میں لوگوں کی ہار جیت کا ۔ 20 جو اللہ پر ایمان لایا ہے اور نیک عمل کرتا ہے 21 ، اللہ اس کے گناہ جھاڑ دے گا اوراسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ دوسری زندگی ) اس دن ( ہوگی ) جب اللہ تمہیں روز حشر میں اکٹھا کرے گا ۔ وہ ایسا دن ہوگا جس میں کچھ لوگ دوسروں کو حسرت میں ڈال دیں گے ۔ ( ١ ) اور جو شخص اللہ پر ایمان لایا ہوگا ، اور اس نے نیک عمل کیے ہوں گے ، اللہ اس کے گناہوں کو معاف کردے گا ، اور اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ ہے بڑٰی کامیابی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(تم کو اس دن جتلایا جائیگا جس دن حشر کے روز تم سب کو جمع کرے گا یہیتو ہارجیت کا دن ہے 7 اور جو کوئی اللہ تعالیٰ پر ایمانلائے اور اچھا کام کرے تو اللہ اس کی برائیاں اس پر سے اتارا دیگا 8 اور اس کو ایسے باغوں میں لے جائیگا جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہی تو بڑی کامیابی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن (اللہ) تم سب کو جمع ہونے کے دن (یعنی قیامت) کے لئے اکٹھا کریں گے (سو) یہی دن ہے سود و زیاں کا۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہوگا اور نیک کام کرتا ہوگا وہ اس سے اس کے گناہ دور کردیں گے اور اس کو ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن جب وہ تمہیں جمع ہونے والے دن جمع کرے گا یہی دن تغابن (نفع اور نقصان اور ہارجیت کا دن) ہوگا۔ اور جو اللہ پر ایمان لایا اور اس نے عمل صالح کیا تو اس کے گناہ اس سے دور کردئیے جائیں گے۔ اور اس کا ایسی جنتوں میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے (یعنی قیامت) کے دن اکھٹا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Remember the Day whereon He shall assemble you, the Day of Assembly; that shall be the Day of Mutual Loss and Gain. And whosoever believeth in Allah and worketh righteously from him He will expiate His misdeeds and will make him enter Gardens whereunder rivers flow, as abiders therein for evermore. That is the mighty achievement.

وہ دن (یاد رکھو جب) وہ تمہیں اس جمع کرنے والے دن میں جمع کرے گا یہی (دن) ہے نقصان (ونفع) کے ظاہر ہونے کا دن اور جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہوگا اور نیک کام کرتا ہوں گا اللہ اس کے گناہ اس سے دور کردے گا اور اسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں پڑی بہ رہی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے یہ بڑی ہی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس دن ( کو یاد رکھو جب ) اللہ اکٹھے کیے جانے کے دن کیلئے تم کو اکٹھا کرے گا ۔ وہی دن درحقیقت ہار جیت کا دن ہوگا اور جو اللہ پر ایمان لائے اور جنہوں نے عمل صالح کیے ہوں گے ، ان کے گناہوں کو ان سے جھاڑ دے گا اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ۔ بڑی کامیابی درحقیقت یہ ہے!

Translated by

Mufti Naeem

جس دن وہ تم لوگوں کو جمع کیے جانے والے دن کے وقت میں جمع فرمائیں گے ……… یہ دھوکے کا دن ہے /لین دین کا دن/ دھوکے اور نقصان کا دن/ نفع اور نقصان کا دن/ سود و زیاں کا دن ہے ………؟؟؟ اور جو اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اللہ ( تعالیٰ ) اس سے اس کے گناہ مٹادیں گے اور اسے ان باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن وہ تمہیں اکٹھا کرنے کے دن اکٹھا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا اور بہشت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ہمیشہ یاد رکھو اس عظیم الشان اور ہولناک دن کو) جس دن کہ وہ جمع کر دے گا تم سب کو (ایک ہی آواز سے) اجتماع کے اس دن وہ دن ہوگا ہار جیت کے کھلنے کا دن اور (اس روز فیصلہ اس طرح ہوگا کہ) جو کوئی ایمان لایا ہوگا (سچے دل سے) اور اس نے کام بھی کئے ہوں گے نیک تو اللہ مٹا دے گا اس سے اس کی برائیوں کو اور اس کو داخل فرما دے گا (اپنے کرم سے) ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی (طرح طرح کی عظیم الشان) نہریں جن میں ہمیشہ رہیں گے ایسے (خوش نصیب) لوگ یہی ہے بڑی کامیابی

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تمہیں جمع کرنے کے دن جمع کیا جائے گا یہ ہارجیت کادن ہو گا اورجو اللہ پر ا یمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دورکردے گااورایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ہمیشہ ا س میں رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن تمہیں اکٹھا کرے گا سب جمع ہونے کے دن ( ف۱۵ ) وہ دن ہے ہار والوں کی ہار کھلنے کا ( ف۱٦ ) اور جو اللہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے اللہ اس کی برائیاں اتاردے گا اور اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں کہ وہ ہمیشہ ان میں رہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن وہ تمہیں جمع ہونے کے دن ( میدانِ حشر میں ) اکٹھا کرے گا یہ ہار اور نقصان ظاہر ہونے کا دن ہے ۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے تو ( اللہ ) اس ( کے نامۂ اعمال ) سے اس کی خطائیں مٹا دے گا اور اسے جنتوں میں داخل فرما دے گا جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس دن کو یاد کرو ) جس دن اللہ تمہیں اجتماع والے دن جمع کرے گا یہی دن باہمی گھاٹا اٹھانے کا دن ہوگا اور جو اللہ پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اللہ اس سے اس کی برائیاں ( گناہ ) دور کرے گا اور اسے ان باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں رواں دواں ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day that He assembles you (all) for a Day of Assembly,- that will be a Day of mutual loss and gain (among you), and those who believe in Allah and work righteousness,- He will remove from them their ills, and He will admit them to Gardens beneath which Rivers flow, to dwell therein for ever: that will be the Supreme Achievement.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when We shall gather you all together (for the Day of Judgment), all cheating will be exposed. Those who believe in God and act righteously will receive forgiveness for their sins. They will be admitted into Paradise wherein streams flow and they will live forever. This certainly is the greatest triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Day when He will gather you on the Day of Gathering, that will be the Day of At-Taghabun. And whosoever believes in Allah and performs righteous deeds, He will expiate from him his sins, and will admit him to Gardens beneath which rivers flow, to dwell therein forever; that will be the great success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day that He will gather you for the day of gathering, that is the day of loss and gain; and whoever believes in Allah and does good, He will remove from him his evil and cause him to enter gardens beneath which rivers flow, to abide therein forever; that is the great achievement.

Translated by

William Pickthall

The day when He shall gather you unto the Day of Assembling, that will be a day of mutual disillusion. And whoso believeth in Allah and doeth right, He will remit from him his evil deeds and will bring him unto Gardens underneath which rivers flow, therein to abide for ever. That is the supreme triumph.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इकट्ठा होने के दिन वह तुम्हें इकट्ठा करेगा, वह परस्पर लाभ-हानि का दिन होगा। जो भी अल्लाह पर ईमान लाए और अच्छा कर्म करे उस की बुराईयाँ अल्लाह उस से दूर कर देगा और उसे ऐसे बाग़ों में दाख़िल करेगा जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी, उन में वे सदैव रहेंगे। यही बड़ी सफलता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور اس دن کو یاد کرو) کہ جس دن تم سب کو ایک جمع ہونے کے دن جمع کرے گا یہی دن ہے سود و زیاں کا (1) . اور (بیان اس کا یہ ہے کہ) جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہوگا اور نیک کام کرتا ہوگا اللہ تعالیٰ اس کے گناہ دور کردے گا اور اس کو (جنت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہونگی جس میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہینگے یہ (اور) بڑی کامیابی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ سب کو جمع کرنے کے دن اکٹھا کرے گا اور وہ ہار جیت کا دن ہوگا جو اللہ پر ایمان لایا اور نیک عمل کرتا رہا اللہ اس کے گناہ مٹا دے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی یہ لوگ ہمیشہ ہمیش ان میں رہیں گے، یہی بڑی کامیابی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس کا پتہ تمہیں اس روز چل جائے گا) جب اجتماع کے دن وہ تم سب کو اکٹھا کرے گا۔ وہ دن ہوگا ایک دوسرے کے مقابلے میں لوگوں کی ہار جیت کا ، جو اللہ پر ایمان لایا ہے اور نیک عمل کرتا ہے ، اللہ اس کے گناہ جھاڑ دے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن تم کو جمع ہونے کے دن میں جمع فرمائے گا، یہ دن ہے جس میں لوگ نقصان میں پڑیں گے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اس کے گناہوں کا کفارہ فرما دے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے وہ بڑی کامیابی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن تم کو اکٹھا کرے گا جمع ہونے کے دن وہ دن ہے ہار جیت کا اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر اور کرے کام بھلا اتار دے گا اس پر اس کی برائیاں اور داخل کرے گا اس کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں ندیاں رہا کریں ان میں ہمیشہ یہی ہے بڑی مراد ملنی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دن کو یاد کرو جس دن تم سب کو اس جمع ہونے کے دن خدا جمع کرے گا یہ دن نفع نقصان کے ظاہر ہونے کا دن ہے اور جو شخص اللہ پر ایمان لایا ہوگا اور اس نے نیک عمل کئے ہوں گے اللہ تعالیٰ اس سے اس کے گناہ دور کردے گا اور اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے۔