Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 10

سورة الطلاق

اَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمۡ عَذَابًا شَدِیۡدًا ۙ فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰۤاُولِی الۡاَلۡبَابِ ۬ ۚ ۖ ۛ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ ۟ ۛ قَدۡ اَنۡزَلَ اللّٰہُ اِلَیۡکُمۡ ذِکۡرًا ﴿ۙ۱۰﴾

Allah has prepared for them a severe punishment; so fear Allah , O you of understanding who have believed. Allah has sent down to you the Qur'an.

ان کے لئے اللہ تعالٰی نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ، پس اللہ سے ڈرو اے عقل مند ایمان والو ۔ یقیناً اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتار دی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَعَدَّ
تیار کر رکھا ہے
اللّٰہُ
اللہ نے
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
شدید
فَاتَّقُوا
پس ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
یٰۤاُولِی الۡاَلۡبَابِ
اے عقل والو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
قَدۡ
تحقیق
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
ذِکۡرًا
ذکر
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَعَدَّ
تیارکیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
سخت
فَاتَّقُوا
سو ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
یٰۤاُولِی الۡاَلۡبَابِ
اے عقل مندو
الَّذِیۡنَ
جو 
اٰمَنُوۡا
ایمان لائےہو
قَدۡ
یقیناً
اَنۡزَلَ
نازل کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
ذِکۡرًا
نصیحت
Translated by

Juna Garhi

Allah has prepared for them a severe punishment; so fear Allah , O you of understanding who have believed. Allah has sent down to you the Qur'an.

ان کے لئے اللہ تعالٰی نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ، پس اللہ سے ڈرو اے عقل مند ایمان والو ۔ یقیناً اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتار دی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ پس تم اللہ سے ڈرتے رہو، اے عقل والو ! جو ایمان لا چکے ہو۔ بلاشبہ اللہ نے تمہاری طرف ذکر نازل کیا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے اُن کے لیے سخت عذاب تیارکیاہے۔ سواے عقل مندو! جو ایمان لائے ہواﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ،یقینااﷲ تعالیٰ نے تمہاری طرف نصیحت نازل کی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has prepared for them a severe punishment; so fear Allah 0 men of understanding who have believed! Allah has sent down to you a Reminder,

تیار رکھا ہے اللہ نے واسطے ان کے سخت عذاب سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقل والوں جن کو یقین ہے بیشک اللہ نے اتاری ہے تم پر نصیحت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے ان کے لیے بہت شدید عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اے ہوش مندو جو ایمان بھی لائے ہو ! اللہ نے تمہاری طرف ذکر نازل کردیا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has laid in store for them a grievous chastisement. So fear Allah, O people of understanding who have attained to faith. Allah has sent down to you an Exhortation,

اللہ نے ( آخرت میں ) ان کے لیئے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔ پس اللہ سے ڈرو اے صاحب عقل لوگو جو ایمان لائے ہو ۔ اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور آخرت میں ) ہم نے ان کے لیے ایک سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ لہذا اے عقل والو جو ایمان لے آئے ہو ، اللہ سے ڈرتے رہو ۔ ( ١٣ ) اللہ نے تمہارے پاس ایک سراپا نصیحت بھیجی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان لوگوں کے لئے اللہ نے قیامت کے دن سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے عقل والو اللہ سے ڈرو ایماندار لوگو اللہ نے تمہارے پاس قرآن بھیجا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے ان کے لئے ایک سخت عذاب تیار کررکھا ہے۔ تو اے سمجھ رکھنے والو ! جو کہ ایمان لائے ہو ، اللہ سے ڈرو۔ بیشک اللہ نے تمہارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے ان کے لئے سخت ترین عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے عقل والو ! جو ایمان لا چکے ہو اللہ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اللہ نے تمہارے پاس ایک نصیحت بھیجی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے ارباب دانش جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو۔ خدا نے تمہارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath gotten ready for them a grievous torment; so fear Allah, O men of understanding! those who have believed. Surely He hath sent down Unto you an admonition.

اللہ نے انکے لئے ایک سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ سو اللہ سے تقوی اختیار کئے رہو اے سمجھ والو جو ایمان لاچکے ہو ۔ اللہ نے تمہارے پاس نصیحت نامہ اتارا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے ان کیلئے ایک سخت عذاب بھی تیار کر رکھا ہے ۔ تو اللہ سے ڈرو ، اے عقل والو! اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ نے تمہاری طرف ایک یاد دہانی اتار دی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے ان لوگوں کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے پس اے عقل والو جو ایمان والے ہو اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو ، تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے تم لوگوں کی طرف سراپا نصیحت کو اتارا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے ارباب دانش جو ایمان لائے ہو اللہ سے ڈرو، اللہ نے تمہارے پاس نصیحت کی کتاب بھیجی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور دنیا کے اسی عذاب پر بس نہیں بلکہ) اللہ نے تیار کر رکھا ہے ان کے لئے (آخرت میں) ایک بڑا ہی سخت (اور ہولناک) عذاب پس بچو تم لوگ اللہ (کی نافرمانی اور اس کی ناراضگی) سے اے عقل سلیم رکھنے والو جو ایمان لاچکے ہو بلاشبہ اللہ نے اتار دی تمہاری طرف ایک عظیم الشان نصیحت

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیارکررکھا ہے پس تم اللہ سے ڈرتے رہو ، اے عقل والو! جو ایمان لاچکے ہو ، بلاشبہ اللہ نے تمہاری طرف ذکر ( یعنی قرآن ) نازل کیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ سے ڈرو اے عقل والو! وہ جو ایمان لائے ہو ، بیشک اللہ نے تمہارے لیے عزت اتاری ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے اُن کے لئے ( آخرت میں بھی ) سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ سو اللہ سے ڈرتے رہا کرو اے عقل والو! جو ایمان لے آئے ہو ، بیشک اللہ نے تمہاری ( ہی ) طرف نصیحتِ ( قرآن ) کو نازل فرمایا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے ( آخرت میں ) ان کیلئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تواللہ ( کی مخالفت ) سے ڈرو ۔ اے عقلمندو جو ایمان لائے ہو خدا نے تمہاری طرف ذکر نازل کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah has prepared for them a severe Punishment (in the Hereafter). Therefore fear Allah, O ye men of understanding - who have believed!- for Allah hath indeed sent down to you a Message,-

Translated by

Muhammad Sarwar

God has prepared severe retribution for them. People of understanding and believers, have fear of God. God has certainly sent you a reminder,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has prepared for them a severe torment. So have Taqwa of Allah, O men of understanding, those who believe! Allah has indeed sent down to you a Reminder.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah has prepared for them severe chastisement, therefore be careful of (your duty to) Allah, O men of understanding who believe! Allah has indeed revealed to you a reminder,

Translated by

William Pickthall

Allah hath prepared for them stern punishment; so keep your duty to Allah, O men of understanding! O ye who believe! Now Allah hath sent down unto you a reminder,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने उन के लिए कठोर यातना तैयार कर रखी है। अतः ऐ बुद्धि और समझ वालो जो ईमान लाए हो! अल्लाह का डर रखो। अल्लाह ने तुम्हारी ओर एक याददिहानी उतार दी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یہ تو دنیا میں ہوا اور آخرت میں) اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ایک سخت عذاب تیار کر رکھا ہے (اور جب انجام نافرمانی کا یہ ہے) تو اے سمجھدارو جو کہ ایمان لائے ہو تم خدا سے ڈرو۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ نے آخرت میں ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے پس اللہ سے ڈرو۔ اے صاحب عقل جو ایمان لائے ہو اللہ نے تمہاری طرف نصیحت نازل کی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے (آخرت میں) ان کے لئے سخت عذاب مہیا کررکھا ہے۔ پس اللہ سے ڈرو۔ اے صاحب عقل لوگو ، جو ایمان لائے ہو۔ اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کردی ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار فرمایا سو اے عقل والو جو ایمان لائے ہو اللہ سے ڈرو۔ اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نامہ نازل فرمایا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تیار رکھا ہے اللہ نے واسطے ان کے سخت عذاب سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقل والو جن کو یقین ہے بیشک اللہ نے اتاری ہے تم پر نصیحت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اور بھی ایک سخت عذاب تیار کررکھا ہے سو اے اہل دانش جو ایمان لاچکے ہو تم خدا سے ڈرتے رہو بیشک خدا نے تمہارے پاس ایک نصیحت بھیجی ہے۔