Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 2

سورة الطلاق

فَاِذَا بَلَغۡنَ اَجَلَہُنَّ فَاَمۡسِکُوۡہُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ فَارِقُوۡہُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ وَّ اَشۡہِدُوۡا ذَوَیۡ عَدۡلٍ مِّنۡکُمۡ وَ اَقِیۡمُوا الشَّہَادَۃَ لِلّٰہِ ؕ ذٰلِکُمۡ یُوۡعَظُ بِہٖ مَنۡ کَانَ یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ۬ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مَخۡرَجًا ۙ﴿۲﴾

And when they have [nearly] fulfilled their term, either retain them according to acceptable terms or part with them according to acceptable terms. And bring to witness two just men from among you and establish the testimony for [the acceptance of] Allah . That is instructed to whoever should believe in Allah and the Last day. And whoever fears Allah - He will make for him a way out

پس جب یہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں یا تو قاعدہ کے مطابق اپنے نکاح میں رہنے دو یا دستور کے مطابق انہیں الگ کر دو اور آپس میں سے دو عادل شخصوں کو گواہ کر لو اور اللہ کی رضامندی کے لئے ٹھیک ٹھیک گواہی دو یہی ہے وہ جس کی نصیحت اسے کی جاتی ہے اور جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لئے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
بَلَغۡنَ
وہ پہنچیں
اَجَلَہُنَّ
اپنی مدت کو
فَاَمۡسِکُوۡہُنَّ
تو روک لو ان کو
بِمَعۡرُوۡفٍ
بھلے طریقے سے
اَوۡ
یا
فَارِقُوۡہُنَّ
جدا کر دو انہیں
بِمَعۡرُوۡفٍ
بھلے طریقے سے
وَّاَشۡہِدُوۡا
اور گواہ بنا لو
ذَوَیۡ عَدۡلٍ
دو عدل والوں کو
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الشَّہَادَۃَ
گواہی
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
ذٰلِکُمۡ
یہ (ہے حکم)
یُوۡعَظُ
نصیحت کی جاتی ہے
بِہٖ
جس کی
مَنۡ
اسے جو
کَانَ
ہو وہ
یُؤۡمِنُ
وہ ایمان رکھتا
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَّقِ
ڈرے گا
اللّٰہَ
اللہ سے
یَجۡعَلۡ
وہ پیدا کر دے گا
لَّہٗ
اس کے لیے
مَخۡرَجًا
نکلنے کاراستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
چناچہ جب
بَلَغۡنَ
وہ پہنچ جائیں
اَجَلَہُنَّ
اپنی مدت کو
فَاَمۡسِکُوۡہُنَّ
توروک لو ان کو
بِمَعۡرُوۡفٍ
معروف کےمطابق
اَوۡ
یا 
فَارِقُوۡہُنَّ
جداکردوان کو
بِمَعۡرُوۡفٍ
معروف کےمطابق
وَّاَشۡہِدُوۡا
اورگواہ بنالو
ذَوَیۡ عَدۡلٍ
دو عدل آدمی
مِّنۡکُمۡ
اپنےمیں سے
وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الشَّہَادَۃَ
گواہی
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
ذٰلِکُمۡ
یہ
یُوۡعَظُ
نصیحت کی جاتی ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے 
مَنۡ
جو
کَانَ
ہے
یُؤۡمِنُ
ایمان رکھتا
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ
اور دن پر
الۡاٰخِرِ
آخرت کے
وَمَنۡ
اور جو
یَّتَّقِ
ڈرتاہے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
یَجۡعَلۡ
وہ بنا دیتاہے
لَّہٗ
اس کے لیے
مَخۡرَجًا
نکلنےکا کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

And when they have [nearly] fulfilled their term, either retain them according to acceptable terms or part with them according to acceptable terms. And bring to witness two just men from among you and establish the testimony for [the acceptance of] Allah . That is instructed to whoever should believe in Allah and the Last day. And whoever fears Allah - He will make for him a way out

پس جب یہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں یا تو قاعدہ کے مطابق اپنے نکاح میں رہنے دو یا دستور کے مطابق انہیں الگ کر دو اور آپس میں سے دو عادل شخصوں کو گواہ کر لو اور اللہ کی رضامندی کے لئے ٹھیک ٹھیک گواہی دو یہی ہے وہ جس کی نصیحت اسے کی جاتی ہے اور جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لئے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو پھر انہیں یا تو بھلے طریقے سے (اپنے نکاح میں) روکے رکھو یا پھر بھلے طریقے سے انہیں چھوڑ دو اور اپنے میں سے دو صاحب عدل گواہ بنا لو۔ اور (اے گواہو ! ) ! اللہ کے لئے شہادت ٹھیک ٹھیک ادا کرو۔ یہی بات ہے جس کی اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کی کوئی راہ پیدا کردے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جب وہ اپنی مدت کوپہنچ جائیں تواُن کو معروف کے مطابق روک لویامعروف کے مطابق ان کوجدا کردو اوراپنے میں سے دوعادل آدمی گواہ بنالو اورگواہی اﷲ تعالیٰ کے لیے قائم کرو۔اس کے ساتھ تم میں سے اُس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اﷲ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اورجو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہے،وہ اُس کے لیے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when they (the divorced women) have (almost) reached their term, then either retain them with fairness, or part with them with fairness. And make two just men from among you witnesses (of your either decision). And ( O witnesses,) keep your testimony upright for the sake of Allah. That is what anyone who believes in Allah and the Last Day is exhorted to do. And whoever fears Allah, for him Allah brings forth a way out,

پھر جب پہنچیں اپنے وعدہ کو تو رکھ لو ان کو دستور کے موافق یا چھوڑ دو ان کو دستور کے موافق اور گواہ کرلو دو معتبر اپنے میں کے اور سیدھی ادا کرو گواہی اللہ کے واسطے یہ بات جو ہے اس سے سمجھ جائے گا جو کوئی یقین رکھتا ہوگا اللہ پر اور پچھلے دن پر اور جو کوئی ڈرتا ہے اللہ سے وہ کر دے اس کا گزارہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ اپنی (عدت کی) میعاد کو پہنچنے لگیں تو اب ان کو یا تو (اپنے نکاح میں) روک رکھو معروف طریقے سے یا جدا کردو معروف طریقے سے اور اپنے میں سے دو معتبر اشخاص کو گواہ بنا لو اور گواہی قائم کرو اللہ کے لیے۔ یہ ہے جس کی نصیحت کی جا رہی ہے ہراس شخص کو کہ جو ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور یوم آخر پر۔ اور جو شخص اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اللہ اس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کا راستہ پیدا کر دے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when they reach the end of their term (of waiting), then either honourably retain them (in the bond of wedlock) or honourably part with them, and call two persons of known probity as witnesses from among yourselves, and (let these witnesses) give upright testimony for the sake of Allah. That is to what all those that believe in Allah and the Last Day are exhorted. Allah will find a way out for him who fears Allah,

پھر جب وہ اپنی ( عدت کی ) مدت کے خاتمہ پر پہنچیں تو یا انہیں بھلے طریقے سے ( اپنے نکاح میں ) روک رکھو ، یا بھلے طریقے پر ان سے جدا ہو 6 جاؤ ۔ اور دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنا لو جو تم میں سے صاحب عدل7 ہوں ۔ اور ( اے گواہ بنے والو ) گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ کے لیئے ادا کرو ۔ یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے ، ہر اس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو8 ۔ جو کوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اس کے لیئے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر9 دے گا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب وہ عورتیں اپنی ( عدت کی ) میعاد کو پہنچنے لگیں تو تم یا تو انہیں بھلے طریقے پر ( اپنے نکاح میں ) روک رکھو ، یا پھر بھلے طریقے سے ان کو الگ کردو ، ( ٤ ) اور اپنے میں سے دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنا لو جو عدل والے ہوں ۔ ( ٥ ) اور اللہ کی خاطر سیدھی سیدھی گواہی دو ، ( ٦ ) لوگو ! یہ وہ بات ہے جس کی نصیحت اس شخص کو کی جارہی ہے جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو ، اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لیے مشکل سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کردے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب عورتیں اپنی عدت پوری ہونے پر آ لگیں تو یا تو (عدت ختم ہونے سے کچھ پہلے) ان کو سیدھی طرح رکھ لو (ان سے رجعت کرلو) یا سیدھی طرح ان کو رخصت کردوف 6 چپ رہو عدت گذر جانے دو ) اور طلاق دو یارجعت کو ہرحال میں دو بھلے آدمیوں کو گواہ بنادو 7 اور (گو تم کو کوئی اپنائے تو) سیدھی سیدھی اللہ سے ڈر کر گواہی دینا ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت ہوتی ہے جو اللہ اور پچھلے دن پر یقین رکھتا ہے (بےایمان کو یہ باتیں کچھ فائدہ نہیں دیتیں اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے اللہ ہر آفت میں اس کے لئے ایک راستہ نکال دیتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب وہ اپنی عدت گزرنے کے قریب پہنچ جائیں تو ان کو اچھی طرح سے (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو۔ اور اپنے میں سے دو معتبر شخصوں کو گواہ کرلو اور (گواہی کی ضرورت پڑے تو) اللہ کے لئے درست گواہی دو ۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے تو وہ اس کے لئے نجات کی صورت پیدا کردیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ (ایک یا دو طلاقوں کے بعد) اپنی عدت پوری کر چکیں تو ان کو (شریعت کے قانون کے مطابق) یا تو نیکی کے ساتھ روکے رکھو یا (شریعت کے قانون کے مطابق) ان کو الگ کردو۔ اور بہر حال اپنے (مسلمان) لوگوں میں سے دو معتبر آدمیوں کو گواہ بنا لیا کرو۔ اور اللہ کے لئے ٹھیک ٹھیک گواہی دو ۔ یہ ہر اس شخص کے لئے نصیحت ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے تو اس کے لئے اللہ کوئی نہ کوئی راستہ نکال دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when they have attained their term, either retain them reputably, or part from them reputably, and take as witnesses two just men from among you, and set up your testimony for Ailah. Thus is exhorted he who believeth in Allah and the Last Day. And whosoever feareth Allah He maketh for him an outlet.

پھر جب وہ اپنی میعاد کو پہنچنے لگیں تو انہیں (یا تو) قاعدہ کے مطابق (نکاح میں) رہنے دو یا انہیں قاعدہ کے مطابق رہائی دو ۔ اور اپنے میں سے دو معتبر شخصوں کو گواہ ٹھہرا لو اور گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ کے واسطے دو اس (مضمون) سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے ۔ اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لئے کشائش پیدا کردیتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ اپنی مدت کو پہنچ جائیں تو ان کو یا تو دستور کے مطابق نکاح میں رکھو یا دستور کے مطابق جدا کردو اور اپنے میں سے دو ثقہ آدمیوں کو گواہ بنالو ۔ اور گواہی کو قائم رکھو اللہ کیلئے ۔ یہ نصیحت ان کو کی جاتی ہے ، جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اللہ سے ڈریں گے تو اللہ ان کیلئے راہ نکالے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ ( طلاقِ رجعی کی صورت میں ) اپنی مدت ( عدت کے اختتام ) تک پہنچنے کے قریب ہوں تو انہیں عمدہ طریقے سے روک لو یا انہیں عمدہ طریقے سے جدا کردو اور ( مناسب یہ ہے کہ ) تم اپنے میں سے دو عادل گواہ بنالو اور ( گواہ ) گواہی کو اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے قائم رکھیں ، یہ ہیں ( احکام ) ان کے ذریعے اسے نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لاتا ہے اور جو اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتا رہے ( تو ) وہ اس کے لیے ( ہر مشکل سے ) نکلنے کا راستہ عطا فرمادیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب وہ اپنی مدت ختم ہونے کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح زوجیت میں رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کرو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ بنا لو اور اللہ کے لیے درست گواہی دو ۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کے لیے (رنج و پریشانی سے) نجات کی صورت پیدا کر دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب وہ پہنچ جائیں اپنی مدت (کے خاتمے) کو تو پھر تم یا تو ان کو روک رکھو (اپنے عقد نکاح میں رجوع کے ذریعے) دستور کے مطابق یا ان کو چھوڑ دو دستور کے مطابق اور گواہ بنا لیا کرو تم لوگ (ایسے ہر موقع پر) اپنے میں سے دو معتبر شخصوں کو اور تم اپنی گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ (کی رضا) کے لئے ادا کیا کرو (اے گواہو ! ) ان باتوں کی نصیحت کی جاتی ہے ہر اس شخص کو جو (سچے دل سے) ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور جو کوئی (سچے دل سے) ڈرتا رہے گا اللہ سے تو وہ اس کے لئے پیدا فرما دے گا (مشکلات سے) نکلنے کا راستہ

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب وہ ( مطلقہ عورتیں ) اپنی عدت کی انتہاکو پہنچ جائیں توپھرانہیں بھلے طریقے سے ( نکاح میں ) روکے رکھویابھلے طریقے سے انہیں چھوڑدو اور اپنے میں سے دو عادل گوا ہ بنالو اور تم اللہ کی رضاکے لئے گواہی دو ، یہی ہے جس کی اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ اور آ خرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اور جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لئے نکلنے کی راہ پیداکردے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جب وہ اپنی میعاد تک پہنچنے کو ہوں ( ف۷ ) تو انہیں بھلائی کے ساتھ روک لو یا بھلائی کے ساتھ جدا کرو ( ف۸ ) اور اپنے میں دو ثقہ کو گواہ کرلو اور اللہ کے لیے گواہی قائم کرو ( ف۹ ) اس سے نصیحت فرمائی جاتی ہے اسے جو اللہ اور پچھلے دن پر ایمان رکھتا ہو ( ف۱۰ ) اور جو اللہ سے ڈرے ( ف۱۱ ) اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکال دے گا ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ اپنی مقررہ میعاد ( کے ختم ہونے ) کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں بھلائی کے ساتھ ( اپنی زوجیت میں ) روک لو یا انہیں بھلائی کے ساتھ جدا کردو ۔ اور اپنوں میں سے دو عادل مَردوں کو گواہ بنا لو اور گواہی اللہ کے لئے قائم کیا کرو ، اِن ( باتوں ) سے اسی شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے ، اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اس کے لئے ( دنیا و آخرت کے رنج و غم سے ) نکلنے کی راہ پیدا فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تو جب وہ اپنی ( مقررہ ) عدت کی مدت کو پہنچ جائیں تو ان کو یا تو قاعدہ ( اور شائستہ طریقہ ) سے ( اپنے نکاح میں ) روک لو یا پھر قاعدہ ( اور اچھے طریقہ ) سے جدا کر دو اور اپنے میں سے دو عادل آدمیوں کو گواہ بناؤ اور خدا کیلئے صحیح گواہی دو ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اور جو کوئی خدا سے ڈرتا ہے اللہ اس کیلئے ( مشکل سے نجات کا ) راستہ پیدا کر دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus when they fulfil their term appointed, either take them back on equitable terms or part with them on equitable terms; and take for witness two persons from among you, endued with justice, and establish the evidence (as) before Allah. Such is the admonition given to him who believes in Allah and the Last Day. And for those who fear Allah, He (ever) prepares a way out,

Translated by

Muhammad Sarwar

When their waiting period is about to end, keep them or separate from them lawfully. Let two just people witness the divorce and let them bear witness for the sake of God. Thus does God command those who have faith in Him and the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when they are about to attain their term appointed, either take them back in a good manner or part with them in a good manner. And take as witness two just persons from among you. And establish the testimony for Allah. That will be an admonition given to him who believes in Allah and the Last Day. And whosoever has Taqwa of Allah, He will make a way for him to get out.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when they have reached their prescribed time, then retain them with kindness or separate them with kindness, and call to witness two men of justice from among you, and give upright testimony for Allah. With that is admonished he who believes in Allah and the latter day; and whoever is careful of (his duty to) Allah, He will make for him an outlet,

Translated by

William Pickthall

Then, when they have reached their term, take them back in kindness or part from them in kindness, and call to witness two just men among you, and keep your testimony upright for Allah. Whoso believeth in Allah and the Last Day is exhorted to act thus. And whosoever keepeth his duty to Allah, Allah will appoint a way out for him,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वे अपनी नियत इद्दत को पहुँचे तो या तो उन्हें भली रीति से रोक लो या भली रीति से अलग कर दो। और अपने में से दो न्यायप्रिय आदमियों को गवाह बना दो और अल्लाह के लिए गवाही को दुरुस्त रखो। इस की नसीहत उस व्यक्ति को की जाती है जो अल्लाह और अन्तिम दिन पर ईमान रखेगा उस के लिए वह (परेशानी से) निकलने का राह पैदा कर देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب وہ (مطلقہ) عورتیں اپنی عدت گزرنے کے قریب پہنچ جائیں (تو تم کو دو اختیار ہیں یا تو) ان کو قاعدے کے موافق نکاح میں رہنے دو یا قاعدے کے موافق انکو رہائی دو (2) . اور آپس میں سے دو معتبر شخصوں کو گواہ کرلو (اے گواہو اگر گواہی کی حاجت پڑے تو) ٹھیک ٹھیک اللہ کے واسطے (بلا رورعایت) گواہی دو ․ اس مضمون سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ پر اور یوم قیامت پر یقین رکھتا ہو (3) ․ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے (مضرتوں سے) نجات کی شکل نکال دیتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب وہ اپنی عدت پوری کرلیں تو انہیں اچھے طریقے سے روک لو یا اچھے طریقے سے الگ کردو اور دو عادل آدمیوں کو گواہ بنا لو اور گواہی اللہ کے لیے ٹھیک ٹھیک ادا کرو ان باتوں کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے ہر اس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، جو کوئی اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب وہ اپنی (عدت کی) مدت کے خاتمہ پر پہنچیں تو یا انہیں بھلے طریقے سے (اپنے نکاح میں) روک رکھو ، یا بھلے طریقے پر ان سے جدا ہوجاﺅ اور دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنالو جو تم میں سے صاحب عدل ہوں اور (اے گواہ بننے والو) گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ کے لئے ادا کرو۔ یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے ، ہر اس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔ جو کوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اس کے لئے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کردے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب وہ عورتیں اپنی عدت گزرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں روک لو بھلائی کے ساتھ یا چھوڑ دو بھلائی کے ساتھ اور عدل والے دو آدمیوں کو گواہ بنا لو اور اللہ کے لیے گواہی کو قائم کرو اور یہ وہ چیز ہے جس کی اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ پر اور آخرت پر ایمان لائے اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہو وہ اس کے لیے مشکل سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچیں اپنے وعدہ کو تو رکھ لو ان کو دستور کے موافق یا چھوڑ دو ان کو دستور کے موافق اور گواہ کرلو دو معتبر اپنے میں کے اور سیدھی ادا کروگواہی اللہ کے واسطے  یہ بات جو ہے اس سے سمجھ جائے گا جو کوئی یقین رکھتا ہوگا اللہ پر اور پچھلے دن پر اور جو کوئی ڈرتا ہے اللہ سے وہ کر دے اس کا گزراہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب وہ مطلقہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو دستور شرعی کے موافق یا تو ان کو نکاح میں رہنے دو یعنی رجوع کرلو یا شرعی قاعدے کے موافق ان کو الگ کردو اور بہرحال اپنے میں سے دو معتبر شخصوں کو گواہ کرلیا کرو اور خالص اللہ کے لئے ٹھیک ٹھیک گواہی دو اس مضمون مذکور سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ پر اور یوم آخرت پر یقین رکھتا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے لئے مخلصی کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا کردیتا ہے۔