Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 4

سورة الطلاق

وَ الّٰٓـِٔىۡ یَئِسۡنَ مِنَ الۡمَحِیۡضِ مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلٰثَۃُ اَشۡہُرٍ ۙ وَّ الّٰٓـِٔىۡ لَمۡ یَحِضۡنَ ؕ وَ اُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنۡ یَّضَعۡنَ حَمۡلَہُنَّ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مِنۡ اَمۡرِہٖ یُسۡرًا ﴿۴﴾

And those who no longer expect menstruation among your women - if you doubt, then their period is three months, and [also for] those who have not menstruated. And for those who are pregnant, their term is until they give birth. And whoever fears Allah - He will make for him of his matter ease.

تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں حیض سے نا امید ہوگئی ہوں ، اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی بھی جنہیں حیض آنا شروع نہ ہوا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت ان کےوضع حمل ہے اور جو شخص اللہ تعالٰی سے ڈرے گا اللہ اس کے ( ہر ) کام میں آسانی کر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالّٰٓـِٔىۡ
اور وہ عورتیں
یَئِسۡنَ
جو مایوس ہو چکی ہوں
مِنَ الۡمَحِیۡضِ
حیض سے
مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ
تمہاری عورتوں میں سے
اِنِ
اگر
ارۡتَبۡتُمۡ
شک ہو تمہیں
فَعِدَّتُہُنَّ
تو عدت ان کی
ثَلٰثَۃُ
تین
اَشۡہُرٍ
ماہ ہے
وَّالّٰٓـِٔىۡ
اور ان عورتوں(کی بھی)جو
لَمۡ
نہیں
یَحِضۡنَ
وہ حائضہ ہوئیں
وَاُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ
اور حمل والیاں
اَجَلُہُنَّ
عدت ان کی(یہ ہے)
اَنۡ
کہ
یَّضَعۡنَ
وہ وضع کر دیں
حَمۡلَہُنَّ
حمل اپنا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَّقِ
ڈرے گا
اللّٰہَ
اللہ سے
یَجۡعَلۡ
وہ کر دے گا
لَّہٗ
اس کے لیے
مِنۡ اَمۡرِہٖ
اس کے کام میں
یُسۡرًا
آسانی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالّٰٓـِٔىۡ
اورجو عورتیں
یَئِسۡنَ
مایوس ہوچکی ہوں
مِنَ الۡمَحِیۡضِ
حیض سے
مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ
تمہاری عورتوں میں سے
اِنِ
اگر
ارۡتَبۡتُمۡ
تمہیں شک ہو
فَعِدَّتُہُنَّ
توعدت ان کی
ثَلٰثَۃُ
تین
اَشۡہُرٍ
ماہ ہے
وَّالّٰٓـِٔىۡ
اورانکی جنہیں
لَمۡ
نہیں
یَحِضۡنَ
حیض آیا
وَاُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ
اور حمل والی عورتیں
اَجَلُہُنَّ
عدت ان کی
اَنۡ
یہ کہ 
یَّضَعۡنَ
وہ وضع کردیں
حَمۡلَہُنَّ
حمل اپنا
وَمَنۡ
اورجو
یَّتَّقِ
ڈرےگا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
یَجۡعَلۡ
کردےگا
لَّہٗ
اس کے لیے
مِنۡ اَمۡرِہٖ
اس کے کام سے
یُسۡرًا
آسانی
Translated by

Juna Garhi

And those who no longer expect menstruation among your women - if you doubt, then their period is three months, and [also for] those who have not menstruated. And for those who are pregnant, their term is until they give birth. And whoever fears Allah - He will make for him of his matter ease.

تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں حیض سے نا امید ہوگئی ہوں ، اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی بھی جنہیں حیض آنا شروع نہ ہوا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت ان کےوضع حمل ہے اور جو شخص اللہ تعالٰی سے ڈرے گا اللہ اس کے ( ہر ) کام میں آسانی کر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تمہاری عورتوں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں، اگر تمہیں کچھ شبہ ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور ان کی بھی جنہیں ابھی حیض شروع ہی نہ ہوا ہو۔ اور حمل والی عورتوں کی عدت ان کے وضع حمل تک ہے۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرے تو اللہ اس کے لئے اس کے کام میں آسانی پیدا کردیتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہیں، اگرتمہیں شک ہوتواُن کی عدت تین ماہ ہے اوراُن کی بھی جنہیں ابھی تک حیض نہیں آیااورحمل والی عورتوں کی عدّت یہ ہے کہ وہ وضعِ حمل کردیں، اورجوشخص اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا رہے گا،وہ اُس کے کام میں اس کے لیے آسانی پیدا کردے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those women from among you who have despaired of (further) menstruation, if you are in doubt, their ‘iddah is three months, as well as of those who have not yet menstruated. As for those having pregnancy, their term (of ‘iddah) is that they give birth to their child. And whoever fears Allah, He brings about ease for him in his affair.

اور جو عورتیں ناامید ہوگئیں حیض سے تمہاری عورتوں میں اگر تم کو شبہ رہ گیا تو ان کی عدت ہے تین مہینے اور ایسے ہی جن کو حیض نہیں آیا اور جن کے پیٹ میں بچہ ہے ان کی عدت یہ کہ جن لیں پیٹ کا بچہ اور جو کوئی ڈرتا رہے اللہ سے کر دے وہ اس کے کام میں آسانی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہارے ہاں کی خواتین میں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں اگر تمہیں شک ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہوگی اور حاملہ خواتین کی عدت یہ ہے کہ ان کا وضع حمل ہوجائے۔ اور جو کوئی اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے وہ اس کے کاموں میں آسانی پیدا کردیتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The waiting period of those of your women who have lost all expectation of menstruation shall be three months in case you entertain any doubt; and the same shall apply to those who have not yet menstruated. As for pregnant women, their waiting period shall be until the delivery of their burden. Allah will create ease for him who fears Allah.

اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں ان کے معاملہ میں اگر تم لوگوں کو کوئی شک لاحق ہے تو ( تمھیں معلوم ہو کہ ) ان کی عدت تین مہینے ہے 12 ۔ اور یہی حکم ان کا ہے ۔ جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو 13 ۔ اور حاملہ عورتوں کی عدت کی حد یہ ہے کہ ان کا وضع حمل ہو 14 جائے ۔ جو شخص اللہ سے ڈرے اس کے معاملہ میں وہ سہولت پیدا کر دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہاری عورتوں میں سے جو ماہواری آنے سے مایوس ہوچکی ہوں اگر تمہیں ( ان کی عدت کے بارے میں ) شک ہو تو ( یاد رکھو کہ ) ان کی عدت تین مہینے ہے ، ( ٨ ) اور ان عورتوں کی ( عدت ) بھی ( یہی ہے ) جنہیں ابھی ماہواری آئی ہی نہیں ، اور جو عورتیں حاملہ ہوں ، ان کی ( عدت کی ) میعاد یہ ہے کہ وہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لیں ۔ اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا ، اللہ اس کے کام میں آسانی پیدا کردے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تمہاری عورتوں میں سے جو (بوڑھی) حیف سے ناامید ہوگئی ہوں (ان کی مدت میں) اگر تم کو شبہ پڑے 8 تو ان کی عدت تین مہینے ہیں اور 13 (اسی طرح ان عورتوں کی) عدت جن کو چھٹپنے کی وجہ سے) حیض نہ آیا ہو اور پیٹ والی عورتوں کی خدمت 14 یہ ہے کہ وہ اپنا بچہ جنیں 1 اور جوئی کوئی اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کا کام آسانی سے نکال دیتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو ان (کی عدت) کے بارے شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے۔ اور جن کو (ابھی) حیض نہیں آنے لگا (ان کی بھی) اور حمل والی عورتوں کی عدت بچہ جننے تک ہے۔ اور جو اللہ سے ڈرے گا وہ (اللہ) اس کے کام میں سہولت پیدا فرمادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہاری وہ عورتیں جو حیض سے مایوس ہوچکی ہیں (یعنی ان کو ماہانہ خون نہیں آتا) اسی طرح وہ لڑکیاں جنہیں خون آنا شروع نہیں ہوا اگر تمہیں شبہ ہو (یعنی عدت کے تعین میں) تو ان کی عدت تین مہینے ہے۔ اور حاملہ عورتوں کی عدت بچہ پیدا ہونے تک ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے تو اللہ (اس کے کاموں میں) آسانی پیدا کردیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو (ان کی عدت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا (ان کی عدت بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچّہ جننے) تک ہے۔ اور جو خدا سے ڈرے گا خدا اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as to such of your women as have despaired of menstruation, if ye be in doubt thereof, their waiting period is three months, as also of those who have not yet menstruated. And as to those with burthens, their term is when they lay down their burthen. And whosoever feareth Allah, He maketh his affair Unto him easy.

اور تمہاری مطلقہ بیویوں میں سے جو حیض آنے سے مایوس ہوچکی ہیں اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہیں ۔ اور (اسی طرح) ان کی بھی جنہیں ابھی حیض نہیں آیا ۔ اور حمل والیوں کی میعاد ان کے حمل کا پیدا ہوجانا ہے ۔ اور جو کوئی اللہ سے تقوی اختیار کرے گا اللہ اس کے (ہر) کام میں آسانی پیدا کردے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہاری عورتوں میں جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں ، اگر ان کے باب میں شک ہو تو ، ان کی عدت تین مہینے ہے اور ( اسی طرح ) ان کی بھی جن کو حیض نہ آیا ہو اور حمل والیوں کی مدت وضعِ حمل ہے اور جو اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کیلئے اس کے معاملے میں آسانی پیدا کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہاری وہ عورتیں جو حیض سے نا امید ہوچکی ہیں اگر تمہیں ( ان کی عدت کے بارے میں ) شک ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی ( بھی ) جنہیں ابھی تک حیض نہیں آیا اور حمل والی عورتوں کی مدت یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جن لیں اور جو اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتا رہے ( تو ) وہ اس کے لیے اس کے کام میں آسانی فرمادیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہاری عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو ان کی عدت کے بارے میں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا ان کی عدت بھی یہی ہے اور حمل والی عورتوں کی عدت بچہ پیدا ہونے تک ہے اور جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو عورتیں مایوس ہوجائیں حیض (کے آنے) سے تمہاری عورتوں میں سے اگر تمہیں ان کے بارے میں شک پڑجائے تو (جان لو کہ) ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن عورتوں کو ابھی تک حیض آیا ہی نہ ہو (ان کا حکم بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت ان کے بچہ جننے تک ہے اور جو کوئی ڈرتا رہے گا اللہ سے تو اللہ آسانی پیدا فرما دے گا اس کے لئے ہر معاملے میں

Translated by

Noor ul Amin

اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں اگر تمہیں کچھ شبہ ہوتوان کی عدت تین ماہ ہے اور ان کی بھی جنہیں حیض شروع نہ ہواہو ، اور حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کے وہ اپنے بچے جن دیں اورجو شخص اللہ سے ڈرے تواللہ اس کے لئے اس کے کام میں آسانی پیداکردیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہاری عورتوں میں جنہیں حیض کی امید نہ رہی ( ف۱٤ ) اگر تمہیں کچھ شک ہو ( ف۱۵ ) تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی جنہیں ابھی حیض نہ آیا ( ف۱٦ ) اور حمل والیوں کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جَن لیں ( ف۱۷ ) اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے کام میں آسانی فرمادے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں اگر تمہیں شک ہو ( کہ اُن کی عدّت کیا ہوگی ) تو اُن کی عدّت تین مہینے ہے اور وہ عورتیں جنہیں ( ابھی ) حیض نہیں آیا ( ان کی بھی یہی عدّت ہے ) ، اور حاملہ عورتیں ( تو ) اُن کی عدّت اُن کا وضعِ حمل ہے ، اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے ( تو ) وہ اس کے کام میں آسانی فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہاری ( مطلقہ ) عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں اگر ان کے بارے میں تمہیں کوئی شک ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور یہی حکم ان عورتوں کا ہے جنہیں ( باوجود حیض کے سن و سال میں ہو نے کے کسی وجہ سے ) حیض نہ آتا ہو اور حاملہ عورتوں کی میعاد وضعِ حمل ہے اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے تو اللہ اس کے معاملہ میں آسانی پیدا کر دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such of your women as have passed the age of monthly courses, for them the prescribed period, if ye have any doubts, is three months, and for those who have no courses (it is the same): for those who carry (life within their wombs), their period is until they deliver their burdens: and for those who fear Allah, He will make their path easy.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you have any doubt whether your wives have reached the stage of menopause, the waiting period will be three months. This will also be the same for those who do not experience menstruation. The end of the waiting period for a pregnant woman is the delivery. God will make the affairs of one who fears Him easy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those in menopause among your women, for them the `Iddah, if you have doubt, is three months; and for those who have no courses. And for those who are pregnant, their `Iddah is until they lay down their burden; and whosoever has Taqwa of Allah, He will make his matter easy for him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those of your women who have despaired of menstruation, if you have a doubt, their prescribed time shall be three months, and of those too who have not had their courses; and (as for) the pregnant women, their prescribed time is that they lay down their burden; and whoever is careful of (his duty to) Allah He will make easy for him his affair.

Translated by

William Pickthall

And for such of your women as despair of menstruation, if ye doubt, their period (of waiting) shall be three months, along with those who have it not. And for those with child, their period shall be till they bring forth their burden. And whosoever keepeth his duty to Allah, He maketh his course easy for him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम्हारी स्त्रियों में से जो मासिक धर्म से निराश हो चुकी हों, यदि तुम्हें संदेह हो तो उन की इद्दत तीन मास है और इसी प्रकार उन की भी जो अभी रजस्वला नहीं हुई। और जो गर्भवती स्त्रियाँ हो उन की इद्दत उन के शिशु-प्रसव तक है। जो कोई अल्लाह का डर रखेगा उस के मामले में वह आसानी पैदा कर देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اوپر عدّت کا اجمالاً ذکر تھا) اور (تفصیل یہ کہ) تمہاری (مطلقہ) بیبیوں میں جو عورتیں (بوجہ زیادت سن کے) حیض آنے سے مایوس ہوچکی ہیں اگر تم کو (ان کی عدّت کی تعیین میں) شبہ ہو تو ان کی عدّت تین مہینے ہیں اور اسی طرح جن عوتوں کو (اب تک بوجہ کم عمری کے) حیض نہیں آیا اور حاملہ عورتوں کی عدّت اس حمل کا پیدا ہوجانا ہے (1) . اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ تعالیٰ اس کے ہر کام میں آسانی کردے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں اگر ان کے معاملہ میں تمہیں کوئی شک پیدا ہوجائے تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور یہی حکم ان کا ہے جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل ہے جو شخص اللہ سے ڈرے تو وہ بنا دیتا ہے۔ اس کے معاملہ میں وہ سہولت پیدا کردیتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں ان کے معاملہ میں اگر تم لوگوں کو کوئی شک لاحق ہے تو (تمہیں معلوم ہو کہ ) ان کی عدت تین مہینے ہے۔ اور یہی حکم ان کا ہے جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو۔ اور حاملہ عورتوں کی عدت کی حد یہ ہے کہ ان کا وضع حمل ہوجائے۔ جو شخص اللہ سے ڈرے اس کے معاملہ میں وہ سہولت پیدا کردیتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہاری بیویوں میں سے جو عورتیں حیض آنے سے ناامید ہوچکی ہیں اگر تم کو شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہیں اور اسی طرح جن عورتوں کو حیض نہیں آتا اور حاملہ عورتوں کی عدت ان کے اس حمل کا پیدا ہوجانا ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ تعالیٰ اس کے ہر کام میں آسانی کر دے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو عورتیں ناامید ہوگئیں حیض سے تمہاری عورتوں میں اگر تم کو شبہ رہ گیا تو ان کی عدت ہے تین مہینے اور ایسے ہی جن کو حیض نہیں آیا اور جن کے پیٹ میں بچہ ہے ان کی عدت یہ ہے کہ جن لیں پیٹ کا بچہ اور جو کوئی ڈرتا ہے اللہ سے کر دے وہ اس کے کام میں آسانی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم کو اپنی ان مطلقہ عورتوں کی عدت کے بارے میں شبہ ہو جو عورتیں بڑھاپے کے باعث حیض آنے سے ناامید ہوچکی ہیں تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور اسی طرح ان عورتوں کی عدت بھی تین مہینے ہے جن کو ابھی حیض آنا شروع نہیں ہوا اور حاملہ عورتوں کی مدت یہ ہے کہ وہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لیں اور جو شخص اللہ سے ڈرتا رہتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے ہر کام میں آسانی پیدا کردیتا ہے۔