Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 6

سورة الطلاق

اَسۡکِنُوۡہُنَّ مِنۡ حَیۡثُ سَکَنۡتُمۡ مِّنۡ وُّجۡدِکُمۡ وَ لَا تُضَآرُّوۡہُنَّ لِتُضَیِّقُوۡا عَلَیۡہِنَّ ؕ وَ اِنۡ کُنَّ اُولَاتِ حَمۡلٍ فَاَنۡفِقُوۡا عَلَیۡہِنَّ حَتّٰی یَضَعۡنَ حَمۡلَہُنَّ ۚ فَاِنۡ اَرۡضَعۡنَ لَکُمۡ فَاٰتُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ ۚ وَ اۡتَمِرُوۡا بَیۡنَکُمۡ بِمَعۡرُوۡفٍ ۚ وَ اِنۡ تَعَاسَرۡتُمۡ فَسَتُرۡضِعُ لَہٗۤ اُخۡرٰی ؕ﴿۶﴾

Lodge them [in a section] of where you dwell out of your means and do not harm them in order to oppress them. And if they should be pregnant, then spend on them until they give birth. And if they breastfeed for you, then give them their payment and confer among yourselves in the acceptable way; but if you are in discord, then there may breastfeed for the father another woman.

تم اپنی طاقت کے مطابق جہاں تم رہتے ہو وہاں ان ( طلاق والی ) عورتوں کو رکھو اور انہیں تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ پہنچاؤ اور اگر وہ حمل سے ہوں تو جب تک بچہ پیدا ہولے انہیں خرچ دیتے رہا کرو پھر اگر تمہارے کہنے سے وہی دودھ پلائیں تو تم انہیں ان کی اجرت دے دو اور باہم مناسب طور پر مشورہ کرلیا کرو اور اگر تم آپس میں کشمکش کرو تو اس کے کہنے سے کوئی اور دودھ پلائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَسۡکِنُوۡہُنَّ
رہائش دو ان عورتوں کو
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں
سَکَنۡتُمۡ
رہتے ہو تم
مِّنۡ وُّجۡدِکُمۡ
اپنی وسعت کے مطابق
وَلَا
اور نہ
تُضَآرُّوۡہُنَّ
تم ضرر پہنچاؤ انہیں
لِتُضَیِّقُوۡا
تا کہ تم تنگی کرو
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
وَاِنۡ
اور اگر
کُنَّ
ہوں وہ
اُولَاتِ حَمۡلٍ
حمل والیاں
فَاَنۡفِقُوۡا
تو خرچ کرو
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَضَعۡنَ
وہ وضع کر دیں
حَمۡلَہُنَّ
حمل اپنا
فَاِنۡ
پھر اگر
اَرۡضَعۡنَ
وہ دودھ پلائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَاٰتُوۡہُنَّ
تو دے دو انہیں
اُجُوۡرَہُنَّ
اجرتیں ان کی
وَاۡتَمِرُوۡا
اور مشورہ کرو
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
بِمَعۡرُوۡفٍ
بھلے طریقے سے
وَاِنۡ
اور اگر
تَعَاسَرۡتُمۡ
تم نے باہم دشواری پیدا کی
فَسَتُرۡضِعُ
تو دودھ پلا دے گی
لَہٗۤ
اسے
اُخۡرٰی
کوئی دوسری
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَسۡکِنُوۡہُنَّ
انہیں وہیں رہائش دو
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں
سَکَنۡتُمۡ
رہتے ہو تم
مِّنۡ وُّجۡدِکُمۡ
اپنی حثییت کے مطابق
وَلَا
اور نہ
تُضَآرُّوۡہُنَّ
تم تکلیف دو ان کو
لِتُضَیِّقُوۡا
 کہ تنگی کرو
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
وَاِنۡ
اور اگر 
کُنَّ
ہوں وہ
اُولَاتِ حَمۡلٍ
حمل والی
فَاَنۡفِقُوۡا
توخرچ کرو 
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَضَعۡنَ
وہ وضع کردیں
حَمۡلَہُنَّ
اپنا حمل
فَاِنۡ
پھر اگر
اَرۡضَعۡنَ
وہ دودھ پلائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَاٰتُوۡہُنَّ
تودےدوان کو 
اُجُوۡرَہُنَّ
اجرت ان کی
وَاۡتَمِرُوۡا
اور مشورہ کرو
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
بِمَعۡرُوۡفٍ
اچھے انداز سے
وَاِنۡ
اور اگر
تَعَاسَرۡتُمۡ
تم آپس میں تنگی کرو
فَسَتُرۡضِعُ
تو جلدہی دودھ پلائےگی
لَہٗۤ
اس کے لیے
اُخۡرٰی
دوسری
Translated by

Juna Garhi

Lodge them [in a section] of where you dwell out of your means and do not harm them in order to oppress them. And if they should be pregnant, then spend on them until they give birth. And if they breastfeed for you, then give them their payment and confer among yourselves in the acceptable way; but if you are in discord, then there may breastfeed for the father another woman.

تم اپنی طاقت کے مطابق جہاں تم رہتے ہو وہاں ان ( طلاق والی ) عورتوں کو رکھو اور انہیں تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ پہنچاؤ اور اگر وہ حمل سے ہوں تو جب تک بچہ پیدا ہولے انہیں خرچ دیتے رہا کرو پھر اگر تمہارے کہنے سے وہی دودھ پلائیں تو تم انہیں ان کی اجرت دے دو اور باہم مناسب طور پر مشورہ کرلیا کرو اور اگر تم آپس میں کشمکش کرو تو اس کے کہنے سے کوئی اور دودھ پلائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مطلقہ عورتوں کو (ان کے زمانہ عدت میں) وہیں رکھو جہاں تم خود رہتے ہو ، جیسی جگہ تمہیں میسر ہو، اور انہیں تنگ کرنے کے لئے ایذا نہ دو ۔ اور اگر وہ حمل والی ہوں تو وضع حمل تک ان پر خرچ کرتے رہو۔ پھر اگر وہ تمہارے لیے (نومولود) کو دودھ پلائیں تو انہیں ان کی اجرت دو ۔ اور باہمی مشورہ سے بھلے طریقے سے (اجرت کا معاملہ) طے کرلو۔ اور اگر تم نے (اجرت طے کرنے میں) ایک دوسرے کو تنگ کیا تو کوئی دوسری عورت دودھ پلائے گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہیں بھی وہیں رہائش دواپنی حیثیت کے مطابق جہاں تم خودرہتے ہو اور تم انہیں تکلیف نہ دوکہ تنگی کروان پراوراگروہ حمل والی ہوں تواُن پرخرچ کرویہاں تک کہ وہ وضعِ حمل کر دیں پھراگروہ تمہارے لیے دودھ پلائیں تواُن کی اجرت اُنہیں دے دو اور اچھے انداز سے آپس میں مشورہ کرواوراگرتم آپس میں تنگی کروتوجلدہی کوئی دوسری عورت اُس کے لیے دودھ پلائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Provide them (the divorced women) residence from where you reside according to your means, and do not hurt them to straighten (life) for them. And if they are pregnant, spend on them till they give birth to their child. Then if they suckle the child for you, give them their fees, and consult each other (for determining the fee) with fairness, and if you have a deadlock between you, then another woman will suckle him.

ان کو گھر دو رہنے کے واسطے جہاں تم آپ رہو اپنے مقدور کے موافق اور ایذا دینا نہ چاہو ان کو تاکہ تنگ پکڑو ان کو اور اگر رکھتی ہوں پیٹ میں بچہ تو ان پر خرچ کرو جب تک جنیں پیٹ کا بچہ پھر اگر وہ دودھ پلائیں تمہاری خاطر تو دو ان کو ان کا بدلہ سکھاؤ آپس میں نیکی اور اگر ضد کرو آپس میں تو دودھ پلائے گی اس کی خاطر اور کوئی عورت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان عورتوں کو وہیں رکھو جہاں تم خود رہتے ہو اپنی حیثیت کے مطابق اور انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچائو انہیں تنگ کرنے کے لیے۔ پھر اگر وہ تمہارے لیے (تمہارے بچے کو) دودھ پلائیں تو انہیں ان کا معاوضہ ادا کرو۔ اور آپس میں مشورہ کرلیا کرو بھلے طریقے سے۔ اور اگر تم ایک دوسرے سے تنگی محسوس کرو تو پھر کوئی اور عورت اس کے لیے دودھ پلائے گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(During the waiting period) lodge them according to your means wherever you dwell, and do not harass them to make them miserable. And if they are pregnant, provide for them maintenance until they have delivered their burden. And if they suckle your offspring whom they bore you, then give them due recompense, and graciously settle the question of compensation between yourselves by mutual understanding. But if you experience difficulty (in determining the compensation for suckling) then let another woman suckle the child.

ان کو ( زمانہ عدت میں ) اسی جگہ رکھو جو جہاں تم رہتے ہو ، جیسی کچھ بھی جگہ تمھیں میسر ہو ۔ اور انہیں تنگ کرنے کے لیئے ان کو نہ ستاؤ 16 ۔ اور اگر وہ حاملہ ہوں تو ان پر اس وقت تک خرچ کرتے رہو جب تک ان کا وضع حمل نہ ہو جائے 17 ۔ اور پھر اگر وہ تمہارے لیے ( بچے کو ) دودھ پلائیں تو ان کی اجرت انہیں دو ، اور بھلے طریقے سے ( اجرت کا معاملہ ) باہمی گفت و شنید سے طے کر لو 18 ۔ لیکن اگر تم نے ( اجرت طے کرنے میں ) ایک دوسرے کو تنگ کیا تو بچے کو کوئی اور عورت دودھ پلا لے 19 گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان عورتوں کو اپنی حیثیت کے مطابق اسی جگہ رہائش مہیا کرو جہاں تم رہتے ہو اور انہیں تنگ کرنے کے لیے انہیں ستاؤ نہیں ، ( ٩ ) اور اگر وہ حاملہ ہوں تو ان کو اس وقت تک نفقہ دیتے رہو جب تک وہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لیں ۔ ( ١٠ ) پھر اگر وہ تمہارے لی بچے کو دودھ پلائیں تو انہیں ان کی اجرت ادا کرو ، اور ( اجرت مقرر کرنے کے لیے ) آپس میں بھلے طریقے سے بات طے کرلیا کرو ، اور اگر تم ایک دوسرے کے لیے مشکل پیدا کرو گے تو اسے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) جن عورتوں کو تم طلاق دو ان کو اپنے مقدور کے موافق جہاں تم رہتے ہو وہیں رکھو 2 اور ان کو ستانے کے لئے تکلیف مت دو 3 اور اگر وہ پیٹ سے ہوں تو عدت گذر نے تک حمل رکھنے تک ان کو خرچ دو 4 پھر اگر وہ عورتیں جن کو طلاق دیا گیا تمہاری اولاد کو دودھ پلائیں تو ان کی دودھ پلائی کا حق ادا کرو اور دستور کے موافق یہ حق ٹھہرائو (خاوند اور جورو کی حیثیت کے موافق) اور اگر آپس میں ضدم ضدا کرو 5 تو کوئی دوسری عورت اس کے بچے کو دوھ پلا دیگی 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(مطلقہ) عورتوں کو وہیں رکھو (ایام عدت میں) جہاں تم خود رہتے ہو جیسی (جگہ) تمہیں میسر ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچہ جننے تک ان کو خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچے کو تمہاری خاطر دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو اور (بچے کے معاملے میں) پسندیدہ طریقے سے موافقت کرو اور اگر تم باہم ضد کرو گے تو اس (بچے) کو کوئی دوسری عورت دودھ پلائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور فرمایا تم اپنی گنجائش کے مطابق ان کو مکان دو جیسے تم رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے اذیت نہ پہنچائو۔ اور اگر وہ عورتیں حاملہ ہوں تو بچہ کی پیدائش تک ان کا خرچہ برداشت کرو یہاں تک کہ بچے کی پیدائش ہوجائے۔ پھر اگر وہ تمہارے کہنے سے بچے کو دودھ پلائیں تو ان کو دودھ پلانے کی اجرت ادا کرو۔ اور آپس میں مناسب طریقے پر مشورہ کرتے رہو۔ اور اگر تم دونوں آپس میں دشواری پیدا کروگے تو شوہر کے کہنے سے اس بچے کو دوسری عورت دودھ پلائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

عورتوں کو (ایام عدت میں) اپنے مقدور کے مطابق وہیں رکھو جہاں خود رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچّہ جننے تک ان کا خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچّے کو تمہارے کہنے سے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو۔ اور (بچّے کے بارے میں) پسندیدہ طریق سے مواقفت رکھو۔ اور اگر باہم ضد (اور نااتفاقی) کرو گے تو (بچّے کو) اس کے (باپ کے) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lodge them wheresoever ye lodge yourselves; according to your means; and hurt them not so as to straiten them. And if they are with burthen, expend on them until they lay down their burthen. Then, if they suckle their children for you, give them their hire, and take counsel together reputably. And if ye make hardship for one another, then another woman will suckle for him.

ان (مطلقات) کو اپنی حیثیت کے موافق رہنے کا مکان دو جہاں تم رہتے ہو اور انہیں تنگ کرنے لئے انہیں تکلیف مت پہنچاؤ ۔ اور اگر وہ حمل والیاں ہوں تو انہیں خرچ دیتے رہو ان کے حمل کے پیدا ہونے تک ۔ پھر وہ لوگ تمہارے لئے رضاعت کریں تو تم انہیں ان کی اجرت دو اور باہم مناسب طور پر طے کرلیا کرو ۔ اور اگر تم باہم کشمکش کرو گے تو رضاعت کوئی دوسری کرے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو رکھو جس طرح اپنی حیثیت کے مطابق تم رہتے ہو اور ان کو ضیق میں ڈالنے کیلئے ضرر نہ پہنچاؤ اور اگر وہ حاملہ ہوں تو ان پر خرچ کرو تاآنکہ وہ حمل سے فارغ ہوجائیں ۔ پس اگر وہ تمہارے بچے کو دودھ پلائیں تو ان کو ان کا معاوضہ دو اور آپس میں دستور کے مطابق ایک قرارداد کرلو اور اگر تم کوئی زحمت محسوس کرو تو اس کیلئے کوئی اور دودھ پلائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان ( طلاق یافتہ ) عورتوں کو اپنی استطاعت کے مطابق وہیں ٹھہراؤ جہاں تم خود رہتے ہو ، اور ان پر تنگی کرنے کے لیے انہیں تکلیف نہ دو اور اگر وہ حمل والی ہیں تو ان پر خرچ کرتے رہو یہاں تک کہ وہ اپنا حمل جن لیں پھر اگر وہ تمہاری خاطر ( تمہارے بچے کو ) دودھ پلائیں تو انہیں ان کی اجرت دو اور تم لوگ آپس میں عمدہ طریقے سے مشورہ کرلیا کرو اور اگر تم ایک دوسرے سے تنگی محسوس کرو تو اس ( شوہر ) کے لیے دوسری عورت دودھ پلائے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مطلقہ عورتوں کو عدت کے دوران اپنی حیثیت کے مطابق اپنے پاس ہی رکھو اور ان کو تنگ کرنے کے لیے تکلیف نہ دو ، اگر حمل سے ہوں تو بچہ پیدا کرنے تک ان کا خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ تمہارے کہنے سے بچہ کو دودھ پلائیں تو ان کو اس کی اجرت دو اور بچے کے بارے میں آپس میں پسندیدہ طریقہ اختیار کرو اور اگر آپس میں ضد اور نااتفاقی کرو گے تو پھر بچے کو باپ کے کہنے پر کوئی دوسری عورت دودھ پلائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم ان مطلقہ عورتوں کو وہیں رکھو جہاں تم خود رہتے ہو اپنی طاقت کے مطابق اور انہیں تکلیف مت پہنچاؤ کہ اس طرح تم ان پر تنگی کرو اور اگر وہ حمل والی ہوں تو ان پر خرچ کرتے رہو یہاں تک کہ وہ وضع کرلیں اپنے حمل کو پھر اگر وہ تمہارے لئے (بچے کو) دودھ پلائیں تو تم ان کو ان کی (مقرر کردہ) اجرتیں دے دیا کرو اور آپس میں مناسب طور پر مشورہ کرلیا کرو اور اگر تم آپس میں تنگی کرو گے تو اس کے لئے کوئی اور عورت دودھ پلا لے گی

Translated by

Noor ul Amin

مطلقہ عوتوں کو ( زمانہ عدت میں ) وہیں رکھوجہاں تم خود رہتے ہو ، جیسی جگہ تمہیں میسر ہو اور انہیں تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو ، اوراگروہ حاملہ ہوں توبچہ پیداہونے تک ان پر خرچ کرتے رہو پھر اگروہ تمہارے بچوں کو دودھ پلائیں توا نہیں ان کی اجرت دو ، اور باہمی مشورے سے بھلے طریقے سے ( دودھ پلانے کی اجرت ) طے کرلواوراگرمعاملہ طے کرنے میں تمہارے درمیان مشکل پیش آئے توکوئی دوسری ( عورت ) دودھ پلائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عورتوں کو وہاں رکھو جہاں خود رہتے ہو اپنی طاقت بھر ( ف۲۰ ) اور انہیں ضرر نہ دو کہ ان پر تنگی کرو ( ف۲۱ ) اور اگر ( ف۲۲ ) حمل والیاں ہوں تو انہیں نان و نفقہ دو یہاں تک کہ ان کے بچہ پیدا ہو ( ف۲۳ ) پھر اگر وہ تمہارے لیے بچہ کو دودھ پلائیں تو انہیں اس کی اجرت دو ( ف۲٤ ) اور آپس میں معقول طور پر مشورہ کرو ( ف۲۵ ) پھر اگر باہم مضائقہ کرو ( دشوار سمجھو ) ( ف۲٦ ) تو قریب ہے کہ اسے اور دودھ پلانے والی مل جائے گی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم اُن ( مطلّقہ ) عورتوں کو وہیں رکھو جہاں تم اپنی وسعت کے مطابق رہتے ہو اور انہیں تکلیف مت پہنچاؤ کہ اُن پر ( رہنے کا ٹھکانا ) تنگ کر دو ، اور اگر وہ حاملہ ہوں تو اُن پر خرچ کرتے رہو یہاں تک کہ وہ اپنا بچہ جَن لیں ، پھر اگر وہ تمہاری خاطر ( بچے کو ) دودھ پلائیں تو انہیں اُن کا معاوضہ ادا کرتے رہو ، اور آپس میں ( ایک دوسرے سے ) نیک بات کا مشورہ ( حسبِ دستور ) کر لیا کرو ، اور اگر تم باہم دشواری محسوس کرو تو اسے ( اب کوئی ) دوسری عورت دودھ پلائے گی

Translated by

Hussain Najfi

ان ( مطلقہ عورتوں ) کو ( زمانۂ عدت میں ) وہاں رکھو جہاں اپنی حیثیت کے مطابق تم خود رہتے ہو اور انہیں ضرر و زیاں نہ پہنچاؤ تاکہ ان پر تنگی کرو ۔ اور اگر وہ حاملہ ہوں تو پھر ان پر خرچ کرو یہاں تک ان کا وضعِ حمل ہو جائے پھر اگر تمہارے لئے ( بچہ ) کو دودھ پلائیں تو تم انہیں ان کی اجرت دو اور منا سب طریقہ پر باہم طے کر لو اور اگر تمہیں باہم کوئی دشواری پیش آئے ( اور باہمی اتفاق نہ ہو سکے ) تو پھر کوئی اور عورت اسے دودھ پلائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let the women live (in 'iddat) in the same style as ye live, according to your means: Annoy them not, so as to restrict them. And if they carry (life in their wombs), then spend (your substance) on them until they deliver their burden: and if they suckle your (offspring), give them their recompense: and take mutual counsel together, according to what is just and reasonable. And if ye find yourselves in difficulties, let another woman suckle (the child) on the (father's) behalf.

Translated by

Muhammad Sarwar

Lodge them (your wives) where you lived together if you can afford it. Do not annoy them so as to make life intolerable for them. If they are pregnant, provide them with maintenance until their delivery. Pay their wage if they breast-feed your children and settle your differences lawfully. If you are unable to settle them, let another person breast-feed the child.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Lodge them where you dwell, according to what you have, and do not harm them so as to suppress them. And if they are pregnant, then spend on them till they lay down their burden. Then if they suckle the children for you, give them their due payment, and let each of you deal with each other in a mannerly way. But if you make difficulties for one another, then some other woman may suckle for him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Lodge them where you lodge according to your means, and do not injure them in order that you may straiten them; and if they are pregnant, spend on them until they lay down their burden; then if they suckle for you, give them their recompense and enjoin one another among you to do good; and if you disagree, another (woman) shall suckle for him.

Translated by

William Pickthall

Lodge them where ye dwell, according to your wealth, and harass them not so as to straiten life for them. And if they are with child, then spend for them till they bring forth their burden. Then, if they give suck for you, give them their due payment and consult together in kindness; but if ye make difficulties for one another, then let some other woman give suck for him (the father of the child).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अपनी हैसियत के अनुसार जहाँ तुम स्वयं रहते हो उन्हें भी उसी जगह रखो। और उन्हें तंग करने के लिए उन्हें हानि न पहुँचाओ। और यदि वे गर्भवती हों तो उन पर ख़र्च करते रहो जब तक कि उन का शिशु-प्रसव न हो जाए। फिर यदि वे तुम्हारे लिए (शिशु को) दूध पिलाएँ तो तुम उन्हें उन का पारिश्रामिक दो और आपस में भली रीति से परस्पर बातचीत के द्वार कोई बात तय कर लो। और यदि तुम दोनों में कोई कठिनाई हो तो फिर कोई दूसरी स्त्री उस के लिए दूध पिला देगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم ان (مطلقہ) عورتوں کو اپنی وسعت کے موافق رہنے کا مکان دو جہاں تم رہتے ہو (2) اور ان کو تنگ کرنے کے لئے (اس کے بارے میں) تکلیف مت پہنچاؤ اور اگر وہ (مطلقہ) عورتیں حمل والیاں ہوں تو حمل پیدا ہونے تک ان کو (کھانے پینے کا) خرچ دو پھر اگر وہ (مطلقہ) عورتیں (جبکہ پہلے ہی سے بچے والیاں ہوں یا بچہ ہی پیدا ہونے سے ان کی عدت ختم ہوئی ہو) تمہارے لئے (بچہ کو اجرت پر) دودھ پلادیں تو تم ان کو (مقررہ) اجرت دو اور (اُجرت کے بارے میں) باہم مناسب طور پر مشورہ کرلیا کرو (3) ․ اور اگر تم باہم کشمکش کروگے تو کوئی دوسری عورت دودھ پلاوے گی ․

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیویوں کو اپنی طاقت کے مطابق وہاں رکھو جہاں تم رہتے ہو، اور انہیں تنگ کرنے کے لیے ان پر سختی نہ کرو اور اگر وہ حاملہ ہوں تو اس وقت تک ان پر خرچ کرتے رہو جب تک ان کا حمل وضع نہ ہوجائے۔ اگر وہ تمہارے لیے بچے کو دودھ پلائیں تو انہیں ان کی اجرت اچھے طریقے سے ادا کرو اور آپس میں مشورہ کرو دستور کے مطابق لیکن اگر تم آپس میں تنگی محسوس کرو۔ تو بچے کو کوئی اور عورت دودھ پلائے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کو (زمانہ عدت میں) اسی جگہ رکھوجہاں تم رہتے ہو ، جیسی کچھ بھی جگہ تمہیں میسر ہو اور انہیں تنگ کرنے کے لئے ان کو نہ ستاﺅ۔ اور اگر وہ معاملہ ہوں تو ان پر اس وقت تک خرچ کرتے رہو جب تک ان کا وضع حمل نہ ہوجائے۔ پھر اگر وہ تمہارے لئے (بچے کو) دودھ پلائیں تو ان کی اجرت انہیں دو ، اور بھلے طریقے سے (اجرت کا معاملہ) باہمی گفت و شنید سے طے کرلو۔ لیکن اگر تم نے (اجرت طے کرنے میں) ایک دوسرے کو تنگ کیا تو بچے کو کوئی اور عورت دودھ پلالے گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم ان عورتوں کو اپنی وسعت کے موافق رہنے کا مکان دو جہاں تم رہتے ہو، اور ان کو تنگ کرنے کے لیے ضرر مت پہنچاؤ اور اگر وہ عورتیں حمل والیاں ہوں تو حمل پیدا ہونے تک ان پر خرچ کرو۔ پھر اگر وہ عورتیں تمہارے لیے دودھ پلائیں تو تم ان کو اجرت دو ۔ اور باہم مناسب طور مشورہ کرلیا کرو۔ اور اگر باہم کشمکش کرو گے تو کوئی دوسری عورت دودھ پلا دے گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان کو گھر دور رہنے کے واسطے جہاں تم آپ رہو اپنے مقدور کے موافق اور ایذا دینا نہ چاہو ان کو تاکہ تنگ پکڑو ان کو اور اگر رکھتی ہوں پیٹ میں بچہ تو ان پر خرچ کرو جب تک جنیں پیٹ کا بچہ پھر اگر وہ دودھ پلائیں تمہاری خاطر، تو دو ان کو ان کا بدلہ اور سکھاؤ آپس میں نیکی اور اگر ضد کرو آپس میں تو دودھ پلائے گی اس کی خاطر اور کوئی عورت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم ان مطلقہ عورتوں کے رہنے کو اپنی بساط کے موافق مکان دو جہاں تم اپنے رہتے ہو یعنی اسی مکان کا ایک حصہ اور ان کو تنگ کرنے کی غرض سے تکلیف نہ پہنچائو اور اگر وہ عورتیں حاملہ ہوں تو ان کے بچہ جننے تک ان کا خرچ اٹھاتے رہو پھر اگر وہ تمہارے کہنے سے بچہ کو دودھ پلائیں تو ان کو دودھ پلانے کی اجرت دو اور آپس میں مناسب طور پر مشورہ کرلیا کرو اور اگر تم دونوں آپس میں دشواری پیدا کرو گے تو خاوند کے کہنے سے اس بچہ کو کوئی دوسری عورت دودھ پلائیگی۔