Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 10

سورة التحريم

ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوا امۡرَاَتَ نُوۡحٍ وَّ امۡرَاَتَ لُوۡطٍ ؕ کَانَتَا تَحۡتَ عَبۡدَیۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَالِحَیۡنِ فَخَانَتٰہُمَا فَلَمۡ یُغۡنِیَا عَنۡہُمَا مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا وَّ قِیۡلَ ادۡخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِیۡنَ ﴿۱۰﴾

Allah presents an example of those who disbelieved: the wife of Noah and the wife of Lot. They were under two of Our righteous servants but betrayed them, so those prophets did not avail them from Allah at all, and it was said, "Enter the Fire with those who enter."

اللہ تعالٰی نے کافروں کے لئے نوح کی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان فرمائی یہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو ( شائستہ اور ) نیک بندوں کے گھر میں تھیں ، پھر ان کی انہوں نے خیانت کی پس وہ دونوں ( نیک بندے ) ان سے اللہ کے ( کسی عذاب کو ) نہ روک سکے اور حکم دے دیا گیا ( اے عورتو ) دوزخ میں جانے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی چلی جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ضَرَبَ
بیان کی
اللّٰہُ
اللہ نے
مَثَلًا
ایک مثال
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
کَفَرُوا
کفر کیا
امۡرَاَتَ نُوۡحٍ
نوح کی بیوی کی
وَّامۡرَاَتَ لُوۡطٍ
اور لوط کی بیوی کی
کَانَتَا
وہ دونوں تھیں
تَحۡتَ
نیچے
عَبۡدَیۡنِ
دو بندوں کے
مِنۡ عِبَادِنَا
ہمارے بندوں میں سے
صَالِحَیۡنِ
جو دونوں نیک تھے
فَخَانَتٰہُمَا
تو ان دونوں نے خیانت کی ان سے
فَلَمۡ
تو نہ
یُغۡنِیَا
وہ دونوں کام آ سکے
عَنۡہُمَا
ان دونوں کے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّقِیۡلَ
اور کہہ دیا گیا
ادۡخُلَا
دونوں داخل ہو جاؤ
النَّارَ
آگ میں
مَعَ الدّٰخِلِیۡنَ
ساتھ داخل ہونے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ضَرَبَ
بیان کی 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
مَثَلًا
ایک مثال 
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے 
کَفَرُوا
جنہوں نے کفر کیا
امۡرَاَتَ
بیوی کی 
نُوۡحٍ
نوح کی 
وَّامۡرَاَتَ
اور بیوی کی 
لُوۡطٍ
لوط کی 
کَانَتَا
دونوں تھیں 
تَحۡتَ
زیر نکاح 
عَبۡدَیۡنِ
دو بندوں کے 
مِنۡ عِبَادِنَا
ہمارے بندوں میں سے 
صَالِحَیۡنِ
نیک 
فَخَانَتٰہُمَا
پھر دونوں نے خیانت کی ان سے 
فَلَمۡ
تو نہ 
یُغۡنِیَا
وہ کام آئے 
عَنۡہُمَا
ان دونوں سے 
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے 
شَیۡئًا
کچھ بھی 
وَّقِیۡلَ
اور کہہ دیا گیا 
ادۡخُلَا
داخل ہو جاؤ
النَّارَ
آگ میں 
مَعَ
ساتھ 
الدّٰخِلِیۡنَ
داخل ہونے والوں کے 
Translated by

Juna Garhi

Allah presents an example of those who disbelieved: the wife of Noah and the wife of Lot. They were under two of Our righteous servants but betrayed them, so those prophets did not avail them from Allah at all, and it was said, "Enter the Fire with those who enter."

اللہ تعالٰی نے کافروں کے لئے نوح کی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان فرمائی یہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو ( شائستہ اور ) نیک بندوں کے گھر میں تھیں ، پھر ان کی انہوں نے خیانت کی پس وہ دونوں ( نیک بندے ) ان سے اللہ کے ( کسی عذاب کو ) نہ روک سکے اور حکم دے دیا گیا ( اے عورتو ) دوزخ میں جانے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی چلی جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کافروں کے لئے نوح اور لوط کی بیویوں کو بطور مثال بیان کرتا ہے۔ وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے صالح بندوں کے نکاح میں تھیں مگر انہوں نے اپنے شوہروں سے خیانت کی تو وہ اللہ کے مقابلہ میں اپنی بیویوں کے کچھ بھی کام نہ آسکے ۔ اور ان سے کہہ دیا گیا کہ : جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی اس میں داخل ہوجاؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے کافروں کے لیے نوح کی بیوی اورلوط کی بیوی کی مثال بیان کی ہے۔وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں،پھراُن دونوں نے اُن سے خیانت کی تووہ اﷲ تعالیٰ سے بچانے میں اُن کے کچھ بھی کام نہ آئے اوراُن سے کہہ دیاگیا: ’’ داخل ہونے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی آگ میں داخل ہوجاؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has cited for the disbelievers the example of the wife of Nah and the wife of Lat. Both were married with two of Our righteous slaves, but betrayed them. So they could not avail them at all, and it was said, |"Enter the Fire along with those who enter.|"

اللہ نے بتلائی ایک مثل منکروں کے واسطے عورت نوح کی اور عورت لوط کی گھر میں تھیں دونوں دو نیک بندوں کے ہمارے نیک بندوں میں سے پھر انہوں نے ان سے چوری کی پھر وہ کام نہ آئے ان کے اللہ کے ہاتھ سے کچھ بھی اور حکم ہوا کہ چلی جاؤ دوزخ میں جانے والوں کے ساتھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے مثال بیان کی ہے کافروں کے لیے نوح (علیہ السلام) کی بیوی اور لوط (علیہ السلام) کی بیوی کی۔ وہ دونوں ہمارے دو بہت صالح بندوں کے عقد میں تھیں تو انہوں نے ان سے خیانت کی تو وہ دونوں اللہ کے مقابل میں ان کے کچھ بھی کام نہ آسکے اور (آخرت میں) کہہ دیاجائے گا کہ تم دونوں داخل ہوجائو آگ میں دوسرے سب داخل ہونے والوں کے ساتھ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has set forth for the unbelievers the parable of the wives of Noah and Lot. They were wedded to two of Our righteous servants, but each acted treacherously with her husband, and their husbands could be of no avail to them against Allah. The two of them were told: “Enter the Fire with all the others who enter it.”

اللہ کافروں کے معاملہ میں نوح ( علیہ السلام ) اور لوط ( علیہ السلام ) کی بیویوں کو بطور مثال پیش کرتا ہے ۔ وہ ہمارے دو صالح بندوں کی زوجیت میں تھیں ، مگر انہوں نے اپنے ان شوہروں سے خیانت 24 کی اور وہ اللہ کے مقابلہ میں ان کے کچھ بھی نہ کام آسکے ۔ دونوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جاؤ آگ میں جانے والوں کے ساتھ تم بھی چلی جاؤ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے ، اللہ ان کے لیے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کو مثال کے طور پر پیش کرتا ہے ۔ یہ دونوں ہمارے دو ایسے بندوں کے نکاح میں تھیں جو بہت نیک تھے ۔ پھر انہوں نے ان کے ساتھ بے وفائی کی ، ( ١١ ) تو وہ دونوں اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ بھی کام نہیں آئے اور ( ان بیویوں سے ) کہا گیا کہ : دوسرے جانے والوں کے ساتھ تم بھی جہنم میں چلی جاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کافروں کو سجھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نوح کی بی بی اور لوط کی بی بی کی مثال بیان کرتا ہے یہ دونوں عورتیں ہمارے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں یعنی نوح اور لوط کے) پھر ان دونوں نے اپنے خاوندوں سے چوری کی 3 تو ان کے خاوند خدا کے سامنے ان کے کچھ کام نہ آئے حالانکہ وہ پیغمبر تھے اور ان دو عورتوں کے لئے یہ حکم ہوا کہ دوزخ میں جانیوالوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں جائو 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے کافروں کے لئے نوح (علیہ السلام) کی بیوی اور لوط (علیہ السلام) کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے وہ نیک بندوں کے گھر میں تھیں تو دونوں نے ان سے خیانت کی تو وہ اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہوجاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے ان کافروں کے لئے لوط (علیہ السلام) اور نوح (علیہ السلام) کی بیویوں کا حال بیان کیا ہے کہ وہ ہمارے خاص بندوں کے نکاح میں تھیں ان دونوں عورتوں نے ان دونوں بندوں کا حق ضائع کیا تو وہ دونوں بندے (حضرت لوط (علیہ السلام) اور حضرت نوح (علیہ السلام) ) اللہ کے مقابلے میں ان کے ذرا بھی کام نہ آسکے۔ اور ان دونوں عورتوں کا حکم دیا جائے گا کہ وہ جہنم میں جانے والوں کے ساتھ جہنم مین داخل ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اور لوطؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ خدا کے مقابلے میں اور ان عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah propoundeth for those who disbelieve the similitude of the wife of Nuh and the wife of Lut. They were under two of our righteous bondmen; then they defrauded them. Wherefore the twain availed them naught against Allah, and it was said: enter ye twain the Fire with those who enter.

اللہ ان لوگوں کے لئے جو کافر ہیں مثال بیان کرتا ہے ۔ نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی وہ دونوں ہمارے (خاص) صالح بندوں میں سے دو بندوں کے نکاح میں تھیں لیکن انہوں نے ان کے حق ضائع کئے تو وہ دونوں نیک بندے اللہ کے مقابلہ میں ان کے ذرا کام نہ آسکے اور دونوں عورتوں کو حکم ملا کہ تم بھی دوزخ میں داخل ہو اور داخل ہونے والوں کے ساتھ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ کافروں کیلئے مثال بیان کرتا ہے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی ۔ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں تو انہوں نے ان کے ساتھ بے وفائی کی تو وہ اللہ سے ان کے کچھ کام آنے والے نہ بن سکے اور دونوں عورتوں کو حکم ہوا کہ جاؤ تم بھی ( دوزخ میں ) پڑنے والوں کے ستھ دوزخ میں پڑو!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کافروں کے لیے ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) کی بیوی اور ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) کی بیوی کی مثال بیان فرماتا ہے ، وہ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں ، پس انہوں نے ان دونوں سے ( ایمان کے معاملے میں ) خیانت کی پس وہ دونوں ، ان کے اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابل کچھ کام نہ آئے اور کہا گیا: تم دونوں ( دوسرے ) جانے والوں کے ساتھ آگ میں داخل ہوجاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے کافروں کے لیے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں۔ اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ اللہ کے مقابلے میں ان دونوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہوجاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے مثال بیان فرمائی کافروں (کی عبرت) کے لئے نوح اور لوط کی بیویوں کی یہ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں مگر انہوں نے ان دونوں سے خیانت (اور بددیانتی) کا ارتکاب کیا تو وہ دونوں بھی (اتنے بڑے مرتبے پر فائز ہونے کے باوجود) اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ بھی کام نہ آسکے اور (ان دونوں عورتوں سے) کہہ دیا گیا کہ تم دونوں بھی داخل ہوجاؤ دوزخ میں دوسرے داخل ہونے والوں کے ساتھ

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ کافروں کے لئے نوح اور لوط کی بیویوں کی مثال بیان کرتا ہے وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دونیک بندوں کے نکاح میں تھیں مگر انہوں نے اپنے شوہروں سے خیانت کی تووہ اللہ کے مقابلے میں ان دونوں کے کچھ کام نہ آسکے اور ان سے کہاجائے گاکہ تم دونوں ( عورتیں ) آگ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہو جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کافروں کی مثال دیتا ہے ( ف۲۹ ) نوح کی عورت اور لوط کی عورت ، وہ ہمارے بندوں میں دو سزا وارِ ( لائق ) قرب بندوں کے نکاح میں تمہیں پھر انہوں نے ان سے دغا کی ( ف۳۰ ) تو وہ اللہ کے سامنے انہیں کچھ کام نہ آئے اور فرما دیا گیا ( ف۳۱ ) کے تم دونوں عورتیں جہنم میں جاؤ جانے والوں کے ساتھ ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا ہے نوح ( علیہ السلام ) کی عورت اور لوط ( علیہ السلام ) کی عورت ( واہلہ اور واعلہ ) کی مثال بیان فرمائی ہے ، وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو صالح بندوں کے نکاح میں تھیں ، سو دونوں نے اُن سے خیانت کی پس وہ اللہ ( کے عذاب ) کے سامنے اُن کے کچھ کام نہ آئے اور اُن سے کہہ دیا گیا کہ تم دونوں ( عورتیں ) داخل ہونے والوں کے ساتھ دوزخ میں داخل ہو جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کافروں کیلئے نوح ( ع ) اور لوط ( ع ) کی بیویوں کی مثال بیان کرتا ہے جو دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں کی زوجیت میں تھیں پس انہوں نے ان کے ساتھ خیانت ( غداری ) کی تو وہ دونوں نیک بندے اللہ کے مقابلہ میں انہیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکے اور ان دونوں ( بیویوں ) سے کہا گیا کہ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ اور داخل ہو نے والوں کے ساتھ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah sets forth, for an example to the Unbelievers, the wife of Noah and the wife of Lut: they were (respectively) under two of our righteous servants, but they were false to their (husbands), and they profited nothing before Allah on their account, but were told: "Enter ye the Fire along with (others) that enter!"

Translated by

Muhammad Sarwar

God has told the disbelievers the story of the wives of Noah and Lot as a parable. They were married to two of Our righteous servants but were unfaithful to them. Nothing could protect them from the (wrath) of God and they were told to enter hell fire with the others.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah sets forth an example for those who disbelieve: the wife of Nuh and the wife of Lut. They were under two of our righteous servants, but they both betrayed them. So, they availed them not against Allah and it was said: "Enter the Fire along with those who enter!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah sets forth an example to those who disbelieve the wife of Nuh and the wife of Lut: they were both under two of Our righteous servants, but they acted treacherously towards them so they availed them naught against Allah, and it was said: Enter both the fire with those who enter.

Translated by

William Pickthall

Allah citeth an example for those who disbelieve: the wife of Noah and the wife of Lot, who were under two of Our righteous slaves yet betrayed them so that they (the husbands) availed them naught against Allah and it was said (unto them): Enter the Fire along with those who enter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने इनकार करने वालों के लिए नूह की स्त्री और लूत की स्त्री की मिसाल पेश की है। वे हमारे बन्दों में से दो नेक बन्दों के अधीन थीं। किन्तु उन दोनों स्त्रियों ने उन से विश्वासघात किया तो अल्लाह के मुक़ाबले में उन के कुछ काम न आ सके और कह दिया गया, "प्रवेश करने वालों के साथ दोनों आग में प्रविष्ट हो जाओ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ کافروں کے لئے نوح (علیہ السلام) کی بی بی کا اور لوط (علیہ السلام) کی بی بی کا حال بیان فرماتا ہے وہ دونوں ہمارے خاص بندوں میں سے دو بندوں کے نکاح میں تھیں سو ان عورتوں نے ان دونوں بندوں کا حق ضائع کیا تو وہ دونوں نیک بندے اللہ کے مقابلے میں ان کے ذراکام نہ آسکے اور ان دونوں عورتوں کو (بوجہ کافر ہونے کے) حکم ہوگیا کہ اور جانے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی دوزخ میں جاؤ۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ “ کافروں کے لیے نوح اور لوط کی بیویوں کی مثال بیان کرتا ہے، وہ ہمارے دو صالح بندوں کے نکاح میں تھیں مگر انہوں نے اپنے شوہروں سے خیانت کی اور دونوں نبی اللہ کے مقابلہ میں ان کے کچھ کام نہ آسکے، دونوں عورتوں کو کہہ دیا گیا کہ جاؤ آگ میں جانے والوں کے ساتھ داخل ہوجاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کافروں کے معاملہ میں نوح (علیہ السلام) .... اور لوط (علیہ السلام) .... کی بیویوں کو بطور مثال پیش کرتا ہے۔ وہ ہمارے دو صالح بندوں کی زوجیت میں تھیں ، مگر انہوں نے اپنے ان شوہروں سے خیانت کی اور وہ اللہ کے مقابلہ میں ان کے کچھ بھی نہ کام آسکے۔ دونوں سے کہہ دیا گیا کہ جاﺅ آگ میں جانے والوں کے ساتھ تم بھی چلی جاﺅ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے کافروں کے لیے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کا حال بیان فرمایا یہ دونوں ہمارے خاص بندوں میں سے دو صالح بندوں کے نکاح میں تھیں۔ سو ان دونوں کی خیانت کی پھر وہ اللہ کے مقابلہ میں ان عورتوں کے ذرا بھی کام نہ آسکے، اور حکم دیا گیا کہ تم دونوں دوسرے داخل ہونے والوں کے ساتھ دوزخ میں داخل ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے بتلائی ایک مثل منکروں کے واسطے عورت نوح کی اور عورت لوط کی گھر میں تھیں دونوں دو نیک بندوں کے ہمارے نیک بندوں میں سے پھر انہوں نے ان سے چوری کی پھر وہ کام نہ آئے ان کے اللہ کے ہاتھ سے کچھ بھی اور حکم ہوا کہ چلی جاؤ دوزخ میں جانے والوں کے ساتھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کافروں کے لئے نوح (علیہ السلام) کی بیوی اور لوط کی بیوی کی حالت بیان فرماتا ہے وہ دونوں عورتیں ہمارے بندوں میں سے دو خاص بندوں کے نکاح میں تھیں پھر ان عورتوں نے ان دونوں بندوں کے حق میں خیانت کی لہٰذا وہ دونوں نیک بندے اللہ کے مقابلہ میں ان کے کچھ کام نہ آئے اور ان دونوں عورتوں کو حکم دیا گیا کہ تم دونوں بھی اور جانے والوں کے ساتھ آگ میں داخل ہوجائو۔