Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 12

سورة التحريم

وَ مَرۡیَمَ ابۡنَتَ عِمۡرٰنَ الَّتِیۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَہَا فَنَفَخۡنَا فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِنَا وَ صَدَّقَتۡ بِکَلِمٰتِ رَبِّہَا وَ کُتُبِہٖ وَ کَانَتۡ مِنَ الۡقٰنِتِیۡنَ ﴿٪۱۲﴾  20

And [the example of] Mary, the daughter of 'Imran, who guarded her chastity, so We blew into [her garment] through Our angel, and she believed in the words of her Lord and His scriptures and was of the devoutly obedient.

اور ( مثال بیان فرمائی ) مریم بنت عمران کی جس نے اپنے ناموس کی حفاظت کی پھر ہم نے اپنی طرف سے اس میں جان پھونک دی اور ( مریم ) اس نے اپنے رب کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور عبادت گزاروں میں تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَرۡیَمَ
اور مریم
ابۡنَتَ
بیٹی
عِمۡرٰنَ
عمران کی
الَّتِیۡۤ
وہ جس نے
اَحۡصَنَتۡ
محفوظ رکھا
فَرۡجَہَا
اپنی شرمگاہ کو
فَنَفَخۡنَا
تو پھونک دیا ہم نے
فِیۡہِ
اس میں
مِنۡ رُّوۡحِنَا
اپنی روح سے
وَصَدَّقَتۡ
اور اس نے تصدیق کی
بِکَلِمٰتِ
کلمات کی
رَبِّہَا
اپنے رب کے
وَکُتُبِہٖ
اور اس کی کتابوں کی
وَکَانَتۡ
اور تھی وہ
مِنَ الۡقٰنِتِیۡنَ
فرماں برداروں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَرۡیَمَ
اور مریم 
ابۡنَتَ عِمۡرٰنَ
عمران کی بیٹی 
الَّتِیۡۤ
وہ جس نے 
اَحۡصَنَتۡ
حفاظت کی 
فَرۡجَہَا
اپنی شرم گاہ کی 
فَنَفَخۡنَا
تو ہم نے پھونک دی
فِیۡہِ
اس میں 
مِنۡ رُّوۡحِنَا
اپنی روح سے 
وَصَدَّقَتۡ
اور اس نے تصدیق کی 
بِکَلِمٰتِ
باتوں کی 
رَبِّہَا
اپنے رب کی 
وَکُتُبِہٖ
اور اس کی کتابوں کی 
وَکَانَتۡ
اور وہ تھی 
مِنَ الۡقٰنِتِیۡنَ
فرماں برداروں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [the example of] Mary, the daughter of 'Imran, who guarded her chastity, so We blew into [her garment] through Our angel, and she believed in the words of her Lord and His scriptures and was of the devoutly obedient.

اور ( مثال بیان فرمائی ) مریم بنت عمران کی جس نے اپنے ناموس کی حفاظت کی پھر ہم نے اپنی طرف سے اس میں جان پھونک دی اور ( مریم ) اس نے اپنے رب کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور عبادت گزاروں میں تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مریم بنت عمران کی (بھی مثال پیش کرتا ہے) جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی۔ پھر ہم نے اس کے اندر اپنی ایک روح پھونک دی اور اس نے اپنے پروردگار کے کلموں کی اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ عبادت میں ہمہ تن مصروف رہنے والوں سے تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورعمران کی بیٹی مریم کی مثال بیان کی،جس نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی توچنانچہ ہم نے اُس میں اپنی رُوح پھونک دی اوراُس نے اپنے رب کی باتوں اوراُس کی کتابوں کی تصدیق کی اوروہ فرماں برداروں میں سے تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and (also the example of) Maryam, daughter of ` Imran who guarded her chastity, so We breathed into her Our spirit, and she testified to the truth of the words of her Lord and His books, and she was one of the devout.

اور مریم بیٹی عمران کی جس نے روکے رکھا اپنی شہوت کی جگہ کو پھر ہم نے پھونک دی اس میں ایک اپنی طرف سے جان اور سچا جانا اپنے رب کی باتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور وہ تھی بندگی کرنے والوں میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور عمران کی بیٹی مریم (علیہ السلام) جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی روح میں سے پھونکا اور اس نے تصدیق کی اپنے رب کی تمام باتوں کی اور اس کی کتابوں کی اور وہ بہت ہی فرمانبرداروں میں سے تھیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has also set forth the parable of Mary, the daughter of Imran, who guarded her chastity, and into whom We breathed of Our Spirit, and who testified to the words of her Lord and His Books. She was among the obedient.

اور عمران کی بیٹی26 مریم کی مثال دیتا ہے جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تھی27 ، پھر ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے روح پھونک دی28 ، اور اس نے اپنے رب کے ارشادات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی29 ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نیز عمران کی بیٹی مریم کو ( مثال کے طور پر پیش کرتا ہے ) جنہوں نے اپنی عصمت کی حفاظت کی ، تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی ، ( ١٣ ) اور انہوں نے اپنے پروردگار کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی ، اور وہ طاعت شعار لوگوں میں شامل تھیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایمانداروں کی تسلی کیلئے اللہ نے مریم کی مثال دی جو عمران کی بیٹی تھی اسنے اپنی عصمت بچائے رکھی (کسی مرد سے آلودہ نہیں ہوئیں) پھر ہم نے اپنی بنائی ہوئی روح اس میں پھونک دی 6 اور اس نے اپنے مالک کے کلاموں اور کتابوں کو سچ مانا 7 اور وہ ہمارے فرمانبردار بندوں میں سے تھی 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (دوسری مثال) عمران کی بیٹی مریم (علیہا السلام) کی جنہوں نے اپنی آبرو کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی۔ اور وہ اپنے پروردگار کے کلام اور اس کی کتابوں کو سچ مانتی تھیں اور فرماں برداروں میں سے تھیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور عمران کی بیٹی مریم جس نے اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کی۔ پھر ہم نے ان کے (چاک گریباں میں) پھونک ماری۔ اور انہیں نے اپنے رب کے پیغامات اور کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرماں برداروں میں سے ہوگئیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (دوسری) عمران کی بیٹی مریمؑ کی جنہوں نے اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اپنے پروردگار کے کلام اور اس کی کتابوں کو برحق سمجھتی تھیں اور فرمانبرداروں میں سے تھیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the similitude of Maryram daughter of lmran, who preserved her chastity, wherefore We breathed in it Of Our Spirit. And she testified to the words of her Lord and His Books and she was of the devout.

اور (دوسری مثال بیان کرتا ہے) مریم بنت عمران کی جنہوں نے اپنے ناموس کو محفوظ رکھا تو ہم نے ان (کے چاک گریبان) میں اپنی روح پھونک دی اور انہوں نے اپنے پروردگار کے پیاموں کی اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی ۔ اور وہ اطاعت کرنے والوں میں سے تھیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مریم بنت عمران کی ( مثال بیان کرتا ہے ) جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی ۔ پس ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کے کلمات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے لیے ) عمران کی بیٹی مریم رضی اللہ عنہا کی ( مثال بیان فرماتا ہے ) جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی ، پس ہم نے اس ( کے گریبان ) میں اپنی ( طرف سے ) اپنی روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرماں برداری کرنے والوں میں سے تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور دوسری عمران کی بیٹی مریم کی جنہوں نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور وہ اپنے رب کے کلام اور اس کی کتابوں کو برحق سمجھتی تھیں اور فرمانبرداروں میں سے تھیں،

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیز (مثال بیان فرمائی ایمان والوں کی تسکین و تسلی کے لئے) عمران کی بیٹی مریم کی جس نے محفوظ رکھا اپنی (عزت و) ناموس کو پھر ہم نے پھونک دیا ان (کے گریبان) میں اپنی روح میں سے اور اس نے تصدیق کی اپنے رب کی باتوں کی اور اس کی (نازل کردہ) کتابوں کی اور وہ تھی فرمانبردار لوگوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

اور مریم بنت عمران کی ( بھی مثال ہے ) جس نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی پھرہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونک دی اور اس ( مریم ) نے اپنے رب کی شریعت کی اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور عمران کی بیٹی مریم جس نے اپنی پارسائی کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں ( ف۳۸ ) اور اس کی کتابوں ( ف۳۹ ) کی تصدیق کی اور فرمانبرداروں میں ہوئی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( دوسری مثال ) عمران کی بیٹی مریم کی ( بیان فرمائی ہے ) جس نے اپنی عصمت و عفّت کی خوب حفاظت کی تو ہم نے ( اس کے ) گریبان میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اپنے رب کے فرامین اور اس کی ( نازل کردہ ) کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزاروں میں سے تھی

Translated by

Hussain Najfi

اور ( دوسری ) مریم ( ع ) بنت عمران کی مثال بیان کرتا ہے جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی ایک ( خاص ) روح پھونک دی اور اس نے اپنے پروردگار کی باتوں ( پیاموں ) اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Mary the daughter of 'Imran, who guarded her chastity; and We breathed into (her body) of Our spirit; and she testified to the truth of the words of her Lord and of His Revelations, and was one of the devout (servants).

Translated by

Muhammad Sarwar

He has also told, as a parable, the story of Mary, daughter of Imran who preserved her virginity and (into whose womb) We breathed Our spirit. She made the words of her Lord and the predictions in His Books come true. She was an obedient woman.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Maryam, the daughter of `Imran who guarded her chastity (private part). And We breathed into it through Our Ruh, and she testified to the truth of her Lords Kalimat, and His Kutub, and she was of the Qanitin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Marium, the daughter of Imran, who guarded her chastity, so We breathed into her of Our inspiration and she accepted the truth of the words of her Lord and His books, and she was of, the obedient ones.

Translated by

William Pickthall

And Mary, daughter of 'Imran, whose body was chaste, therefor We breathed therein something of Our Spirit. And she put faith in the words of her Lord and His scriptures, and was of the obedient.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इमरान की बेटी मरयम की मिसाल पेश ही है जिस ने अपने सतीत्व की रक्षा की थी, फिर हम ने उस स्त्री के भीतर अपनी रूह फूँक दी और उस ने अपने रब के बोलों और उस की किताबों की पुष्टि की और वह भक्ति-प्रवृत्त आज्ञाकारियों में से थी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( نیز مسلمانوں کی تسلی کے لئے) عمران کی بیٹی ( حضرت) مریم ( علیہا السلام) کا حال بیان کرتا ہے جنہوں نے اپنے ناموس کو محفوظ رکھا (2) سو ہم نے ان کے چاک گریباں میں اپنی روح پھونک دی اور انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغاموں کی (جوان کو ملائکہ کے ذریعے پہنچے تھے اور اسکی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت والوں میں سے تھیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ “ دوسری مثال عمران کی بیٹی مریم کی دیتا ہے جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی۔ ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونک دی، اس نے اپنے رب کے ارشادات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور عمران کی بیٹی مریم کی مثال دیتا ہے جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تھی ، پھر ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے روح پھونک دی ، اور اس نے اپنے رب کے ارشادات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور عمران کی بیٹی مریم کا حال بیان فرمایا جس نے اپنی ناموس کو محفوظ رکھا سو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اپنے رب کے کلمات کی اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مریم بیٹی عمران کی جس نے روکے رکھا اپنی شہوت کی جگہ کو پھر ہم نے پھونک دی اس میں ایک اپنی طرف سے جان اور سچا جانا اپنے رب کی باتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور وہ تھی بندگی کرنے والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ عمران کی بیٹی مریم کا حال بیان فرماتا ہے جس نے اپنی پاک دامنی کو محفوظ رکھا پھر ہم نے اس کے گریبان میں اپنی ایک روح پھونک دی اور مریم اپنے رب کے پیغامات کا اور اس کی کتابوں کا یقین رکھتی تھی اور وہ فرمانبردار لوگوں میں سے تھی۔