Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 3

سورة التحريم

وَ اِذۡ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰی بَعۡضِ اَزۡوَاجِہٖ حَدِیۡثًا ۚ فَلَمَّا نَبَّاَتۡ بِہٖ وَ اَظۡہَرَہُ اللّٰہُ عَلَیۡہِ عَرَّفَ بَعۡضَہٗ وَ اَعۡرَضَ عَنۡۢ بَعۡضٍ ۚ فَلَمَّا نَبَّاَہَا بِہٖ قَالَتۡ مَنۡ اَنۡۢبَاَکَ ہٰذَا ؕ قَالَ نَبَّاَنِیَ الۡعَلِیۡمُ الۡخَبِیۡرُ ﴿۳﴾

And [remember] when the Prophet confided to one of his wives a statement; and when she informed [another] of it and Allah showed it to him, he made known part of it and ignored a part. And when he informed her about it, she said, "Who told you this?" He said, "I was informed by the Knowing, the Acquainted."

اور یاد جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے ایک پوشیدہ بات کہی پس جب اس نے اس بات کی خبر کر دی اور اللہ نے اپنے نبی کو اس پر آگاہ کر دیا تو نبی نے تھوڑی سی بات تو بتا دی اور تھوڑی سی ٹال گئے پھر جب نبی نے اپنی اس بیوی کو یہ بات بتائی تو وہ کہنے لگی اس کی خبر آپ کو کس نے دی کہا سب جاننے والے پوری خبر رکھنے والے اللہ نے مجھے یہ بتلایا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَسَرَّ
چھپا کر کی
النَّبِیُّ
نبی نے
اِلٰی بَعۡضِ
طرف بعض
اَزۡوَاجِہٖ
اپنی بیویوں کے
حَدِیۡثًا
ایک بات
فَلَمَّا
تو جب
نَبَّاَتۡ
اس نے خبر دے دی
بِہٖ
اس کی
وَاَظۡہَرَہُ
اور ظاہر کر دیا اسے
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡہِ
اس پر
عَرَّفَ
اس نے بتا دیا
بَعۡضَہٗ
بعض حصہ اس کا
وَاَعۡرَضَ
اور اس نے اعراض کیا
عَنۡۢ بَعۡضٍ
بعض سے
فَلَمَّا
تو جب
نَبَّاَہَا
اس نے خبر دی اسے
بِہٖ
اس(بات)کی
قَالَتۡ
وہ کہنے لگی
مَنۡ
کس نے
اَنۡۢبَاَکَ
خبر دی آپ کو
ہٰذَا
اس کی
قَالَ
کہا
نَبَّاَنِیَ
خبر دی مجھے
الۡعَلِیۡمُ
خوب علم والے نے
الۡخَبِیۡرُ
بہت با خبر نے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب 
اَسَرَّ
چھپا کر کہی
النَّبِیُّ
نبی نے 
اِلٰی بَعۡضِ
بعض کی طرف 
اَزۡوَاجِہٖ
اپنی بیویوں( میں سے  )
حَدِیۡثًا
ایک بات 
فَلَمَّا
پھر جب
نَبَّاَتۡ
اس (بیوی )نے خبر دی
بِہٖ
اس (بات )کی 
وَاَظۡہَرَہُ
اور اطلاع دےدی اس کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
عَلَیۡہِ
اس پر 
عَرَّفَ
اس نے آگاہ کیا 
بَعۡضَہٗ
کچھ بات سے 
وَاَعۡرَضَ
اور اعراض کیا
عَنۡۢ بَعۡضٍ
 کچھ سے 
فَلَمَّا
پھر جب 
نَبَّاَہَا
اس نے بتا دی اس (بیوی )کو 
بِہٖ
وہ بات 
قَالَتۡ
اس نے پوچھا
مَنۡ
کس نے 
اَنۡۢبَاَکَ
خبر دی آپ کو 
ہٰذَا
یہ 
قَالَ
نبی نے کہا
نَبَّاَنِیَ
خبر دی مجھے 
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والے 
الۡخَبِیۡرُ
خوب باخبر نے 
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when the Prophet confided to one of his wives a statement; and when she informed [another] of it and Allah showed it to him, he made known part of it and ignored a part. And when he informed her about it, she said, "Who told you this?" He said, "I was informed by the Knowing, the Acquainted."

اور یاد جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے ایک پوشیدہ بات کہی پس جب اس نے اس بات کی خبر کر دی اور اللہ نے اپنے نبی کو اس پر آگاہ کر دیا تو نبی نے تھوڑی سی بات تو بتا دی اور تھوڑی سی ٹال گئے پھر جب نبی نے اپنی اس بیوی کو یہ بات بتائی تو وہ کہنے لگی اس کی خبر آپ کو کس نے دی کہا سب جاننے والے پوری خبر رکھنے والے اللہ نے مجھے یہ بتلایا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب نبی نے اپنی کسی بیوی سے ایک راز کی بات کہی۔ اس بیوی نے وہ بات (آگے) بتادی اور یہ معاملہ اللہ تعالیٰ نے نبی پر ظاہر کردیا اب نبی نے (اس بیوی کو) کچھ بات تو جتلا دی اور کچھ نہ جتلائی۔ پھر جب نبی نے اسے (افشائے راز کی) یہ بات بتائی تو وہ پوچھنے لگی کہ : آپ کو اس کی کس نے خبر دی ؟ تو نبی نے کہا : مجھے اس نے خبر دی جو ہر بات کو جانتا اور اس سے پوری طرح باخبر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب نبی نے ایک بات اپنی کسی بیوی سے چھپاکرکہی پھر جب اُس نے اس بات کی خبردے دی اوراﷲ تعالیٰ نے نبی کواُس کی اطلاع دے دی تونبی نے کچھ بات سے آگاہ کیااورکچھ سے اِعراض کیاپھرجب نبی نے اُسے یہ بات بتائی تو اُس نے پوچھا: ’’آپ کوکس نے یہ خبردی ہے؟‘‘نبی نے کہا: ’’مجھے اس نے خبر دی ہے جو سب کچھ جاننے والا،خوب باخبرہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when the Holy Prophet told one of his wives something in secret. So, when she disclosed it (to another wife), and Allah made it known to him, he told (the disclosing wife) part of it, and bypassed another part. So when he informed her about it, she said, |"Who told you about this?|" He said, |"It is told to me by the All-Knowing, the All-Aware.

اور جب چھپا کر کہی نبی نے اپنی کسی عورت سے ایک بات پھر جب اس نے خبر کردی اس کی اور اللہ نے جتلا دی نبی کو وہ بات تو جتلائی نبی نے اس میں سے کچھ اور ٹلا دی کچھ پھر جب وہ جتلائی عورت کو بولی تجھ کو کس نے بتلا دی یہ کہا مجھ کو بتایا اس خبر والے واقف نے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رازداری سے اپنی کسی زوجہ کو ایک بات بتائی۔ تو جب اس نے اس کو ظاہر کردیا اور اللہ نے اس بارے میں ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مطلع کردیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر کسی حد تک (اس بیوی کو) خبردار کیا اور کسی حد تک اس سے چشم پوشی کی۔ تو جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے یہ خبر دی اس نے کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ کس نے بتایا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : مجھے اس نے بتایا ہے جو العلیم ہے اور الخبیر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Prophet confided something to one of his wives and then she disclosed it (to another); so after Allah revealed to the Prophet (that she had disclosed that secret), he made a part of it known to her and passed over a part of it. And when he told her about this (i.e., that she had disclosed the secret entrusted to her), she asked: “Who informed you of this?” He said: “I was told of it by He Who is All-Knowing, All-Aware.”

﴿اور یہ معاملہ بھی قابل توجہ ہے کہ ﴾ نبی نے ایک بات اپنی ایک بیوی سے راز میں کہی تھی ۔ پھر جب اس بیوی نے ﴿کسی اور پر﴾ وہ راز ظاہر کر دیا ، اور اللہ نے نبی کو اس ﴿افشائے راز﴾ کی اطلاع دے دی ، تو نبی نے اس پر کسی حد تک ﴿اس بیوی کو﴾ خبردار کیا اور کسی حد تک اس سے درگزر کیا ۔ پھر جب نبی نے اسے ﴿افشائے راز کی ﴾ یہ بات بتائی تو اس نے پوچھا آپ کو اس کی کس نے خبر دی ؟ نبی نے کہا ” مجھے اس نے خبر دی جو سب کچھ جانتا ہے اور خوب باخبر ہے6 ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یاد کرو جب نبی نے اپنی کسی بیوی سے راز کے طور پر ایک بات کہی تھی ۔ ( ٣ ) پھر جب اس بیوی نے وہ بات کسی اور کو بتلا دی ، ( ٤ ) اور اللہ نے یہ بات نبی پر ظاہر کردی تو اس نے اس کا کچھ حصہ جتلا دیا اور کچھ حصے کو ٹال گئے ۔ ( ٥ ) پھر جب انہوں نے اس بیوی کو وہ بات جتلائی تو وہ کہنے لگیں کہ : آپ کو یہ بات کس نے بتائی؟ نبی نے کہا کہ : مجھے اس نے بتائی جو بڑے علم والا ، بہت باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے راز کی بات کہی 8 اور کہا کہ کسی سے اس کا ذکر نہ کرنا پھر جب اس نے دوسری بی بی کو اس کی خبر کردی اور اللہ کے پیغمبر پر اس کا حال کھول دیا 1 تو پیغمبر نے کچھ تو اس بی بی کو جتلایا جس نے راز فاش کردیا 2 تھا) اور کچھ نہیں جتلا یا (چشم پوشی کی اس کی عزت رکھنے کو ض جب پیغمبر نے اس بی بی کو یہ جتلایا تو وہ کہین لگی تم کو یہ سب حال کس نے بتلایا پیغمبر نے کہا جاننے والے خبردار نے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک باپ چپکے سے کہی (تو انہوں نے دوسری کو بتادی) ۔ پھر جب انہوں نے اس کو افشاء کردیا تو اللہ نے اس سے ان (پیغمبر) کو آگاہ فرمادیا۔ انہوں (پیغمبر) نے (اس بی بی کو) کچھ بات تو بتائی اور کچھ نہ بتائی پھر جب انہوں نے ان کو جتائی تو کہنے لگیں آپ کو یہ کس نے بتایا ؟ فرمایا مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبر رکھنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی سے (چپکے سے) رازداری کے ساتھ ایک بات کہی۔ پھر جب اس بیوی نے وہ راز کی بات دوسری سے کہہ دی اور اللہ نے ان کو (اپنے پیغمبر کو) اس کی اطلاع دیدی تو پیغمبر نے اس راز کھولنے والی بیوی کو بات کا کچھ حصہ تو جتا دیا اور کچھ کو نظرانداز کردیا۔ پھر جب (اللہ کے نبی نے ) اس بیوی کو بتایا تو وہ تعجب سے کہنے لگیں کہ میرا اس پوشیدہ بات کو ظاہر کردینا آپ کو کس نے بتا دیا۔ (نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) کہا مجھے بڑے علم جاننے والے نے بتا دیا جو ہر بات کی خبر رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یاد کرو) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی تو (اس نے دوسری کو بتا دی) ۔ جب اس نے اس کو افشاء کیا اور خدا نے اس (حال) سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان (بی بی کو وہ بات) کچھ تو بتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ آپ کو کس نے بتایا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time the Prophet confided a story Unto one of his spouses, then she disclosed it, and Allah apprised him thereof, he made known part thereof and Withheld part. Then, when he had apprised her of it, she said: who hath acquainted thee therewith! He said the Knower, the Aware hath acquainted me.

اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب پیغمبر نے ایک بات اپنی کسی بیوی سے چپکے سے فرمائی پھر جب ان بیوی نے وہ بات (کسی اور کو) بتلا دی اور اللہ نے پیغمبر کو اس کی خبر کردی تو پیغمبر نے اس کا کچھ حصہ بتلا دیا اور کچھ کو ٹال گئے ۔ پیغمبر نے ان بیوی کو وہ بات بتلا دی تو وہ بولیں کہ آپ کو کس نے اس کی خبر دی ؟ آپ نے کہا مجھے خبر دی ہر علم رکھنے والے اور ہر خبر رکھنے والے نے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جبکہ نبی نے اپنی ایک بیوی سے ایک راز کی بات کہی ۔ تو جب انہوں نے اس کی خبر کردی اور اللہ نے اس سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے کچھ بات جتادی کچھ ٹال دی ۔ تو جب پیغمبر نے بیوی کو اس کی خبر کی تو وہ بولیں کہ آپ کو کس نے خبر دی؟ پیغمبر نے کہا: مجھے خدائے علیم وخبیر نے خبر دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب نبی ( ﷺ ) نے اپنی ایک بیوی سے ایک راز کی بات بیان فرمادی ، پر اس ( بات ) کو ظاہر فرمادیا ( تو ) نبی نے ) اس کا کچھ حصہ بتلادیا اور کچھ سے اعراض فرمالیا ، پس جب انہوں ( نبی ﷺ ) نے اس کو اس بات کی خبردی تو اس نے کہا: آپ ( ﷺ ) کو یہ بات کس نے بتادی؟ نبی ( ﷺ ) نے فرمایا: مجھے اس ذات نے بتائی ہے جو بہت جاننے والے بڑے باخبر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یاد کرو جب پیغمبر نے اپنی ایک بیوی سے ایک راز کی بات کہہ دی تو اس نے دوسری کو بتا دی جب اس نے اس کو افشا کیا اور اللہ نے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات سے آگاہ کیا تو پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان بیوی کو وہ بات کچھ تو جتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ، آپ کو کس نے بتایا، ؟ انہوں نے کہا کہ، مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبر دار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب پیغمبر نے اپنی ایک بیوی سے ایک بات راز میں کہی پھر جب وہ اس بات کی خبر (دوسری بی بی کو) کر بیٹھیں اور اللہ نے اس کو ظاہر فرما دیا اپنے پیغمبر پر تو پیغمبر نے اس کا کچھ حصہ تو جتلا دیا اور کچھ سے چشم پوشی فرما لی سو جب پیغمبر نے ان کو وہ بات جتلائی تو وہ کہنے لگیں کہ آپ کو اس کی خبر کس نے دی ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں فرمایا کہ مجھے اس ذات نے خبر دی ہے جو (سب کچھ) جاننے والی (ہر شئ سے) پوری طرح باخبر ہے

Translated by

Noor ul Amin

جب نبی نے اپنی کسی بیوی سے ایک راز کی بات کہی اس بیوی نے وہ بات ( آگے ) بتلادی اور یہ معاملہ اللہ تعالیٰ نے نبی پر ظا ہر کردیااب نبی نے ( اس بیوی کو ) کچھ بات توجتلادی اور کچھ نہ جتلائی پھر جب نبی نے اسے بتلایاتووہ پوچھنے لگی کہ’’آپکو اس کی کس نے خبردی؟ ( نبی نے ) کہا: مجھے اس اللہ نے بتایا ہےجو ہرچیزکاجاننے والا اور پوری خبررکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب نبی نے اپنی ایک بی بی ( ف٤ ) سے ایک راز کی بات فرمائی ( ف۵ ) پھر جب وہ ( ف٦ ) اس کا ذکر کر بیٹھی اور اللہ نے اسے نبی پر ظاہر کردیا تو نبی نے اسے کچھ جتایا اور کچھ سے چشم پوشی فرمائی ( ف۷ ) پھر جب نبی نے اسے اس کی خبر دی بولی ( ف۸ ) حضور کو کس نے بتایا ، فرمایا مجھے علم والے خبردار نے بتایا ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب نبئ ( مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے اپنی ایک زوجہ سے ایک رازدارانہ بات ارشاد فرمائی ، پھر جب وہ اُس ( بات ) کا ذکر کر بیٹھیں اور اللہ نے نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اسے ظاہر فرما دیا تو نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے انہیں اس کا کچھ حصہ جِتا دیا اور کچھ حصہ ( بتانے ) سے چشم پوشی فرمائی ، پھر جب نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے انہیں اِس کی خبر دے دی ( کہ آپ راز اِفشاء کر بیٹھی ہیں ) تو وہ بولیں: آپ کو یہ کس نے بتا دیا ہے؟ نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے فرمایا کہ مجھے بڑے علم والے بڑی آگاہی والے ( رب ) نے بتا دیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( وہ وقت یاد رکھنے کے لائق ہے ) جب نبی ( ص ) نے اپنی بعض بیویوں سے راز کی ایک بات کہی اور جب اس نے وہ بات ( کسی اور کو ) بتا دی اور اللہ نے آپ ( ص ) کو اس ( خیانت کاری ) سے آگاہ کر دیا تو آپ ( ص ) نے اس ( بیوی ) کو کچھ بات جتا دی اور کچھ سے اعراض کیا ( چشم پوشی کی ) تو جب آپ ( ص ) نے اس ( بیوی ) کو یہ بات بتائی تو اس نے ۔ ( ازراہِ تعجب ) کہا کہ آپ ( ص ) کو اس کی کس نے خبر دی؟ فرمایا مجھے بڑے جاننے والے ( اور ) بڑے باخبر ( خدا ) نے خبر دی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When the Prophet disclosed a matter in confidence to one of his consorts, and she then divulged it (to another), and Allah made it known to him, he confirmed part thereof and repudiated a part. Then when he told her thereof, she said, "Who told thee this? "He said, "He told me Who knows and is well-acquainted (with all things)."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Prophet told a secret to one of his wives telling her not to mention it to anyone else. When she divulged it, God informed His Prophet about this. The Prophet told his wife part of the information which he had received from God and ignored the rest. Then she asked, "Who informed you about this?" He replied, "The All-aware and All-knowing one has told me".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when the Prophet disclosed a matter in confidence to one of his wives, then she told it. And Allah made it known to him; he informed part thereof and left a part. Then when he told her thereof, she said: "Who told you this" He said: "The All-Knower, the All-Aware has told me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the prophet secretly communicated a piece of information to one of his wives-- but when she informed (others) of it, and Allah made him to know it, he made known part of it and avoided part; so when he informed her of it, she said: Who informed you of this? He said: The Knowing, the one Aware, informed me.

Translated by

William Pickthall

When the Prophet confided a fact unto one of his wives and when she afterward divulged it and Allah apprised him thereof, he made known (to her) part thereof and passed over part. And when he told it her she said: Who hath told thee? He said: The Knower, the Aware hath told me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब नबी ने अपनी पत्ऩियों में से किसी से एक गोपनीय बात कही, फिर जब उस ने उस की ख़बर कर दी और अल्लाह ने उसे उस पर ज़ाहिर कर दिया, तो उस ने उसे किसी हद तक बता दिया और किसी हद तक टाल गया। फिर जब उस ने उस की उसे ख़बर की तो वह बोली, "आप को इस की ख़बर किसने दी?" उस ने कहा, "मुझे उस ने ख़बर दी जो सब कुछ जानने वाला, ख़बर रखने वाला है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ پیغمبر (علیہ السلام) نے اپنی کسی بی بی سے ایک بات چپکے سے فرمائی (2) پھر جب اس بی بی نے وہ بات (دوسری بی بی کو) بتلادی اور پیغمبر کو اللہ تعالیٰ نے (بذریعہ وحی) اس کی خبر کردی تو پیغمبر نے (اس ظاہر کردینے والی بی بی کو) تھوڑی سی بات تو جتلادی اور تھوڑی سی بات کو ٹال گئے سو جب پیغمبر نے اس بی بی کو جتلائی وہ کہنے لگی کہ آپ کو اس کی کس نے خبر کردی آپ نے فرمایا کہ مجھ کو بڑے جاننے والے خبر رکھنے والے (یعنی خدا) نے خبر کردی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نبی نے اپنی ایک بیوی سے ایک بات راز میں کہی۔ جب اس بیوی نے وہ بات آپ کی دوسری بیوی سے بیان کردی۔ اللہ نے نبی کو اس کی اطلاع دی تو نبی نے اس پر ایک حد تک اس بیوی کو خبردار کیا اور کسی حد تک اس سے درگزر فرمایا پھر جب نبی نے اسے افشائے راز کی یہ بات بتائی تو اس نے پوچھا آپ کو اس کی کس نے خبر دی ؟ نبی نے فرمایا کہ مجھے اس نے خبر دی ہے جو سب کچھ جانتا ہے اور ہر چیز سے باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب اس بیوی نے (کسی اور پر) وہ راز ظاہر کردیا ، اور اللہ نے نبی کو اس (افشائے راز) کی اطلاع دے دی ، تو نبی نے اس پر کسی حد تک (اس بیوی کو) خبردار کیا اور کسی حدتتک اس سے درگزر کیا۔ پھر جب نبی نے اسے (افشائے راز کی) یہ بات بتائی تو اس نے پوچھا آپ کو اسکی کس نے خبر دی ؟ نبی نے کہا : مجھے اس نے خبر دی جو سب کچھ جانتا ہے اور خوب باخبر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک بات اپنی ایک بیوی سے آہستہ سے بیان فرما دی پھر جب وہ بات اس بیوی نے بتادی اور اللہ نے وہ بات نبی پر ظاہر فرما دی تو پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ بات بتادی اور کچھ بات سے اعراض کیا، پھر جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ بات اس بیوی کو بتادی تو اس نے کہا کہ آپ کو اس کی کس نے خبر دی ؟ آپ نے فرمایا مجھے جاننے والے خبر رکھنے والے نے خبر دی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب چھپا کر کہی نبی نے اپنی کسی عورت سے ایک بات پھر جب اس نے خبر کردی اس کی اور اللہ نے جتلا دی نبی کو وہ بات تو جتلائی نبی نے اس میں سے کچھ اور ٹلا دی کچھ پھر جب وہ جتلائی عورت کو بولی تجھ کو کس نے بتلا دی یہ کہا مجھ کو بتایا اس خبر والے واقف نے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب پیغمبر نے اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی سے پوشیدہ طور پر ایک بات کہی پھر جب اس بیوی نے وہ پوشیدہ بات ظاہر کردی یعنی کسی دوسری بیوی سے اور اللہ تعالیٰ نے پیغمبر کو اس واقعہ کی خبر دیدی تو پیغمبر نے اس افشاء راز کرنے والی کو بات کا کچھ حصہ تو جتا دیا اور کچھ حصہ کو نظر انداز کردیا پھر جب پیغمبر نے اس بیوی کو جتایا تو وہ تعجب سے کہنے لگی کیہ میرا اس پوشیدہ بات کو ظاہر کردینا آپ کو کس نے بتادیا نبی نے جواب دیا مجھ کو بڑے علم والے اور بڑے باخبر یعنی خدا نے اطلاع دی ہے۔