Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 5

سورة التحريم

عَسٰی رَبُّہٗۤ اِنۡ طَلَّقَکُنَّ اَنۡ یُّبۡدِلَہٗۤ اَزۡوَاجًا خَیۡرًا مِّنۡکُنَّ مُسۡلِمٰتٍ مُّؤۡمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓئِبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓئِحٰتٍ ثَیِّبٰتٍ وَّ اَبۡکَارًا ﴿۵﴾

Perhaps his Lord, if he divorced you [all], would substitute for him wives better than you - submitting [to Allah ], believing, devoutly obedient, repentant, worshipping, and traveling - [ones] previously married and virgins.

اگر وہ ( پیغمبر ) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب! تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا جو اسلام والیاں ایمان والیاں اللہ کے حضو ر جھکنے والیاں توبہ کرنے والیاں عبادت بجا لانے والیاں روزے رکھنے والیاں ہوں گی بیوہ اور کنواریاں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

عَسٰی
امید ہے
رَبُّہٗۤ
رب اس کا
اِنۡ
اگر
طَلَّقَکُنَّ
وہ طلاق دے دے تمہیں
اَنۡ
کہ
یُّبۡدِلَہٗۤ
وہ بدل کر دےد ے اسے
اَزۡوَاجًا
بیویاں
خَیۡرًا
بہتر
مِّنۡکُنَّ
تم سے
مُسۡلِمٰتٍ
مسلمان
مُّؤۡمِنٰتٍ
مومن
قٰنِتٰتٍ
اطاعت گزار
تٰٓئِبٰتٍ
توبہ گزار
عٰبِدٰتٍ
عبادت گزار
سٰٓئِحٰتٍ
روزہ دار
ثَیِّبٰتٍ
شوہر دیدہ
وَّاَبۡکَارًا
اور کنواریاں
Word by Word by

Nighat Hashmi

عَسٰی
قریب ہے کہ 
رَبُّہٗۤ
رب اس کا
اِنۡ
 اگر  
طَلَّقَکُنَّ
وہ طلاق دے تمہیں 
اَنۡ
یہ کہ 
یُّبۡدِلَہٗۤ
بدلے میں دے اس کو 
اَزۡوَاجًا
بیویاں 
خَیۡرًا
بہتر 
مِّنۡکُنَّ
تم سے 
مُسۡلِمٰتٍ
اسلام والیاں 
مُّؤۡمِنٰتٍ
ایمان والیاں 
قٰنِتٰتٍ
اطاعت کر نے والیاں 
تٰٓئِبٰتٍ
توبہ کر نے والیاں 
عٰبِدٰتٍ
عبادت کرنے والیاں 
سٰٓئِحٰتٍ
روزہ دار 
ثَیِّبٰتٍ
بیوہ 
وَّاَبۡکَارًا
اور کنواریاں
Translated by

Juna Garhi

Perhaps his Lord, if he divorced you [all], would substitute for him wives better than you - submitting [to Allah ], believing, devoutly obedient, repentant, worshipping, and traveling - [ones] previously married and virgins.

اگر وہ ( پیغمبر ) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب! تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا جو اسلام والیاں ایمان والیاں اللہ کے حضو ر جھکنے والیاں توبہ کرنے والیاں عبادت بجا لانے والیاں روزے رکھنے والیاں ہوں گی بیوہ اور کنواریاں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کچھ بعید نہیں کہ اگر نبی تمہیں طلاق دے دے تو اس کا پروردگار اسے تم سے بہتر بیویاں بدل دے جو مسلمان، مومن، اطاعت گزار ، توبہ کرنے والی، عبادت گزار اور روزہ دار ہوں، خواہ وہ شوہر دیدہ ہو یا کنواریاں ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگروہ تمہیں طلاق دے دے تو قریب ہے کہ اُس کا رب تمہارے بدلے انہیں تم سے بہتربیویاں دے دے گا جو اسلام والیاں،ایمان والیاں، اطاعت کرنے والیاں،توبہ کرنے والیاں،عبادت کرنے والیاں،روزہ دار،بیوہ اور کنواریاں ہوں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is hoped that, if he divorces you, Allah will give him in your place wives better than you, submissive to Allah, believing, devout, penitent, steadfast in worship, fasting, previously married and virgins.

اگر نبی چھوڑ دے تم سب کو ابھی اس کا رب بدلے میں دیدے اس کو عورتیں تم سے بہتر حکم بردار یقین رکھنے والیاں نماز میں کھڑی ہونے والیاں توبہ کرنے والیاں بندگی بجا لانے والیاں روزہ رکھنے والیاں بیاہیاں اور کنواریاں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بعید نہیں کہ اگر وہ تم سب کو طلاق دے دیں تو ان کا رب انہیں تم سے کہیں بہتر بیویاں عطا کردے اطاعت شعار ایمان والیاں فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گزار لذاتِ دنیوی سے بیگانہ شوہر دیدہ بھی اور کنواری بھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Maybe if he were to divorce you, your Lord might grant him in exchange wives better than you – those who truly submit to Allah, are full of faith, obedient, disposed to repentance, and given to worship and fasting – both previously wedded ones and virgins.

بعید نہیں کہ اگر نبی تم سب بیویوں کو طلاق دے دے تو اللہ اسے ایسی بیویاں تمہارے بدلے میں عطا فرما دے جو تم سے بہتر ہوں10 ، سچی مسلمان ، باایمان11 ، اطاعت گزار12 ، توبہ گزار13 ، عبادت گزار14 ، اور روزہ دار15 ، خواہ شوہر دیدہ ہوں یا باکرہ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو ان کے پروردگار کو اس بات میں دیر نہیں لگے گی کہ وہ ان کو ( تمہارے ) بدلے میں ایسی بیویاں عطا فرما دے جو تم سب سے بہتر ہوں ، مسلمان ، ایمان والی ، طاعت شعار ، توبہ کرنے والی ، عبادت گذار اور روزہ دار ہوں ، چاہے پہلے ان کے شوہر رہے ہوں ، یا کنواری ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر پیغمبر تم کو طلاق دیدے تو اس کا مالک عجب نہیں تمہارے بدلے تم سے بہتر بی بیاں اس کو عنایت فرمائے جو فرمانبردار ایماندار نماز گذار توبہ کرنے والیاں عاجزی کرنیوالیاں روزہ رکھنے والیاں بیاہی ہوئی اور کنواریاں ہوں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر وہ (پیغمبر) تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیبیاں عطا کرے ، فرماں بردار ، صاحب ایمان ، اطاعت کرنے والیاں ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت کرنے والیاں ، روزہ رکھنے والیاں ، بن شوہر اور کنواریاں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں طلاق دیدیں تو اللہ تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں ان کو دیدے گا۔ جو فرماں بردار، ایمان والیاں، اطاعت گذار، توبہ کرنے والیاں، عبادت کرنے والیاں، روزے رکھنے والیاں، کھچ بیوائیں اور کچھ کنواریاں ہوں گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیبیاں دے دے۔ مسلمان، صاحب ایمان فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گذار روزہ رکھنے والیاں بن شوہر اور کنواریاں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Belike his Lord, if he divorce you, will give him in exchange wives better than you, Muslims, believers, devout, penitent, worshippers, given to fasting, both non-virgins and virgins.

) اور) اگر پیغمبر تمہیں طلاق دے دیں تو ان کا پر ورردگار تمہارے عوض انہیں تم سے بہتر بیویاں دے دے گا اسلام والیاں روزہ رکھنے والیاں شوہر دیدہ بھی اور کنوریاں بھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بہت ممکن ہے کہ وہ تمہیں طلاق دے چھوڑے تو اس کا پروردگار تمہارے بدلے میں تم سے بہتر بیویاں اس کو دے دے – اطاعت شعار ، مؤمنہ ، فرمانبردار ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت گذار ، ریاض کرنے والیاں ، شوہر آشنا اور کنواریاں!

Translated by

Mufti Naeem

اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو عنقریب ہی ان کا رب انہیں تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرمادیں گے ( جو ) پکی مسلمان ، ایمان والی ، فرماں برداری کرنے والی ، توبہ کرنے والی ، عبادت کرنے والی ، روزے رکھنے والی ، ( ہجرت کرنے والی ) ، بیوہ اور کنواری ہوں گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر پیغمبرتم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا رب تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیویاں دیدے، مسلمان ایماندار، فرمانبردار، توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار، روزے رکھنے والیاں، بن شوہر اور کنواریاں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بعید نہیں کہ اگر پیغمبر تم سب بیویوں کو طلاق دے دے تو ان کا رب تمہارے بدلے میں ان کو تم سے ایسی اچھی بیویاں دے دے جو اسلام والی ایمان والی فرمانبرداری کرنے والی توبہ کرنے والی عبادت گذار اور روزہ دار ہوں خواہ شوہر دیدہ ہوں یا کنواری

Translated by

Noor ul Amin

اگرنبی تمہیں طلاق دے دیں تو امید ہے کہ ان کارب ( تمہارے بدلے ) انہیں تم سے زیادہ اچھی بیویاں دے دے ، جومسلمان ، مومن ، اطاعت گزار ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت گزار ، اور روزہ دارہوں شادی شدہ ہوں یاکنواریاں ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کا رب قریب ہے اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں کہ انہیں تم سے بہتر بیبیاں بدل دے اطاعت والیاں ایمان والیاں ادب والیاں ( ف۱۳ ) توبہ والیاں بندگی والیاں ( ف۱٤ ) روزہ داریں بیاہیاں اور کنواریاں ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ اُن کا رب انہیں تم سے بہتر ازواج بدلہ میں عطا فرما دے ( جو ) فرمانبردار ، ایماندار ، اطاعت گزار ، توبہ شعار ، عبادت گزار ، روزہ دار ، ( بعض ) شوہر دیدہ اور ( بعض ) کنواریاں ہوں گی

Translated by

Hussain Najfi

اگر پیغمبر ( ص ) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد اللہ ان کو تمہارے بدلے تم سے اچھی بیویاں دے دے گا جو ( پکی و سچی ) مسلمان ہونگی اور باایمان ، اطاعت گزار اور فرمانبردار ، توبہ کرنے والیاں عبادت گزار ، روزہ دار اور شوہر دیدہ اور ابکار ( کنواریاں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It may be, if he divorced you (all), that Allah will give him in exchange consorts better than you,- who submit (their wills), who believe, who are devout, who turn to Allah in repentance, who worship (in humility), who travel (for Faith) and fast,- previously married or virgins.

Translated by

Muhammad Sarwar

If he divorces you, perhaps his Lord will replace you with better wives, either widows or virgins who will be Muslims: believers, faithful, obedient, repentant, and devout in prayer and fasting.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Maybe his Lord, if he divorces you, will give him instead of you, wives better than you - submitting, believers, obedient, turning to Allah in repentance, worshipping Allah sincerely, Sa'ihat, previously married, and virgins.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Maybe, his Lord, if he divorce you, will give him in your place wives better than you, submissive, faithful, obedient, penitent, adorers, fasters, widows and virgins.

Translated by

William Pickthall

It may happen that his Lord, if he divorce you, will give him in your stead wives better than you, submissive (to Allah), believing, pious, penitent, devout, inclined to fasting, widows and maids.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस की बहुत सम्भावना है कि यदि वह तुम्हें तलाक़ दे दे तो उस का रब तुम्हारे बदले में तुम से अच्छी पत्ऩियाँ उसे प्रदान करे - मुस्लिम, ईमान वाली, आज्ञाकारिणी, तौबा करने वाली, इबादत करने वाली, (अल्लाह के मार्ग में) सफ़र करने वाली, विवाहिता और कुँवारियाँ भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر پیغمبر تم عورتوں کو طلاق دے دیں تو ان کا پروردگار بہت جلد تمہارے بدلے ان کو تم سے اچھی بیبیاں دیدے گا جو اسلام والیاں ایمان والیاں فرمانبرداری کرنے والیاں توبہ کرنے والیاں عبادت کرنے والیاں روزہ رکھنے والیاں ہونگی کچھ بیوہ اور کچھ کنواریاں۔ (1) ف 1۔ بعض مصالح سے بیوی بھی مرغوب ہوتی ہے جیسے تجربہ، سلیقہ، ہم عمری وغیرہ، اس لئے اس کو بھی اوصاف مرغبہ میں فرمایا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہوسکتا ہے کہ نبی سب بیویوں کو طلاق دے دیں تو اللہ تمہارے بدلے میں انہیں ایسی بیویاں عطا فرما دے جو تم سے بہتر ہوں، پکی مسلمان، ایماندار، اطاعت گزار، توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار اور روزہ دار، شوہر دیدہ اور کنواریاں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بعید نہیں کہ اگر نبی تم سب بیویوں کو طلاق دے دے تو اللہ اسے ایسی بیویاں تمہارے بدلے میں عطا فرمادے جو تم سے بہتر ہوں۔ سچی مسلمان ، باایمان ، اطاعت گزار ، توبہ گزار ، عبادت گزار اور روزہ دار ، خواہ شوہر دیدہ ہوں یا باکرہ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر پیغمبر تم عورتوں کو طلاق دے دیں تو ان کا پروردگار بہت جلد تمہارے بدلہ ان کو تم سے اچھی بیویاں عطا فرما دے گا جو اسلام والیاں، ایمان والیاں، فرمانبرداری کرنے والیاں، توبہ کرنے والیاں، عبادت کرنے والیاں، روزے رکھنے والیاں ہوں گی کچھ بیوہ اور کچھ کنواریاں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر نبی چھوڑ دے تم سب کو ابھی اس کا رب بدلے میں دے دے اس کو عورتیں تم سے بہتر حکم بردار یقین رکھنے والیاں نماز میں کھڑی ہونے والیاں توبہ کرنے والیاں بندگی بجا لانے والیاں روزہ رکھنے والیاں بیاہیاں اور کنواریاں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر پیغمبر تم عورتوں کو طلاق دے دے تو اس کا پروردگار بہت جلد تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں اس کو دیدے گا جو صاحب اسلام صاحب ایمان فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گزار روزہ رکھنے والیاں ہوں گی کچھ شوہر کی برتی ہوئی ہونگی کچھ نہ برتی ہوئی ہونگی۔