Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 7

سورة التحريم

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡیَوۡمَ ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ٪﴿۷﴾  19

O you who have disbelieved, make no excuses that Day. You will only be recompensed for what you used to do.

اے کافرو! آج تم عذر و بہانہ مت کرو ۔ تمہیں صرف تمہارے کرتوت کا بدلہ دیا جا رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَاتَعۡتَذِرُوا
نہ تم معذرت کرو
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
اِنَّمَا
بےشک
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیئے جا رہے ہو
مَا
اس کا جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
الَّذِیۡنَ
لوگو 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفرکیا
لَاتَعۡتَذِرُوا
نہ تم معذرت کر و
الۡیَوۡمَ
آج
اِنَّمَا
یقیناً
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیے جاؤگے 
مَا
جو 
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے                        
Translated by

Juna Garhi

O you who have disbelieved, make no excuses that Day. You will only be recompensed for what you used to do.

اے کافرو! آج تم عذر و بہانہ مت کرو ۔ تمہیں صرف تمہارے کرتوت کا بدلہ دیا جا رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اس دن اللہ کافروں سے فرمائے گا) اے کافرو ! آج بہانے مت بناؤ۔ تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے تم عمل کرتے رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جنہوں نے کفرکیا!آج معذرت نہ کرویقیناتم اُسی کا بدلہ دیئے جاؤ گے جوتم عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who disbelieve, do not make excuses today. You will only be recompensed for what you have been doing.

منکر ہونے والوں مت بہانے بتلاؤ آج کے دن وہی بدلہ پاؤ گے جو تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اُس دن کہہ دیا جائے گا : ) اے کافرو ! آج تم عذر مت پیش کرو۔ آج تمہیں بدلے میں وہی کچھ دیا جا رہا ہے جو تم عمل کرکے لائے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(It will then be said): “Unbelievers, make no excuses today. You are being recompensed for nothing else but your deeds.”

﴿اس وقت کہا جائے گا کہ﴾ اے کافرو ، آج معذرتیں پیش نہ کرو ، تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے18 ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے کفر اختیار کرنے والو ! آج معذرتیں پیش مت کرو ، تمہیں انہی اعمال کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو حکم ہوتا ہے وہ فوراً بجا لاتے ہیں کافرو اب آج کے دن 9 بہانے مت بنائو جیسے کام تم (دنیا میں) کرتے رہے ان کا بدلہ پائو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے کافرو ! آج کے دن عذر مت کرو ۔ یقینا تم کو اسی کا بدلہ مل رہا ہے جو تم (دنیا میں) کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان سے کہا جائے گا) اے کافرو ! آج کے دن تم کوئی عذر پیش نہ کرو۔ تمہیں ان ہی اعمال کی سزا دی جائے گی جو تم (دنیا میں) کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کافرو! آج بہانے مت بناؤ۔ جو عمل تم کیا کرتے ہو ان ہی کا تم کو بدلہ دیا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who disbelieve! excuse not yourselves To-day; ye are only being requited for that which ye have been working.

اے کافرو آج کچھ عذر معذرت مت کرو تمہیں سزا بس اسی کی مل رہی ہے جو تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو جنہوں نے کفر کیا! آج عذر نہ پیش کرو ۔ تم وہی بدلے میں پارہے ہو جو تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے کافرو! آج عذر معذرت نہ کرو تمہیں تو ان ہی اعمال کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کافرو ! آج بہانے مت بناؤ جو عمل تم کیا کرتے ہو انہی کا تمہیں بدلہ دیا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور اس وقت کافروں سے کہا جائے گا کہ) اے وہ لوگوں (جو زندگی بھر) کفر ہی کی راہ پر چلتے رہے ہو اب عذر (بہانے) مت پیش کرو تمہیں تو تمہارے انہی کاموں کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم لوگ خود کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

( اس دن اللہ کافروں سے فرمائے گا ) اے کافرو!آج بہانے مت بنائوتمہیں ویسابدلہ دیاجائے گاجیسے تم عمل کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے کافرو! آج بہانے نہ بناؤ ( ف۲۱ ) تمہیں وہی بدلہ ملے گا جو تم کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے کافرو! آج کے دن کوئی عذر پیش نہ کرو ، بس تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اے کافر لوگو! آج تم عذر و معذرت نہ کرو تمہیں اسی کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(They will say), "O ye Unbelievers! Make no excuses this Day! Ye are being but requited for all that ye did!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Disbelievers (will be told on the Day of Judgment), "Do not make any excuses on this day; you are only receiving recompense for what you have done".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(It will be said in the Hereafter) O you who disbelieve! Make no excuses this Day! You are being requited only for what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who disbelieve! do not urge excuses today; you shall be rewarded only according to what you did.

Translated by

William Pickthall

(Then it will be said): O ye who disbelieve! Make no excuses for yourselves this day. Ye are only being paid for what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ इनकार करने वालो! आज उज़्र पेश न करो। तुम्हें बदले में वही तो दिया जा रहा है जो कुछ तुम करते रहे हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور کافروں کو دوزخ میں داخل کرتے وقت ان سے کہا جائے گا کہ) اے کافرو آج تم عذر (ومعذرت) مت کرو (کہ بےسود ہے) بس تم کو تو اسی کی سزا مل رہی ہے جو کچھ تم (دنیا میں) کیا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے کافرو آج عذر پیش نہ کرو، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کیا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس وقت کہا جائے گا کہ) اے کافرو ! آج معذرتیں پیش نہ کرو ، تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کررہے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے کافرو ! آج عذر بیان نہ کرو تمہیں اسی چیز کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے منکر ہونے والوف مت بہانے بتلاؤ آج کے دن وہی بدلہ پاؤ گے جو تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کہا جائے گا اے کافروں آج تم کوئی عذر پیش نہ کرو تم کو صرف انہی اعمال کی سزا دی جائے گی جو تم کیا کرتے تھے۔