Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 11

سورة الملك

فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِہِمۡ ۚ فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۱﴾

And they will admit their sin, so [it is] alienation for the companions of the Blaze.

پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا اب یہ دوزخی دفع ہوں ( دور ہوں )

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاعۡتَرَفُوۡا
تو وہ اعتراف کرلیں گے
بِذَنۡۢبِہِمۡ
اپنے گناہ کا
فَسُحۡقًا
تو دوری (لعنت) ہے
لِّاَصۡحٰبِ
ساتھیوں کے لیے
السَّعِیۡرِ
بھڑکتی آگ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاعۡتَرَفُوۡا
سو وہ اعتراف کریں گے
بِذَنۡۢبِہِمۡ
اپنے گنا ہوں کا
فَسُحۡقًا
سو دوری ہے
لِّاَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ
بھڑکتی ہوئی آگ والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And they will admit their sin, so [it is] alienation for the companions of the Blaze.

پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا اب یہ دوزخی دفع ہوں ( دور ہوں )

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

گویا وہ اپنے گناہ کا اعتراف کرلیں گے، لعنت ہو اہل دوزخ پر

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سو وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے سو دوری ہے بھڑکتی ہوئی آگ والوں کے لیے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus they will confess their sin. So, be the people of Hell away (from Allah&s mercy).

سو قائل ہوگئے اپنے گناہ کے اب دفع ہوجائیں دوزخ والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس وہ اپنے اصل گناہ کا اعتراف کرلیں گے۔ پس پھٹکار ہے جہنمی لوگوں کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus will they confess their sins. Damned are these inmates of the Blazing Fire.

” اس طرح وہ اپنے قصور17 کا خود اعتراف کرلیں گے ، لعنت ہے ان دوزخیوں پر ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس طرح وہ اپنے گناہ کا خود اعتراف کرلیں گے ۔ غرض پھٹکار ہے دوزخ والوں پر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو دوزخی اپنی خطا کو مان لیں گے دوزخیوں پر اللہ تعالیٰ کی پھٹکار 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اپنے جرم کا اقرار کریں گے۔ سو اہل دوزخ پر لعنت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اس طرح) وہ کافر اپنے جرم کا اقرار کرلیں گے۔ اور پھر یہ جہنم والے اللہ کی رحمت سے دور ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So they shall confess their sin. Far away they-be, the fellows of the Blaze!

غرض اپنے جرم کا اقرار کریں گے سو لعنت ہے اہل دوزخ پر

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو وہ اپنے گناہ کا اعتراف کرلیں گے ۔ پس لعنت ہو دوزخ والوں پر!

Translated by

Mufti Naeem

پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کریں گے پس رحمت سے دوری ہے جہنم والوں کے لیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس وہ اپنے گناہوں کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لیے رحمت خدا سے دوری ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس طرح وہ اپنے گناہ کا خود اقرار کرلیں گے سو پھٹکار ہے ان دوزخیوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیں گے ، لعنت ہواہل جہنم پر

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب اپنے گناہ کا اقرار کیا ( ف۱۹ ) تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس وہ اپنے گناہ کا اِعتراف کر لیں گے ، سو دوزخ والوں کے لئے ( رحمتِ اِلٰہی سے ) دُوری ( مقرر ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس وہ ( اس وقت ) اپنے گناہ کا اعتراف کر لیں گے پس لعنت ہوان دوزخ والوں پر ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will then confess their sins: but far will be (Forgiveness) from the Companions of the Blazing Fire!

Translated by

Muhammad Sarwar

They will confess to their sins, but the dwellers of hell will be far away from God's (mercy).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then they will confess their sin. So, away with the dwellers of the blazing Fire!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they shall acknowledge their sins, but far will be (forgiveness) from the inmates of the burning fire.

Translated by

William Pickthall

So they acknowledge their sins; but far removed (from mercy) are the dwellers in the flames.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस प्रकार वे अपने गुनाहों को स्वीकार करेंगे, तो धिक्कार हो दहकती आग वालों पर!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض اپنے جرم کا اقرار کرینگے سو اہل دوزخ پر لعنت ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس طرح وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے جہنمیوں کے لیے دوری ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کرلیں گے ، لعنت ہے ان دوزخیوں پر

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حاصل یہ کہ وہ اپنے گناہوں کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوری ہے جلنے والی آگ والوں کے لیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو قائل ہوگئے اپنے گناہ کے اب دفع ہوجائیں دوزخ والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض یہ کافر اپنے جرم کا اقرار کرلیں گے پس یہ اہل دوزخ خدا کی رحمت سے دور ہوں۔