Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 15

سورة الملك

ہُوَ الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ ذَلُوۡلًا فَامۡشُوۡا فِیۡ مَنَاکِبِہَا وَ کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِہٖ ؕ وَ اِلَیۡہِ النُّشُوۡرُ ﴿۱۵﴾

It is He who made the earth tame for you - so walk among its slopes and eat of His provision - and to Him is the resurrection.

وہ ذات جس نے تمہارے لئے زمین کو پست و مطیع کر دیا تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو اور اللہ کی روزیاں کھاؤ ( پیو ) اسی کی طرف ( تمہیں ) جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
ذَلُوۡلًا
تابع
فَامۡشُوۡا
پس چلو
فِیۡ مَنَاکِبِہَا
اس کے اطراف میں
وَکُلُوۡا
اور کھاؤ
مِنۡ رِّزۡقِہٖ
اس کے رزق میں سے
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
النُّشُوۡرُ
دوبارہ اٹھنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ
الَّذِیۡ
وہ ذات ہے جس نے
جَعَلَ
بنا یا
لَکُمُ
تمہارے لئے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
ذَلُوۡلًا
تابع
فَامۡشُوۡا
سو چلو
فِیۡ مَنَاکِبِہَا
اس کے کندھوں پر
وَکُلُوۡا
اور کھاؤ
مِنۡ رِّزۡقِہٖ
اس کے رزق میں سے
وَاِلَیۡہِ
اور اس کی طرف
النُّشُوۡرُ
قبروں سے اٹھ کر جانا 
Translated by

Juna Garhi

It is He who made the earth tame for you - so walk among its slopes and eat of His provision - and to Him is the resurrection.

وہ ذات جس نے تمہارے لئے زمین کو پست و مطیع کر دیا تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو اور اللہ کی روزیاں کھاؤ ( پیو ) اسی کی طرف ( تمہیں ) جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے تابع کر رکھا ہے اس کی اطراف میں چلو پھرو اور اللہ کا رزق کھاؤ اور اسی کے پاس تمہیں زندہ ہو کرجانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ذات جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع بنا دیاسو تم اُس کے راستوں پرچلواوراُس کے رزق میں سے کھا ؤاوراُسی کی طرف قبروں سے اُٹھ کر جانا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who has made the earth submissive for you, so walk on its shoulders, and eat out of His provision, and to Him will be the Resurrection.

وہی ہے جس نے کیا تمہارے آگے زمین کو پست اب چلو پھر و اس کے کندھوں پر اور کھاؤ کچھ اس کی دی ہوئی روزی اور اسی کی طرف جی اٹھنا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جس نے تمہارے لیے بنا دیا ہے زمین کو پست تو تم چلو پھرو اس کے کندھوں کے مابین اور اس کے (دیے ہوئے) رزق سے کھائو پیو اور (یاد رکھو کہ تم نے) اسی کی طرف زندہ ہو کر جانا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who made the earth subservient to you. So traverse in its tracks and partake of the sustenance He has provided. To Him will you be resurrected.

وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع کر رکھا ہے ، چلو اس کی چھاتی پر اور کھاؤ خدا کا 23 رزق ، اسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے24 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو رام کردیا ہے ، لہذا تم اس کے مونڈھوں پر چلو پھرو ، اور اس کا رزق کھاؤ ، اور اسی کے پاس دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا تو ہے جس نے زمین کو تمہارے چلنے پھرنے کے لئے 4 ملائم نرم ہموار کردیا اس 5 اس کے رستوں میں چلتے پھرتے رہو 5 اور اس کی دی ہوئی روزی مزے سے کھائو 6 اور اسی کے پاس تم کو مرے بعد جی اٹھ کر جانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہستی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو مسخر کردیا ، سو تم اس کی راہوں میں چلو پھر وہ اور اس کی عطا کردہ روزی میں سے کھاؤ اور اس کے پاس دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو مسخر کردیا۔ (تمہارے کام میں لگا دیا) تاکہ تم اس کے چاروں طرف چلو پھرو اور اس کے دئیے ہوئے رزق سے کھائو۔ (وہی تو ہے ) جس کی طرف تمہیں زندہ ہر کو اٹھنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who hath made the earth Unto you subservient, so go forth in the regions thereof, and eat of His provision. And Unto Him is the Resurrection.

وہ وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے مسخر کردیا تو تم اس کے راستوں میں چلو پھر و اور اللہ کی (دی ہوئی) روزی میں سے کھاؤ (پیو) اور اسی کے پاس زندہ ہو کر جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو ایک فرمانبردار ناقہ کے مانند بنایا تو تم اس کے مونڈھوں میں چلو پھرو اور اپنے رب کے بخشے ہوئےرزق میں سے برتو اور اس کی طرف پھر اکٹھے ہونا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے تم لوگوں کے لیے زمین کو نرم / آرام دہ بنادیا ، پس اس کے درّوں ( راستوں ) میں چلو پھرو اور اس کے ( دئیے ہوئے ) رزق میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف قبروں سے اُٹھ کر جمع ہونا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو نرم کیا تم اس کی راہوں میں چلو پھر و اور اللہ کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور تم کو قبروں سے نکل کر اسی کے پاس جانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اللہ) وہی تو ہے جس نے رام کردیا تمہارے لئے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) زمین (کے اس عظیم الشان کرے) کو پس تم لوگ چلو (پھرو) اس کے کندھوں پر اور کھاؤ (پیو) اس (وحدہ لاشریک) کے دیئے ہوئے میں سے اور (یاد رکھو کہ آخرکار تم سب کو) بہر حال اسی کے حضور جانا ہے دوبارہ زندہ ہو کر

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے زمین کو تمہارے لئے تابع کررکھا ہے ، اس کی اطراف چلو پھر و اور اللہ کا رزق کھائو اور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کراسی کے پاس جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین رام ( تابع ) کر دی تو اس کے رستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ ( ف۲٤ ) اور اسی کی طرف اٹھنا ہے ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وُہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم و مسخر کر دیا ، سو تم اس کے راستوں میں چلو پھرو ، اور اُس کے ( دئیے ہوئے ) رِزق میں سے کھاؤ ، اور اُسی کی طرف ( مرنے کے بعد ) اُٹھ کر جانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے رام کر دیا تاکہ تم اس کے کاندھوں ( راستوں ) پر چلو اور اس ( اللہ ) کے ( دئیے ہو ئے ) رزق سے کھاؤ پھر اسی کی طرف ( قبروں سے ) اٹھ کر جانا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who has made the earth manageable for you, so traverse ye through its tracts and enjoy of the Sustenance which He furnishes: but unto Him is the Resurrection.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has made the earth subservient to you. You walk through its vast valleys and eat of its sustenance. Before Him you will all be resurrected.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who has made the earth subservient to you; so walk in the paths thereof and eat of His provision. And to Him will be the resurrection.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who made the earth smooth for you, therefore go about in the spacious sides thereof, and eat of His sustenance, and to Him is the return after death.

Translated by

William Pickthall

He it is Who hath made the earth subservient unto you, so Walk in the paths thereof and eat of His providence. And unto Him will be the resurrection (of the dead).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही तो है जिस ने तुम्हारे लिए धरती को वशीभूत किया। अतः तुम उस के (धरती के) कन्धों पर चलो और उस की रोज़ी में से खाओ, उसी की ओर दोबारा उठकर (जीवित होकर) जाना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا (مُنعم) ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو مسخر کردیا (4) سو تم اس کے رستوں میں چلو (پھرو) اور خدا کی روزی میں سے کھاؤ (پیو) اور اسی کے پاس دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو نرم کردیا ہے اس کے راستوں پر چلو پھرو اور اللہ کا دیا ہوا رزق کھاؤ ! اور اسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو تابع رکھا ہے ، چلو اس کی چھاتی پر اور کھاﺅ خدا کا رزق ، اسی کے حصور تمہیں دوبارہ زندہ ہوکر جانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ایسا ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو مسخر بنا دیا سو تم اس کے راستوں میں چلو اور اس کی روزی میں سے کھاؤ، اور اسی کے پاس دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے کیا تمہارے آگے زمین کو پست اب چلو پھرو اس کے کندھوں پر اور کھاؤ کچھ اس کی دی ہوئی روزی اور اسی کی طرف جی اٹھنا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی ہے جس نے تمہارے نفع کے لئے زمین کو مسخر و ماتحت کردیا کہ تم اس کے اطراف و جوانب میں چلو پھرو اور خدا کی دی ہوئی روزی میں سے کھائو اور دوبارہ زندہ ہو کر اللہ ہی کی طرف جانا ہے۔