Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 20

سورة الملك

اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ ہُوَ جُنۡدٌ لَّکُمۡ یَنۡصُرُکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ ؕ اِنِ الۡکٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِیۡ غُرُوۡرٍ ﴿ۚ۲۰﴾

Or who is it that could be an army for you to aid you other than the Most Merciful? The disbelievers are not but in delusion.

سوائے اللہ کے تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کر سکے کافر تو سراسر دھو کے ہی میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے
ہٰذَا
وہ
الَّذِیۡ
جو
ہُوَ
وہ
جُنۡدٌ
لشکر ہو
لَّکُمۡ
تمہارا
یَنۡصُرُکُمۡ
وہ مدد کرے تمہاری
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
اِنِ
نہیں ہیں
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
اِلَّا
مگر
فِیۡ غُرُوۡرٍ
دھوکے میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے
ہٰذَا الَّذِیۡ
وہ جو
ہُوَ
وہ
جُنۡدٌ
لشکر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لئے
یَنۡصُرُکُمۡ
مدد کرے تمہاری
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
اِنِ
نہیں 
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
اِلَّا
مگر
فِیۡ غُرُوۡرٍ
دھوکے میں 
Translated by

Juna Garhi

Or who is it that could be an army for you to aid you other than the Most Merciful? The disbelievers are not but in delusion.

سوائے اللہ کے تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کر سکے کافر تو سراسر دھو کے ہی میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا وہ کون سا لشکر تمہارے پاس ہے جو رحمن کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرے گا ؟ یہ کافر تو محض دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاکون ہے وہ جوتمہارا لشکرہو،جورحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے؟ کافردھوکے میں پڑے ہوئے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now, who is there to become a force for you to help you, except the Rahman? The disbelievers are in nothing but delusion.

بھلا وہ کون ہے جو فوج ہے تمہاری مدد کرے تمہاری رحمن کے سوائے منکر پڑے ہیں برے بہکائے میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا وہ کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کرے رحمن کے مقابلہ میں ؟ نہیں ہیں یہ کافر مگر دھوکے میں مبتلا ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Which is your army that will come to your aid against the Merciful Lord? But the unbelievers are in utter delusion.

بتاؤ ، آخر وہ کون سا لشکر تمہارے پاس ہے جو رحمن کے مقابلے میں تمہارے مدد کر سکتا ہے31؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ منکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا خدائے رحمن کے سوا وہ کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کرے؟ کافر لوگ تو نرے دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا اللہ کے سوا تمہارا کیا کوئی شکر ہے جو مصیبت کے وقت تمہاری مدد کرے گا 12 کافر نرے دھوکے میں ہیں شیطان کے قریب میں آگئے ہیں 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رحمن (اللہ) کے سوا بھلا ایسا کون ہے جو تمہارا لشکر ہو کر تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو نرے دھوکے میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کے سوا اور کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کرسکے۔ یہ کافر محض دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو دھوکے میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who. is he that can be an army Unto you and succour you, beside the Compassionate! The infidelsjb are but in delusion.

بھلا (خدائے) رحمن کے سوا وہ کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری نصرت کرسکے ؟ کافر تو بڑے دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بتاؤ ، تمہارے پاس وہ کون سا لشکر ہے جو خدائے رحمٰن کے مقابل میں تمہاری مدد کرسکے گا؟ یہ کافر بالکل دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ ( غیر اللہ ) وہ ہے جو تمہارا لشکر بن کر رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے سوا تمہاری مدد کرتا ہے؟ کافر لوگ تو بس دھوکے میں ( پڑے ہوئے ) ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر اللہ کے سوا تمہاری مدد کرسکے کافر تو دھوکے میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے کہو کہ) بھلا کون ہے وہ جو تمہارے لئے لشکر بن کر تمہاری مدد کرسکے (خدائے) رحمان کے مقابلے میں ؟ کافر لوگ تو محض دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

بھلا وہ کون سا لشکرتمہارے پاس ہےجو رحمن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا؟ یہ کافرتومحض دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا وہ کونسا تمہارا لشکر ہے کہ رحمٰن کے مقابل تمہاری مدد کرے ( ف۳۵ ) کافر نہیں مگر دھوکے میں ( ف۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا کوئی ایسا ہے جو تمہاری فوج بن کر ( خدائے ) رحمان کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرے؟ کافر محض دھوکہ میں ( مبتلا ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آخر وہ کون ہے جو خدائے رحمٰن کے مقابلہ میں تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کرے؟ کافر لوگ بالکل دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay, who is there that can help you, (even as) an army, besides (Allah) Most Merciful? In nothing but delusion are the Unbelievers.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you have any armies who will help you against the Beneficent God? The disbelievers are certainly deceived (by satan).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who is it besides the Most Gracious that can be an army to you to help you The disbelievers are in nothing but delusion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or who is it that will be a host for you to assist you besides the Beneficent Allah? The unbelievers are only in deception.

Translated by

William Pickthall

Or who is he that will be an army unto you to help you instead of the Beneficent? The disbelievers are in naught but illusion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वह कौन है जो तुम्हारी सेना बनकर रहमान के मुक़ाबले में तुम्हारी सहायता करे। इनकार करने वाले तो बस धोखे में पड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور جس طرح چاہے اسمیں تصرف کررہا ہے) ہاں رحمٰن کے سوا وہ کون ہے کہ وہ تمہارا لشکر بن کر (آفات سے) تمہاری حفاظت کرسکے (اور) کافر (جو اپنے معبودوں کی نسبت ایسا خیال رکھتے ہیں) تو کافر نرے دھوکے میں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بتاؤ تمہارے پاس کون سا لشکر ہے جو الرحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکتا ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ منکرین حق دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بتاﺅ، آخروہ کون سا لشکر تمہارے پاس ہے جو رحمن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکتا ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ منکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہاں یہ تو بتاؤ رحمن کے سوا وہ کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کرسکے گا، کافر لوگ صرف دھوکے میں پڑے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا وہ کون ہے جو فوج ہے تمہاری مدد کرے تمہاری رحمان کے سوا منکر پڑے ہیں برے بہکائے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا خدا رحمان کے سوا ووہ کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کرسکے یہ کافر محض دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں۔