Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 21

سورة الملك

اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ یَرۡزُقُکُمۡ اِنۡ اَمۡسَکَ رِزۡقَہٗ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِیۡ عُتُوٍّ وَّ نُفُوۡرٍ ﴿۲۱﴾

Or who is it that could provide for you if He withheld His provision? But they have persisted in insolence and aversion.

اگر اللہ تعالٰی اپنی روزی روک لے تو بتاؤ کون ہے جو پھر تمہیں روزی دے گا بلکہ ( کافر ) تو سرکشی اور بدکنے پر اڑ گئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے
ہٰذَا
وہ
الَّذِیۡ
جو
یَرۡزُقُکُمۡ
رزق دے گا تمہیں
اِنۡ
اگر
اَمۡسَکَ
وہ روک لے
رِزۡقَہٗ
رزق اپنا
بَلۡ
بلکہ
لَّجُّوۡا
وہ اڑے ہوئے ہیں
فِیۡ عُتُوٍّ
سرکشی میں
وَّنُفُوۡرٍ
اور بدکنے میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے؟
ہٰذَا الَّذِیۡ
وہ جو
یَرۡزُقُکُمۡ
رزق دے تمہیں
اِنۡ
اگر 
اَمۡسَکَ
وہ روک لے
رِزۡقَہٗ
رزق اپنا
بَلۡ
بلکہ
لَّجُّوۡا
وہ اڑے ہو ئے ہیں
فِیۡ عُتُوٍّ
سرکشی میں
وَّنُفُوۡرٍ
اور گریز پر
Translated by

Juna Garhi

Or who is it that could provide for you if He withheld His provision? But they have persisted in insolence and aversion.

اگر اللہ تعالٰی اپنی روزی روک لے تو بتاؤ کون ہے جو پھر تمہیں روزی دے گا بلکہ ( کافر ) تو سرکشی اور بدکنے پر اڑ گئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا اگر وہ (اللہ) تمہارا رزق روک لے تو کون ہے جو تمہیں رزق دے گا ؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور نفرت کی گہرائی تک چلے گئے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ کون ہے جوتمہیں رزق دے اگروہ اپنا رزق روک لے؟بلکہ وہ سرکشی اور گریز پراَڑے ہوئے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or, who is there to give you sustenance, if He withholds His sustenance? Still, they persist in rebellion and aversion.

بھلا وہ کون ہے جو روزی دے تم کو اگر وہ رکھ چھوڑے اپنی روزی کوئی نہیں پر اڑ رہے ہیں شرارت اور بدکنے پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر بھلا کون ہے وہ جو تمہیں رزق دے سکے اگر اللہ اپنے رزق کو روک لے ؟ بلکہ یہ لوگ اپنی سرکشی اور حق سے گریز میں بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who shall provide for you if He withholds His sustenance? Nay; but they persist in rebellion and aversion.

یا پھر بتاؤ ، کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے اگر رحمن اپنا رزق روک لے؟ دراصل یہ لوگ سرکشی اور حق سے گریز پر اڑے ہوئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر وہ اپنا رزق بند کردے تو بھلا وہ کون ہے جو تمہیں رزق عطا کرسکے؟ اس کے باوجود وہ سرکشی اور بیزاری پر جمے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا اگر خدا پانی روزی اتارنا روک لے بارش موقوف کر دے تو تم کو کون روزی دے گا بات یہ ہے کہ کافر شرارت اور حق بات سے بھاگنے پر پڑے ہوئے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا اگر وہ اپنا رزق روک لیں تو کون ہے جو تم کو رزق دے ؟ بلکہ یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اگر تمہارے رزق کو روک لے تو بھلا وہ کون ہے جو تمہیں رزق پہنچائے گا۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ کافر اپنی ضد اور سرکشی پر اڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who is he that can provide for you, should He withhold His provision? Aye! they persists in perverseness and aversion.

بھلاوہ کون ہے جو تمہیں روزی پہنچا سکے اگر اللہ اپنی روزی بند کرلے ؟ اصل یہ ہے کہ یہ لوگ جمے ہی ہوئے سرکشی اور نفرت میں ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بتاؤ ، وہ کون ہے جو تمہیں روزی دے گا اگر وہ اپنی روزی روک لے؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور حق بیزاری پر اڑ گئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ ( غیر اللہ ) وہ ہے کہ اگر اللہ ( تعالیٰ ) اپنا رزق روک لے تو تم لوگوں کو روزی دے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ ( کفار ) سرکشی اور نفرت ( حق سے فرار ) ہی میں گُھسے ہوئے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے ؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بھلا وہ کون ہوسکتا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ (خدائے رحمٰن) بند کرے اپنی روزی ؟ (ایسا کوئی بھی نہیں) مگر یہ لوگ (ہیں کہ اس سب کے باوجود) اڑے ہوئے ہیں سرکشی اور (حق سے) گریز (و فرار) میں

Translated by

Noor ul Amin

یااگراللہ تمہارا رزق روک لے توکون ہےجو تمہیں رزق دے گا؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور نفرت کی گہرائی تک چلے گئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا کونسا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے ( ف۳۷ ) بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا کوئی ایسا ہے جو تمہیں رِزق دے سکے اگر ( اللہ تم سے ) اپنا رِزق روک لے؟ بلکہ وہ سرکشی اور ( حق سے ) نفرت میں مضبوطی سے اَڑے ہوئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( بتا‎ؤ ) وہ کون ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ ( اللہ ) اپنی روزی روک لے؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور ( حق سے ) نفرت پر اڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or who is there that can provide you with Sustenance if He were to withhold His provision? Nay, they obstinately persist in insolent impiety and flight (from the Truth).

Translated by

Muhammad Sarwar

Is there anyone who will provide you with sustenance if God were to deny you sustenance? In fact, they obstinately persist in their transgression and hatred.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who is it that can provide for you if He should withhold His provision Nay, but they continue to be in pride, and flee.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or who is it that will give you sustenance if He should withhold His sustenance? Nay! they persist in disdain and aversion.

Translated by

William Pickthall

Or who is he that will provide for you if He should withhold His providence? Nay, but they are set in pride and frowardness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वह कौन है जो तुम्हें रोज़ी दे, यदि वह अपनी रोज़ी रोक ले? नहीं, बल्कि वे तो सरकशी और नफ़रत ही पर अड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ہاں (یہ بھی بتلاؤ کہ) وہ کون ہے جو تم کو روزی پہنچادے اگر اللہ تعالیٰ اپنی روزی بند کرلے (مگر یہ لوگ اس سے بھی متاثر نہیں ہوتے) بلکہ یہ لوگ سرکشی اور نفرت (عن الحق) پر جم رہے ہیں۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر بتاؤ اگر الرحمن اپنا رزق روک لے تو کون تمہیں رزق دے سکتا ہے ؟ دراصل یہ لوگ سرکشی اور مسلمانوں سے نفرت کرنے پر اڑے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا پھر بتاﺅ، کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے۔ اگر رحمن اپنا رزق روک لے ؟ دراصل یہ لوگ سرکشی اور حق سے گریز پر اڑے ہوئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بتاؤ کہ وہ کون ہے جو تمہیں رزق دے اگر وہ اپنے رزق کو روک لے، بلکہ یہ لوگ سرکشی پر اور نفرت پر جمے ہوئے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا وہ کون ہے جو روزی دے تم کو اگر وہ رکھ چھوڑے اپنی روزی کوئی نہیں پر اڑ رہے ہیں شرارت اور بدکنے پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر خدا تعالیٰ اپنی روزی کو روک لے تو بھلا وہ کون ہے جو پھر تم کو روزی پہنچائے اصل بات یہ ہے کہ یہ کافر سرکشی اور نفرت پر اڑے ہوئے ہیں۔