Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 26

سورة الملك

قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۲۶﴾

Say, "The knowledge is only with Allah , and I am only a clear warner."

آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے میں تو صرف کھلے طور پر آگاہ کر دینے والا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّمَا
بےشک
الۡعِلۡمُ
علم(اس کا)
عِنۡدَ
پاس ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاِنَّمَاۤ
اور بےشک
اَنَا
میں
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا ہوں
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
اِنَّمَا
یقینا
الۡعِلۡمُ
علم
عِنۡدَ
پاس ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاِنَّمَاۤ
اور حقیقتاً
اَنَا
میں
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا ہوں 
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

Say, "The knowledge is only with Allah , and I am only a clear warner."

آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے میں تو صرف کھلے طور پر آگاہ کر دینے والا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے کہ اس بات کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو بس ایک صریح ڈرانے والا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دویقینااس کا علم صرف اﷲ تعالیٰ کے پاس ہے اور حقیقتاً میں کھلا ڈرانے والاہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"The knowledge (of that day) is only with Allah, and I am only a plain warner.

تو کہہ خبر تو ہے اللہ ہی کے پاس اور میرا کام تو یہی ڈر سنا دینا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے کہ یہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو بس ایک واضح طور پر خبردار کردینے والا ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: “Allah alone knows about that; and I am no more than a plain warner.”

” کہو ” اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے ، میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں36 ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اس اک علم تو صرف اللہ کے پاس ہے ، اور میں تو بس صاف صاف طریقے پر خبردار کرنے والا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر انکے جواب میں کہہ دے یہ تو خدا ہی جانتا ہے اور میں تو اور کچھ نہیں خدا کے عذاب سے ایک کھلا ڈرانے والا ہوں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ یہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور بلا شبہ میں تو صاف صاف (انجام بد سے) ڈرانے والا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے اور ت میں تو صرف (برے اعمال کے برے نتائج سے) صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: the knowledge is only with Allah, and but a warner manifest.

آپ کہہ دیجئے کہ (متعین) علم تو بس اللہ ہی کو ہے اور میں تو بس ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: یہ علم اللہ ہی کے پاس ہے ، میں تو بس ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ﷺ فرمادیجیے ( اس کا ) علمتو صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے پاس ہے اور میں تو بس واضح کرکے ڈر سنانے والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنادینے والا ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو محض ایک خبردار کرنے والا ہوں (حقیقت امر کو) کھول کر

Translated by

Noor ul Amin

آپ ا ن سے کہہ دیجئے کہ اس بات کاعلم تواللہ کے پاس ہے اور میں تو بس ایک کھلم کھلا ڈرانے والاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے ، اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے کہ ( اُس کے وقت کا ) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے ، اور میں تو صرف واضح ڈر سنانے والا ہوں ( اگر وقت بتا دیا جائے تو ڈر ختم ہو جائے گا )

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے کہ ( اس کا ) علم تو بس اللہ کے پاس ہے اور میں تو صرف ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "As to the knowledge of the time, it is with Allah alone: I am (sent) only to warn plainly in public."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "God knows best. I am only one who gives warning".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "The knowledge is with Allah only, and I am only a plain warner."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: The knowledge (thereof is only with Allah and I am only a plain warner.

Translated by

William Pickthall

Say: The knowledge is with Allah only, and I am but a plain warner;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "इसका ज्ञान तो बस अल्लाह ही के पास है और मैं तो एक स्पष्ट सचेत करने वाला हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (جواب میں) کہہ دیجئے کہ یہ (تعیین کا) علم تو خدا ہی کو ہے اور میں تو محض (علی الاجماع مگر) صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرماؤ کہ اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے میں صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو ، اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے ، میں تو بس صاف صاف خبر کردینے والا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ علم تو اللہ ہی کو ہے اور میں تو صرف واضح طریقہ پر ڈرانے والا ہوں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ خبر تو ہے اللہ ہی کے پاس اور میرا کام تو یہی ڈر سنا دینا ہے کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے کہ یہ علم تو بس خدا ہی کو ہے اور میں تو صرف ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔