Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 28

سورة الملك

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَہۡلَکَنِیَ اللّٰہُ وَ مَنۡ مَّعِیَ اَوۡ رَحِمَنَا ۙ فَمَنۡ یُّجِیۡرُ الۡکٰفِرِیۡنَ مِنۡ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۸﴾

Say, [O Muhammad], "Have you considered: whether Allah should cause my death and those with me or have mercy upon us, who can protect the disbelievers from a painful punishment?"

آپ کہہ دیجئے! اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ تعالٰی ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے ( بہر صورت یہ تو بتاؤ ) کہ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھا تم نے
اِنۡ
اگر
اَہۡلَکَنِیَ
ہلاک کر دے مجھے
اللّٰہُ
اللہ
وَمَنۡ
اور اسے جو
مَّعِیَ
میرے ساتھ ہے
اَوۡ
یا
رَحِمَنَا
وہ رحم کرے ہم پر
فَمَنۡ
تو کون
یُّجِیۡرُ
پناہ دے گا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
مِنۡ عَذَابٍ
عذاب سے
اَلِیۡمٍ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
اَہۡلَکَنِیَ
ہلاک کردے مجھے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَمَنۡ
اور جو
مَّعِیَ
میرے ساتھ ہیں
اَوۡرَحِمَنَا
یا وہ رحم کرے ہم پر
فَمَنۡ
تو کون
یُّجِیۡرُ
پناہ دیگا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
مِنۡ عَذَابٍ
عذاب سے
اَلِیۡمٍ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Have you considered: whether Allah should cause my death and those with me or have mercy upon us, who can protect the disbelievers from a painful punishment?"

آپ کہہ دیجئے! اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ تعالٰی ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے ( بہر صورت یہ تو بتاؤ ) کہ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے : بھلا دیکھو، اگر اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمادے، کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم نے دیکھاکہ اگر اﷲ تعالیٰ مجھے اوران کوہلاک کر دے جومیرے ساتھ ہیں یاوہ ہم پررحم فرمائے تو کافروں کودردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me, if Allah destroys me and those who are with me (as you wish), or has mercy on us (as we wish), who can (in either case) save the disbelievers from a painful punishment?|"

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر ہلاک کر دے مجھ کو اللہ اور میرے ساتھ والوں کو یا ہم پر رحم کرے پھر وہ کون ہے جو بچائے منکروں کو عذاب درد ناک سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے کہیے کہ اگر اللہ مجھے اور جو لوگ میرے ساتھ ہیں ان کو ہلاک کردے یا وہ ہم پر رحم کرے تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them: “Did you ever consider: whether Allah destroys me and those that are with me, or shows mercy to us, who can protect the unbelievers from a grievous chastisement?”

ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے ، کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے 38 گا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : ذرا یہ بتلاؤ کہ چاہے اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرما دے ، ( دونوں صورتوں میں ) کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہ دے بتلائو تو یہی اللہ مجھ کو اور میرے ساتھ والوں مسلمانوں کو تباہ کر دے یا ہم پر رحم فرمانے 7 پر کافروں کو تکلیف کے عذاب سے کون بچائے گا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے بھلا دیکھو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو (جیسا تم چاہتے ہو) ہلا کردیں یا (ہماری تمنا کے مطابق) ہم پر رحم فرمائیں تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے کہیے کہ یہ بتائو کہ اگر اللہ مجھے اور ان لوگوں کو جو میرے ساتھ ہیں ان سب کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم کردے تو بھی کافروں کو اس دردناک عذاب سے کون بچائے گا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye if Allah destroy me and those with me; or have mercy on us, who will protect the infidels from a torment afflictive?

آپ کہئے کہ اچھا یہ بتلاؤ اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحمت کردے تو کافروں کو عذاب دردناک سے کون بچالے گا ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو: بتاؤ ، اگر اللہ مجھ کو اور ان لوگوں کو جو میرے ساتھ ہیں ، ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو کافروں کو ایک دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ﷺ فرمادیجیے ( اے کفار ) مجھے یہ تو بتاؤ اگر اللہ ( تعالیٰ ) مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے ( بہرحال ) پس کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے جو کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ (نادانو ! ) ذرا یہ تو بتاؤ کہ اگر اللہ ہلاک کر دے مجھے اور ان سب کو بھی جو میرے ساتھ ہیں یا رحم فرما دے ہم سب پر تو (اس سے تمہیں کیا ملے گا ؟ تم تو یہ سوچو کہ) کون بچائے گا کافروں کو دردناک عذاب سے ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے’’بھلادیکھوخواہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یاہم پر رحم فرمادے ، کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۵۳ ) بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ( ف۵٤ ) ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے ( ف۵۵ ) تو وہ کونسا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچالے گا ( ف۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: بھلا یہ بتاؤ اگر اللہ مجھے موت سے ہم کنار کر دے ( جیسے تم خواہش کرتے ہو ) اور جو میرے ساتھ ہیں ( ان کو بھی ) ، یا ہم پر رحم فرمائے ( یعنی ہماری موت کو مؤخر کر دے ) تو ( ان دونوں صورتوں میں ) کون ہے جو کافروں کو دردناک عذاب سے پناہ دے گا

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ کیا تم نے غور کیا ہے اگر ( تمہاری خواہش کے مطابق ) خدا مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ( ہماری خواہش کے مطابق ) ہم پر رحم فرمائے ( بہرحال ) کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "See ye?- If Allah were to destroy me, and those with me, or if He bestows His Mercy on us,- yet who can deliver the Unbelievers from a grievous Penalty?"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "Have you not considered that regardless whether God forgives me and my followers or grants us mercy, but who will protect the disbelievers from a painful torment?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me! If Allah destroys me, and those with me, or He bestows His mercy on us - who can save the disbelievers from a painful torment"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Have you considered if Allah should destroy me and those with me-- rather He will have mercy on us; yet who will protect the unbelievers from a painful punishment?

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): Have ye thought: Whether Allah causeth me (Muhammad) and those with me to perish or hath mercy on us, still, who will protect the disbelievers from a painful doom?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने यह भी सोचा कि यदि अल्लाह मुझे और उन्हें भी, जो मेरे साथ हैं, विनष्ट ही कर दे या वह हम पर दया करे, आख़िर इनकार करने वालों को दुखद यातना से कौन पनाह देगा?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان سے) کہئیے کہ تم یہ بتلاؤ اگر خدا تعالیٰ مجھ کو اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحمت فرماوے تو کافروں کو عذاب دردناک سے کون بچالے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرمائیں کہ کبھی تم نے یہ بھی سوچا ہے کہ اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم فرمائے تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے ، کافروں کو درد ناک عذاب سے کون بچالے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ تم بتاؤ اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک فرما دے یا ہم پر رحم فرمائے سو وہ کون ہے جو کافروں کو دردناک عذاب سے بچائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر ہلاک کر دے مجھ کو اللہ اور میرے ساتھ والوں کو یا ہم پر رحم کرے پھر وہ کون ہے جو بچائے منکروں کو عذاب درناک سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرمائیے بھلا یہ تو بتائو کہ اگر خدا تعالیٰ مجھ کو میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا وہ ہم پر رحم فرمائے تو بھی کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا۔