Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 30

سورة الملك

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَصۡبَحَ مَآؤُکُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ یَّاۡتِیۡکُمۡ بِمَآءٍ مَّعِیۡنٍ ﴿٪۳۰﴾  2

Say, "Have you considered: if your water was to become sunken [into the earth], then who could bring you flowing water?"

آپ کہہ دیجئے! کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر تمہارے ( پینے کا ) پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو تمہارے لئے نتھرا ہوا پانی لائے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھا تم نے
اِنۡ
اگر
اَصۡبَحَ
ہو جائے
مَآؤُکُمۡ
پانی تمہارا
غَوۡرًا
گہرا
فَمَنۡ
تو کون ہے جو
یَّاۡتِیۡکُمۡ
لائے تمہارے پاس
بِمَآءٍ
پانی
مَّعِیۡنٍ
بہتا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
اَرَءَیۡتُمۡ
کیاتم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
اَصۡبَحَ
ہو جا ئے
مَآؤُکُمۡ
پانی تمہارا
غَوۡرًا
گہرا
فَمَنۡ
تو کون ہے جو
یَّاۡتِیۡکُمۡ
لادے گا تمہیں 
بِمَآءٍ مَّعِیۡنٍ
بہتا ہوا پانی
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if your water was to become sunken [into the earth], then who could bring you flowing water?"

آپ کہہ دیجئے! کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر تمہارے ( پینے کا ) پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو تمہارے لئے نتھرا ہوا پانی لائے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے : بھلا دیکھو ! اگر تمہارا پانی گہرائیوں میں اتر جائے تو کون ہے جو تمہیں نتھرا پانی لا کر دے گا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکہ کیاتم نے دیکھا اگرتمہارا پانی گہراچلاجائے توکون ہے جوتمہیں بہتا ہواپانی لادے گا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me if your water were to vanish into the earth, who will bring you a flowing (stream) water?

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر ہوجائے صبح کو پانی تمہارا خشک پھر کون ہے جو لائے تمہارے پاس پانی نتھرا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ ذرا سوچو ! اگر تمہارا پانی گہرائی میں اتر جائے تو کون ہے جو لائے گا تمہارے پاس صاف نتھرا ہواپانی ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them: “Did you even consider: if all the water that you have (in the wells) were to sink down into the depths of the earth, who will produce for you clear, flowing water?”

ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر تمہارے کنوؤں کا پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو اس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں تمہیں نکال کر لادے 40 گا ؟ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر کسی صبح تمہارا پانی نیچے کو اتر کر غائب ہوجائے تو کون ہے جو تمہیں چشمے سے ابلتا ہوا پانی لاکر دیدے؟ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہ دے تم تو خدا کو نہیں ملتے بھلا بتلائو تو سہی اگر تمہاری پانی (جو دیتے ہوا اور پلاتے ہوندین کی شیر میں اتر جانے سے جذب ہوجاتے پھر خدا کے سوا کون ………… بہتا ہوا پانی لا کر دے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے بھلا دیکھو ! اگر تمہارا پانی خشک ہوجائے تو کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اچھا یہ تو بتائو کہ اگر تمہارے (کنوئوں کا) پانی زمین کے اندر اتر جائے تو وہ کون ہے جو تمہارے لئے صاف بہتا ہوا پانی لے کر آئے گا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye, were your water to be sunk away, who then could bring you water welling-up?

آپ کہیے کہ اچھایہ بتلاؤ کہ اگر تمہارا پانی نیچے کو غائب ہی ہوجائے تو کون ہے جو تمہارے پاس سوت کا پانی لے آئے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو کہ بتاؤ ، اگر تمہارا یہ پانی نیچے اتر جائے تو تمہارے لئے صاف وشفاف پانی کون لائے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ﷺ فرمادیجیے: اگر کسی صبح تمہارا ( سارا ) پانی گہرائی میں چلا جائے / خشک ہوجائے تو کون تمہارے لیے صاف شفاف پانی کا چشمہ جاری کرے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور استعمال کرتے ہو) اگر خشک ہوجائے تو اللہ کے سوا کون ہے جو تمہارے لیے میٹھے پانی کا چشمہ بہا لائے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے یہ بھی) کہو کہ اچھا تم یہ تو بتاؤ کہ اگر تمہارا پانی (زمین میں) نیچے کو اتر جائے تو پھر کون ہے جو تمہیں لا دے ستھرے پانی کی بہتی ہوئی سوتیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے پوچھئے بھلا دیکھو! اگرتمہاراپانی گہرائیوں میں اترجائے توکون ہے جو تمہیں نتھراہواپانی لاکردے گا ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے ( ف۵۹ ) تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر تمہارا پانی زمین میں بہت نیچے اتر جائے ( یعنی خشک ہو جائے ) تو کون ہے جو تمہیں ( زمین پر ) بہتا ہوا پانی لا دے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہیے! کیا تم نے غور کیا ہے کہ اگر تمہارا پانی زمین کی تہہ میں اترجائے تو پھر تمہارے لئے ( شیریں پانی کا ) چشمہ کون لائے گا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "See ye?- If your stream be some morning lost (in the underground earth), who then can supply you with clear-flowing water?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Have you not thought that if your water was to dry up, who would bring you water from the spring?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me! If (all) your water were to sink away, who then can supply you with flowing water"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Have you considered if your water should go down, who is it then that will bring you flowing water?

Translated by

William Pickthall

Say: Have ye thought: If (all) your water were to disappear into the earth, who then could bring you gushing water?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने यह भी सोचा कि यदि तुम्हारा पानी (धरती में) नीचे उतर जाए तो फिर कौन तुम्हें लाकर देगा निर्मल प्रवाहित जल?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (یہ بھی) کہہ دیجئے کہ اچھا یہ بتلاؤ کہ اگر تمہارا پانی نیچے کو غائب ہی ہوجاوے سو وہ کون ہے جو تمہارے پاس سوت کا پانی لے آئے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرمائیں کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر تمہارے کنوؤں کا پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو اس جاری پانی کو اوپر لائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر تمہارے کنوﺅں کا پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو اس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں تمہیں نکال کر لادے گا ؟ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ تم بتاؤ اگر تمہارا پانی زمین میں نیچے چلا جائے سو وہ کون ہے جو تمہارے پاس چشمہ والا پانی لے آئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر ہوجائے صبح کو پانی تمہارا خشک پھر کون ہے جو لائے تمہارے پاس پانی نتھرا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرمائیے اچھا یہ تو بتائو کہ اگر تمہارا پانی زمین میں اتنا اترجائے کہ حاصل نہ کیا جاسکے تو وہ کون ہے جو تمہارے لئے صاف بہتا پانی لے آئے۔