Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 9

سورة الملك

قَالُوۡا بَلٰی قَدۡ جَآءَنَا نَذِیۡرٌ ۬ ۙ فَکَذَّبۡنَا وَ قُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰہُ مِنۡ شَیۡءٍ ۚ ۖ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِیۡ ضَلٰلٍ کَبِیۡرٍ ﴿۹﴾

They will say," Yes, a warner had come to us, but we denied and said, ' Allah has not sent down anything. You are not but in great error.' "

وہ جواب دیں گے کہ بیشک آیا تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلایا اور ہم نے کہا اللہ تعالٰی نے کچھ بھی نازل نہیں فرمایا ۔ تم بہت بڑی گمراہی میں ہی ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
قَدۡ
تحقیق
جَآءَنَا
آیا ہمارے پاس
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا
فَکَذَّبۡنَا
تو جھٹلادیا ہم نے
وَقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
مَا
نہیں
نَزَّلَ
نازل کی
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
اِنۡ
نہیں
اَنۡتُمۡ
تم
اِلَّا
مگر
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
کَبِیۡرٍ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں 
قَدۡ
یقیناً
جَآءَنَا
آیا ہمارے پاس
نَذِیۡرٌ
خبردار کرنے والا
فَکَذَّبۡنَا
تو جھٹلادیا ہم نے
وَقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
مَا
نہیں 
نَزَّلَ
نازل کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
اِنۡ
نہیں
اَنۡتُمۡ
تم سب
اِلَّا
مگر
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
کَبِیۡرٍ
بڑی
Translated by

Juna Garhi

They will say," Yes, a warner had come to us, but we denied and said, ' Allah has not sent down anything. You are not but in great error.' "

وہ جواب دیں گے کہ بیشک آیا تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلایا اور ہم نے کہا اللہ تعالٰی نے کچھ بھی نازل نہیں فرمایا ۔ تم بہت بڑی گمراہی میں ہی ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہیں گے : کیوں نہیں، ڈرانے والا تو ہمارے پاس آیا تھا مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا : اللہ نے تو کچھ نہیں اتارا، تم ہی بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ کہیں گے : کیوں نہیں ؟ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تو ہم نے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم ایک بڑی گمراہی میں ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, &Yes, a warner had come to us, but We had rejected, and said, &Allah has not revealed anything. You are only in great error&.|"

وہ بولیں کیوں نہیں ہمارے پاس پہنچا تھا ڈر سنانے والا پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا نہیں اتاری اللہ نے کوئی چیز تم تو پڑے ہوئے ہو بڑے بہکاوے میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہیں گے کیوں نہیں ! ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا کہ اللہ نے کوئی شے نہیں اتاری ۔ تم تو کھلی گمراہی میں مبتلا ہوگئے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will say: “Yes, a warner came to us, but we gave the lie to him and said: 'Allah has revealed nothing. You are surely in huge error.'

” وہ جواب دیں گے ” ہاں ، خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا ، مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے ، تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو15 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہیں گے کہ ہاں بیشک ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تھا ، مگر ہم نے ( اسے ) جھٹلا دیا ، اور کہا کہ : اللہ نے کچھ نازل نہیں کیا ، تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم بڑی بھاری گمراہی میں پڑے ہوئے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ تمہیں گے کیوں نہیں ڈرنیوالا پیغمبر تو ہمارے پاس آیا تھا پر ہم نے جھٹلایا اور کہنے لگے اللہ تم نے تو کچھ نہیں اتارا تم بہت بہک گئے ہو بس یہی بات ہے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہیں گے واقعی ہمارے پاس ڈرانے والا (پیغمبر) آیا تھا تو ہم نے (اس کو) جھٹلادیا اور کہا کہ اللہ نے تو کچھ نازل ہی نہیں فرمایا (اور) تم تو بڑی غلطی میں پڑے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو وہ کہیں گے کہ یقینا ہمارے پاس (اس دن کے عذاب سے) ڈرانے والا آیا تھا مگر ہم نے اسے جھٹلادیا تھا اور ہم نے کہا تھا کہ اللہ نے کوئی چیز نازل نہیں کی۔ اور تم (خود ہی ) بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will say: yea! surely there came a warner Unto us, but we belied, and said: God hath not sent down aught, are naught but in a great error.

وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلایا اور کہا کہ خداوند نے کچھ بھی نازل نہیں کیا تم خود ہی ایک بڑے خبط میں پڑے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جواب دیں گے کہ ایک خبردار کرنے والا آیا تو سہی ، لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہہ دیا کہ اللہ نے کوئی چیز نہیں اتاری ، تم لوگ بس ایک بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

وہ کہیں گے: کیوں نہیں ، تحقیق ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا ، پس ہم نے ( اسے ) جھٹلایا اور کہا: اللہ ( تعالیٰ ) نے کوئی چیز سرے سے نازل ہی نہیں کی ہے ، تم لوگ تو بس بڑی گمراہی میں ( پڑے ہوئے ) ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہیں گے کیوں نہیں ڈرانے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ اللہ نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی تم تو بڑی غلطی میں پڑے ہوئے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جواب میں کہیں گے کہ ہاں خبرادر کرنے والا تو ہمارے پاس ضرور آیا تھا مگر ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہہ دیا کہ اللہ نے تو کچھ بھی نازل نہیں کیا تم لوگ تو خود ہی ایک بڑی گمراہی میں پڑے ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہیں گے’’کیوں نہیں ڈرانے والاہمارے پاس آیاتو تھامگرہم نے اسے جھٹلادیا‘‘ اور کہا’’اللہ نے توکچھ بھی نہیں اتاراالبتہ تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہیں گے کیوں نہیں بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے ( ف۱۷ ) پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اتارا ، تم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہیں گے: کیوں نہیں! بے شک ہمارے پاس ڈر سنانے والا آیا تھا تو ہم نے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا کہ اللہ نے کوئی چیز نازل نہیں کی ، تم تو محض بڑی گمراہی میں ( پڑے ہوئے ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہ کہیں گے ہاں بےشک ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا مگر ہم نے ( اسے ) جھٹلایا اور کہا کہ اللہ نے کوئی بھی چیز نازل نہیں کی تم بڑی گمراہی میں مبتلا ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will say: "Yes indeed; a Warner did come to us, but we rejected him and said, 'Allah never sent down any (Message): ye are nothing but an egregious delusion!'"

Translated by

Muhammad Sarwar

They will say, "Yes, someone did come to warn us, but we rejected him saying, 'God has revealed nothing. You are in great error".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will say: "Yes, indeed a warner did come to us, but we rejected him and said: `Allah never sent down anything; you are only in great error."'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall say: Yea! indeed there came to us a warner, but we rejected (him) and said: Allah has not revealed anything, you are only in a great error.

Translated by

William Pickthall

They say: Yea, verily, a warner came unto us; but we denied and said: Allah hath naught revealed; ye are in naught but a great error.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहेंगे, "क्यों नहीं, अवश्य हमारे पास आया था, किन्तु हम ने झुठला दिया और कहा कि अल्लाह ने कुछ भी नहीं अवतरित किया। तुम तो बस एक बड़ी गुमराही में पड़े हुए हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ کافر کہیں گے کہ واقعی ہمارے پاس ڈرانے والا (پیغمبر) آیا تھا سو (یہ ہماری شامت تھی کہ) ہم نے (اسکو) جھٹلادیا اور کہہ دیا کہ اللہ نے (ازقبیل احکام وکتب) کچھ نازل نہیں کیا (اور) تم بڑی غلطی میں پڑے ہو۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کہیں گے ہاں ! یقیناً خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا ہم نے کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے تم خود بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ جواب دیں گے ہاں ! خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیات تھا مگر ہم نے اسے جھٹلادیا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے ، تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ جواب میں کہیں گے ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تو تھا سو ہم نے جھٹلایا اور ہم نے کہا کہ اللہ نے کوئی چیز بھی نازل نہیں کی تم لوگ صرف بڑی گمراہی میں ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ بولیں کیوں نہیں ہمارے پاس پہنچا تھا ڈر سنانے والا پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا نہیں اتاری اللہ نے کوئی چیز تم تو پڑے ہوئے ہو بڑے بہکاوے میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ جواب دیں گے بیشک ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا۔ مگر ہم نے تکذیب کی اور یوں کہا کہ اللہ نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم لوگ بڑی گمراہی میں پڑگئے ہو۔