Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 105

سورة الأعراف

حَقِیۡقٌ عَلٰۤی اَنۡ لَّاۤ اَقُوۡلَ عَلَی اللّٰہِ اِلَّا الۡحَقَّ ؕ قَدۡ جِئۡتُکُمۡ بِبَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ فَاَرۡسِلۡ مَعِیَ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ﴿۱۰۵﴾ؕ

[Who is] obligated not to say about Allah except the truth. I have come to you with clear evidence from your Lord, so send with me the Children of Israel."

میرے لئے یہی شایان ہے کہ بجز سچ کے اللہ کی طرف کوئی بات منسوب نہ کروں میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی دلیل بھی لایا ہوں سو تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حَقِیۡقٌ
قائم ہوں
عَلٰۤی
اس پر
اَنۡ
کہ
لَّاۤ
نہ
اَقُوۡلَ
میں کہوں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ کے بارے میں
اِلَّا
مگر
الۡحَقَّ
حق (بات)
قَدۡ
تحقیق
جِئۡتُکُمۡ
لایا ہوں میں تمہارے پاس
بِبَیِّنَۃٍ
ایک واضح نشانی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَاَرۡسِلۡ
پس بھیج دو
مَعِیَ
میرے ساتھ
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

حَقِیۡقٌ
پوری طرح قا ئم ہوں
عَلٰۤی
اُ وپر
اَنۡ
کہ
لَّاۤ اَقُوۡلَ
نہ میں کہوں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
اِلَّا
سوائے
الۡحَقَّ
حق کے
قَدۡ
یقیناً
جِئۡتُکُمۡ
لے کر آیا ہوں میں تمہارے پاس
بِبَیِّنَۃٍ
واضح دلیل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَاَرۡسِلۡ
سو بھیج دو
مَعِیَ
ساتھ میرے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرا ئیل کو
Translated by

Juna Garhi

[Who is] obligated not to say about Allah except the truth. I have come to you with clear evidence from your Lord, so send with me the Children of Israel."

میرے لئے یہی شایان ہے کہ بجز سچ کے اللہ کی طرف کوئی بات منسوب نہ کروں میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی دلیل بھی لایا ہوں سو تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میرے شایان یہی ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے متعلق وہی بات کروں جو سچی ہو۔ میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے معجزات لے کر آیا ہوں۔ لہذا بنی اسرائیل کو میرے ساتھ روانہ کردے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس بات پرپوری طرح قائم ہوں کہ میں اﷲ تعالیٰ پر حق کے سوا کوئی بات نہ کہوں،یقیناًمیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل لے کرآیا ہوں،سوبنی اسرائیل کومیرے ساتھ بھیج دو۔‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

worthy of saying nothing about Allah except the truth. I have come to you with a clear sign from your Lord. So, let the children of Isra&il go with me.|"

قائم ہوں اس بات پر کہ نہ کہوں اللہ کی طرف سے مگر جو سچ ہے، لایا ہوں تمہارے پاس نشانی تمہارے رب کی سو بھیج دے میرے ساتھ بنی اسرائیل کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

میں اس پر قائم ہوں کہ حق کے سوا کوئی بات اللہ سے منسوب نہ کروں میں لے کر آیا ہوں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک کھلی نشانی تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دو ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And it behoves me to say nothing about Allah except what is true. I have come to you with a clear sign of having been sent from your Lord. So let the Children of Israel go with me.'

میرا منصب یہی ہے کہ اللہ کا نام لے کر کوئی بات حق کے سوا نہ کہوں ، میں تم لوگوں کے پاس تمہارے رب کی طرف سے صریح دلیل ماموریّت لے کر آیا ہوں ، لہٰذا تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے ۔ 86

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرا فرض ہے کہ میں اللہ کی طرف منسوب کر کے حق کے سوا کوئی اور بات نہ کہوں ۔ میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک کھلی دلیل لے کر آیا ہوں ، لہذا بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لائق ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ پر کوئی بات نہ کہوں مگر جو سچ ہے 6 میں تمہارے مالک کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لے کر آیا ہوں تو بنی اسرائیل کو میرے کردے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس بات پر قائم ہوں کہ میں اللہ پر سچ کے سوا کچھ نہ کہوں یقینا میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل کے ساتھ آیا ہوں سو نبی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میں اس بات پر قائم ہوں کہ میں اللہ پر سوائے سچی بات کے اور کچھ نہ کہوں ، میں تمہارے پاس تمہارے رب کی کھلی نشانیاں لے کر آیا ہوں میرے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مجھ پر واجب ہے کہ خدا کی طرف سے جو کچھ کہوں سچ ہی کہوں۔ میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں۔ سو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ جانے کی رخصت دے دیجیے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Incumbent it is upon me that I speak naught respecting Allah save the truth; surely I have brought you an evidence from your Lord; wherefore let then go with me the Children of Isra'il.

قائم ہوں اسی پر کہ میں کوئی بات اللہ پر گڑھ کر نہ کہوں البتہ حق ہی (کہوں گا) میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلا نشان لے کر آیا ہوں ۔ سو تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سزاوار اور حریص ہوں کہ اللہ کی طرف ، حق کے سوا ، کوئی اور بات منسوب نہ کروں ۔ میں تمہارے پاس تمہارے خداوند کی جانب سے کھلی ہوئی نشانی لے کر آیا ہوں تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں اﷲ ( تعالیٰ ) کے بارے میں سچ کے علاوہ کچھ نہ کہوں ۔ بلاشبہ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل لے کر آیا ہوں سو تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کوجانے دے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) میرے شایان شان یہی ہے کہ میں جو کہوں سچ کہوں۔ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی دلیل (معجزات) لیکر آیا ہوں سو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دیجیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میرا منصب ہی یہ ہے کہ میں سچ کے سوا کوئی بات اللہ کی طرف منسوب نہ کروں، میں یقینی طور پر تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل لے کر آیا ہوں (اپنی صداقت و حقانیت کی) پس تو بھیج دے میرے ساتھ بنی اسرائیل کو،

Translated by

Noor ul Amin

میرے لائق یہی ہے کہ میں اللہ کے متعلق وہی بات کروں جو سچی ہو ، میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے معجزات لایاہوں لہٰذابنی اسرائیل کو میرے ساتھ روانہ کر دے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مجھے سزاوار ہے کہ اللہ پر نہ کہوں مگر سچی بات ( ف۲۰۳ ) میں تم سب کے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں ( ف۲۰٤ ) تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ چھوڑ دے ( ف۲۰۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مجھے یہی زیب دیتا ہے کہ اللہ کے بارے میں حق بات کے سوا ( کچھ ) نہ کہوں ۔ بیشک میں تمہارے رب ( کی جانب ) سے تمہارے پاس واضح نشانی لایا ہوں ، سو تُو بنی اسرائیل کو ( اپنی غلامی سے آزاد کر کے ) میرے ساتھ بھیج دے

Translated by

Hussain Najfi

میرے لئے ضروری ہے کہ اللہ کے بارے میں حق کے سوا کوئی بات نہ کہوں میں تمہارے پروردگار کی طرف سے معجزہ لے کر آیا ہوں ۔ پس تو بنی اسرائیل کو ( آزاد کرکے ) میرے ساتھ بھیج دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One for whom it is right to say nothing but truth about Allah. Now have I come unto you (people), from your Lord, with a clear (Sign): So let the Children of Israel depart along with me."

Translated by

Muhammad Sarwar

I must only speak what is true about God. I have brought you miracles from your Lord; therefore, let the children of Israel go free".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Proper it is for me that I say nothing concerning Allah but the truth. Indeed I have come unto you from your Lord with a clear proof. So let the Children of Israel depart along with me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(I am) worthy of not saying anything about Allah except the truth: I have come to you indeed with clear proof from your Lord, therefore send with me the children of Israel

Translated by

William Pickthall

Approved upon condition that I speak concerning Allah nothing but the truth. I come unto you (lords of Egypt) with a clear proof from your Lord. So let the Children of Israel go with me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पाबंद हूँ इस बात का कि अल्लाह के नाम पर कोई बात हक़ के सिवा ना कहूँ, मैं तुम्हारे रब की तरफ़ से खुली हुई निशानी लेकर आया हूँ पस तुम बनी-इस्राईल को मेरे साथ जाने दो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میرے لیے یہی شایاں ہے کہ بجز سچ کے خدا کی طرف کوئی بات منسوب نہ کروں میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی دلیل بھی لایا ہوں سو تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیجدے۔ (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس بات پر پوری طرح قائم ہوں کہ اللہ کے ذمے حق کے سوا کچھ نہ کہوں بلاشبہ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل لے کر آیا ہوں سو میرے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے۔ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میرا منصب یہی ہے کہ اللہ کا نام لے کر کوئی بات حق کے سوا نہ کہوں ، میں تم لوگوں کے پاس تمہارے رب کی طرف سے صریح دلیل ماموریت لے کر آیا ہوں ، لہذا تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میرے لیے یہی شایان شان ہے کہ سچ کے علاوہ اللہ کی طرف کسی بات کو منسوب نہ کروں، میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل لایا ہوں، سو تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قائم ہوں اس بات پر کہ نہ کہوں اللہ کی طرف سے مگر جو سچ ہے لایا ہوں تمہارے پاس نشانی تمہارے رب کی سو بھیج دے میرے ساتھ بنی اسرائیل کو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

میرے لئے یہی لائق ہے کہ میں خدا کی طرف بجز سچی بات کے اور کوئی بات منسوب نہ کردوں بیشک میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک بڑی دلیل لایا ہوں لہٰذا اے فرعون تو بنی اسرائیل کو میرے ہمراہ بھیج دے۔