Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 124

سورة الأعراف

لَاُقَطِّعَنَّ اَیۡدِیَکُمۡ وَ اَرۡجُلَکُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّکُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۲۴﴾

I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides; then I will surely crucify you all."

میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا ۔ پھر تم سب کو سولی پر لٹکا دونگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاُقَطِّعَنَّ
البتہ میں ضرور کاٹ دوں گا
اَیۡدِیَکُمۡ
ہاتھ تمہارے
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور پاؤں تمہارے
مِّنۡ خِلَافٍ
مخالف سمت سے
ثُمَّ
پھر
لَاُصَلِّبَنَّکُمۡ
البتہ میں ضرور سولی پر چڑھاؤں گا تمہیں
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاُقَطِّعَنَّ
یقیناً میں ضرور کاٹ دوں گا
اَیۡدِیَکُمۡ
ہاتھ تمہارے
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور پاؤں تمہارے
مِّنۡ خِلَافٍ
مخالف سمت سے
ثُمَّ
پھر
لَاُصَلِّبَنَّکُمۡ
یقیناً میں ضرور سُولی دوں گا تم کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کو
Translated by

Juna Garhi

I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides; then I will surely crucify you all."

میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا ۔ پھر تم سب کو سولی پر لٹکا دونگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دوں گا پھر تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میں ضرور تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دوں گا پھرتم سب کوضرورسُولی دوں گا۔‘ ‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

I shall certainly, cut apart your hands and your legs from opposite sides. Then I shall crucify you all together.|"

میں ضرور کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں، پھر سولی پر چڑھاؤں گا تم سب کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

میں کاٹ ڈالوں گا تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے اور پھر میں سولی پر چڑھا دوں گا تم سب کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I shall cut off your hands and feet on the opposite sides, and then crucify you all.'

میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوا دوں گا اور اس کے بعد تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میں نے بھی پکا ارادہ کرلیا ہے کہ تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالوں گا ، پھر تم سب کو اکٹھے سولی پر لٹکا کر رہوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میں ضرور تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے سیدھے (یعنی ایک طرف کا ہاتھ دوسری طرف کا پاؤں کٹواؤں گا پھر تم سب کو سولی پر چرھاؤں گا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

میں ضرور تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف طرف سے کاٹوں گا پھر تم سب کو ضرورسولی پر لٹکا دوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پائوں مخالف سمتوں سے کٹوادوں گا۔ پھر میں تم سب کو پھانسی پر چڑھادوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں (پہلے تو) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا پھر تم سب کو سولی چڑھوا دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely I will cut off your hands and feet on the opposite sides and thereafter I will crucify you all.

میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پیر الٹی طرف سے کاٹے دالتا ہوں پھر تم سب کو سولی پر ٹانک کر رہوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں بے ترتیب کاٹوں گا ، پھر تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

میں ضر ور بالضرور ( پہلے ) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پیر کاٹ دوں گا پھر تم سب کو ضرور بالضرور سولی پر لٹکا دوں گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پہلے میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاوں کاٹ دوں گا پھر تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(انجام اپنے کئے کا) میں یقیناً کٹوا کر رہوں گا ہاتھ پاؤں تم سب کے مخالف جانب سے، پھر سولی پر لٹکا دوں گا تم سب کو،

Translated by

Noor ul Amin

میں مخالف سمتوں میں تمہارے ہاتھ اور پائوں کاٹ دونگا اور تم سب کو سولی چڑھا دونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

قسم ہے کہ میں تمہارے ایک طرف کہ ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا پھر تم سب کو سُو لی دوں گا ( ف۲۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

میں یقیناً تمہارے ہاتھوں کو اور تمہارے پاؤں کو ایک دوسرے کی الٹی سمت سے کاٹ ڈالوں گا پھر ضرور بالضرور تم سب کو پھانسی دے دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

میں تمہارے ہاتھ پاؤں کو مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا پھر تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Be sure I will cut off your hands and your feet on apposite sides, and I will cause you all to die on the cross."

Translated by

Muhammad Sarwar

I will cut off your hands and feet on the alternate sides and crucify you all."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Surely, I will cut off your hands and your feet from opposite sides, then I will crucify you all."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

I will certainly cut off your hands and your feet on opposite sides, then will I crucify you all together.

Translated by

William Pickthall

Surely I shall have your hands and feet cut off upon alternate sides. Then I shall crucify you every one.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैं तुम्हारे हाथ और पाँव मुख़ालिफ़ सिम्तों से काटूँगा फिर तुम सबको सूली पर चढ़ा दूँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں تمہارے (ایک طرف کے) ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں ضرور کاٹوں گا پھر تم سب کو سولی پر ٹانگ دوں گا۔ (3) (124)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں ضرور تمہارے ہاتھ پاؤں کاٹوں گا مخالف سمت سے پھر تم سب کو ضرور بری طرح سولی دوں گا۔ (١٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوا دوں گا اور اس کے بعد تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ضرور بالضرور میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹ دوں گا پھر تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں ضرور کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں پھر سولی پر چڑھاؤں گا تم سب کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقیناً میں تم سب کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پائوں کاٹوں گا پھر تم سب کو سول پرچڑھائوں گا