Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 131

سورة الأعراف

فَاِذَا جَآءَتۡہُمُ الۡحَسَنَۃُ قَالُوۡا لَنَا ہٰذِہٖ ۚ وَ اِنۡ تُصِبۡہُمۡ سَیِّئَۃٌ یَّطَّیَّرُوۡا بِمُوۡسٰی وَ مَنۡ مَّعَہٗ ؕ اَلَاۤ اِنَّمَا طٰٓئِرُہُمۡ عِنۡدَ اللّٰہِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۳۱﴾

But when good came to them, they said, "This is ours [by right]." And if a bad [condition] struck them, they saw an evil omen in Moses and those with him. Unquestionably, their fortune is with Allah , but most of them do not know.

سو جب ان پر خوشحالی آجاتی تو کہتے کہ یہ تو ہمارے لئے ہونا ہی چایئے اور اگر ان کو کوئی بدحالی پیش آتی تو موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کے ساتھیوں کی نحوست بتلاتے یاد رکھو کہ ان کی نحوست اللہ تعالٰی کے پاس ہے لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
جَآءَتۡہُمُ
آتی ان کے پاس
الۡحَسَنَۃُ
بھلائی
قَالُوۡا
وہ کہتے
لَنَا
ہمارے لیے ہے
ہٰذِہٖ
یہ
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡہُمۡ
پہنچتی انہیں
سَیِّئَۃٌ
کوئی برائی
یَّطَّیَّرُوۡا
وہ بد شگونی لیتے
بِمُوۡسٰی
موسیٰ سے
وَمَنۡ
اور ان سے جو
مَّعَہٗ
ساتھ تھے ان کے
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّمَا
بیشک
طٰٓئِرُہُمۡ
نحوست ان کی
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے پاس ہے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
تو جب
جَآءَتۡہُمُ
آتی اُن پر
الۡحَسَنَۃُ
خوشحالی
قَالُوۡا
وہ کہتے
لَنَا
ہمارے لیے ہے
ہٰذِہٖ
یہ
وَاِنۡ
اور اگر
تُصِبۡہُمۡ
پہنچتی اُن کو
سَیِّئَۃٌ
کوئی تکلیف
یَّطَّیَّرُوۡا
وہ نحوست ٹھہراتے
بِمُوۡسٰی
موسیٰ کی
وَمَنۡ
اور ان کی جو
مَّعَہٗ
ساتھ تھے اس کے
اَلَاۤ
سن لو
اِنَّمَا
یقیناً
طٰٓئِرُہُمۡ
نحوست اُن کی
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہے
وَلٰکِنَّ
اورلیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اُن کے اکثر لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

But when good came to them, they said, "This is ours [by right]." And if a bad [condition] struck them, they saw an evil omen in Moses and those with him. Unquestionably, their fortune is with Allah , but most of them do not know.

سو جب ان پر خوشحالی آجاتی تو کہتے کہ یہ تو ہمارے لئے ہونا ہی چایئے اور اگر ان کو کوئی بدحالی پیش آتی تو موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کے ساتھیوں کی نحوست بتلاتے یاد رکھو کہ ان کی نحوست اللہ تعالٰی کے پاس ہے لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب انہیں کوئی بھلائی پہنچتی تو کہتے کہ ہم اسی کے مستحق تھے اور جب کوئی تکلیف پہنچتی تو اسے موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کی نحوست بتلاتے۔ حالانکہ نحوست تو اللہ کے ہاں ان کی اپنی تھی۔ لیکن ان میں اکثر لوگ یہ بات سمجھتے نہ تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توجب ان پرخوشحالی آتی تووہ کہتے کہ یہ ہمارے ہی لیے ہے اوراگران کوکوئی تکلیف پہنچتی توموسیٰ اوران کی نحوست ٹھہراتے جواس کے ساتھ تھے ۔سن لو!یقیناان کی نحوست اﷲ تعالیٰ کے پاس ہے لیکن ان کے اکثرلوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So when something good came to them they said, &This is our right.& And if they suffered from something evil, they ascribed it as an ill omen to Musa and those with him. Listen, their omen lies with Allah only, but most of them do not know.

پھر جب پہنچی ان کو بھلائی کہنے لگے یہ ہے ہمارے لائق، اور اگر پہنچی برائی تو نحوست بتلاتے موسیٰ کی اور اس کے ساتھ والوں کی، سن لو ان کی شومی تو اللہ کے پاس ہے پر اکثر لوگ نہیں جانتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

توجب بھی حالات بہتر ہوجاتے تو وہ لوگ کہتے یہ ہمارے لیے ہے اور جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی تو اسے وہ نحوست سمجھتے موسیٰ ( علیہ السلام) اور آپ ( علیہ السلام) کے ساتھیوں کی ) آگاہ ہوجاؤ کہ ان کی شومئ قسمت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But whenever prosperity came their way, they said: 'This is our due.' And whatever hardship befell them, they attributed it to the misfortune of Moses and those who followed him. Surely, their misfortune had been decreed by Allah - but most of them do not know that.

مگر ان کا حال یہ تھا کہ جب اچھا زمانہ آتا تو کہتے کہ ہم اِسی کے مستحق ہیں ، اور جب برا زمانہ آتا تو موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کو اپنے لیے فالِ بد ٹھہراتے ، حالانکہ در حقیقت ان کی فالِ بد تو اللہ کے پاس تھی ، مگر ان میں سے اکثر بے علم تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مگر ) نتیجہ یہ ہوا کہ اگر ان پر خوش حالی آتی تو وہ کہتے : یہ تو ہمارا حق تھا ، اور اگر ان پر کوئی مصیبت پڑجاتی تو اس کو موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کی نحوست قرار دیتے ۔ ارے ( یہ تو ) خود ان کی نحوست ( تھی جو ) اللہ کے علم میں تھی ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو جب ان پر کوئی نعمت آتی ! جیسے غلہ کی ازانی صحت کا عمدہ ہونا) تو کہتے یہ تو ہمارا حق ہے 9 اور اگر ان پر کوئی آفت آتی جیسے قحط اور گرانی یا بد ہوائی) تو موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کی شومی بتاتے 10 سنو ان کی شومی (اور بھلائی سب) خدا کی طرف سے ہے 11 لیکن ان میں کے اکثر لوگ اصل حال نہیں جانتے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب ان کو آسائش ملتی تو کہتے یہ تو ہمارے لئے ہونی ہی چاہیے اور اگر ان پر کوئی سختی واقع ہوتی تو موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں کی بدشگونی بتاتے۔ دیکھو ! یقینا ان کی بدشگونی اللہ کے ہاں (مقدر) ہے و لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جیسے ہی خوش حالی آئی کہنے لگے کہ یہ تو ہمارا حق تھا۔ اور جیسے ہی ان کو کوئی تکلیف پہنچتی تو وہ موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں کی نحوست بتانے لگتے حالانکہ ان کی نحوست کا علم تو اللہ کو ہے لیکن ان میں سے اکثر اس بات کو نہیں جانتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جب ان کو آسائش حاصل ہوتی تو کہتے کہ ہم اس کے مستحق ہیں۔ اور اگر سختی پہنچتی تو موسیٰ اور ان کے رفیقوں کی بدشگونی بتاتے۔ دیکھو ان کی بدشگونی خدا کے ہاں مقرر ہے لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So whenever good-hap came unto them, they would say: ours is this. And if a mishap afflicted them, they would lay it to the evil augury of Musa and these with him. Behold! their evil augury was only with Allah, but most of them knew not.

لیکن جب ان پر خوشحالی آتی تو کہتے یہ تو ہمارے لئے ہی ہے اور اگر انہیں بدحالی پیش آتی تو موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں کی نحوست بتاتے ۔ سنو جی ! ان کی نحوست تو بس اللہ ہی کے علم میں ہے لیکن ان میں سے اکثر (اتنی موٹی بات بھی) نہ جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب خوشحالی آتی ، کہتے: یہ تو ہے ہی ہمارا حصہ اور اگر ان پر کوئی آفت آتی تو اس کو موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کی نحوست قرار دیتے ۔ سن رکھو کہ ان کی قسمت اللہ ہی کے پاس ہے ، لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر انہیں خوشحالی حاصل ہوتی تو کہتے یہ تو ہمارے لیے ہی ہے ۔ اور اگر کوئی بدحالی پہنچ جاتی تو اسے موسیٰ ( علیہ السلام ) اور جوان کے ساتھ ہیں ان کی نحوست بتلاتے ۔ سن لو! ان کی نحوست اﷲ ( تعالیٰ ) کے علم میں ہے لیکن ان کے زیادہ تر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جب ان کو آسائش حاصل ہوتی تو کہتے کہ ہم اس کے مستحق ہیں اور جب سختی پہنچتی تو موسیٰ اور اس کے رفیقوں کو بد شگونی بتاتے۔ دیکھو ! ان کی بد شگونی اللہ کے ہاں لکھ دی گئی مگر ان میں اکثر نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب ان پر خوشحالی آتی تو وہ کہتے کہ یہ تو ہمارے ہی لئے بہتر ہے، اور اگر ان کو کوئی بدحالی پیش آتی تو اس کو وہ نحوست قرار دیتے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کی، یاد رکھو ان کی نحوست کا سبب تو اللہ ہی کے پاس ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب انہیں کوئی بھلائی پہنچی توکہتے کہ’’ ہم اسی کے مستحق تھے‘‘ اورجو کوئی تکلیف پہنچی تواسے موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کی نحوست بتلاتے حالانکہ نحوست تو اللہ کے ہاں سے ان کی اپنی تھی لیکن ان میں اکثرلوگ یہ نہ سمجھتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جب انہیں بھلائی ملتی ( ف۲۳۸ ) کہتے یہ ہمارے لیے ہے ( ف۲۳۹ ) اور جب برائی پہنچتی تو موسیٰ اور اس کے ساتھ والوں سے بدشگونی لیتے ( ف۲٤۰ ) سن لو ان کے نصیبہ کی شامت تو اللہ کے یہاں ہے ( ف۲٤۱ ) لیکن ان میں اکثر کو خبر نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب انہیں آسائش پہنچتی تو کہتے: یہ ہماری اپنی وجہ سے ہے ۔ اور اگر انہیں سختی پہنچتی ، وہ موسٰی ( علیہ السلام ) اور ان کے ( ایمان والے ) ساتھیوں کی نسبت بدشگونی کرتے ، خبردار! ان کا شگون ( یعنی شامتِ اَعمال ) تو اللہ ہی کے پاس ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ علم نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( مگر ان کی حالت یہ تھی کہ ) جب خوش حالی آتی تو کہتے کہ یہ تو ہمارا حق ہے اور جب بدحالی آتی تو اسے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کی نحوست اور فالِ بد قرار دیتے ۔ حالانکہ ان کی نحوست اور بدشگونی خدا کے ہاں ہے لیکن اکثر لوگ ( یہ حقیقت ) جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when good (times) came, they said, "This is due to us;" When gripped by calamity, they ascribed it to evil omens connected with Moses and those with him! Behold! in truth the omens of evil are theirs in Allah's sight, but most of them do not understand!

Translated by

Muhammad Sarwar

But they would always ascribe their well-being to themselves and the misfortunes that they would experience to Moses and his people. Their fate is certainly in the hands of God but many of them do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But whenever good came to them, they said: "This is for us." And if evil afflicted them, they considered it an omen about Musa and those with him. Be informed! Verily, their omens are with Allah but most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when good befell them they said: This is due to us; and when evil afflicted them, they attributed it to the ill-luck of Musa and those with him; surely their evil fortune is only from Allah but most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

But whenever good befell them, they said: This is ours; and whenever evil smote them they ascribed it to the evil auspices of Moses and those with him. Surely their evil auspice was only with Allah. But most of them knew not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लेकिन जब उन पर ख़ुशहाली आती तो कहते कि यह हमारे लिए है, और अगर उन पर कोई आफ़त आती तो उसको मूसा और उसके साथियों की नहूसत बताते, सुन लो! उनकी बदबख़्ती तो अल्लाह के पास है मगर उनमें से अकसर नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب ان پر خوش حالی آجاتی تو کہتے کہ یہ تو ہمارے لیے ہونا ہی چاہئیے (4) اور اگر ان کو کوئی بدحالی پیش آتی تو موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں کی نحوست بتلاتے یاد رکھو کہ ان کی نحوست (کا سبب) اللہ کے علم میں ہے (5) لیکن ان میں اکثر لوگ (اپنی بےتمیزی کی وجہ سے) نہیں جانتے تھے۔ (131)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ان پر خوش حالی آتی تو کہتے یہ تو ہمارا ہے اور اگر انہیں کوئی تکلیف پہنچتی تو موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کو نحوست کا باعث قرار دیتے ہیں۔ سن لو ! ان کی نحوست تو اللہ کی طرف سے ہے لیکن ان کے اکثر نہیں جانتے۔ (١٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر ان کا حال یہ تھا کہ جب اچھا زمانہ آتا تو کہتے کہ ہم اسی کے مستحق ہیں ، اور جب برا زمانہ آتا تو موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کو اپنے لیے فال بد ٹھہراتے ، حالانکہ در حقیقت ان کی فال بد تو اللہ کے پاس تھی ، مگر ان میں سے اکثر بےعلم تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب آجاتی ان کے پاس خوشحالی تو کہتے تھے کہ یہ تو ہمارے لیے ہونی ہی چاہئے اور اگر انہیں کوئی بدحالی پہنچ جاتی تو موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کو نحوست بتاتے تھے۔ خبر دار ان کی نحوست اللہ کے علم میں ہے لیکن ان میں بہت سے لوگ نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچی ان کو بھلائی کہنے لگے یہ ہے ہمارے لائق اور اگر پہنچی برائی تو نحوست بتلاتے موسیٰ کی اور اس کے ساتھ والوں کی سن لو ان کی شومی تو اللہ کے پاس ہے پر اکثر لوگ نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ان کو کوئی آسودگی میسر آتی تو کہتے کہ یہ ہمارا حق ہے اور جب کبھی ان کو کوئی سختی پہنچتی تو اس کو موسیٰ (علیہ السلام) اور اس کے ساتھیوں کی نحوست بتاتے یاد رکھو ان کی نحوست و بدشگونی تو اللہ ہی کے علم میں ہے لیکن ان میں کے اکثر لوگ بےعلم تھے