Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 134

سورة الأعراف

وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَیۡہِمُ الرِّجۡزُ قَالُوۡا یٰمُوۡسَی ادۡعُ لَنَا رَبَّکَ بِمَا عَہِدَ عِنۡدَکَ ۚ لَئِنۡ کَشَفۡتَ عَنَّا الرِّجۡزَ لَنُؤۡمِنَنَّ لَکَ وَ لَنُرۡسِلَنَّ مَعَکَ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ﴿۱۳۴﴾ۚ

And when the punishment descended upon them, they said, "O Moses, invoke for us your Lord by what He has promised you. If you [can] remove the punishment from us, we will surely believe you, and we will send with you the Children of Israel."

اور جب ان پر کوئی عذاب واقع ہوتا تو یوں کہتے کہ اے موسیٰ ہمارے لئے اپنے رب سے اس بات کی دعا کر دیجئے! جس کا اس نے آپ سے عہد کر رکھا ہے ، اگر آپ اس عذاب کو ہم سے ہٹا دیں تو ہم ضرور ضرور آپ کے کہنے سے ایمان لے آئیں گے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی ( رہا کر کے ) آپ کے ہمراہ کر دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
وَقَعَ
واقع ہوا
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الرِّجۡزُ
عذاب
قَالُوۡا
کہنے لگے
یٰمُوۡسَی
اے موسی
ادۡعُ
دعا کر
لَنَا
ہمارے لیے
رَبَّکَ
اپنے رب سے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
عَہِدَ
اس نے عہد کیا
عِنۡدَکَ
پاس تیرے
لَئِنۡ
البتہ اگر
کَشَفۡتَ
ہٹا دے تو
عَنَّا
ہم سے
الرِّجۡزَ
عذاب
لَنُؤۡمِنَنَّ
البتہ ہم ضرور ایمان لے آئیں گے
لَکَ
تجھ پر
وَلَنُرۡسِلَنَّ
اور البتہ ہم ضرور بھیجیں گے
مَعَکَ
ساتھ تیرے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
وَقَعَ
آ پڑتا
عَلَیۡہِمُ
اُن پر
الرِّجۡزُ
کوئی عذاب
قَالُوۡا
وہ کہتے
یٰمُوۡسَی
اے موسیٰ
ادۡعُ
دُعا کرو
لَنَا
ہمارے لیے
رَبَّکَ
اپنے رب سے
بِمَا
ساتھ اُس کے جو
عَہِدَ
اُس نے عہد کیا
عِنۡدَکَ
تمہارے ہاں
لَئِنۡ
یقیناً اگر
کَشَفۡتَ
تم دور کر دو
عَنَّا
ہم سے
الرِّجۡزَ
عذاب
لَنُؤۡمِنَنَّ
تو ہم ضرور ایمان لے آ ئیں گے
لَکَ
تمہارے لیے
وَلَنُرۡسِلَنَّ
اور یقیناہم ضرور بھیج دیں گے
مَعَکَ
ساتھ تمہارے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرا ئیل کو
Translated by

Juna Garhi

And when the punishment descended upon them, they said, "O Moses, invoke for us your Lord by what He has promised you. If you [can] remove the punishment from us, we will surely believe you, and we will send with you the Children of Israel."

اور جب ان پر کوئی عذاب واقع ہوتا تو یوں کہتے کہ اے موسیٰ ہمارے لئے اپنے رب سے اس بات کی دعا کر دیجئے! جس کا اس نے آپ سے عہد کر رکھا ہے ، اگر آپ اس عذاب کو ہم سے ہٹا دیں تو ہم ضرور ضرور آپ کے کہنے سے ایمان لے آئیں گے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی ( رہا کر کے ) آپ کے ہمراہ کر دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان پر کوئی عذاب آن پڑتا تو کہتے : موسیٰ ! تیرے پروردگار نے تجھ سے جو (دعا قبول کرنے کا) عہد کیا ہوا ہے تو ہمارے لیے دعا کر۔ اگر تو ہم سے عذاب کو دور کردے گا تو ہم یقینا تجھ پر ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ روانہ کردیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ان پرکوئی عذاب آ پڑتا توکہتے: ’’اے موسیٰ!اپنے رب سے ہمارے لیے دُعاکرو جو اس نے تمہارے ہاں عہدکررکھاہے،یقینااگرتم ہم پرسے یہ عذاب دورکردوتوہم ضرورتمہارے اوپر ایمان لے آئیں گے اورہم تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کوضرور بھیج دیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the punishment fell upon them, they said, |"O Musa, pray for us to your Lord by the covenant He has made with you. If you remove the punishment from us, we shall surely believe in you and shall send the children of Isra&il with you.|"

اور جب پڑتا ان پر کوئی عذاب تو کہتے اے موسیٰ دعا کر ہمارے واسطے اپنے رب سے جیسا کہ اس نے بتلارکھا ہے تجھ کو اگر تو نے دور کردیا ہم سے یہ عذاب تو بیشک ہم ایمان لے آئیں گے تجھ پر اور جانے دیں گے تیرے ساتھ بنی اسرائیل کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان پر کوئی عذاب آتا تھا تو وہ کہتے کہ اے موسیٰ ( علیہ السلام) اپنے رب سے دعا کرو اس عہد کے واسطہ سے جو اس نے تم سے کر رکھا ہے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی لازماً تمہارے ساتھ بھیج دیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Each time a scourge struck them they, said: 'O Moses! Pray for us to your Lord on the strength of the prophethood He has bestowed upon you. Surely, if you remove this scourge from us, we will truly believe in you, and will let the Children of Israel go with you.'

جب کبھی ان پر بلا نازل ہو جاتی تو کہتے اے موسیٰ ، تجھے اپنے رب کی طرف سے جو منصب حاصل ہے اس کی بنا پر ہمارے حق میں دعا کر ، اگر اب کے تو ہم پر سے یہ بلا ٹلوا دےتو ہم تیری بات مان لیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ بھیج دیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان پر عذاب آپڑتا تو وہ کہتے : اے موسیٰ ! تمہارے پاس اللہ کا جو عہد ہے ، اس کا واسطہ دے کر ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کردو ( کہ یہ عذاب ہم سے دور ہوجائے ) اور اگر واقعی تم نے ہم پر سے یہ عذاب ہٹا دیا تو ہم تمہاری مان لیں گے ، اور بنی اسرائیل کو ضرور تمہارے ساتھ بھیج دیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان عذابوں کے بعد ان پر طاعون آیا 4 تو وہ کہنے لگے موسیٰ اپنے مالک سے اس وعدے کے آسرے پر دعا کر جو اس نے تجھ سے کیا ہے 5 اگر تو ہم سے اس عذاب کو ٹال دے تو ہم ضرور بالضرور) تجھ پر ایمان لائیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ روانہ کردیں گے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان پر کوئی مصیبت آتی تو کہتے اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لئے اپنے پروردگار سے دعا کرو جس کا اس نے تم سے وعدہ کررکھا ہے اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم ضرور تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو تمہارے ساتھ روانہ کردیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب بھی ان پر کوئی عذاب الہٰی آتا تو کہتے اے موسیٰ (علیہ السلام) ! تو ہمارے لئے اپنے رب سے دعا کر جیسا کہ اس نے تجھے مقام عطا کیا ہے۔ اگر ہم سے یہ عذاب ٹل گیا تو ہم تجھ پر ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ بھیج دیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے کہ موسیٰ ہمارے لیے اپنے پروردگار سے دعا کرو۔ جیسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ جانے (کی اجازت) دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whensoever a plague fell on them, they said: O Musa! supplicate thy Lord for us, by that which He hath covenanted with thee; surely if thou remove the plague from us we will surely believe in thee, and we will send away with thee the Children of Israi'l.

اور جب ان پر کوئی عذاب آپڑتا تو کہتے کہ اے موسیٰ ہمارے لیے اپنے پروردگار سے دعا کرو جس کا اس نے تم سے وعدہ کر رکھا ہے ۔ اگر تم ہم پر سے (اس) عذاب کو ہٹا دو تو ہم ضرور تمہارے کہنے سے ایمان لے آئیں گے اور ہم تمہارے ہمراہ بنی اسرائیل کو کردیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب آتی ان پر کوئی آفت تو درخواست کرتے کہ اے موسیٰ! تم اپنے رب سے ، اس عہد کے واسطہ سے جو اس نے تم سے کر رکھا ہے ، ہمارے لئے دعا کرو ۔ اگر تم نے ہم سے یہ آفت دور کردی تو ہم تمہاری بات ضرور مان لیں گے اور تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب بھی ان پر آفت آجاتی تو کہتے اے موسیٰ! اپنے رب سے ہمارے لیے دعا کیجیے اس وعدے کے سبب جو اس نے آپ سے کیا ہے ۔ اگر آپ ( علیہ السلام ) نے ہم سے آفت دور کر دی تو ہم ضرور بالضرور آپ ( علیہ السلام ) پر ایمان لے آئیں گے اور ضرور بالضرور آپ ( علیہ السلام ) کے ساتھ ہی اسرائیلیوں کو بھیج دیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے موسیٰ ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کرو۔ جیسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر بھی ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ روانہ کردیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان پر ایسا کوئی عذاب آپڑتا تو وہ کہتے ہیں اے موسیٰ ہمارے لئے دعا کرو اپنے رب سے اس عہد کی بناء پر جو اس نے آپ سے کر رکھا ہے (اور) اگر آپ نے ہم سے یہ عذاب دور کرا دیا تو ہم ضرور بالضرور تمہاری بات مان لیں گے، اور بھیج دیں گے تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان پر کوئی عذاب آپڑتاتوکہتے: موسیٰ! تیرے رب نے تجھ سےجو ( دعاقبول کرنے کا ) عہد کیا ہوا ہے توہمارے لئے دعاکر اگر توہم سے عذاب کو دورکردے یقینًاتجھ پر ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ روانہ کردینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر عذاب پڑتا کہتے اے موسیٰ ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کرو اس عہد کے سبب جو اس کا تمہارے پاس ہے ( ف۲٤٦ ) بیشک اگر تم ہم پر عذاب اٹھا دو گے تو ہم ضرور تم پر ایمان لائیں گے اور بنی اسرائیل کو تمہارے ساتھ کردیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ( کوئی ) عذاب واقع ہوتا تو کہتے: اے موسٰی! آپ ہمارے لئے اپنے رب سے دعا کریں اس عہد کے وسیلہ سے جو ( اس کا ) آپ کے پاس ہے ، اگر آپ ہم سے اس عذاب کو ٹال دیں تو ہم ضرور آپ پر ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو ( بھی آزاد کر کے ) آپ کے ساتھ بھیج دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب کبھی ان پر کوئی عذاب نازل ہوتا تو کہتے اے موسیٰ ہمارے لئے اپنے پروردگار سے دعا کرو ۔ جس کا اس نے تم سے وعدہ کر رکھا ہے ۔ اگر تم نے یہ عذاب ہم سے ٹلوا دیا ۔ تو ہم تم پر ایمان لے آئیں گے اور تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Every time the penalty fell on them, they said: "O Moses! on your behalf call on thy Lord in virtue of his promise to thee: If thou wilt remove the penalty from us, we shall truly believe in thee, and we shall send away the Children of Israel with thee."

Translated by

Muhammad Sarwar

When the torment would strike them, they would ask Moses, "Pray for us to your Lord through your covenant with Him. If He saves us from the torment, we shall certainly believe in you and permit you and the children of Israel to leave".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the punishment struck them, they said: "O Musa! Invoke your Lord for us because of His promise to you. If you remove the punishment from us, we indeed shall believe in you, and we shall let the Children of Israel go with you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the plague fell upon them, they said: O Musa! pray for us to your Lord as He has promised with you, if you remove the plague from us, we will certainly believe in you and we will certainly send away with you the children of Israel.

Translated by

William Pickthall

And when the terror fell on them they cried: O Moses! Pray for us unto thy Lord, because He hath a covenant with thee. If thou removest the terror from us we verily will trust thee and will let the Children of Israel go with thee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन पर कोई अज़ाब पड़ता तो कहतेः ऐ मूसा! अपने रब से हमारे लिए दुआ करो जिसका उसने तुम से वादा कर रखा है, अगर तुम हम पर से इस अज़ाब को हटा दोगे तो हम ज़रूर तुम पर ईमान लाएंगे और बनी-इस्राईल को तुम्हारे साथ जाने देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان پر کوئی عذاب واقع ہوتا تو یوں کہتے اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لیے اپنے رب سے اس بات کی دعا کردیجئیے جس کا اس نے آپ سے عہد کر رکھا ہے اگر آپ اس عذاب کو ہم سے اٹھادیں تو ہم ضرور ضرور آپ کے کہنے سے ایمان لے آویں گے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی (رہا کرکے) آپ کے ہمراہ کردینگے۔ (134)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان پر عذاب آتا تو کہتے اے موسیٰ ! اپنے رب سے اس عہد کے واسطے سے دعا کرو جو اس نے تجھے دے رکھا ہے اگر تو ہم سے یہ عذاب دور کردے تو ہم ضرور تجھ پر ایمان لے آئیں گے اور تیرے ساتھ بنی اسرائیل کو ضرور بھیج دیں گے۔ (١٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب کبھی ان پر بلا نازل ہوجاتی تو کہتے اے موسیٰ ، تجھے اپنے رب کی طرف سے جو منصب حاصل ہے اس کی بناء پر ہمارے حق میں دعا کر ، اگر اب کے تو ہم پر سے یہ بلا ٹلوا دے تو ہم تیری بات مان لیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ بھیج دیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان پر جو عذاب واقع ہوتا تو کہتے تھے کہ اے موسیٰ اپنے رب سے اس بات کی دعا کر جس کا اس نے تجھ سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تو نے ہم سے عذاب کو ہٹا دیا تو ہم ضرور تیری تصدیق کریں گے اور تیرے ساتھ ضرور بنی اسرائیل کو بھیج دیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پڑتا ان پر کوئی عذاب تو کہتے اے موسیٰ دعا کر ہمارے واسطے اپنے رب سے جیسا کہ اس نے بتلا رکھا ہے تجھ کو   اگر تو نے دور کردیا ہم سے یہ عذاب تو بیشک ہم ایمان لے آئیں گے تجھ پر اور جانے دیں گے تیرے ساتھ بنی اسرائیل کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان پر کوئی عذاب واقع ہوتا تو موسیٰ (علیہ السلام) سے کہتے اے موسیٰ (علیہ السلام) تو اپنے رب سے اس عہد کی بنا پر جو اس نے تجھ سے کررکھا ہے ہمارے لئے دعا کر اگر تو نے اس عذاب کو ہم سے دور کردیا تو یقیناً ہم تجھ پر ایمان لے آئیں گے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی تیرے ہمراہ بھیج دیں گے۔