The previous verses contained an account of the warnings from Allah to the people of Pharaoh. The present verses speak of their ignominious end, and of the success of the Israelites. The verse 137 said, |"And We made the people, who were taken to be weak, the inheritors of the land, of easts and wests which We had blessed.|" The verse did not say, the people who were weak, rather it said, those who were taken as weak. It implies that those having Allah as their support can never be weak in the real sense of the word, though they may seem so from their apparent condition. People finally come to realise that they are not weak. It is because dignity and honour all belong to Allah. The verse has used the term inheritance for their domination in the land to indicate that like a son who deserves to be a real inheritor of his father&s land and possessions, the Israelites were the real inheritors of the land and wealth of Pharaoh&s people. The words &east& and &west& have been used in plural perhaps to denote the different points of sunset and sunrise in winter and summer time. The word &land&, according to all experts in exegesis, refers to the land of Egypt and Syria which was brought under the domination of the Israelites after the people of Pharaoh and the Amaleks were destroyed. The phrase &Which We had blessed& refers to the lands of Syria and Egypt. The Holy Qur&an has referred to Syria as the land of Barakah (blessing). Similarly the land of Egypt has been referred to as the land of blessing in a number of Traditions. The Caliph &Umar ibn al-Khattab (رض) has referred to river Nile as the prince of all rivers. The Companion ` Abdullah Ibn ` Umar (رض) said that Egypt has nine parts of blessing out of ten. The tenth part has been divided throughout the earth. (Al-Bahr-a-Muhit) In short, the verse has to say that the people who were considered weak and abject were made the rulers of the land possessed by those who showed arrogance. It shows how the promise made by Allah and His Messenger came out true as it always does. The verse said, &The sublime word of your Lord was fulfilled.& The promise in this verse either refers to the promise made by the prophet Musa (علیہ السلام) with his people mentioned in verse 129 which said, &It is very likely that our Lord will destroy your enemy and make you successor in the earth.& Or it refers to the promise made by Allah to the Israelites in a verse of Surah Al-Qasas (the Stories) It said, |" وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ ﴿٥﴾ وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ ﴿٦﴾ |"And it was Our will that We favour those considered weak in the earth and make them leaders, and make them the inheri¬tors, and give them power in the land, and show Pharaoh, Haman and their armies, the very thing they dreaded.|" (28:5-6) In fact, both the above promises are one and the same. The promise made by the prophet Musa (علیہ السلام) .1t obviously was derived by the promise of Allah. This favour of Allah upon the people of Israel was the reward of their patience, as the verse has specified saying &Because they stood patient.& That is, they were favoured by Allah for their being patient in their distress. This has an understated indica¬tion that any people or individual following the same example, at any time and in any place, shall get the same reward. The prophet Musa (علیہ السلام) when making the promise of gaining the rule over the land had emphatically said that perseverance, patience and seeking help from Allah was the only key to success. Sheikh Hasan al-Basri (رح) said that the verse suggested that in case one is not as powerful as to defend himself against an enemy, the best way to success is to remain patient. He said when a person who has been wronged, tries to take revenge on his own by doing wrong to his opponent Allah leaves him alone and lets him manage his own affairs, ending in success or facing a failure. On the contrary, when one seeks help from Allah against the affliction from others and remains patient, Allah opens the door of success upon him. As the above promise for the rule over the land was fulfilled by Allah, the same kind of promise Allah made with the people of the prophet Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in a verse of Surah Al-Nur: && وَعَدَ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ |"Allah has promised those of you who believe and do good deeds that he will make them inherit the land, as He had inherited those who were before them.|" (24:55) As the Israelites witnessed the fulfillment of Allah&s promise by having their rule over the land, similarly the Muslim Ummah witnessed the fulfillment of Allah&s promise in the form of their sove¬reignty over the major part of the earth (Ruh al-Bayan). It is not justified to say that the Israelites did not observe patience, because when Prophet Musa (علیہ السلام) asked them to be patient they said that they were persecuted before and after he came to them. Firstly, because their patience against the constant persecution at the hands of Pharaoh and his people is a proven fact. Secondly, the above state¬ment might not be a complaint but a simple expression of their grief. Thereafter, the verse said, وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهُ وَمَا كَانُوا يَعْرِشُونَ |"And We destroyed whatever Pharaoh and his people used to build and what they used to raise high.|" This refers to the buildings they raised high and their trees etc. &What they used to build& may also refer to their ill designs against the prophet Musa علیہ السلام &What they used to raise high& is a reference to their mansions and to their trees. The events discussed up to this point were related to the destruc¬tion of Pharaoh and his people. The next verses describe the victory and success of the Israelites followed by their insolence in spite of all the blessings they received from Allah. These verses provide a kind of solace to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) against his grief at the obstinacy of the unbelievers, by showing the annoyance of the early prophets at the hands of their people.
خلاصہ تفسیر اور (فرعون اور اہل فرعون کو غرق کرکے) ہم نے ان لوگوں کو جو کہ بالکل کمزور شمار کیے جاتے تھے ( یعنی بنی اسرائیل) اس سرزمین کے پورب پچھم ( یعنی تمام حدود) کا مالک بنادیا جس میں ہم نے برکت رکھی ہے ( ظاہری برکت کثرت پیداوار سے اور باطنی برکت ذی فضائل و مدفن ومسکن انبیاء (علیہم السلام) ہونے سے) اور آپ رب کا اچھا وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں ان کے صبر کی وجہ سے پورا ہوگیا ( جس کا حکم انہیں دیا گیا تھا اصبِرُوْا) اور ہم نے فرعون اور اس کی قوم کے ساختہ پر داختہ کارخانوں کو اور جو کچھ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنواتے تھے سب کو درہم برہم کردیا اور (جس دریا میں فرعون کو غرق کیا گیا) ہم نے بنی اسرائیل کو ( اس دریا سے پار اتار دیا ( جس کا قصہ سورة شعراء میں ہے) پھر ( پار ہونے کے بعد) ان لوگوں کا ایک قوم پر گزر ہوا جو اپنے چند بتوں کو لگے بیٹھے تھے ( یعنی ان کی پوجا پاٹ کر رہے تھے) کہنے لگے اے موسیٰ ہمارے لئے بھی ایک ( مجسم) معبود ایسا ہی مقرر کر دیجئے جیسے ان کے یہ معبود ہیں، آپ نے فرمایا واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے، یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں ( یہ من جانب اللہ بھی) تباہ کیا جائے گا ( جیسا کہ عادة اللہ ہمیشہ سے جاری ہے کہ حق کو باطل پر غالب کر کے اس کو درہم برہم کردیتے ہیں) اور ان کا یہ کام محض بےبنیاد ہے ( کیونکہ شرک کا بطلان یقینی وبدیہی ہے) اور) فرمایا کیا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو تمہارا معبود بنادوں حالانکہ اس نے تم کو ( بعض نعمتوں میں) تمام دنیا جہاں والوں پر فوقیت دی ہے اور ( اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کے قول کی تائید کے لئے ارشاد فرمایا کہ) وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم کو فرعون والوں ( کے ظلم و ایذاء) سے بچالیا جو تم کو بڑی سخت تکلیفیں پہنچاتے تھے کہ تمہارے بیٹوں کو بکثرت قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو ( اپنی بیگار اور خدمت کے لئے) زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس ( واقعہ) میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی بھاری آزائش تھی۔ معارف ومسائل پچھلی آیات میں قوم فرعون کی مسلسل سرکشی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مختلف عذابوں کے ذریعہ ان کی تنبیہات کا بیان تھا، مذکورہ آیات میں ان کے انجام بد اور بنی اسرائیل کی فتح و کامرانی کا ذکر ہے۔ پہلی آیت میں ارشاد ہے وَاَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِيْنَ كَانُوْا يُسْتَضْعَفُوْنَ مَشَارِقَ الْاَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِيْ بٰرَكْنَا فِيْهَا، یعنی جس قوم کو کمزور ضعیف سمجھا جاتا تھا ان کو ہم نے اس زمین کے مشرق ومغرب کا مالک بنادیا جس میں ہم نے برکات رکھی ہیں۔ الفاظ قرآن میں غور کیجئے، یہ نہیں فرمایا کہ جو قوم ضعیف و کمزور تھی بلکہ یہ فرمایا کہ جس کو قوم فرعون نے ضعیف و کمزور سمجھا تھا، اشارہ اس کی طرف ہے اللہ تعالیٰ جس قوم کی مدد پر ہوں وہ حقیقت میں کبھی کمزور و ذلیل نہیں ہوتی گو کسی وقت اس کے ظاہر حال سے دوسرے لوگ دھوکہ کھائیں اور ان کو کمزور سمجھیں مگر انجام کار پر سب کو معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ کمزور و ذلیل نہ تھے، کیونکہ در حقیقت قوت وعزت حق تعالیٰ شانہ کے قبضہ میں ہے، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۗءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاۗءُ ۔ اور زمین مالک بنانے کے لئے لفظ اَوْرَثْنَا ارشاد فرمایا کہ ہم نے ان کو وارث بنادیا، اس میں اشارہ اس کی طرف ہے کہ جس طرح وارث ہی اپنے مورث کے مال کا مستحق ہوتا ہے، باپ کی حیات ہی میں ہر شخص یہ جان لیتا ہے کہ اس کے مال و جائیداد کی مالک آخر کار اس کی اولاد ہے، اسی طرح علم الہی میں بنی اسرائیل پہلے ہی سے قوم فرعون کے ملک ومال کے مستحق تھے۔ مَشَارِقَ مشرق کی جمع ہے اور مَغَارِبَ مغرب کی، سردی گرمی کے مختلف موسموں میں مغرب سے مشرق کے بدلنے کی وجہ سے جمع کا لفظ لایا گیا، اور زمین سے مراد اس جگہ جمہور مفسرین کے قول کے مطابق ملک شام اور مصر کی سرزمین ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو قوم فرعون اور قوم عمالقہ کے ہلاک ہونے کے بعد قبضہ اور حکومت عطا فرمائی۔ اور الَّتِيْ بٰرَكْنَا فِيْهَا سے یہ بتلا دیا کہ ان زمینوں میں اللہ تعالیٰ نے خصوصیت سے اپنی برکات نازل فرمائی ہیں، ملک شام کے بارے میں تو قرآن کریم کی متعدد آیات میں محل برکات ہونے کا ذکر ہے الَّتِيْ بٰرَكْنَا حَولَھَا میں اسی کا بیان ہے، اسی طرح ارض مصر کے بارے میں بھی محل برکات وثمرات ہونا متعدد روایات سے نیز مشاہدات سے ثابت ہے، حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا کہ مصر کا دریائے نیل سید الانہار یعنی دریاؤں کا سردار ہے، اور حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا کہ برکات کے دس حصوں میں سے نو مصر میں ہیں اور باقی ایک پوری زمین میں ( بحر محیط) خلاصہ یہ ہے کہ جس قوم کو غرور و پندار کے نشہ والوں نے اپنی کوتاہ نظری سے ذلیل و کمزور سمجھ رکھا تھا، ہم نے اسی کو ان متکبرین کی دولت و سلطنت اور ملک ومال کا مالک بنا کر دکھلا دیا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کا وعدہ سچا ہوتا ہے، ارشاد فرمایا وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنٰى عَلٰي بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ یعنی آپ کے رب کا اچھا وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں پورا ہوگیا۔ اس اچھے وعدے سے مراد یا تو وہ وعدہ ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کیا تھا، عَسٰي رَبُّكُمْ اَنْ يُّهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْاَرْضِ یعنی قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور ان کی زمین کا تمہیں مالک بنا دے۔ اور یا وہ وعدہ ہے جو قرآن کریم میں دوسری جگہ خود حق تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے بارے میں فرمایا ہے : وَنُرِيْدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَي الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْا فِي الْاَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ اَىِٕمَّةً وَّنَجْعَلَهُمُ الْوٰرِثِيْنَ ۔ وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْاَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامٰنَ وَجُنُوْدَهُمَا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَحْذَرُوْنَ ، یعنی ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس قوم پر احسان کریں جن کو اس ملک میں کمزور و ذلیل سمجھا گیا ہے، اور ان کو ہی سردار اور حکام بنادیں اور ان کو ہی اس زمین کا وارث قرار دیں اور اس زمین پر تصرفات کرنے کا حق دیں اور فرعون وہامان اور ان کے لشکروں کو وہ چیز واقع کرکے دکھلا دیں جس کے ڈر سے وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے خلاف طرح طرح کی تدبیریں کر رہے ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں وعدے ایک ہی ہیں، اللہ تعالیٰ کے وعدے ہی کی بناء پر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا، اس آیت میں اس وعدہ کا پورا ہونا لفظ تمت سے بیان کیا گیا۔ کیونکہ وعدہ کا اتمام و تکمیل اسی وقت ہوتی ہے جب وہ پورا ہوجائے۔ اس کے ساتھ ہی بنی اسرائیل پر اس انعام و احسان کی وجہ بیان فرمادی بِمَا صَبَرُوْا یعنی اس وجہ سے کہ ان لوگوں نے اللہ کے راستہ میں تکلیفیں برداشت کیں اور ان پر ثابت قدم رہے اس میں اشارہ کردیا کہ ہمارا یہ احسان و انعام کچھ بنی اسرائیل ہی کے ساتھ مخصوص نہ تھا بلکہ ان کے عمل صبر وثابت قدمی کا نتیجہ تھا جو شخص یا جو قوم اس عمل کو اختیار کرے ہمارا انعام ہر جگہ ہر وقت اس کے لئے موجد ہے۔ فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے جب نصرت الہی کا وعدہ اپنی قوم سے کیا تھا اس وقت بھی انہوں نے قوم کو یہی بتلایا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا اور مصائب وآفات کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہی کلید کامیابی ہے۔ حسن بصری (رح) نے فرمایا کہ اس آیت میں اشارہ پایا جاتا ہے کہ جب انسان کا مقابلہ کسی ایسے شخص یا جماعت سے ہو جس کا دفاع کرنا اس کی قدرت میں نہ ہو تو ایسے وقت کامیابی اور فلاح کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ مقابلہ نہ کرے بلکہ صبر کرے، انہوں نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی کسی کی ایذاء کا مقابلہ اس کی ایذاء سے کرتا ہے یعنی اپنا انتقام خود لینے کی فکر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اسی کے حوالے کردیتے ہیں کامیاب ہو یا ناکام، اور جب کوئی شخص لوگوں کی ایذاء کا مقابلہ صبر اور نصرت الہی کے انتظار سے کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ خود اس کے لئے راستے کھول دیتے ہیں۔ اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے صبر وثابت قدمی پر یہ وعدہ فرمایا تھا کہ ان کو دشمن پر فتح اور زمین پر حکومت عطا کریں گے اسی طرح امت محمدیہ سے بھی وعدہ فرمایا ہے جو سورة نور میں مذکور ہے، وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْاَرْضِ ، اور جس طرح بنی اسرائیل نے وعدہ خداوندی کا مشاہدہ کرلیا تھا، امت محمدیہ نے ان سے زیادہ واضح طور پر اللہ تعالیٰ کی مدد کا مشاہدہ کیا کہ پوری زمین پر ان کی حکومت و سلطنت عام ہوگئی ( روح البیان) یہاں یہ شبہ نہ کیا جائے کہ بنی اسرائیل نے تو صبر سے کام نہیں لیا، بلکہ جب موسیٰ (علیہ السلام) نے صبر کی تلقین فرمائی تو خفا ہو کر کہنے لگے اوذینَا، وجہ یہ ہے کہ اول تو ان کا صبر بمقابلہ فرعونی ایذاؤں کے اور ایمان پر ثابت قدم رہنا مسلسل ثابت ہے اگر ایک دفعہ لفظ شکایت نکل بھی گیا تو اس پر نظر نہیں کی گئی، دوسرے یہ بھی ممکن ہے کہ بنی اسرائیل کا یہ قول بطور شکایت نہ ہو بلکہ بطور اظہار رنج وغم کے ہو۔ آیت متذکرہ میں اس کے بعد فرمایا وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهٗ وَمَا كَانُوْا يَعْرِشُوْنَ ، یعنی ہم نے تباہ و برباد کردیا ان سب چیزوں کو جو فرعون اور اس کی قوم بنایا کرتی تھی اور ان عمارتوں یا درختوں کو جن کو وہ بلند کیا کرتی تھی۔ فرعون اور قوم فرعون کی بنائی ہوئی چیزوں میں ان کے مکانات وعمارات اور گھریلو ضرورت کے سامان، نیز وہ مختلف قسم کی تدبیریں جو وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے مقابلہ کے لئے کرتے تھے سب داخل ہیں، اور وَمَا كَانُوْا يَعْرِشُوْنَ ، یعنی جس کو وہ بلند کرتے تھے، اس میں بلند محلات ومکانات بھی داخل ہیں اور بلند درخت اور وہ انگور کی بیلیں بھی جن کو چھتوں پر چڑھایا جاتا ہے۔ یہاں تک قوم فرعون کی تباہی کا ذکر تھا، آگے بنی اسرائیل کی فتح و کامرانی کے بعد ان کی سرکشی اور جہالت اور کجروی کا بیان شروع ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی بیشمار نعمتوں کے مشاہدہ کے باوجود ان لوگوں سے سرزد سوئی، جس کا مقصد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینا ہے کہ پچھلے انبیاء نے اپنی امت کے ہاتھوں کیسی کیسی تکلیفیں اٹھائی ہیں، ان کو سامنے رکھنے سے موجود سرکشوں کی ایذاء ہلکی ہوجائے گی۔