Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 156

سورة الأعراف

وَ اکۡتُبۡ لَنَا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ اِنَّا ہُدۡنَاۤ اِلَیۡکَ ؕ قَالَ عَذَابِیۡۤ اُصِیۡبُ بِہٖ مَنۡ اَشَآءُ ۚ وَ رَحۡمَتِیۡ وَسِعَتۡ کُلَّ شَیۡءٍ ؕ فَسَاَکۡتُبُہَا لِلَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ وَ یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِاٰیٰتِنَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۵۶﴾ۚ

And decree for us in this world [that which is] good and [also] in the Hereafter; indeed, we have turned back to You." [ Allah ] said, "My punishment - I afflict with it whom I will, but My mercy encompasses all things." So I will decree it [especially] for those who fear Me and give zakah and those who believe in Our verses -

اور ہم لوگوں کے نام دنیا میں بھی نیک حالی لکھ دے اور آخرت میں بھی ہم تیری طرف رجوع کرتے ہیں اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ میں اپنا عذاب اسی پر واقع کرتا ہوں جس پر چاہتا ہوں اور میری رحمت تمام اشیا پر محیط ہے تو وہ رحمت ان لوگوں کے نام ضرور لکھوں گا جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاکۡتُبۡ
اور لکھ دے
لَنَا
ہمارے لیے
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دنیا میں
حَسَنَۃً
بھلائی
وَّفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
اِنَّا
بیشک ہم نے
ہُدۡنَاۤ
رجوع کیا ہم نے
اِلَیۡکَ
تیری طرف
قَالَ
فرمایا
عَذَابِیۡۤ
میرا عذاب
اُصِیۡبُ
میں پہنچاتا ہوں
بِہٖ
اس کو
مَنۡ
جسے
اَشَآءُ
میں چاہوں گا
وَرَحۡمَتِیۡ
اور رحمت میری
وَسِعَتۡ
چھائی ہوئی ہے
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز پر
فَسَاَکۡتُبُہَا
پس ضرور میں لکھ دوں گا اسے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یَتَّقُوۡنَ
ڈرتے ہیں
وَیُؤۡتُوۡنَ
اور وہ ادا کرتے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
ہُمۡ
وہ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاکۡتُبۡ
اور تُو لکھ دے
لَنَا
ہمارے لئے
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دُنیا میں
حَسَنَۃً
بھلائی
وَّفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
اِنَّا
یقیناً ہم
ہُدۡنَاۤ
رجوع کیا ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف تیری
قَالَ
اس نے فرمایا
عَذَابِیۡۤ
اپنا عذاب
اُصِیۡبُ
میں پہنچاتا ہوں
بِہٖ
اس کو
مَنۡ
جس کو
اَشَآءُ
میں چاہتا ہوں
وَرَحۡمَتِیۡ
اور رحمت میری
وَسِعَتۡ
گھیر رکھا ہے
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
فَسَاَکۡتُبُہَا
سو جلد ہی میں لکھوں گا اسے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یَتَّقُوۡنَ
ڈرتے ہیں
وَیُؤۡتُوۡنَ
اور وہ ادا کرتے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
ہُمۡ
وہ سب
بِاٰیٰتِنَا
ساتھ ہماری آیات کے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And decree for us in this world [that which is] good and [also] in the Hereafter; indeed, we have turned back to You." [ Allah ] said, "My punishment - I afflict with it whom I will, but My mercy encompasses all things." So I will decree it [especially] for those who fear Me and give zakah and those who believe in Our verses -

اور ہم لوگوں کے نام دنیا میں بھی نیک حالی لکھ دے اور آخرت میں بھی ہم تیری طرف رجوع کرتے ہیں اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ میں اپنا عذاب اسی پر واقع کرتا ہوں جس پر چاہتا ہوں اور میری رحمت تمام اشیا پر محیط ہے تو وہ رحمت ان لوگوں کے نام ضرور لکھوں گا جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی نیکی لکھ دے اور آخرت میں بھی۔ ہم نے تیری طرف رجوع کرلیا ہے اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا : سزا تو میں اسے ہی دیتا ہوں جسے چاہوں گا مگر میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔ لہذا جو لوگ پرہیزگاری کرتے، زکوٰۃ دیتے اور ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں ان کے لئے میں رحمت ہی لکھوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہمارے لیے اس دنیااورآخرت میں بھلائی لکھ دے،یقیناہم نے تیری طرف رجوع کیا۔اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’میں اپناعذاب جسے چاہتاہوں اس کوپہنچاتا ہوں اورمیری رحمت نے ہرچیزکوگھیررکھاہے،سو اسے میں جلد ہی ان لوگوں کے لیے لکھوں گاجواﷲ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اوروہ زکوۃ اداکرتے ہیں اوران کے لیے جو ہماری آیات پرایمان لاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] And write for us good in this world and in the Hereafter. We turn to You in repentance.|" He said, |"As for My punishment, I afflict with it whom I will. And My mercy extends to every-thing. So, I shall write it for those who fear, and pay Zakah, and those who do believe in Our verses.

اور لکھ دے ہمارے لئے اس دنیا میں بھلائی اور آخرت میں ہم نے رجوع کیا تیری طرف فرمایا میرا عذاب ڈلاتا ہوں میں اس کو جس پر چاہوں اور میری رحمت شامل ہے ہر چیز کو سو اس کو لکھ دوں گا ان کے لئے جو ڈر رکھتے ہیں اور دیتے ہیں زکوٰة اور جو ہماری باتوں پر یقین رکھتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تو ہمارے لیے اس دنیا (کی زندگی) میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی ہم تیری جناب میں رجوع کرتے ہیں (اللہ نے) فرمایا کہ میں عذاب میں مبتلا کروں گا جس کو چاہوں گا اور میری رحمت ہر شے پر چھائی ہوئی ہے تو اسے میں لکھ دوں گا ان لوگوں کے لیے جو تقویٰ کی روش اختیار کریں گے زکوٰۃ دیتے رہیں گے اور جو لوگ ہماری آیات پر پختہ ایمان رکھیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And ordain for us what is good in this world and in the World to Come for to You have we turned.'He replied: 'I afflict whomsoever I wish with My chastisement. As for My mercy, it encompasses everything. will show mercy to those who abstain from evil, pay Zakat and have faith in Our signs.'

اور ہمارے لیے اس دنیا کی بھلائی بھی لکھ دیجیے اور آخرت کی بھی ، ہم نے آپ کی طرف رجوع کر لیا ۔ جواب میں ارشاد ہوا سزا تو میں جسے چاہتا ہوں دیتا ہوں ، مگر میری رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے 111 ، اور اسے میں ان لوگوں کے حق میں لکھوں گا جو نافرمانی سے پرہیز کریں گے ، زکوٰة دیں گے اور میری آیات پر ایمان لائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہمارے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دیجیے اور آخرت میں بھی ۔ ہم ( اس غرض کے لیے ) آپ ہی سے رجوع کرتے ہیں ۔ اللہ نے فرمایا : اپنا عذاب تو میں اسی پر نازل کرتا ہوں جس پر چاہتا ہوں ۔ اور جہاں تک میری رحمت کا تعلق ہے وہ ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے ۔ ( ٧٣ ) چنانچہ میں یہ رحمت ( مکمل طور پر ) ان لوگوں کے لیے لکھوں گا جو تقوی اختیار کریں ، اور زکوٰۃ ادا کریں ، اور جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھیں ۔ ( ٧٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس دنیا میں ہمارے لیے بھلائی لکھ دے (مثلاً تندرستی مالداری) اور آخرت میں بھی (مثلاً جنت اور وہاں کی نعمتیں) ہم تو تیری طرف رجوع ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا میرا عذاب جو ہے تو جس پر میں چاہتا ہوں اس پر اتارتا ہوں اور میری مہربانی تو ہر چیز پر ہے (آدمی جانور درخت پتھر سب پر) 7 اب میں اپنی مہربانی (آخرت میں) ان لوگوں کیلئے لکھ دوں گا 8 جو (گناہ اور شرک سے) بچے رہتے ہیں اور (فرض) زکوۃ ادا کرتے ہیں 9 اور جو ہماری آیتوں پر یقین لاتے ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دیجئے اور آخرت میں بھی کہ یقینا ہم آپ کی طرف رجوع ہوچکے۔ فرمایا میں جس پر چاہتا ہو اپنا عذاب نازل کرتا ہوں اور میری رحمت ہر شے کو شامل ہے سو عنقریب میں اس کو ان لوگوں کے نام لکھوں گا جو پرہیز گاری کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دیجئے اور آخرت میں بھی۔ بیشک ہم آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ فرمایا کہ میں اپنا عذاب جس کو چاہتا ہوں پہنچاتا ہوں لیکن میری رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے اسے میں ان لوگوں کے نام تو ضرور رکھوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں میں ایمان لاتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہمارے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی۔ ہم تیری طرف رجوع ہوچکے۔ فرمایا کہ جو میرا عذاب ہے اسے تو جس پر چاہتا ہوں نازل کرتا ہوں اور جو میری رحمت ہے وہ ہر چیز کو شامل ہے۔ میں اس کو ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری کرتے اور زکوٰة دیتے اور ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And ordain for us good in the world and in the Hereafter; verily we have been guided unto Thee. Allah said: as to My chastisement, therewith afflict whomsoever I Will and as to My mercy, it comprehendeth everything. Wherefore I shall ordain it for those who fear an give poor- rate and those who believe in Our signs.

ہمارے حق میں بھلائی لازم کردے اس دنیا میں (بھی) اور آخرت میں (بھی) ہم تو تیرے ہی آگے جھک گئے ہیں ۔ (اللہ نے) فرمایا اپنا عذاب میں ا سی پر واقع کرتا ہوں جس کے لیے چاہتا ہوں اور میری رحمت تو ہر چیز پر پھیلی ہوئی ہے ۔ سو اسے ان لوگوں کے لیے تو ضرور ہی لازم کردوں گا جو خوف خدا رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور جو لوگ ہماری نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تو ہمارے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی ، ہم نے تو تیری طرف رجوع کیا ۔ فرمایا: میں اپنے عذاب میں تو اسی کو مبتلا کرتا ہوں ، جس کو چاہتا ہوں اور میری رحمت ہر چیز کو عام ہے ۔ سو میں اس کو ان لوگوں کیلئے لکھ رکھوں گا ، جو تقویٰ اختیار کریں گے اور زکوٰۃ دیتے رہیں گے اور جو ہماری آیات پر ایمان لائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہمارے لیے اس دنیا میں اور آخرت میں بھی بھلائی لکھ دیجیے ۔ بیشک ہم نے آپ کی طرف رجوع کیا اﷲ ( تعالیٰ ) نے فرمایامیں جسے چاہوں اسے اپنا عذاب پہنچاتا ہوں اور میری رحمت ہر چیز پر پھیلی ہوئی ہے سوعنقریب میں اسے ان لوگوں کیلئے لکھ دوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہمارے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی ہم تیری طرف رجوع کرچکے۔ فرمایا کہ یہ میرا عذاب ہے تو جس پر چاہتا ہوں نازل کرتا ہوں اور جو میری رحمت ہے وہ ہر چیز کو شامل ہے میں اس کو ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری کرتے، زکوٰۃ دیتے اور ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لکھ دیجئے ہمارے لئے بھلائی اس دنیا میں بھی، اور آخرت میں بھی، بیشک ہم نے رجوع کرلیا آپ کی طرف، ارشاد فرمایا کہ اپنا عذاب تو میں جسے چاہتا ہوں دیتا ہوں، مگر میری رحمت چھائی ہوئی ہے ہر چیز پر، سو میں اس کو لکھ دوں گا (اس کے درجہ کمال میں میں) ان لوگوں کے لئے جو ڈرتے ہیں، اور وہ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، اور جو (صدق دل سے) میری آیتوں پر ایمان (ویقین) رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہمارے لئے اس دنیا میں نیکی لکھ دے اور آخرت میں بھی ہم نے تیری طرف رجوع کرلیا ہے‘‘ اللہ نے جواب میں فرمایا:’’سزا تو میں اسے ہی دیتاہوں جسے چاہوں مگرمیری رحمت ہرچیز کو گھیرے ہوئے ہے لہٰذا جو لوگ پرہیزگار ہیں ، زکٰوۃ دیتے اور ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں ان کے لئے میں رحمت ہی لکھوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہمارے لیے اس دنیا میں بھلائی لکھ ( ف۲۹۲ ) اور آخرت میں بیشک ہم تیری طرف رجوع لائے ، فرمایا ( ف۲۹۳ ) میرا عذاب میں جسے چاہوں دوں ( ف۲۹٤ ) اور میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہے ( ف۲۹۵ ) تو عنقریب میں ( ف۲۹٦ ) نعمتوں کو ان کے لیے لکھ دوں گا جو ڈرتے اور زکوٰة دیتے ہیں اور وہ ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تو ہمارے لئے اس دنیا ( کی زندگی ) میں ( بھی ) بھلائی لکھ دے اور آخرت میں ( بھی ) بیشک ہم تیری طرف تائب و راغب ہوچکے ، ارشاد ہوا: میں اپنا عذاب جسے چاہتا ہوں اسے پہنچاتا ہوں اور میری رحمت ہر چیز پر وسعت رکھتی ہے ، سو میں عنقریب اس ( رحمت ) کو ان لوگوں کے لئے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے رہتے ہیں اور وہی لوگ ہی ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی ہم تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں ( ہم نے تجھ سے لو لگائی ہے ) ارشاد ہوا ( میرے عذاب کا یہ حال ہے کہ ) جس کو چاہتا ہوں دیتا ہوں اور میری رحمت ( کا یہ حال ہے کہ وہ ) ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے ۔ پس میں رحمت ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری کریں گے ( برائیوں سے بچیں گے ) اور زکوٰۃ ادا کریں گے اور ہماری آیتوں ( نشانیوں ) پر ایمان لے آئیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And ordain for us that which is good, in this life and in the Hereafter: for we have turned unto Thee." He said: "With My punishment I visit whom I will; but My mercy extendeth to all things. That (mercy) I shall ordain for those who do right, and practise regular charity, and those who believe in Our signs;-

Translated by

Muhammad Sarwar

"Grant us well-being in this life and in the life hereafter for we have turned ourselves to You." The Lord replied, "My torment only afflicts those whom I want to punish, but My mercy encompasses all things. I shall grant mercy to those who maintain piety, pay their religious tax, and those who have faith in Our revelations."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And ordain for us good in this world, and in the Hereafter. Certainly we have Hudna unto You." He said: (As to) My punishment I afflict therewith whom I will and My mercy embraces all things. That (mercy) I shall ordain for those who have Taqwa, and give Zakah; and those who believe in Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And ordain for us good in this world's life and in the hereafter, for surely we turn to Thee. He said: (As for) My chastisement, I will afflict with it whom I please, and My mercy encompasses all things; so I will ordain it (specially) for those who guard (against evil) and pay the poor-rate, and those who believe in Our communications.

Translated by

William Pickthall

And ordain for us in this world that which is good, and in the Hereafter (that which is good), Lo! We have turned unto Thee. He said: I smite with My punishment whom I will, and My mercy embraceth all things, therefore I shall ordain it for those who ward off (evil) and pay the poor-due, and those who believe Our revelations;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आप हमारे लिए इस दुनिया में भी भलाई लिख दीजिए और आख़िरत में भी, हमने आपकी तरफ़ रुजूअ़ किया, अल्लाह ने कहाः मैं अपने अज़ाब में मुब्तला करता हूँ जिसको चाहता हूँ और मेरी रहमत शामिल है हर चीज़ को, पस मैं उसको लिख दूँगा उनके लिए जो डर रखते हैं और ज़कात अदा करते हैं और जो हमारी निशानियों पर ईमान लाते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم لوگوں کے نام دنیا میں بھی نیک حالی لکھ دیجئیے اور آخرت میں بھی ہم آپ کی طرف رجوع کرتے ہیں (الله تعالیٰ ) نے فرمایا کہ میں اپنا عذاب تو اسی پر واقع کرتا ہوں جس پر چاہتا ہوں۔ اور میری رحمت تمام اشیاء کو محیط ہورہی ہے تو وہ رحمت ان لوگوں کے نام تو ضرور ہی لکھونگا جو کہ خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور جو کہ ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔ (1) (156)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہمارے لیے اس دنیا اور آخرت میں بھلائی لکھ دیجیے، بیشک ہم نے تیری طرف رجوع کیا اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں جس کو چاہتا ہوں اپنا عذاب دیتا ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے۔ میں اسے ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو ڈرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور ان کے لیے جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں۔ “ (١٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہمارے لیے اس دنیا کی بھلائی بھی لکھ دیجئے اور آخرت کی بھی ، ہم نے آپ کی طرف رجوع کرلیا۔ جواب ارشاد ہوا سزا تو میں جسے چاہتا ہوں دیتا ہوں ، مگر میری رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے۔ اور اسے میں ان لوگوں کے حق میں لکھوں گا جو نافرمانی سے پرہیز کریں گے ، زکوۃ دیں گے اور میری آیات پر ایمان لائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لکھ دیجیے ہمارے لیے اس دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھی، بیشک ہم نے تیری طرف رجوع کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرا عذاب میں اسے پہنچاتا ہوں جیسے چاہوں اور میری رحمت ہر چیز کو شامل ہے۔ سو میں اس کو ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور ان لوگوں کے لیے جو ہماری آیات پر یقین رکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لکھ دے ہمارے لیے اس دنیا میں بھلائی اور آخرت میں ہم نے رجوع کیا تیری طرف فرمایا میرا عذاب ڈالتا ہوں میں اس کو جس پر چاہوں اور میری رحمت شامل ہے ہر چیز کو سو اس کو لکھ دوں گا ان کے لیے جو ڈر رکھتے ہیں اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور جو ہماری باتوں پر یقین رکھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس دنیا میں بھی ہمارے لئے بہتری مقرر کردے اور آخرت میں بھی ہم تیری طرف رجوع کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں اپنا عذاب تو جس پر چاہتا ہوں اس کو پہنچاتا ہوں مگر میری رحمت ہر ایک چیز پر چھائی ہوئی ہے ہاں میں اس رحمت کو ان لوگوں کے لئے خاص طور پر لکھ دوں گا جو نافرمانی سے پرہیز کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں