Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 158

سورة الأعراف

قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ اِلَیۡکُمۡ جَمِیۡعَۨا الَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۪ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الَّذِیۡ یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ کَلِمٰتِہٖ وَ اتَّبِعُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾

Say, [O Muhammad], "O mankind, indeed I am the Messenger of Allah to you all, [from Him] to whom belongs the dominion of the heavens and the earth. There is no deity except Him; He gives life and causes death." So believe in Allah and His Messenger, the unlettered prophet, who believes in Allah and His words, and follow him that you may be guided.

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف سے اس اللہ تعا لٰی کا بھیجا ہوا ہوں ، جس کی بادشاہی تمام آسمانوں اور زمین میں ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو اللہ تعالٰی پر ایمان لاؤ اور اس کے نبی امی پر جو کہ اللہ تعالٰی پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کا اتباع کرو تاکہ تم راہ پر آجاؤ

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اِنِّیۡ
بیشک میں
رَسُوۡلُ
رسول ہوں
اللّٰہِ
اللہ کا
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
جَمِیۡعَۨا
سب کے
الَّذِیۡ
وہی ہے
لَہٗ
جس کے لیے
مُلۡکُ
بادشاہت ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الہٰ (بر حق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
یُحۡیٖ
وہ زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
فَاٰمِنُوۡا
پس ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرَسُوۡلِہِ
اور اس کے رسول پر
النَّبِیِّ
جو نبی
الۡاُمِّیِّ
امی ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
یُؤۡمِنُ
ایمان رکھتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَکَلِمٰتِہٖ
اور اس کے کلمات پر
وَاتَّبِعُوۡہُ
اور اتباع کرو اس کا
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
تم ہدایت پاجاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اِنِّیۡ
یقیناً میں
رَسُوۡلُ
رسول ہوں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہاری
جَمِیۡعَۨا
سب کے
الَّذِیۡ
وہ جو
لَہٗ
جس کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
یُحۡیٖ
وہ زندگی دیتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ مارتا ہے
فَاٰمِنُوۡا
سو تم ایمان لے آؤ
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
وَرَسُوۡلِہِ
اور اس کے رسول کے
النَّبِیِّ
نبی
الۡاُمِّیِّ
اُمی پر
الَّذِیۡ
وہ جو
یُؤۡمِنُ
ایمان رکھتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَکَلِمٰتِہٖ
اور اُس کی باتو ں پر
وَاتَّبِعُوۡہُ
اور تم پیروی کرو اس کی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
تم ہدایت پا ؤ
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "O mankind, indeed I am the Messenger of Allah to you all, [from Him] to whom belongs the dominion of the heavens and the earth. There is no deity except Him; He gives life and causes death." So believe in Allah and His Messenger, the unlettered prophet, who believes in Allah and His words, and follow him that you may be guided.

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف سے اس اللہ تعا لٰی کا بھیجا ہوا ہوں ، جس کی بادشاہی تمام آسمانوں اور زمین میں ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو اللہ تعالٰی پر ایمان لاؤ اور اس کے نبی امی پر جو کہ اللہ تعالٰی پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کا اتباع کرو تاکہ تم راہ پر آجاؤ

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہہ دیجیے : لوگو ! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ہوں جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ لہذا اللہ اور اس کے رسول نبی امی پر ایمان لاؤ، جو اللہ اور اس کے ارشادات پر ایمان لاتا ہے اور اسی کی پیروی کرو۔ امید ہے کہ تم راہ راست پالو گے ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں: اے لوگو! یقینامیں تم سب کی طرف اﷲ تعالیٰ کارسول ہوں،وہ ذات جس کے لیے بادشاہت ہے تمام آسمانوں اور زمین کی،اس کے سواکوئی معبودنہیں،وہی زندہ کرتاہے اور وہی مارتا ہے ،سوتم اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول پرجواُمّی نبی ہے ایمان لے آؤجو اﷲ تعالیٰ اوراس کی باتوں پر ایمان رکھتا ہے اوراُس کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 people, I am a messenger of Allah (sent) to you from the One to whom belongs the kingdom of the heavens and the earth. There is no god but He. He gives life and brings death. So, believe in Allah and His Messenger, the Ummi (unlettered) prophet, believes in Allahe the right His words

تو کہہ اے لوگو میں رسول ہوں اللہ کا تم سب کی طرف جس کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے بھیجے ہوئے نبی امّی پر جو کہ یقین رکھتا ہے اللہ پر اور اس کے سب کلاموں پر اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دیجیے اے لوگو ! میں اللہ کا رسول ہوں تم سب کی طرف (اس اللہ کا) جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی موت وارد کرتا ہے تو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر جو نبی امی ہے جو ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور اس کے سب کلاموں پر اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

[Say, O Muhammad]: 'O men! I am Allah's Messenger to you all - of Him to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth. There is no god but He. He grants life and deals death. Have faith then, in Allah and in His Messenger, the ummi Prophet who believes in Allah and His words; and follow him so that you may be guided aright.'

اے محمد کہو کہ اے انسانو ، میں تم سب کی طرف اس خدا کا پیغمبر ہوں جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے ، اس کے سِوا کوئی خدا نہیں ہے ، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے ، پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کےبھیجے ہوئے نبی امّی پر جو اللہ اور اس کے ارشادات کو مانتا ہے ، اور پیروی اختیار کرو اس کی ، امید ہے کہ تم راہِ راست پالو گے ۔ 116

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ان سے ) کہو کہ : اے لوگو ! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ( ٧٧ ) جس کے قبضے میں تمام آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ وہی زندگی اور موت دیتا ہے ۔ اب تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ جو نبی امی ہے ، اور جو اللہ پر اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتا ہے ، اور اس کی پیروی کرو تاکہ تمہیں ہدایت حاصل ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) کہہ دے میں تم سب لوگوں کی طرف (عرب ہوں یا عجم) اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوں 2 جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے اس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں وہی جلاتا ہے وہی مارتا ہے تو (لوگو) اللہ تعالیٰ پر اور اس کے پیغمبر ان پڑھ نبی پر ایمان لاؤ جو اللہ تعالیٰ اور اس کی باتوں پر یقین رکھتا ہے 3 اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ اے لوگو ! یقینا میں تم سب کی طرف اللہ کا پیغمبر ہوں (وہ) جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی (حقیقی) حکومت ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے پیغمبر نبی امی (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو (خود) اللہ پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کی پیروی کرو تاکہ تم راہ راست پر آجاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے اے لوگو ! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں زمین وآسمان کی سلطنت جس کی ملکیت ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ وہی زندگی دیتا ہے و ہی موت دیتا ہے ۔ پس تم اللہ پر اور اس کے رسول پر جو نبی امی ہیں ایمان لے آئو اور جو اللہ اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتے ہیں ان کی اتباع کریں تا کہ وہ ہدایت حاصل کرسکیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) کہہ دو کہ لوگو میں تم سب کی طرف خدا کا بھیجا ہوا (یعنی اس کا رسول) ہوں۔ (وہ) جو آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندگانی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تو خدا پر اور اس کے رسول پیغمبر اُمی پر جو خدا پر اور اس کے تمام کلام پر ایمان رکھتے ہیں ایمان لاؤ اور ان کی پیروی کرو تاکہ ہدایت پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O mankind! verily I am the apostle of Allah unto you all- of Him whose is the dominion of the heavens and the earth. No god is there but he; He giveth life and causeth to die. Believe then in Allah and His prophet, the unlettered prcphet, who believeth in Allah and His words, and follow him that haply ye may be guided.

کہہ دیجیے کہ اے انسانو ! بیشک میں اللہ کا رسول ہوں تو سب کی طرف ۔ اسی (اللہ) کا جس کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں سوا اس کے کوئی معبود نہیں وہی جلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے ۔ سو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے امی رسول ونبی پر جو خود ایمان رکھتا ہے اللہ اور اس کے کلوموں پر اور اس کی پیروی کرتے رہو تاکہ تم راہ پاجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے لوگو! مین تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوکر آیا ہوں ۔ ( اس اللہ کا ) جس کیلئے ہی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہی جِلاتا اور مارتا ہے ۔ پس ایمان لاؤ اللہ اور اس کے نبی امی رسول پر ، جو ایمان رکھتا ہے اللہ اور اس کے کلمات پر اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ یاب ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے اے لوگو! میں تم سب کی طرف اﷲ ( تعالیٰ ) کا رسول ہوں جس کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے ۔ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا اور موت دیتا ہے پس اﷲپر ایمان لانا اور اس کے امی نبی ورسول پر جو خود اﷲ ( تعالیٰ ) پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کی پیروی کرو تاکہ تمہیں ہدایت حاصل ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) فرما دیں کہ لوگو ! میں تم سب کی طرف اللہ کا بھیجا ہوا (اس کا رسول) ہوں جو زمین و آسمان کا بادشاہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ لہٰذا اللہ اور اس کے رسول امی پر ایمان لاؤجو اللہ اور اس کے کلام پر ایمان رکھتا ہے ان کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو، اے (دنیا جہاں کے) لوگو ! بیشک میں رسول ہوں، اس اللہ کا تم سب کی طرف جس کے لئے بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین (کی اس ساری کائنات) کی، کوئی معبود نہیں سوائے اس کے، وہی زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے، پس تم لوگ ایمان لے آؤ اللہ پر، اور اس کے بھیجے ہوئے اس نبی امی پر، جو ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور اس کی باتوں پر اور تم لوگ پیروی کرو اس کی تاکہ تم سرفراز ہو سکو راہ راست سے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے: ’’لوگومیں تم سب کی طرف اس اللہ کابھیجاہوارسول ہوںجو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کامالک ہے ـاس کے بغیرکوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے لہٰذااللہ اور اس کے رسول نبی اُمی پر ایمان لائو ، جواللہ اور اس کے ارشادات پر ایمان لاتا ہے اسی کی پیروی کروامیدہے کی تم ہدایت پا لوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ہوں ( ف۳۰۳ ) کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کو ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں جلائے اور مارے تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول بےپڑھے غیب بتانے والے پر کہ اللہ اور اس کی باتوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی غلامی کرو کہ تم راہ پاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ( بن کر آیا ) ہوں جس کے لئے تمام آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہی جلاتا اور مارتا ہے ، سو تم اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لاؤ جو ( شانِ اُمیّت کا حامل ) نبی ہے ( یعنی اس نے اللہ کے سوا کسی سے کچھ نہیں پڑھا مگر جمیع خلق سے زیادہ جانتا ہے اور کفر و شرک کے معاشرے میں جوان ہوا مگر بطنِ مادر سے نکلے ہوئے بچے کی طرح معصوم اور پاکیزہ ہے ) جو اللہ پر اور اس کے ( سارے نازل کردہ ) کلاموں پر ایمان رکھتا ہے اور تم انہی کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پا سکو

Translated by

Hussain Najfi

اے پیغمبر! ( لوگوں سے ) کہو اے انسانو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ۔ جس کے لیے سارے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہی زندہ کرتا ہے وہی مارتا ہے پس اللہ پر ایمان لاؤ ۔ اور اس کے نبیِ امی رسول پر ۔ جو خود بھی اللہ اور اس کے کلمات ( کتابوں ) پر ایمان رکھتا ہے اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O men! I am sent unto you all, as the Messenger of Allah, to Whom belongeth the dominion of the heavens and the earth: there is no god but He: it is He That giveth both life and death. So believe in Allah and His Messenger, the Unlettered Prophet, who believeth in Allah and His words: follow him that (so) ye may be guided."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "People, I have come to you all as the Messengers of God, to whom the Kingdom of the heavens and the earth belongs. There is no God but He. In His hands are life and death. Have faith in God and His Messengers, the unlettered Prophet who believes in God and His words. Follow him so that you will perhaps have guidance."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O mankind! Verily, I am sent to you all as the Messenger of Allah -- to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth. None has the right to be worshipped but He. It is He Who gives life and causes death. So believe in Allah and His Messenger, the Prophet who can neither read nor write, who believes in Allah and His Words, and follow him so that you may be guided."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O people! surely I am the Apostle of Allah to you all, of Him Whose is the kingdom of the heavens and the earth there is no god but He; He brings to life and causes to die therefore believe in Allah and His apostle, the Ummi Prophet who believes in Allah and His words, and follow him so that you may walk in the right way.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): O mankind! Lo! I am the messenger of Allah to you all - (the messenger of) Him unto Whom belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth. There is no Allah save Him. He quickeneth and He giveth death. So believe in Allah and His messenger, the Prophet who can neither read nor write, who believeth in Allah and in His Words, and follow him that haply ye may be led aright.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) कह दीजिए कि ऐ लोगो! बेशक मैं उस अल्लाह का रसूल हूँ तुम सब की तरफ़ जिसकी हुकूमत है आसमानों और ज़मीन में, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वही ज़िंदगी देता है और वही मारता है, पस ईमान लाओ अल्लाह पर और उसके उम्मी रसूल व नबी पर जो ईमान रखता है अल्लाह और उसके कलिमात पर और उसकी पैरवी करो; ताकि तुम हिदायत पाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ اے (دنیا جہان کے) لوگو میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا (پیغمبر) ہوں جس کی بادشاہی ہے تمام آسمانوں اور زمین میں۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو (ایسے) اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے (ایسے) نبی امی پر (بھی) جو کہ (خود) اللہ پر اور ان کے احکام پر ایمان رکھتا ہے (3) اور ان (نبی) کا اتباع کرو تاکہ تم راہ (راست) پر آجاؤ۔ (158)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اے لوگو ! بیشک میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں وہ اللہ جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں جو زندہ کرتا اور مارتا ہے پس اللہ اور اس کے نبی امی پر ایمان لاؤ جو اللہ اور اس کی باتوں پر ایمان رکھتا ہے۔ اور اس کی پیروی کروتا کہ تم ہدایت پاؤ۔ “ (١٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے محمد ان سے کہو کہ اے انسانو ! میں تم سب کی طرف اس خدا کا پیغمبر ہوں جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے ، اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے ، پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے بھیجے ہوئے نبی امی پر جو اللہ اور اس کے ارشادات کو مانتا ہے ، اور پیروی اختیار کرو اس کی ، امید ہے کہ تم راہ راست پا لوگے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اے لوگو ! بلاشبہ میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں جس کے لیے بادشاہت ہے آسمانوں کی اور زمین کی۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے۔ سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر جو نبی امی ہے، جو ایمان لاتا ہے اللہ پر اور اس کے کلمات پر، اور اس کا اتباع کرو تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے لوگو میں رسول ہوں اللہ کا تم سب کی طرف جس کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس بھیجے ہوئے نبی امیّ پر جو کہ یقین رکھتا ہے اللہ پر اور اس کے سب کلاموں پر اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ فرما دیجئے اے انسانو ! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول ہوکر آیا ہوں جس کی حکومت سب آسمانوں اور زمین میں قائم ہے اس کے سوا اور کوئی حقیقی معبود نہیں ہے وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو لوگو ! اللہ پر ایمان لائو اور اس کے رسول نبی امی پر بھی ایمان لائو جس کی شان یہ ہے کہ وہ خود بھی اللہ پر اور اس کی تمام کتابوں پر ایمان رکھتا ہے اور تم اسی نبی امی کے تابع رہو تاکہ تم راہ یافتہ ہوجائو۔