Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 161

سورة الأعراف

وَ اِذۡ قِیۡلَ لَہُمُ اسۡکُنُوۡا ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃَ وَ کُلُوۡا مِنۡہَا حَیۡثُ شِئۡتُمۡ وَ قُوۡلُوۡا حِطَّۃٌ وَّ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا نَّغۡفِرۡ لَکُمۡ خَطِیۡٓئٰتِکُمۡ ؕ سَنَزِیۡدُ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۶۱﴾

And [mention, O Muhammad], when it was said to them, "Dwell in this city and eat from it wherever you will and say, 'Relieve us of our burdens,' and enter the gate bowing humbly; We will [then] forgive you your sins. We will increase the doers of good [in goodness and reward]."

اور جب ان کو حکم دیا گیا کہ تم لوگ اس آبادی میں جا کر رہو اور کھاؤ اس سے جس جگہ تم رغبت کرو اور زبان سے یہ کہتے جانا کہ توبہ ہے اور جھکے جھکے دروازہ میں داخل ہونا ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے ۔ جو لوگ نیک کام کریں گے ان کو مزید برآں اور دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قِیۡلَ
کہا گیا
لَہُمُ
ان سے
اسۡکُنُوۡا
تم ٹھہرو /رہو
ہٰذِہِ
اس
الۡقَرۡیَۃَ
بستی میں
وَکُلُوۡا
اور کھاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
حَیۡثُ
جہاں سے
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
وَقُوۡلُوۡا
اور کہو
حِطَّۃٌ
حطتہ / بخش دے
وَّادۡخُلُوا
اور داخل ہوجاؤ
الۡبَابَ
دروازے سے
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
نَّغۡفِرۡ
ہم بخش دیں گے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
خَطِیۡٓئٰتِکُمۡ
خطائیں تمہاری
سَنَزِیۡدُ
عنقریب ہم زیادہ دیں گے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قِیۡلَ
کہا گیا
لَہُمُ
ان کے لیے
اسۡکُنُوۡا
تم رہو
ہٰذِہِ
اس
الۡقَرۡیَۃَ
بستی میں
وَکُلُوۡا
اور تم کھاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
حَیۡثُ
جہاں سے
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
وَقُوۡلُوۡا
اور تم کہنا
حِطَّۃٌ
بخش دے
وَّادۡخُلُوا
اور تم داخل ہو
الۡبَابَ
دروازے میں
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
نَّغۡفِرۡ لَکُمۡ
ہم بخش دیں گے تمہارے لیے
خَطِیۡٓئٰتِکُمۡ
خطائیں تمہاری
سَنَزِیۡدُ
عنقریب ہم زیا دہ دیں گے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when it was said to them, "Dwell in this city and eat from it wherever you will and say, 'Relieve us of our burdens,' and enter the gate bowing humbly; We will [then] forgive you your sins. We will increase the doers of good [in goodness and reward]."

اور جب ان کو حکم دیا گیا کہ تم لوگ اس آبادی میں جا کر رہو اور کھاؤ اس سے جس جگہ تم رغبت کرو اور زبان سے یہ کہتے جانا کہ توبہ ہے اور جھکے جھکے دروازہ میں داخل ہونا ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے ۔ جو لوگ نیک کام کریں گے ان کو مزید برآں اور دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب بنی اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ اس بستی میں آباد ہوجاؤ اور جہاں سے جی چاہے کھاؤ اور دعا کرتے رہو کہ ہمیں معاف کر دے اور دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا تو ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے اور اچھے کام کرنے والوں کو زیادہ بھی دیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُن سے کہاگیاکہ تم اس بستی میں جاکررہواور اس میں سے کھاؤجہاں سے بھی چاہواورکہناکہ ہمیں بخش دے اور دروازے میں جھک کرداخل ہوناتو ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے،ہم نیکی کرنے والوں کوعنقریب زیادہ دیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] And when it was said to them, |"live in this town and eat there from anywhere you like, and say, &Hittah& (we seek forgiveness) and enter the gate prostrating, so that We forgive your errors. We shall give much more to those good-in-deeds.|"

اور جب حکم ہوا ان کو کہ بسو اس شہر میں اور کھاؤ اس میں جہاں سے چاہو اور کہو ہم کو بخش دے اور داخل ہو دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے تو بخش دیں گے ہم تمہاری خطائیں البتہ زیادہ دیں گے ہم نیکی کرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب ان سے کہا گیا تھا کہ آباد ہوجاؤ اس بستی میں اور اس میں سے کھاؤ (پیو) جہاں سے بھی چاہو اور استغفار کرتے رہو اور شہر کے دروازے میں سر جھکا کر داخل ہونا ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور ہم محسنین کو اور بھی زیادہ عطا کریں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو وہ وقت جب ان سے کہا گیا تھا کہ اس بستی میں جاکر بس جاؤ اور اس کی پیداوار سے اپنے حسبِ منشا روزی حاصل کرو اور حِطَّة حِطَّة کہتے جاؤ اور شہر کے دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو ، ہم تمہاری خطائیں معاف کریں گے اور نیک رویہ رکھنے والوں کو مزید فضل سے نوازیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب ان سے کہا گیا تھا کہ : اس بستی میں جاکر بس جاؤ ، اور اس میں جہاں سے چاہو کھاؤ ، اور یہ کہتے جانا کہ ( یا اللہ ) ہم آپ کی بخشش کے طلب گار ہیں ، اور ( بستی کے ) دروازے میں جھکے ہوئے سروں کے ساتھ داخل ہونا ، تو ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے ، ( اور ) نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ ( ثواب ) بھی دیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان سے کہا گیا اس گاؤں (بیت المقدس یا اریحا) میں جا کر رہو اور وہاں کی چیزیں جو اس گاؤں میں پیدا ہوتی ہیں) جہاں چاہو اور حطۃ کہو اور دروازے میں جھک کر جاؤ ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے (نہیں صرف گناہ بخشے جائیں گے) نیکوں کو اور زیادہ (نعمتیں) ہم دیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا گیا کہ اس آبادی میں جا کر رہو اور اس میں جہاں سے جی چاہے کھاؤ اور (ہاں شہر میں جاؤ تو) حطۃ (توبہ ہے) کہتے جانا اور دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرتے ہوئے (جھکے جھکے داخل ہونا) ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے (اور خلوص سے) نیکی کرنے والوں کو عنقریب زیادہ دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا گیا کہ تم اس بستی میں آباد ہو جائو۔ اور اس میں جہاں سے چاہو کھائو اور پیو اور یہ کہو کہ ہمارے گناہ معاف ہوں اور دروازے میں جھکے جھکے داخل ہونا تو ہم تمہاری خطائوں کو معاف کردیں گے اور بہت جلد ہم نیک کام کرنے والوں کے اجر میں اضافہ کردیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ اس شہر میں سکونت اختیار کرلو اور اس میں جہاں سے جی چاہے کھانا (پینا) اور (ہاں شہر میں جانا تو) حِطّتہٌ کہنا اور دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرنا۔ ہم تمہارے گناہ معاف کردیں گے۔ اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time it was said unto them: dwell in yonder town and eat plentifully therefrom an ye list, and say: fergiveness, and enter the gate bowing; and We will forgive you your trespasses: anon We will increase unto the well-doers.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ (فلاں) بستی میں جا کر سکونت اختیار کرو اور وہاں کھاؤ جہاں بھی تم چاہو اور کہتے جاؤ کہ توبہ ہے اور (شہر کے) دروازہ میں (عاجزی سے) جھکے ہوئے داخل ہو تم تمہاری خطائیں تمہیں معاف کردیں گے ہم نیک کاروں کو اور زیادہ دیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ان سے کہا گیا: اس بستی میں رہو بسو ، اس میں جہاں سے چاہو کھاؤ پیو ، توبہ استغفار کرتے رہو اور دروازے میں سرفگندہ داخل ہو تو ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے ۔ خوب کاروں کو ہم مزید نوازیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان سے کہا گیا کہ اس بستی میں جا کر رہو اور وہاں جہاں سے چاہے کھائو اور کہتے جائو توبہ ہے اور ( شہرکے ) دروازے میں جھک کر داخل ہو ۔ ہم تمہاری خطائوں کو بخش دیں گے ہم اچھے کام کرنے والوں کو عنقریب اور زیادہ دیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ( یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ اس شہر میں رہنا شروع کر دو (سکونت اختیار کرلو) اور اس میں جہاں سے جی چاہے کھانا پینا اور حِطَّۃٌ (ہمیں بخش دے) کہنا اور سجدہ کرتے ہوئے (سر کو جھکاتے ہوئے) داخل ہونا۔ تو ہم تمہارے گناہ معاف کردیں گے۔ اور نیکی کرنے والوں کو اور بھی زیادہ دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان سے کہا گیا کہ تم لوگ جاکر رہو اس بستی میں، اور وہاں پر جہاں سے تم چاہو کھاؤ (اور پیو) اور (زبان سے) یہ کہتے جانا کہ ہماری توبہ، اور شہر کے دروازے سے داخل ہونا (عاجزی کے ساتھ) جھکے جھکے، ہم بخش دیں گے تمہاری خطاؤں کو، اور مزید فضل سے نوازیں گے ہم نیکوکاروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب بنی اسرائیل سے کہاگیاکہ اس بستی میں آباد ہو جائو اور جہاں سے چاہوکھائو اور دعاکرتے رہوکہ:’’ہمیں معاف کر دے‘‘ اور دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا توہم تمہاری خطائیں معاف کردینگے اور اچھے کام کرنے والوں کو زیادہ بھی دینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب ان ( ف۳۰۹ ) سے فرمایا گیا اس شہر میں بسو ( ف۳۱۰ ) اور اس میں جو چاہو کھاؤ اور کہو گناہ اترے اور دروازے میں سجدہ کرتے داخل ہو ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے ، عنقریب نیکوں کو زیادہ عطا فرمائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ان سے فرمایا گیا کہ تم اس شہر ( بیت المقدس یا اریحا ) میں سکونت اختیار کرو اور تم وہاں سے جس طرح چاہو کھانا اور ( زبان سے ) کہتے جانا کہ ( ہمارے گناہ ) بخش دے اور ( شہر کے ) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا ( تو ) ہم تمہاری تمام خطائیں بخش دیں گے ، عنقریب ہم نیکو کاروں کو اور زیادہ عطا فرمائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( وہ وقت یاد کرو ) جب ان ( بنی اسرائیل ) سے کہا گیا کہ اس گاؤں میں جاکر آباد ہو جاؤ اور وہاں جہاں سے تمہارا جی چاہے ( غذا حاصل کرکے ) کھاؤ اور حطۃ حطۃ کہتے ہوئے سجدہ ریز ہوکر ( عاجزی سے جھکے ہوئے ) شہر کے دروازہ میں داخل ہو جاؤ ۔ تو ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے ۔ اور جو نیک کردار ہیں ان کو مزید اجر سے نوازیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember it was said to them: "Dwell in this town and eat therein as ye wish, but say the word of humility and enter the gate in a posture of humility: We shall forgive you your faults; We shall increase (the portion of) those who do good."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they were told, "Settle down in this town, eat as you wish, seek forgiveness and enter the gate prostrating yourselves (in obedience to the Lord) and We will forgive you your sins and increase the reward of the righteous people,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when it was said to them: "Dwell in this town (Jerusalem) and eat therefrom wherever you wish, and say, `(O Allah) forgive our sins'; and enter the gate prostrating (bowing with humility). We shall forgive you your wrongdoings. We shall increase (the reward) for the good-doers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it was said to them: Reside in this town and eat from it wherever you wish, and say, Put down from us our heavy burdens: and enter the gate making obeisance, We will forgive you your wrongs: We will give more to those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

And when it was said unto them: Dwell in this township and eat therefrom whence ye will, and say "Repentance," and enter the gate prostrate; We shall forgive you your sins; We shall increase (reward) for the right-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनसे कहा गया कि उस बस्ती में जाकर बस जाओ और उसमें से जहाँ से चाहो खाओ और कहो कि हमको बख़्श दीजिए और दरवाज़े में से झुके हुए दाख़िल हो, हम तुम्हारी ख़ताएं माफ़ कर देंगे, हम नेकी करने वालों को और ज़्यादा देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ زمانہ یاد کرو) جب ان کو حکم دیا گیا کہ تم لوگ اس آبادی میں جاکر رہو اور کھاؤ اس جگہ سے جس جگہ تم رغبت کرو اور زبان سے یہ کہتے جانا کہ توبہ ہے (توبہ ہے) اور (عاجزی سے) جھکے جھکے دروازے میں داخل ہونا ہم تمہاری (پچھلی) خطائیں معاف کردینگے (یہ تو سب کے لیے ہوگا اور) جو لوگ نیک کام کرینگے انکو مزید براں اور دینگے۔ (161)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ان سے کہا گیا کہ اس بستی میں رہو اور اس میں سے جہاں سے چاہو کھاؤ اور کہو بخش دے اور دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو تو ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے نیکی کرنے والوں کو ہم جلد ہی زیادہ دیں گے۔ (١٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جب ان سے کہا گیا کہ اس بستی میں جا کر بس جاؤ اور اس کی پیداوار سے اپنے حسب منشا روزی حاصل کرو اور حطۃ حطۃ کہتے جاؤ اور شہر کے دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو ، ہم تمہاری خطائیں معاف کریں گے اور نیک رویہ رکھنے والوں کو مزید فضل سے نوازیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا گیا کہ سکونت کرو اس بستی میں اور کھاؤ اس میں سے جہاں سے چاہو، اور کہو کہ ہمارے گناہ معاف ہوں۔ اور دروازہ میں جھکے ہوئے داخل ہوجاؤ۔ ہم بخش دیں گے تمہاری خطاؤں کو، ہم عنقریب اچھے کام کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب حکم ہوا ان کو کہ بسو اس شہر میں اور کھاؤ اس میں جہاں سے چاہو اور کہو ہم کو بخش دے اور داخل ہو دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے تو بخش دیں گے ہم تمہاری خطائیں البتہ زیادہ دیں گے ہم نیکی کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ زمانہ یاد کرو جب ان کو کہا گیا کہ اس بستی میں جاکر رہو اور اس بتی میں جہاں سے چاہو کھائو اور زبان سے حطۃ یعنی بخش دے کہتے ہوئے جانا اور عاجزی سے کمر کو جھکائے ہوئے دروازے میں داخل ہونا ایسا کرو گے تو ہم تمہاری خطائیں بخش دے گے اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو مزید فضل سے بھی نوازیں گے۔