Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 165

سورة الأعراف

فَلَمَّا نَسُوۡا مَا ذُکِّرُوۡا بِہٖۤ اَنۡجَیۡنَا الَّذِیۡنَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ السُّوۡٓءِ وَ اَخَذۡنَا الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا بِعَذَابٍۭ بَئِیۡسٍۭ بِمَا کَانُوۡا یَفۡسُقُوۡنَ ﴿۱۶۵﴾

And when they forgot that by which they had been reminded, We saved those who had forbidden evil and seized those who wronged, with a wretched punishment, because they were defiantly disobeying.

سو جب وہ اس کو بھول گئے جو ان کو سمجھایا جاتا تھا تو ہم نے ان لوگوں کو تو بچالیا جو اس بری عادت سے منع کیا کرتے تھے اور ان لوگوں کو جو کہ زیادتی کرتے تھے ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وہ بے حکمی کیا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
نَسُوۡا
وہ بھول گئے
مَا
جو
ذُکِّرُوۡا
وہ نصیحت کیے گئے تھے
بِہٖۤ
جس کی
اَنۡجَیۡنَا
نجات دی ہم نے
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
یَنۡہَوۡنَ
وہ روکتے تھے
عَنِ السُّوۡٓءِ
برائی سے
وَاَخَذۡنَا
اور پکڑ لیا ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
بِعَذَابٍۭ
ساتھ عذاب کے
بَئِیۡسٍۭ
سخت کے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡسُقُوۡنَ
وہ نافرمانی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
نَسُوۡا
انہوں نے بُھلا دیا
مَا
جو
ذُکِّرُوۡا
انہیں نصیحت کی گئی تھی
بِہٖۤ
اس کی
اَنۡجَیۡنَا
نجات دی ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کوجو
یَنۡہَوۡنَ
وہ روکا کرتے تھے
عَنِ السُّوۡٓءِ
بُرائی سے
وَاَخَذۡنَا
اور پکڑ لیا ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
بِعَذَابٍۭ
ساتھ عذاب کے
بَئِیۡسٍۭ
بد ترین
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡسُقُوۡنَ
نافرمانی کرتے
Translated by

Juna Garhi

And when they forgot that by which they had been reminded, We saved those who had forbidden evil and seized those who wronged, with a wretched punishment, because they were defiantly disobeying.

سو جب وہ اس کو بھول گئے جو ان کو سمجھایا جاتا تھا تو ہم نے ان لوگوں کو تو بچالیا جو اس بری عادت سے منع کیا کرتے تھے اور ان لوگوں کو جو کہ زیادتی کرتے تھے ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وہ بے حکمی کیا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو (بالکل ہی) فراموش کردیا جو انہیں کی جارہی تھی تو ہم نے ان لوگوں کو تو بچا لیا جو برائی سے روکتے تھے اور ان لوگوں کو جو ظالم تھے، ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے بہت برے عذاب میں پکڑ لیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب انہوں نے بھلادیا جو اُنہیں نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے اُن لوگوں کو نجات دی جو بُرائی سے روکاکرتے تھے۔ اور اُن کوبدترین عذاب کے ساتھ پکڑلیاجنہوں نے ظلم کیا کیونکہ وہ نافرمانی کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So when they forgot the advice they were given, We saved those who used to forbid evil and seized those who transgressed, with a bitter punishment, because they had been disobeying.

پھر جب وہ بھول گئے اس کو جو ان کو سمجھایا تھا تو نجات دی ہم نے ان کو جو منع کرتے تھے برے کام سے اور پکڑا گنہگاروں کو برے عذاب میں بسبب ان کی نافرمانی کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب انہوں نے نظرانداز کردیا اس نصیحت کو جو انہیں کی جار ہی تھی تو ہم نے بچالیا ان کو جو برائی سے روکتے تھے اور پکڑلیا ہم نے ان کو جو ظلم کے مرتکب ہوئے تھے بہت ہی برے عذاب میں ان کی نافرمانی کے سبب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then, when they forgot what they had been exhorted, We delivered those who forbade evil and afflicted the wrong-doers with a grievous chastisement because of their evildoing.

آخرکار جب وہ ان ہدایات کو بالکل ہی فراموش کر گئے جو انہیں یاد کرائی گئی تھیں تو ہم نے ان لوگوں کو بچالیا جو برائی سے روکتے تھے اور باقی سب لوگوں کو جو ظالم تھے ان کی نافرمانیوں پر سخت عذاب میں پکڑ لیا ۔ 125

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب یہ لوگ وہ بات بھلا بیٹھے جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی تو برائی سے روکنے والوں کو تو ہم نے بچا لیا ، اور جنہوں نے زیادتیاں کی تھیں ، ان کی مسلسل نافرمانی کی بنا پر ہم نے انہیں ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب وہ بھول گئے جو ان کو سمجھایا گیا تھا تو ہم نے برے کام سے منع کرنے والوں کو (جو لوگ خاموش تھے ان کو بھی) بچا لیا اور جن لوگوں نے گناہ کیا تھا ان کو ان کی نافرمانی کے بدلے سخت عذاب میں پھانس لیا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب انہوں نے اس کی پرواہ نہ کی جس کی ان کو نصیحت کی تھی تو ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو اس برے کام سے منع کرتے تھے اور جو ظلم کرتے تھے ہم نے ان کو برے عذاب سے پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وہ برائی کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ اس کو بھول گئے جو ان کو سمجھانے کے لئے کہا گیا تھا۔ تو ہم نے ان کو بچا لیا جو برائیوں سے بچتے تھے اور ان ظالموں کو بدترین عذاب میں مبتلا کردیا جس میں وہ نافرمانی کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب انہوں نے ان باتوں کو فراموش کردیا جن کی ان کو نصیحت کی گئی تھی تو جو لوگ برائی سے منع کرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی اور جو ظلم کرتے تھے ان کو برے عذاب میں پکڑ لیا کہ نافرمانی کئے جاتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when they forgot that wherewith they had been exhorted, We delivered those who restrained from evil, and We laid hold of those who did wrong with a distressing torment for they were wont to transgress.

پھر جب وہ بھولے ہی رہے اس چیز کو جو انہیں یاد دلائی گئی تھی تو ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو بری بات سے روکا کرتے تھے اور جو لوگ ظلم کرتے تھے انہیں ہم نے ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا اس لیے کہ وہ نافرمانی کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب انہوں نے بھلادی وہ چیز جس سے ان کو یاد دہانی کی گئی تو ہم نے ان لوگوں کو تو نجات دی جو برائی سے روکنے والے تھے اور ان لوگوں کو جنہوں نے ( اپنی جانوں پر ) ظلم کیا ، ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا بوجہ اس کے کہ وہ نافرمانی کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب اس بات کو بھول گئے جسے انہیں یاد دلایا جاتا رہتا تھا ہم نے برائی سے روکنے والوں کو نجات دیدی اور ظلم کرنے والوں کو ان کی نافرمانی کی وجہ سے ایک سخت عذاب سے پکڑلیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے ان باتوں کو فراموش کردیا جن کی ان کو نصیحت کی گئی تھی جو لوگ برائی سے منع کرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی اور جو ظلم کرتے تھے ان کو برے عذاب میں پکڑ لیا کیونکہ وہ نافرمانی کرتے جا رہے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب انہوں نے بالکل فراموش کردیا ان نصیحتوں کو جو انہی کی گئی تھیں، تو ہم نے بچا لیا ان لوگوں کو جو روکتے تھے برائی سے، اور پکڑ لیا ان کو جو اڑے ہوئے تھے اپنے ظلم پر، ایک بڑے ہی سخت عذاب میں ان کی نافرمانیوں کی پاداش میں جن کا ارتکاب وہ کرتے چلے آ رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب انہیں جو نصیحت کی گئی اسے فراموش کردیا تو ہم نے ا ن کو بچا لیا جو برائی سے روکتے تھے اور ان کو جوظالم تھے ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے انہیں برے عذاب میں پکڑلیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب بھلا بیٹھے جو نصیحت انہیں ہوئی تھی ہم نے بچالیے وہ جو برائی سے منع کرتے تھے اور ظالموں کو برے عذاب میں پکڑا بدلہ ان کی نافرمانی کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ ان ( سب ) باتوں کو فراموش کر بیٹھے جن کی انہیں نصیحت کی گئی تھی ( تو ) ہم نے ان لوگوں کو نجات دے دی جو برائی سے منع کرتے تھے ( یعنی نہی عنِ المنکر کا فریضہ ادا کرتے تھے ) اور ہم نے ( بقیہ سب ) لوگوں کو جو ( عملاً یا سکوتاً ) ظلم کرتے تھے نہایت برے عذاب میں پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وہ نافرمانی کر رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

آخرکار جب ان لوگوں نے وہ تمام نصیحتیں بھلا دیں جو ان کو کی گئی تھیں تو ہم نے ان لوگوں کو تو بچا لیا جو برائی سے روکتے رہتے تھے اور باقی سب ظالموں کو ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے سخت عذاب میں گرفتار کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they disregarded the warnings that had been given them, We rescued those who forbade Evil; but We visited the wrong-doers with a grievous punishment because they were given to transgression.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they (the unjust people) forgot what was preached to them, We saved the preachers from evil and afflicted the unjust for their evil deeds, with a dreadful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when they forgot the reminder that had been given to them, We rescued those who forbade evil, but with a severe torment We seized those who did wrong, because they used to rebel against Allah's command.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when they neglected what they had been reminded of, We delivered those who forbade evil and We overtook those who were unjust with an evil chastisement because they transgressed.

Translated by

William Pickthall

And when they forgot that whereof they had been reminded, We rescued those who forbade wrong, and visited those who did wrong with dreadful punishment because they were evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब ये लोग वह बात भुला बैठे जिसकी उन्हें नसीहत की गई थी तो बुराई से रोकने वालों को तो हमने बचा लिया और जिन्होंने ज़्यादती की थी उनकी मुसलसल नाफ़रमानी की वजह से हमने उन्हें एक सख़्त अज़ाब में पकड़ लिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(سو آخر) جب وہ اس امر کے تارک ہی رہے جو ان کو سمجھایا جاتا تھا (یعنی نہ مانا) تو ہم نے ان لوگوں کو بچالیا جو اس بری بات سے منع کیا کرتے تھے اور ان لوگوں کو جو (حکم مذکور میں) زیادتی کرتے تھے ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا اس سبب سے کہ وہ بےحکمی کیا کرتے تھے۔ (165)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب وہ اس بات کو بھول گئے جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے ان لوگوں کو جو برائی سے منع کرتے تھے بچالیا اور جنہوں نے ظلم کیا تھا انہیں سخت عذاب میں پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے۔ (١٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار جب وہ ان ہدایات کو بالکل ہی فراموش کرگئے جو انہیں یاد کرائی گئی تھیں تو ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو برائی سے روکتے تھے ، اور باقی سب لوگوں کو جو ظالم تھے ان کی نافرمانیوں پر سخت عذاب میں پکڑ لیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ لوگ بھول گئے اس بات کو جس کے ذریعہ ان کو نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے ان لوگوں کو نجات دے دی جو برائی سے روکتے تھے اور ہم نے سخت عذاب کے ذریعہ ان لوگوں کو پکڑ لیا، جنہوں نے ظلم کیا اس سبب سے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب وہ بھول گئے اس کو جو ان کو سمجھایا تھا تو نجات دی ہم نے ان کو جو منع کرتے تھے برے کام سے اور پکڑا گناہ گاروں کو برے عذاب میں بسبب ان کی نافرمانی کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ان لوگوں نے ان تمام نصیحتوں کو جو ان کو کی گئی تھیں فراموش کردیا تو ہم نے ان لوگوں کو تو بچالیا جو اس بری بات سے منع کیا کرتے تھے اور ان لوگوں کو جو نافرمان تھے ان کو ان کی اس نافرمانی کے باعث جو وہ کیا کرتے تھے شدید عذاب میں مبتلا کردیا