Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 172

سورة الأعراف

وَ اِذۡ اَخَذَ رَبُّکَ مِنۡۢ بَنِیۡۤ اٰدَمَ مِنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ وَ اَشۡہَدَہُمۡ عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ ۚ اَلَسۡتُ بِرَبِّکُمۡ ؕ قَالُوۡا بَلٰی ۚ ۛ شَہِدۡنَا ۚ ۛ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اِنَّا کُنَّا عَنۡ ہٰذَا غٰفِلِیۡنَ ﴿۱۷۲﴾ۙ

And [mention] when your Lord took from the children of Adam - from their loins - their descendants and made them testify of themselves, [saying to them], "Am I not your Lord?" They said, "Yes, we have testified." [This] - lest you should say on the day of Resurrection, "Indeed, we were of this unaware."

اور جب آپ کے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی اولاد کو نکالا اور ان سے ان ہی کے متعلق اقرار لیا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا کیوں نہیں! ہم سب گواہ بنتے ہیں ۔ تاکہ تم لوگ قیامت کے روز یوں نہ کہو کہ ہم تو اس سے محض بے خبر تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذَ
لیا
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
مِنۡۢ بَنِیۡۤ اٰدَمَ
بنی آدم سے
مِنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ
ان کی پشتوں سے
ذُرِّیَّتَہُمۡ
ان کی اولادکو
وَاَشۡہَدَہُمۡ
اور گواہ بنایا ان کو
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
ان کے نفسوں پر
اَلَسۡتُ
فرمایا ) کیا نہیں ہوں میں
بِرَبِّکُمۡ
رب تمہارا
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
بَلٰی
کیوں نہیں
شَہِدۡنَا
گواہی دی ہم نے
اَنۡ
تا کہ (نہ)
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
اِنَّا
بیشک ہم
کُنَّا
تھے ہم
عَنۡ ہٰذَا
اس سے
غٰفِلِیۡنَ
غافل
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذَ
نکالا
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
مِنۡۢ بَنِیۡۤ اٰدَمَ
اولادِ آدم سے
مِنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ
ان کی پشتوں سے
ذُرِّیَّتَہُمۡ
اُن کی اولاد کو
وَاَشۡہَدَہُمۡ
اور اس نے گواہ بنایا ان کو
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
ان کی جانوں پر
اَلَسۡتُ
کیا نہیں ہوں میں
بِرَبِّکُمۡ
رب تمہارا
قَالُوۡا
اُنہوں نے کہا
بَلٰی
کیوں نہیں
شَہِدۡنَا
ہم نے گواہی دی
اَنۡ
یہ کہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اِنَّا
یقیناً ہم
کُنَّا
تھے ہم
عَنۡ ہٰذَا
اس سے
غٰفِلِیۡنَ
غافل
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when your Lord took from the children of Adam - from their loins - their descendants and made them testify of themselves, [saying to them], "Am I not your Lord?" They said, "Yes, we have testified." [This] - lest you should say on the day of Resurrection, "Indeed, we were of this unaware."

اور جب آپ کے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی اولاد کو نکالا اور ان سے ان ہی کے متعلق اقرار لیا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا کیوں نہیں! ہم سب گواہ بنتے ہیں ۔ تاکہ تم لوگ قیامت کے روز یوں نہ کہو کہ ہم تو اس سے محض بے خبر تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب آپ کے پروردگار نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی اولاد کو نکالا اور انہیں خود اپنے اوپر گواہ بنا کر پوچھا : کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ؟ وہ (ارواح) کہنے لگیں : کیوں نہیں ! ہم یہ شہادت دیتے ہیں (اور یہ اس لیے کیا) کہ قیامت کے دن تم نہ کہنے لگو کہ ہم تو اس بات سے بالکل بیخبر تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب آپ کے رب نے اولادِآدم کی پشتوں سے ان کی اولاد کونکالااوران کی جانوں پرانہیں گواہ بنایا: ’’کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟‘‘اُنہوں نے کہا: ’’کیوں نہیں! ہم نے گواہی دی۔‘‘ایسانہ ہوکہ تم قیامت کے دن کہوکہ ہم تویقینااس سے غافل تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when your Lord brought forth from the children of Adam, that is, from their backs, their progeny, and made them testify about themselves, |"Am I not your Lord?|" They said, |"Of course You are, we affirm|" - lest you should say on the Day of Doom, |"We were ignorant of this,|"

اور جب نکالا تیرے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی اولاد کو اور اقرار کرایا ان سے ان کی جانوں پر کیا میں نہیں ہوں تمہارا رب بولے ہاں، ہم اقرار کرتے ہیں، کبھی کہنے لگو قیامت کے دن ہم کو تو اس کی خبر نہ تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب نکالا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب نے تمام بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی نسل کو اور ان کو گواہ بنایا خود ان کے اوپر (اور سوال کیا) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں ! ہم اس پر گواہ ہیں مبادا تم یہ کہو قیامت کے دن کہ ہم تو اس سے غافل تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall (O Prophet) when your Lord brought forth descendants from the loins of the sons of Adam, and made them witnesses against their ownselves. asking them: 'Am I not your Lord?' They said: 'Yes, we do testify.' We did so lest you claim on the Day of Resurrection: 'We were unaware of this.'

133 اور اے نبی ، لوگوں کو یاد دلاؤ وہ وقت جبکہ تمہارے رب نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو نکالا تھا اور انہیں خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا تھا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا ضرور آپ ہی ہمارے رب ہیں ، ہم اس پر گواہی دیتے ہیں134 ۔ یہ ہم نے اس لیے کیا کہ کہیں تم قیامت کے روز یہ نہ کہہ دو کہ ہم اس بات سے بے خبر تھے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے رسول ! لوگوں کو وہ وقت یاد دلاؤ ) جب تمہارے پروردگار نے آدم کے بیٹوں کی پشت سے ان کی ساری اولاد کو نکالا تھا ، اور ان کو خود اپنے اوپر گواہ بنایا تھا ، ( اور پوچھا تھا کہ ) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا تھا کہ : کیوں نہیں؟ ہم سب اس بات کی گواہی دیتے ہیں ۔ ( ٨٨ ) ( اور یہ اقرار ہم نے اس لیے لیا تھا ) تاکہ تم قیامت کے دن یہ نہ کہہ سکو کہ : ہم تو اس بات سے بے خبر تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب تیرے مالک نے آدم کی اولاد سے اور (اور اسی طرح خود آدم سے) ان کی پشت سے ان کی اولاد نکالی اور خود ان کو ان پر گواہ کیا 12 (ان سے فرمایا) کیا میں تمہارا مالک نہیں ہوں انہوں نے کہا بیشک (تو ہی ہمارا مالک ہے ہم اس بات کے گواہ ہیں تم قیامت کے دن یوں کہنے لگو 1 ہم تو اس بات سے (کہ تو ہمارا مالک ہے) بیخبر تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ کے پروردگار نے بنی آدم (علیہ السلام) کی پشت سے ان کی اولاد کو نکالا اور اس سے خود ان کے متعلق اقرار لیا کہ کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں ؟ کہنے لگے کیوں نہیں ! ہم (اس بات کے) گواہ ہیں (کہ آپ ہمارے پروردگار ہیں) کہیں قیامت کے دن یہ نہ کہو کہ ہم کو تو اس کی خبر ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب نے بنی آدم کی پشت سے ان نسلوں کو نکال کر ان کو ان کی اپنی جانوں پر گواہ بنا کر پوچھا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ ۔ سب نے کہا ” جی ہاں کیوں نہیں “ ہم نے اقرار لیا تاکہ کبھی تم قیامت میں یہ نہ کہنے لگو کہ ہم تو اس سے بیخبر تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تمہارے پروردگار نے بنی آدم سے یعنی ان کی پیٹھوں سے ان کی اولاد نکالی تو ان سے خود ان کے مقابلے میں اقرار کرا لیا (یعنی ان سے پوچھا کہ) کیا تمہارا پروردگار نہیں ہوں۔ وہ کہنے لگے کیوں نہیں ہم گواہ ہیں (کہ تو ہمارا پروردگار ہے) ۔ یہ اقرار اس لیے کرایا تھا کہ قیامت کے دن (کہیں یوں نہ) کہنے لگو کہ ہم کو تو اس کی خبر ہی نہ تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time thy Lord took from the children of Adam their posterity from their backs, and made them testify as to them selves saying: am I not your lord? They said: Yea! we testify. That was lest ye should say on the Day of Resurrection verily of this we have been unaware.

اور (اس واقعہ کا ذکر کیجیے) جب آپ کے پروردگار نے نکالا اولاد آدم (علیہ السلام) کی پشت سے ان کی نسل کو پیدا کیا اور خود انہی کو انکی جانوں پر گواہ کیا ۔ (اور کہا) کہ کیا میں تمہارا پروردگا نہیں ہوں ؟ بولے ضرور ہیں ہم گواہی دیتے ہیں (یہ اس لیے ہوا) کہ کہیں تم قیامت کے دن یہ نہ کہنے لگو کہ ہم تو اس سے بیخبر تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب نکالا تمہارے رب نے بنی آدم سے ، ان کی پیٹھوں سے ، ان کی ذریت کو اور ان کو گواہ ٹھہرایا خود ان کے اوپر ۔ پوچھا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ بولے: ہاں! ( تُو ہمارا رب ہے ) ۔ ہم اس کے گواہ ہیں ۔ ( یہ ہم نے اس لئے کیا کہ ) مبادا قیامت کو تم عذر کرو کہ ہم تو اس سے بے خبر ہی رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب اولاد آدم کی پیٹھوں سے آپ کے رب نے ان کی اولاد نکالی اور انہیں اپنی جانوں پر گواہ بنایا ( فرمایا ) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں انہوں نے کہا ہاں ہم گواہ ہیں ( یہ گواہی اس لیے دلائی ) کبھی تم قیامت کے دن کہنے لگو کہ ہم اس سے بالکل بے خبر تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب آپ کے رب نے بنی آدم کی پشتوں سے انکی اولاد نکالی تو ان سے خوداپنے اوپر گواہ بناکر اقرار لیا (اور پوچھا) کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ وہ کہنے لگے کیوں نہیں ہم گواہ ہیں ( کہ تو ہمارا رب ہے) یہ اقرار اس لیے لیا تھا کہ قیامت کے دن کبھی ایسے نہ کہنے لگو کہ ہم کو تو اس کی خبر ہی نہ تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کراؤ ان لوگوں کو اے پیغمبر ! کہ) جب نکالا تمہارے رب نے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو، اور ان کو خود اپنے اوپر گواہ بنا کر (ان سے پوچھا) کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ تو سب نے جواب دیا کہ (ہاں) کیوں نہیں، ہم سب گواہی دیتے ہیں، ( اور ہم نے اس لئے کیا کہ) کہیں تم لوگ کل قیامت کے روز یوں (نہ) کہنے لگو کہ ہم تو اس سے بالکل بیخبر تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب آپ کے رب نے بنی آدم کی پُشتوں سے ان کی اولادکونکالااورانہیں خوداپنے اوپرگواہ بناکر پوچھا ’’ کیا میں تمہارارب نہیں ؟‘‘وہ کہنے لگے:’’کیوں نہیں ہم اس کی گواہی دیتے ہیں ‘‘ یہ اسلئے کیا گیاکہ کہیں تم لوگ قیامت کے دن کہنے لگوکہ ہمیں توا ن باتوں کی قطعی کوئی خبرہی نہیں تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! یاد کرو جب تمہارے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی نسل نکالی اور انہیں خود ان پر گواہ کیا ، کیا میں تمہارا رب نہیں ( ف۳۳۵ ) سب بولے کیوں نہیں ہم گواہ ہوئے ( ف۳۳٦ ) کہ کہیں قیامت کے دن کہو کہ ہمیں اس کی خبر نہ تھی ( ف۳۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے! ) جب آپ کے رب نے اولادِ آدم کی پشتوں سے ان کی نسل نکالی اور ان کو انہی کی جانوں پر گواہ بنایا ( اور فرمایا: ) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ وہ ( سب ) بول اٹھے: کیوں نہیں! ( تو ہی ہمارا رب ہے ، ) ہم گواہی دیتے ہیں تاکہ قیامت کے دن یہ ( نہ ) کہو کہ ہم اس عہد سے بے خبر تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب تمہارے پروردگار نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو نکالا ( جو نسلاً بعد نسل پیدا ہونے والی تھی ) اور ان کو خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا ہاں بے شک ہم گواہی دیتے ہیں کہ تو ہمارا پروردگار ہے ( یہ کاروائی اس لئے کی تھی کہ ) کہیں تم قیامت کے دن یہ نہ کہہ دو کہ ہم تو اس سے بے خبر تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When thy Lord drew forth from the Children of Adam - from their loins - their descendants, and made them testify concerning themselves, (saying): "Am I not your Lord (who cherishes and sustains you)?"- They said: "Yea! We do testify!" (This), lest ye should say on the Day of Judgment: "Of this we were never mindful":

Translated by

Muhammad Sarwar

When your Lord asked all the offspring of Adam (before their birth), "Am I not your Lord?" All of them testified and bore witness to their testimony that on the Day of Judgment they would not say, "We were not aware of this (fact),"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when your Lord brought forth from the Children of Adam, from their loins, their seed and made them testify as to themselves (saying): "Am I not your Lord" They said: "Yes! We testify," lest you should say on the Day of Resurrection: "Verily, we were unaware of this."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when your Lord brought forth from the children of Adam, from their backs, their descendants, and made them bear witness against their own souls: Am I not your Lord? They said: Yes! we bear witness. Lest you should say on the day of resurrection: Surely we were heedless of this.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when thy Lord brought forth from the Children of Adam, from their reins, their seed, and made them testify of themselves, (saying): Am I not your Lord? They said: Yea, verily. We testify. (That was) lest ye should say at the Day of Resurrection: Lo! of this we were unaware;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब आपके रब ने आदम की औलाद की पीठों से उनकी औलाद को निकाला और उनको गवाह ठहराया ख़ुद उनके ऊपर, क्या मैं तुम्हारा रब नहीं हूँ? उन्होंने कहाः हाँ क्यों नहीं! हम इक़रार करते हैं, यह इसलिए हुआ कि कहीं तुम क़यामत के दिन कहने लगो कि हमको तो इसकी ख़बर न थी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب آپ کے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی اولاد کو نکالا اور ان سے انہیں کی متعلق اقرار لیا (2) کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں سب نے جواب دیا کیوں نہیں ہم (سب اس واقعہ کے) گواہ بنتے ہیں تاکہ تم لوگ قیامت کے روز یوں نہ کہنے لگو کہ ہم تو اس (توحید) سے محض بیخبر تھے۔ (172)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب آپ کے رب نے آدم کے بیٹوں سے ان کی پشتوں میں سے ان کی اولاد کو نکالا اور انہیں خود ان کی جانوں پر گواہ بنایا کیا میں واقعی تمہارا رب نہیں ہوں ؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں ہم شہادت دیتے ہیں ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن کہو بیشک ہم اس سے غافل تھے۔ (١٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی لوگو کو یاد دلاؤ وہ وقت جب کہ تمہارے رب نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو نکالا تھا اور انہیں خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا تھا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ انہوں نے کہا ضرور آپ ہی ہمارے رب ہیں ، ہم اس پر گواہی دیتے ہیں۔ یہ ہم نے اس لیے کیا کہ کہیں تم قیامت کے روز یہ نہ کہہ دو کہ ہم تو اس بات سے بیخبر تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب آپ کے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی ذریت کو نکالا اور انہیں ان کی جانوں پر گواہ بنایا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ انہوں نے کہا ہاں آپ ہمارے رب ہیں، ہم نے اقرار کرلیا، کبھی تم قیامت کے دن کہنے لگو کہ بیشک ہم اس سے غافل تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب نکالا تیرے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی اولاد کو اور اقرار کرایا ان سے ان کی جانوں پر کیا میں نہیں ہوں تمہارا رب بولے ہاں ہے ہم اقرار کرتے ہیں کبھی کہنے لگو قیامت کے دن ہم کو تو اس کی خبر نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے سامنے اس وقت کا ذکر کیجئے جبکہ آپ کے رب نے بنی آدم (علیہ السلام) کی پشت سے ان کی تمام اولاد کو نکالا اور ان کو خود ان ہی کی ذات پر گواہی بنایا اور پوچھا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ان سب نے جواب دیا بیشک تو ہی ہمارا رب ہے ہم سب اس پر گواہ ہیں یہ اقرار اس وجہ سے لیا ہے تاکہ تم قیامت کے دن کبھی یوں نہ کہہ دو کہ ہم اس بات سے بالکل بیخبر تھے