135. The verse describes the purpose of the primordial covenant. The purpose is to make every person responsible for his deeds so that if he rebels against God he will be held fully accountable for that rebelfion. Because of the covenant, no one will be able either to plead for acquittal on grounds of ignorance, or blame his misdeeds on his ancestors. In other words, this primordial covenant has been mentioned as the reason for the inherent awareness in every single person that God is the only Lord and Deity. Thus, none can totally absolve himself of his responsibility on the plea that he was altogether ignorant, or transfer the blame for his error to the corrupt environment in which he was brought up. Now, it can be argued that even if the covenant did take place, no human being remembers its occurrence. No human being is aware that a long time ago, at the time of creation, he had affirmed, in response to God's query, that God indeed was his Lord. This being the case, it can be further argued that no charge can be legitimately brought against man on the ground of a covenant with God which he no longer remembers to have made. In response to this it can be said that had the covenant been made fully in man's conscious memory, it would be meaningless for God to put man to the test in this world. Hence, there can be no denying that the covenant is not preserved in man's conscious memory. But it has doubtlessly been preserved in man's sub-conscious mind. In this respect the primordial covenant is no different from other pieces of knowledge in man's sub-conscious mind. Whatever man has so far achieved in the way of culture and civilization can be attributed to his latent potentialities. All external factors and internal motivations simply account for helping the actualization of those potentialities. Neither education nor training nor environmental factors can bring out anything which is not potentially found in the human mind. Likewise, external factors have no power to root out man's latent potentialities. External factors may, at the most, cause a person to deflect from the course dictated by sound human nature. However, man's sound nature is inclined to resist the pressure of external forces and exert itself in order to find an outlet. As we have said earlier, this is not peculiar to man's religious propensity alone, but is equally true of all his mental potentialities. In this regard the following points are particularly noteworthy:
(1) All man's potentialities exist in the sub-conscious mind and prove their existence when they manifest themselves in the form of human action.
(2) The external manifestation of these potentialities requires external stimuli such as instruction, upbringing. and attitudinal orientation. In other words, our actions consist of the responses of our inherent potentialities to external stimuli.
(3) Man's inner potentialities can be suppressed both by false urges within him as well as external influences by trying to pervert and distort those latent potentialities. The potentialities themselves, however, cannot he totally rooted out.
The same holds true of man's intuitive knowledge regarding his position in the universe and his relationship with his Creator. In this connection the following points should be borne in mind:
(1) That man has always had such intuitive knowledue is evident from the fact that this knowledge has surfaced throughout history in every period and in every part of the world, and which no power has so far been able to extirpate.
(2) That this intuitive knowledge conforms to objective reality, is borne out by, the fact that whenever this knowledge has influenced human life, it has had beneficial results.
(3) That in order to manifest itself in his practical life, man's intuitive knowledge has always required external stimuli. The stimuli have consisted of the advent of the Prophets (peace be on them), the revelation of the Heavenly Books, and the striving of those who have tried to follow them and invite others to do the same. It is for this reason that the Qur'an has been desienated as mudhakkir (the reminder): dhikr (remembrance); tadhkirah (admonition). and the function of the Qur'an has been characterized as tadhkir(reminding). What this suggests is that the Prophets, the Heavenly Books and those who invite people to the truth do not seek to provide human beings with something new, something which exists outside of them. Their task rather consists of bringing to the surface and rejuvenating what is latent, though dormant, in man himself.
Throughout the ages man has always positively responded to this 'Reminder'. This itself is testimony to the fact that it is embodied in a knowledge which has always been recognized by; man's soul.
Forces arising from ignorance and obscurantism, lust and bigotry, and the erroneous teachings and promptings of devils - human as well as jinn - have always attempted to suppress, conceal, and distort the fact that the truth preached by the Prophets is embedded in man's soul. These attempts gave rise to polytheism, atheism, religious misdirection and moral corruption. Despite the combined efforts of the forces of falsehood, however, this knowledge has always had an imprint on the human heart. Hencel, whenever any effort was made to revive that knowledge, it has proved successful.
Doubtlessly those who are bent on denying the truth can resort to a great deal of sophistry in order to deny or at least create doubt and confusion about the existence of this knowledge. However on the Day of Resurrection the Creator will revive in man the memory of the first assembly when man made his covenant with God and accepted Him as his Only Lord. On that occasion God will provide evidence to the effect that the covenant always remained imprinted on man's soul. He will also show how from time to time man tried to suppress his inner voice which urged him to respond to the call of the covenant; how again and again his heart pressed him to affirm the truth; how his intuition induced him to denounce the errors of belief and practice; how the truth ingrained in his soul tried to express itself and respond to those who called to it; and how on each occasion he lulled his inner self to sleep because of his lust and bigotry.
However a Day will come when man will no longer be in a position to put forth specious arguments to justify his false claims. That will be the Day when man will have no option but to confess his error. It will then be impossible for people to say that they were ignorant, or negligent. In the words of the Qur'an: '...and they will bear witness against themselves that they had disbelieved' (al-An'am 6: 130).
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :135
اس آیات میں وہ غرض بیان کی گئی ہے جس کے لیے ازل میں پوری نسل آدم سے اقرار لیا گیا تھا ۔ اور وہ یہ ہے کہ انسانوں میں سے جو لوگ اپنے خدا سے بغاوت اختیار کریں وہ اپنے اس جرم کے پوری طرح ذمہ دار قرار پائیں ۔ اُنہیں اپنی صفائی میں نہ تو لاعلمی کا عذر پیش کرنے کا موقع ملے اور نہ وہ سابق نسلوں پر اپنی گمراہی کی ذمہ داری ڈال کر خود بری الذمہ ہوسکیں گویا بالفاظ دیگر اللہ تعالیٰ اس ازلی عہد و میثاق کو اس بات پر دلیل قرار دیتا ہے کہ نوعِ انسانی میں سے ہر شخص انفرادی طور پر اللہ کے الٰہِ واحد اور ربِّ واحد ہونے کی شہادت اپنے اندر لیے ہوئے ہے اور اس بنا پر یہ کہنا غلط ہے کہ کوئی شخص کامل بے خبری کے سبب سے ، یا ایک گمراہ ماحول میں پرورش پانے کے سبب سے اپنی گمراہی کی ذمہ داری سے بالکلیہ بری ہو سکتا ہے ۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ ازلی میثاق فی الواقع عمل میں آیا بھی تھا تو کیا اس کی یاد ہمارے شعور اور حافظہ میں محفوظ ہے؟ کیا ہم میں سے کوئی شخص بھی یہ جانتا ہے کہ آغازِ آفرنیش میں وہ اپنے خدا کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس سے اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ کا سوال ہوا تھا اور اس نے بلیٰ کہا تھا ؟ اگر نہیں تو پھر اس اقرار کو جس کی یاد ہمارے شعور و حافظہ سے محو ہو چکی ہے ہمارے خلاف حجت کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اس میثاق کا نقش انسان کے شعور اور حافظہ میں تازہ رہنے دیا جاتا تو انسان کا دنیا کی موجودہ امتحان گاہ میں بھیجا جانا سرے سے فضول ہو جاتا کیونکہ اس کے بعد تو اس آزمائشِ و امتحان کے کوئی معنی ہی باقی نہ رہ جاتے ۔ لہٰذا اس نقش کو شعور و حافظہ میں تو تازہ نہیں رکھا گیا ، لیکن وہ تحت الشعور ( Sub-conscious mind ) اور وِجدان ( Intuition ) میں یقیناً محفوظ ہے ۔ اس کا حال وہی ہے جو ہمارے تمام دوسرے تحت الشعوری اور وجدانی علوم کا حال ہے ۔ تہذیب و تمدّن اور اخلاق و معلاملات کے تمام شعبوں میں انسان سے آج تک جو کچھ بھی ظہور میں آیا ہے وہ سب درحقیقت انسان کے اندر بالقوة ( Potentially ) موجود تھا ۔ خارجی محرکات اور داخلی تحریکات نے مل جل کر اگر کچھ کیا ہے تو صرف اتنا کہ جو کچھ بالقوة تھا اسے بالفعل کر دیا ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی تعلیم ، کوئی تربیت ، کوئی ماحول تاثیر اور کوئی داخلی تحریک انسان کے اندر کوئی چیز بھی ، جو اس کے اندر بالقوة موجود نہ ہو ، ہرگز پیدا نہیں کر سکتی ۔ اور اسی طرح یہ سب موثرات اگر اپنا تمام زور بھی صرف کردیں تو ان میں یہ طاقت نہیں ہے کہ ان چیزوں میں سے ، جو انسان کے اندر بالقوة موجود ہیں ، کسی چیز کو قطعی محو کر دیں ۔ زیادہ سے زیادہ جو کچھ وہ کر سکتے ہیں وہ صرف یہ ہے کہ اسے اصل فطرت سے منحرف ( Pervert ) کر دیں ۔ لیکن وہ چیز تمام تحریفات و تمسیخات کے باوجود اندر موجود رہے گی ، ظہور میں آنے کے لیے زور لگاتی رہے گی ، اور خارجی اپیل کا جواب دینے کے لیے مستعد رہے گی ۔ یہ معاملہ جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ، ہمارے تمام تحت الشعوری اور وجدانی علوم کے ساتھ عام ہے:
وہ سب ہمارے اندر بالقوة موجود ہیں ، اور ان کے موجود ہونے کا یقینی ثبوت ان چیزوں سے ہمیں ملتا ہے جو بالفعل ہم سے ظاہر ہوتی ہیں ۔
ان سب کے ظہور میں آنے کے لیے خارجی تذکیر ( یاد دہانی ) ، تعلیم ، تربیت اور تشکیل کی ضرورت ہوتی ہے ، اور جو کچھ ہم سے ظاہر ہوتا ہے وہ گویا درحقیقت خارجی اپیل کا وہ جواب ہے جو ہمارے اندر کی بالقوة موجودات کی طرف سے ملتا ہے ۔
ان سب کو اندر کی غلط خواہشات اور باہر کی غلط تاثیرات دبا کر ، پردہ ڈال کر ، منحرف اور مسخ کر کے کالعدم کر سکتی ہیں مگر بالکل معدوم نہیں کر سکتیں ، اور اسی لیے اندرونی احساس اور بیرونی سعی دونوں سے اصلاح اور تبدیلی ( Conversion ) ممکن ہوتی ہے ۔
ٹھیک ٹھیک یہی کیفیت اس وجدانی علم کی بھی ہے جو ہمیں کائنات میں اپنی حقیقی حیثیت ، اور خالق کائنات کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں حاصل ہے:
اس کے موجود ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ وہ انسانی زندگی کے ہر دور میں ، زمین کے ہر خطہ میں ، ہر بستی ، ہر پشت اور ہر نسل میں اُبھرتا رہا ہے اور کبھی دنیا کی کوئی طاقت اسے محو کر دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔
اس کے مطابق حقیقت ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ جب کبھی وہ اُبھر کر بالفعل ہماری زندگی میں کار فرما ہوا ہے اس نے صالح اور مفید نتائج ہی پیدا کیے ہیں ۔
اس کو اُبھرنے اور ظہور میں آنے اور عملی صورت اختیار کرنے کے لیے ایک خارجی اپیل کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے ، چنانچہ انبیاء علیہم السلام اور کتب آسمانی اور ان کی پیروی کرنے والے داعیانِ حق سب کے سب یہی خدمت انجام دیتے رہے ہیں ۔ اسی لیے ان کو قرآن میں مذکِّر ( یاد دلانے والے ) ذِکر ( یاد ) تذکرہ ( یادداشت ) اور اب ان کے کام کو تذکیر ( یاد دہانی ) کے الفاظ سے تعبیر گیا گیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ انبیاء اور کتابیں اور داعیان حق انسان کے اندر کوئی نئی چیز پیدا نہیں کرتے بلکہ اسی چیز کو اُبھارتے اور تازہ کرتے ہیں جو ان کے اندر پہلے سے موجود تھی ۔
نفس انسانی کی طرف سے ہر زمانہ میں اس تذکیر کا جواب بصورت لبیک ملنا اس بات کا مزید ایک ثبوت ہے کہ اندر فی الواقع کوئی علم چھپا ہوا تھا جو اپنے پکارنے والے کی آواز پہچان کر جواب دینے کے لیے اُبھر آیا ۔
پھر اسے جہالت اور جاہلیت اور خواہشات نفس اور تعصبات اور شیاطینِ جن و انس کی گمراہ کن تعلیمات و ترغیبات نے ہمیشہ دبانے اور چھپانے اور منحرف اور مسخ کرنے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں شرک ، دہریت ، الحاد ، زندقہ اور اخلاقی و عملی فساد رونما ہوتا رہا ہے ۔ لیکن ضلالت کی ان ساری طاقتوں کے متحدہ عمل کے باوجود اس علم کا پیدائشی نقش انسان کی لوح دل پر کسی نہ کسی حد تک موجود رہا ہے اور اسی لیے تذکیر و تجدید کی کوششیں اسے اُبھارنے میں کامیاب ہوتی رہی ہیں ۔
بلاشبہ دنیا کی موجودہ زندگی میں حق اور حقیقت کے انکار پر مصر ہیں وہ اپنی حجت بازیوں سے اس پیدائیشی نقش کے وجود کا انکار کر سکتے ہیں یا کم از کم اسے مشتبہ ثابت کر سکتے ہیں ۔ لیکن جس روز یوم الحساب برپا ہوگا اس روز ان کا خالق ان کے شعور و حافظہ میں روزِ ازل کے اس اجتماع کی یاد تازہ کر دے گا جبکہ انہوں نے اس کو اپنا واحد معبود اور واحد رب تسلیم کیا تھا ۔ پھر وہ اس بات کا ثبوت بھی ان کے اپنے نفس ہی سے فراہم کر دے گا کہ اس میثاق کا نقش ان کے نفس میں برابر موجود رہا اور یہ بھی وہ ان کی اپنی زندگی ہی کے ریکارڈ سے علیٰ رؤس الاشہاد دکھاوے گا کہ انہوں نے کس کس طرح اس نقش کو دبایا ، کب کب اور کن کن مواقع پر ان کے قلب سے تصدیق کی آوازیں اُٹھیں ، اپنی اور اپنے گردوپیش کی گمراہیوں پر ان کے وجدان نے کہاں کہاں اور کس کس وقت صدائے انکار بلند کی ، داعیان حق کی دعوت کا جواب دینے کے لیے ان کے اندر کا چھپا ہوا علم کتنی کتنی مرتبہ اور کس کس جگہ اُبھرنے پر آمادہ ہوا ، اور پھر وہ اپنے تعصبات اور اپنی خواہشات نفس کی بنا پر کیسے کیسے حیلوں اور بہانوں سے اس کو فریب دیتے اور خاموش کر دیتے رہے ۔ وہ وقت جبکہ یہ سارے راز فاش ہوں گے ، حجت بازیوں کا نہ ہوگا بلکہ صاف صاف اقرار جرم کا ہوگا ۔ اسی لیے قرآن مجید کہتا ہے کہ اس وقت مجرمین یہ نہیں کہیں گے کہ ہم جاہل تھے یا غافل تھے ، بلکہ یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ ہم کافر تھے ۔ یعنی ہم نے جان بوجھ کر حق کا انکار کیا ۔ وَ شَھِدُوْا عَلٓیٰ اَنْفُسِہِمْ اَنَّھُمْ کَانُوْا کَافِرِیْنَ ( الاَنعام ، ١۳۰ ) ۔