Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 176

سورة الأعراف

وَ لَوۡ شِئۡنَا لَرَفَعۡنٰہُ بِہَا وَ لٰکِنَّہٗۤ اَخۡلَدَ اِلَی الۡاَرۡضِ وَ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ ۚ فَمَثَلُہٗ کَمَثَلِ الۡکَلۡبِ ۚ اِنۡ تَحۡمِلۡ عَلَیۡہِ یَلۡہَثۡ اَوۡ تَتۡرُکۡہُ یَلۡہَثۡ ؕ ذٰلِکَ مَثَلُ الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ۚ فَاقۡصُصِ الۡقَصَصَ لَعَلَّہُمۡ یَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۱۷۶﴾

And if We had willed, we could have elevated him thereby, but he adhered [instead] to the earth and followed his own desire. So his example is like that of the dog: if you chase him, he pants, or if you leave him, he [still] pants. That is the example of the people who denied Our signs. So relate the stories that perhaps they will give thought.

اگر ہم چاہتے تو اس کو ان آیتوں کی بدولت بلند مرتبہ کر دیتے لیکن وہ تو دنیا کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی کرنے لگا سو اس کی حالت کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تو اس پر حملہ کرے تب بھی وہ ہانپے یا اسکو چھوڑ دے تب بھی ہانپے یہی حالت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ۔ سو آپ اس حال کو بیان کر دیجئے شاید وہ لوگ کچھ سوچیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شِئۡنَا
چاہتے ہم
لَرَفَعۡنٰہُ
البتہ بلند کرتے ہم اسے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَلٰکِنَّہٗۤ
اور لیکن وہ
اَخۡلَدَ
وہ جھک گیا
اِلَی الۡاَرۡضِ
طرف زمین کی
وَاتَّبَعَ
اور اس نے پیروی کی
ہَوٰىہُ
اپنی خواہش کی
فَمَثَلُہٗ
تو مثال اس کی
کَمَثَلِ
مانند مثال
الۡکَلۡبِ
کتے کے ہے
اِنۡ
اگر
تَحۡمِلۡ
تو حملہ کرے
عَلَیۡہِ
اس پر
یَلۡہَثۡ
وہ زبان لٹکاتا ہے
اَوۡ
یہ
تَتۡرُکۡہُ
تو چھوڑ دے اسے
یَلۡہَثۡ
وہ زبان لٹکاتا ہے
ذٰلِکَ
یہ
مَثَلُ
مثال ہے
الۡقَوۡمِ
اس قوم کی
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
فَاقۡصُصِ
پس بیان کیجیے
الۡقَصَصَ
واقعات
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَتَفَکَّرُوۡنَ
وہ غوروفکر کریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شِئۡنَا
چاہتے ہم
لَرَفَعۡنٰہُ
بلند کر دیتے ہم اس کو
بِہَا
اس کے ذریعے
وَلٰکِنَّہٗۤ
لیکن وہ
اَخۡلَدَ
جھک گیا
اِلَی الۡاَرۡضِ
طرف زمین کی
وَاتَّبَعَ
اور وہ پیچھے چل پڑا
ہَوٰىہُ
اپنی خواہشات کے
فَمَثَلُہٗ
تو مثا ل اُس کی
کَمَثَلِ
جیسے مثال ہے
الۡکَلۡبِ
کتے کی
اِنۡ
اگر
تَحۡمِلۡ
آپ بوجھ ڈالیں
عَلَیۡہِ
اُس پر
یَلۡہَثۡ
وہ زبان نکالے ہانپتا ہے
اَوۡ
یا
تَتۡرُکۡہُ
آپ چھوڑ دیں اس کو
یَلۡہَثۡ
وہ زبان نکالے ہانپتا ہے
ذٰلِکَ
یہ
مَثَلُ
مثال ہے
الۡقَوۡمِ
لوگوں کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی
کَذَّبُوۡا
جنہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
فَاقۡصُصِ
لہٰذا آپ بیان کر دیں
الۡقَصَصَ
واقعات
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَفَکَّرُوۡنَ
وہ غور و فکر کریں
Translated by

Juna Garhi

And if We had willed, we could have elevated him thereby, but he adhered [instead] to the earth and followed his own desire. So his example is like that of the dog: if you chase him, he pants, or if you leave him, he [still] pants. That is the example of the people who denied Our signs. So relate the stories that perhaps they will give thought.

اگر ہم چاہتے تو اس کو ان آیتوں کی بدولت بلند مرتبہ کر دیتے لیکن وہ تو دنیا کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی کرنے لگا سو اس کی حالت کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تو اس پر حملہ کرے تب بھی وہ ہانپے یا اسکو چھوڑ دے تب بھی ہانپے یہی حالت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ۔ سو آپ اس حال کو بیان کر دیجئے شاید وہ لوگ کچھ سوچیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم چاہتے تو ان نشانیوں سے اس (کے درجات) کو بلند کردیتے مگر وہ تو پستی کی طرف جھک گیا اور اپنی خواہش کے پیچھے لگ گیا۔ ایسے شخص کی مثال کتے کی سی ہے کہ اگر تو اس پر حملہ کرے تو بھی ہانپتا ہے اور نہ کرے تو بھی ہانپتا ہے ۔ یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا۔ آپ ایسے قصے ان سے بیان کرتے رہئے شاید یہ لوگ کچھ غور و فکر کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرہم چاہتے تواُس کوان آیات کے ذریعے بلندکردیتے مگر وہ توزمین کی طرف جھک گیااوراپنی خواہشات کے پیچھے چل پڑا تواس کی مثال کُتے جیسی ہے اگرآپ اس پر بوجھ ڈالیں توزبان نکالے ہانپتا ہے،یااسے چھوڑ دیں توبھی وہ زبان نکالے ہانپتاہے،یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کوجھٹلادیا۔لہٰذا آپ اُن کوواقعات بیان کردیں تاکہ وہ غوروفکر کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We so willed, We would have elevated him thereby, but he clung to the earth and followed his desire. So, his example is like the example of a dog, if you attack him, he pants, and if you leave him alone he pants. That is the example of those who belied our signs. So, relate the chronicles, so that they may ponder.|"

اور ہم چاہتے تو بلند کرتے اس کا رتبہ ان آیتوں کی بدولت، لیکن وہ تو ہو رہا زمین کا اور پیچھے ہولیا اپنی خواہش کے تو اس کا حال ایسا ہے جیسے کتا، اس پر تو بوجھ لادے تو ہانپے اور چھوڑ دے تو ہانپے یہ مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو سو بیان کر یہ احوال تاکہ وہ دھیان کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم چاہتے تو ان (آیات) کے ذریعے سے اسے اور بلند کرتے مگر وہ تو زمین کی طرف ہی دھنستا چلا گیا اور اس نے پیروی کی اپنی خواہشات کی تو اس کی مثال کتے کی سی ہے اگر تم اس کے اوپر بوجھ رکھو تب بھی ہانپے گا اور اگر چھوڑ بھی دو تب بھی ہانپتا رہے گا یہی مثال ہے اس قوم کی (بھی) جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا سو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ یہ واقعات سنا دیجیے شاید کہ یہ تفکر کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Now had We so willed We could indeed have exalted him through those signs, but he clung to earthly life and followed his carnal desires. Thus his parable is that of the dog who lolls out his tongue whether you attack him or leave him alone. Such is the parable of those who reject Our signs as false. Narrate to them these parables that they may reflect.

اگر ہم چاہتے اسے ان آیتوں کے ذریعہ سے بلندی عطا کرتے ، مگر وہ تو زمین ہی کی طرف جھک کر رہ گیا اور اپنی خواہش نفس ہی کے پیچھے پڑا رہا ، لہٰذا اس کی حالت کتّے کی سی ہو گئی کہ تم اس پر حملہ کرو تب بھی زبان لٹکائے رہے اور اسے چھوڑ دو تب بھی زبان لٹکائے رہے ۔ 139 یہی مثال ہے ان لوگوں کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ۔ تم یہ حکایات ان کو سناتے رہو ، شاید کہ یہ کچھ غور و فکر کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں کی بدولت اسے سربلند کرتے ، مگر وہ تو زمین ہی کی طرف جھک کر رہ گیا ، اور اپنی خواہشات کے پیچھے پڑا رہا ، اس لیے اس کی مثال اس کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تم اس پر حملہ کرو تب بھی وہ زبان لٹکا کر ہانپے گا ، اور اگر اسے ( اس کے حال پر ) چھوڑ دو تب بھی زبان لٹکا کر ہانپے گا ۔ ( ٩٠ ) یہ ہے مثال ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ۔ لہذا تم یہ واقعات ان کو سناتے رہو ، تاکہ یہ کچھ سوچیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں کی وجہ سے اس کا رتبہ بلند کرتے مگر اس نے زمین پر گرنا چاہا (یعنی دنیا کا فائدہ قبول کیا) اور اپنی خواہش پر چلا تو اس کی مثال کتے کی طرح ہے اگر تو اس کو ڈانٹ کر نکالے (یا بوجھ رکھے اور لادے) تب بھی زبان لٹکائے رہے یا اگر (اپنے حال پر) اس کو چھوڑ دے تب بھی زبان لٹکائے 7 رہے یہی مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو (اے پیمبر) یہ قصے ان کو سنا تاکہ وہ سوچیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم چاہتے تو ان (آیات) سے اس (کے درجات) کو بلند کردیتے مگر وہ تو زمین کے ساتھ لگ گیا (دنیا کی طرف مائل ہوگیا) اور اپنی خواہش کی پیروی کی سو اس کی مثال تو کتے کی سی ہوگئی کہ اگر اس پر سختی کرو تو بھی ہانپے (زبان نکلے) یا یونہی چھوڑ دو تو بھی ہانپے۔ یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہو سو آپ حال بیان فرمادیں تاکہ وہ کچھ سوچیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم چاہتے تو ان آیتوں کے سبب بلندی عطا کرتے لیکن وہ تو زمین کی طرف جھگ گیا۔ اور اپنی خواہشوں کے پچھے لگ گیا۔ پھر اس کی مثال کتے کی جیسی ہوگئی کہ اگر اس پر بوجھ لادا جائے تب بھی وہ ہانپتا ہے یا اس کو چھوڑدیا جائے تب بھی وہ ہانپتا ہے یہ مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ آپ ان واقعات کو بیان کردیجئے شاید کہ وہ اس پر غور فکر کریں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان سے یہ قصہ بیان کردو۔ تاکہ وہ فکر کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had We willed We would surely have lifted him thereby, but he clung to the earth and followed his desire, wherefore his case became like unto the case of a dog, who, if thou attackest him, lolleth out his tongue and if thou leavest him alone, lolleth out his tongue. Such is the likeness of the people who belie Our sign; so recount thou the narratives, that haply they may refelect.

اور اگر ہم چاہتے تو ہم اس کا مرتبہ ان (اپنی نشانیوں) کے ذریعہ سے اونچا کردیتے ۔ لیکن وہ زمین کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش نفسانی کی پیروی کرنے لگا ۔ سو اسکی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تو اس پر حملہ کرے (جب بھی) ہانپے اسے چھوڑے رہ (جب بھی) ہانپے ۔ یہ مثال ہے ان (سب) لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری نشانیوں کو سو آپ بیان کیجیے (یہ) حالات شاید کہ لوگ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم چاہتے تو اس کو ان آیات کے ذریعہ سے سربلند کرتے ، لیکن وہ زمین ہی کی طرف جھکا اور اپنی خواہشوں ہی کا پیرو بنا رہا تو اس کی تمثیل کتے کی ہے ۔ اگر تم اس کو دھتکارو ، جب بھی زبان نکالے رکھتا ہے یا چھوڑ دو جب بھی زبان نکالے رکھتا ہے ۔ یہ تمثیل ہے اس قوم کی ، جس نے ہماری آیات کی تکذیب کی ، تو ان کو سرگزشت سناؤ تاکہ وہ غور کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان آیتوں کے ذریعے اگر ہم چاہتے تو اسے بلند کردیتے لیکن وہ تو زمین ( پستی ) کی طرف جھک گیا اور اپنی خواہش کی پیروی کی پس اس کی مثال کتے کی مثال کی سی ہے اگر آپ کتے پر بوجھ لاددیں تو بھی ہانپے اور یوں ہی چھوڑ دیں تو بھی ہانپے یہ مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ۔ پس قصے بیان فرمائیں تاکہ وہ لوگ غوروفکر کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے ( ان کے درجے) بلند کردیتے، مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور جب چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ تو ان سے یہ قصہ بیان کرو تاکہ وہ فکر کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ہم چاہتے تو اس کو بلند مرتبہ سے نواز دیتے اپنی ان آیتوں کے ذریعے، مگر وہ خود ہی جھک گیا زمین کی طرف، اور پیچھے چل پڑا اپنی خواہشوں کے، جس سے اس کی حالت کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تم اس پر حملہ کرو تو وہ بھی ہانپے اور اگر اسے چھوڑ دو تو بھی وہ ہانپے، یہی مثال ہے ان لوگوں کی جو جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو، سو سناتے رہو تم (ان کو) ایسے احوال تاکہ یہ لوگ (عبرت پکڑیں، اور) غور وفکر سے کام لیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرہم چاہتے توان نشانیوں سے اس ( کے درجات ) کوبلندکردیتے مگروہ توپستی کی طرف جھک گیااوراپنی خواہش کے پیچھے لگ گیا ایسے شخص کی مثال کتے کی سی ہے کہ اگراس پر حملہ کرے توبھی ہانپتا ہے اور نہ کرے توبھی ہانپتا ہے یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلادیا آپ ان سے ایسے قصے بیان کرتے رہیے شایدیہ لوگ کچھ غوروفکر کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم چاہتے تو آیتوں کے سبب اسے اٹھالیتے ( ف۳٤٤ ) مگر وہ تو زمین پکڑ گیا ( ف۳٤۵ ) اور اپنی خواہش کا تابع ہوا تو اس کا حال کتے کی طرح ہے تو اس پر حملہ کرے تو زبان نکالے اور چھوڑ دے تو زبان نکالے ( ف۲٤٦ ) یہ حال ہے ان کا جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو تم نصیحت سناؤ کہ کہیں وہ دھیان کریں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم چاہتے تو اسے ان ( آیتوں کے علم و عمل ) کے ذریعے بلند فرما دیتے لیکن وہ ( خود ) زمینی دنیا کی ( پستی کی ) طرف راغب ہوگیا اور اپنی خواہش کا پیرو بن گیا ، تو ( اب ) اس کی مثال اس کتے کی مثال جیسی ہے کہ اگر تو اس پر سختی کرے تو وہ زبان نکال دے یا تو اسے چھوڑ دے ( تب بھی ) زبان نکالے رہے ۔ یہ ایسے لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، سو آپ یہ واقعات ( لوگوں سے ) بیان کریں تاکہ وہ غور و فکر کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم چاہتے تو ان نشانیوں کی وجہ سے اس کا مرتبہ بلند کرتے ۔ مگر وہ تو زمین ( پستی ) کی طرف جھک گیا ۔ اور اپنی خواہشِ نفس کا پیرو ہوگیا ۔ تو اب اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تم اس پر حملہ کرو تب بھی ہانپتا ہے اور یونہی چھوڑ دو تب بھی ایسا کرتا ہے ۔ ( زبان لٹکائے ہانپتا ہے ) یہ مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ( اے رسول ) تم یہ قصص و حکایات سناتے رہو شاید وہ غور و فکر کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If it had been Our will, We should have elevated him with Our signs; but he inclined to the earth, and followed his own vain desires. His similitude is that of a dog: if you attack him, he lolls out his tongue, or if you leave him alone, he (still) lolls out his tongue. That is the similitude of those who reject Our signs; So relate the story; perchance they may reflect.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had We wanted, We could have raised him to an exalted position but he clung to his earthly life and followed his own (evil) desires. Such person's bad habits are like those of a lazy dog (in a warm climate) who always has its tongue hanging out whether you chase it away or leave it alone. Such are the people who have called Our revelations mere lies. (Muhammad), tell them such stories so that perhaps they will think.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had We willed, We would surely have elevated him therewith, but he clung to the earth and followed his own vain desires. So his parable is the parable of a dog: if you drive him away, he pants, or if you leave him alone, he (still) pants. Such is the parable of the people who reject Our Ayat. So relate the stories, perhaps they may reflect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We had pleased, We would certainly have exalted him thereby; but he clung to the earth and followed his low desire, so his parable is as the parable of the dog; if you attack him he lolls out his tongue; and if you leave him alone he lolls out his tongue; this is the parable of the people who reject Our communications; therefore relate the narrative that they may reflect.

Translated by

William Pickthall

And had We willed We could have raised him by their means, but he clung to the earth and followed his own lust. Therefor his likeness is as the likeness of a dog: if thou attackest him he panteth with his tongue out, and if thou leavest him he panteth with his tongue out. Such is the likeness of the people who deny Our revelations. Narrate unto them the history (of the men of old), that haply they may take thought.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर हम चाहते तो उसको उन आयतों के ज़रिए से बुलंदी अता करते मगर वह तो ज़मीन का हो रहा और अपनी ख़्वाहिशों की पैरवी करने लगा, पस उसकी मिसाल कुत्ते की सी है कि अगर तुम उस पर बोझ लाद दो तब भी हाँपे और अगर छोड़ दो तब भी हाँपे, यह मिसाल उन लोगों की है जिन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया, पस आप ये वाक़िआत उनको सुनाओ ताकि वे सोचें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم چاہتے تو اس کو ان آیتوں کی بدولت بلند مرتبہ کردیتے (5) لیکن وہ تو دنیا کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی کرنے لگا سو اس کی حالت کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تو اس پر حملہ کرے تب بھی ہانپے یا اس کو چھوڑ دے تب بھی ہانپے۔ یہی حالت (عام طور پر) ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے سو آپ اس حال کو بیان کردیجئیے شاید وہ لوگ کچھ سوچیں۔ (176)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر ہم چاہتے تو اسے ان کے ذریعے بلند کردیتے مگر وہ زمین کی طرف چمٹ گیا اور اپنی خواہش کے پیچھے لگ گیا۔ اس کی مثال کتے کی طرح ہے کہ اگر آپ اس پر حملہ کریں تو زبان نکالے ہانپتا ہے یا اسے چھوڑ دے تو بھی زبان نکالے ہانپتا ہے۔ یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا آپ ان کو یہ سنائیں تاکہ وہ غوروفکر کریں۔ “ (١٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ہم چاہتے تو اسے ان آیتوں کے ذریعے سے بلندی عطا کرتے ، مگر وہ تو زمین ہی کی طرف جھک کر رہ گیا اور اپنی خواہش نفس ہی کے پیچھے پڑا رہا ، لہذا اس کی حالت کتے کی سی ہوگئی کہ تم اس پر حملہ کرو تب بھی زبان لٹکائے رہے اور اسے چھڑو تب بھی زبان لٹکائے رہے۔ یہی مثال ہے ان لوگوں کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ، تم یہ حکایات ان کو سناتے رہو ، شاید کہ یہ کچھ غور و فکر کریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں کی بدولت اس کو بلند کردیتے لیکن وہ بالکل ہی زمین کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے لگ گیا سو اس کی ایسی حالت ہے جیسے کتے کی حالت ہوتی ہے۔ اگر تو اس پر بوجھ لا دے تب بھی ہانپے اور اگر اس کو چھوڑ دے تب بھی ہانپے۔ یہ مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ سو آپ قصوں کو بیان کیجیے تاکہ وہ غور و فکر کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم چاہتے تو بلند کرتے اس کا رتبہ ان آیتوں کی بدولت لیکن وہ تو ہو رہا زمین کا اور پیچھے ہو لیا اپنی خواہش کے تو اس کا حال ایسا جیسے کتا اس پر تو بوجھ لادے تو ہانپے اور چھوڑ دے تو ہانپے یہ مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو سو بیان کر یہ احوال تاکہ وہ دھیان کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم چاہتے تو اس کو ان احکام کے باعث بلند مرتبہ کردیتے مگر وہ خود ہی پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے ہولیا سو اس کی مثال کتے جیسی ہوگئی کہ اگر تو اس کو ڈانٹے تو بھی ہانپے یا تو اس کو چھوڑ دے تب بھی ہانپے یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی سوائے پیغمبر یہ واقعات آپ ان کو سنا دیجئے شاید کہ یہ لوگ کچھ غور کریں۔