Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 182

سورة الأعراف

وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ مِّنۡ حَیۡثُ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۲﴾ۚۖ

But those who deny Our signs - We will progressively lead them [to destruction] from where they do not know.

اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ہم ان کو بتدریج ( گرفت میں ) لئے جا رہے ہیں اس طور پر کہ ان کو خبر بھی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ
ضرور ہم آہستہ آہستہ پکڑیں گے انہیں
مِّنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَا یَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
کَذَّبُوۡا
جنہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ
ضرور ہم آہستہ آہستہ کھینچ کر لے جا ئیں گے انہیں
مِّنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَا یَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

But those who deny Our signs - We will progressively lead them [to destruction] from where they do not know.

اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ہم ان کو بتدریج ( گرفت میں ) لئے جا رہے ہیں اس طور پر کہ ان کو خبر بھی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا انہیں ہم اس طرح بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر تک نہ ہوسکے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاہم ضرور انہیں آہستہ آہستہ کھینچ کرلے جائیں گے جہاں سے وہ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] As for those who belie Our signs, We let them be drawn grad¬ually (towards their punishment) from where they do not know.

اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو ہم ان کو آہستہ آہستہ پکڑیں گے ایسی جگہ سے جہاں سے ان کو خبر بھی نہ ہوگی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی ہے تو ہم رفتہ رفتہ انہیں ایسے پکڑیں گے کہ ان کو پتا بھی نہیں چلے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who reject Our signs as false, We shall lead them, step by step, to their ruin without their even perceiving it.

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے ، تو انہیں ہم بتدریج ایسے طریقہ سے تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر تک نہ ہوگی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے انہیں ہم اس طرح دھیرے دھیرے پکڑ میں لیں گے کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہم ان کو چپکے چپکے جان سے (یا اس طرح سے کہ) ان کو معلوم نہ ہو (عذاب یا ہلاکت کی طرف کھینچ لے جائیں گے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ان کو ہم جلد ہی درجہ بدرجہ (گمراہی میں) لے جائیں گے ایسے طریقے سے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں ہم آہستہ آہستہ ان کو ایک ایسے مقام کی طرف لے جائیں گے جہاں ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو بتدریج اس طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو معلوم ہی نہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who belie Our signs, step by step We lead them on in a way they know not.

اور جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں انہیں ہم رفتہ رفتہ لیے جارہے ہیں اسی طرح کہ انہیں خبر ہی نہیں ہوتی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی ، ہم ان کو وہاں سے داؤں پر لے جارہے ہیں ، جہاں سے انہیں علم نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کوجھٹلایا ہم ان کو آہستہ آہستہ ( پستی کی طرف ) لے جارہے ہیں کہ انہیں ( اس کی ) خبر ہی نہ ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو آہستہ آہستہ اس طریقہ سے پکڑیں گے کہ ان کو معلوم بھی نہ ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ جن لوگوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریقے سے پکڑے جا رہے ہیں کہ انہیں خبر بھی نہیں ہوتی،

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا انہیں بتدریج ( تباہی ) کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبرتک نہ ہوسکے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں جلد ہم انہیں آہستہ آہستہ ( ف۳۵٦ ) عذاب کی طرف لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ہم عنقریب انہیں آہستہ آہستہ ہلاکت کی طرف لے جائیں گے ایسے طریقے سے کہ انہیں خبر بھی نہیں ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں ( نشانیوں ) کو جھٹلایا ہم انہیں بتدریج ( آہستہ آہستہ ان کے انجام بد کی طرف ) لے جائیں گے کہ انہیں اس کی خبر تک نہ ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Our signs, We shall gradually visit with punishment, in ways they perceive not;

Translated by

Muhammad Sarwar

We gradually lead those who have called Our revelations mere lies, to destruction. Their destruction will be such that they will not even notice how it seized them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who reject Our Ayat, We shall gradually seize them with punishment in ways they perceive not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as to) those who reject Our communications, We draw them near (to destruction) by degrees from whence they know not.

Translated by

William Pickthall

And those who deny Our revelations - step by step We lead them on from whence they know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने हमारी निशानियों को झुठलाया हम उनको आहिस्ता-आहिस्ता पकड़ेंगे ऐसी जगह से जहाँ से उनको ख़बर भी नहीं होगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ہم ان کو بتدریج لیے جارہے ہیں (3) اس طور پر کہ ان کو خبر بھی نہیں۔ (4) (182)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہم انہیں بتدریج پکڑیں گے اس طور سے کہ وہ نہ جانتے ہوں گے۔ (١٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے ، تو انہیں ہم بتدریج ایسے طریقہ سے تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر تک نہ ہوگی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہم ان کو اس طرح ڈھیل دیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو ہم ان کو آہستہ آہستہ پکڑیں گے ایسی جگہ سے جہاں سے ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ہم ان کو اس طور پر آہستہ آہستہ ہلاکت و تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی