Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 185

سورة الأعراف

اَوَ لَمۡ یَنۡظُرُوۡا فِیۡ مَلَکُوۡتِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ مِنۡ شَیۡءٍ ۙ وَّ اَنۡ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنَ قَدِ اقۡتَرَبَ اَجَلُہُمۡ ۚ فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَہٗ یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۸۵﴾

Do they not look into the realm of the heavens and the earth and everything that Allah has created and [think] that perhaps their appointed time has come near? So in what statement hereafter will they believe?

اور کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا آسمانوں اور زمین کے عالم میں اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کیں ہیں اور اس بات میں کہ ممکن ہے کہ ان کی اجل قریب ہی آپہنچی ہو پھر قرآن کے بعد کون سی بات پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَنۡظُرُوۡا
انہوں نے دیکھا
فِیۡ مَلَکُوۡتِ
بادشاہت میں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
وَمَا
اور جو بھی
خَلَقَ
پیدا کی
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
وَّاَنۡ
اور یہ کہ
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
کہ
یَّکُوۡنَ
ہو
قَدِ
تحقیق
اقۡتَرَبَ
قریب آچکی
اَجَلُہُمۡ
مدت ان کی
فَبِاَیِّ
تو ساتھ کس
حَدِیۡثٍۭ
بات کے
بَعۡدَہٗ
بعد اس کے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَنۡظُرُوۡا
انہوں نے نظر ڈالی
فِیۡ مَلَکُوۡتِ
سلطنت میں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو کچھ
خَلَقَ
پیداکیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ شَیۡءٍ
ہر چیز میں سے
وَّاَنۡ
اور یہ کہ
عَسٰۤی
شاید
اَنۡ
کہ
یَّکُوۡنَ
ہو
قَدِ
واقعتاً
اقۡتَرَبَ
قریب آچکا
اَجَلُہُمۡ
مقررہ وقت اُن کا
فَبِاَیِّ
پھر کس
حَدِیۡثٍۭ
بات پر
بَعۡدَہٗ
بعد اس (قرآن ) کے
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لائیں گے
Translated by

Juna Garhi

Do they not look into the realm of the heavens and the earth and everything that Allah has created and [think] that perhaps their appointed time has come near? So in what statement hereafter will they believe?

اور کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا آسمانوں اور زمین کے عالم میں اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کیں ہیں اور اس بات میں کہ ممکن ہے کہ ان کی اجل قریب ہی آپہنچی ہو پھر قرآن کے بعد کون سی بات پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کیا انہوں نے آسمان و زمین کی حکومت اور جو چیز بھی اللہ نے پیدا کی ہے، ان میں کبھی غور نہیں کیا ؟ اور کیا یہ بھی نہیں سوچا کہ شاید ان کی زندگی کی مدت قریب آلگی ہو (ختم ہو رہی ہو) تو پھر پیغمبر کی اس تنبیہ کے بعد اور کون سی بات ہوگی جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ا ور کیا انہوں نے کبھی نظرنہیں ڈالی آسمانوں اورزمین کی سلطنت میں اور ہر اس چیزپرجواﷲ تعالیٰ نے پیداکی ہے؟اوراس بات پرکہ شاید ان کا مقررہ وقت واقعتاقریب آچکا ہو پھراس (قرآن) کے بعدوہ کس بات پرایمان لائیں گے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not looked into the kingdoms of the heavens and the earth, and into the things Allah has created, and into the fact that their time might have possibly drawn near? In what other word, then, shall they believe after it?

کیا انہوں نے نظر نہیں کی سلطنت میں آسمان اور زمین کی اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے ہر چیز سے اور اس میں کہ شاید قریب آگیا ہو ان کا وعدہ، سو اس کے پیچھے کس بات پر ایمان لائیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کیا ان لوگوں نے غور و فکر نہیں کیا آسمانوں اور زمین کی سلطنت میں اور اللہ نے جو چیزیں بنائی ہیں (ان میں) اور یہ (نہیں سوچا) کہ ہوسکتا ہے ان کا مقررہ وقت قریب پہنچ گیا ہو اور اب اس کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not observed the kingdom of the heavens and the earth, and all that Allah has created and that their term of life might have drawn near After this warning from the Prophet, what will it be that will make them believe?

کیا ان لوگوں نے آسمان و زمین کے انتظام پر کبھی غور نہیں کیا اور کسی چیز کو بھی جو خدا نے پیدا کی ہے آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا ؟ 143 اور کیا یہ بھی انہوں نے نہیں سوچا کہ شاید ان کی مہلتِ زندگی پوری ہونے کا وقت قریب آلگا ہو؟ 144 پھر آخر پیغمبر کی اس تنبیہ کے بعد اور کون سی بات ایسی ہو سکتی ہے ۔ جس پر یہ ایمان لائیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی سلطنت پر اور اللہ نے جو جو چیزیں پیدا کی ہیں ان پر غور نہیں کیا ، اور یہ ( نہیں سوچا ) کہ شاید ان کا مقررہ وقت قریب ہی آپہنچا ہو؟ اب اس کے بعد آخر وہ کونسی بات ہے جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی بادشاہت (یا انتظام) میں اور اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں پیدا کی ہیں میں غور نہیں کیا 10 اور نہ اس میں کہ شاید ان کی موت آ لگی ہو 11 تو مرے بعد پھر کس بات پر پیچھے اس کے ایمان لاویں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں نہیں دیکھتے اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا فرمائی ہیں اور یہ بھی (خیال نہیں کرتے) کہ ہوسکتا ہے ان کی موت کا وقت قریب آپہنچا ہو پھر اس کے بعد یہ لوگ کون سی بات پر ایمان لائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کیا انہوں نے زمین و آسمان میں غور نہیں کیا اور جو چیزیں اللہ نے پیدا کی ہیں ۔ اور انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ان کی زندگی مہلت بہت قریب آگئی ہے پھر وہ کونسی بات ہوگی جس پر یہ ایمان لائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی بادشاہت میں جو چیزیں خدا نے پیدا کی ہیں ان پر نظر نہیں کی اور اس بات پر (خیال نہیں کیا) کہ عجب نہیں ان (کی موت) کا وقت نزدیک پہنچ گیا ہو۔ تو اس کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Look they not at the governance of the heaven and the earth and whatsoever Allah hath created of aught, and at the fact that their term may have drawn nigh? In what discourse then will they, thereafter, believe!

کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی حکومت پر نظر نہیں کی اور اس پر جو کچھ اللہ نے پیدا کیا ہے اس پر بھی ۔ اور اس بات پر کہ ممکن ہے ان کی اجل قریب ہی آپہنچی ہو ۔ غرض یہ کہ اس (قرآن) کے بعد یہ کس بات پر ایمان لائیں گے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کے نظام اور ان چیزوں پر نگاہ نہیں کی ، جو خدا نے پیدا کی ہیں اور اس بات پر کہ کیا عجب کہ ان کی مدت قریب آلگی ہو تو اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور جو کچھ اﷲ ( تعالیٰ ) نے پیدا فرمایا ہے کو ان لوگوں نے غور سے نہیں دیکھا اور اس بات میں غور نہیں کیا کہ ان کی اجل ( مقررہ میعاد ) قریب آپہنچی ہے پس اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے آسمان و زمین کی بادشاہت میں اور جو چیزیں اللہ نے پیدا کی ہیں ان پر نظر نہیں کی اور اس بات پر خیال نہیں کیا ؟ کہ عجب نہیں ان کی موت کا وقت قریب پہنچ گیا ہو۔ تو اس کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا انہوں نے کبھی غور نہیں کیا آسمانوں اور زمین کے (اس حکمتوں بھرے) نظام میں ؟ اور (کیا انہوں نے کبھی آنکھیں کھول کر دیکھا نہیں) اللہ کی پیدا کردہ کسی چیز کو ؟ اور کیا انہوں نے کبھی یہ بھی نہیں سوچا کہ کہیں قریب آ لگی ہو ان کی اجل ؟ پھر آخر کس بات پر ایمان لائیں گے یہ لوگ اس (کلام معجز نظام) کے بعد ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور کیا انہوں نے آسمانوں ، زمین کی حکومت اور اللہ کی مخلوق میں کبھی غورنہیں کیا ؟ اور کیا یہ بھی نہیں سوچا کہ شاید ان کی موت کا وقت قریب آگیا ہوپھرنبی کی اس تنبیہ کے بعد اور کون سی بات ہوکہ یہ ایمان لائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہوں نے نگاہ نہ کی آسمانوں اور زمین کی سلطنت میں اور جو جو چیز اللہ نے بنائی ( ف۳٦۰ ) اور یہ کہ شاید ان کا وعدہ نزدیک آگیا ہو ( ف۳٦۱ ) تو اس کے بعد اور کونسی بات پر یقین لائیں گے ( ف۳٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں اور ( علاوہ ان کے ) جو کوئی چیز بھی اللہ نے پیدا فرمائی ہے ( اس میں ) نگاہ نہیں ڈالی؟ اور اس میں کہ کیا عجب ہے ان کی مدتِ ( موت ) قریب آچکی ہو ، پھر اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی میں اور ان چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں کبھی غور و فکر نہیں کیا؟ اور کبھی نظر اٹھا کر ان کو نہیں دیکھا؟ اور اس بات پر کہ شاید ان کا ( مقررہ ) وقت آگیا ہو ۔ تو اب وہ اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they see nothing in the government of the heavens and the earth and all that Allah hath created? (Do they not see) that it may well be that their terms is nigh drawing to an end? In what message after this will they then believe?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not considered the Kingdom of the heavens and the earth and everything that God has created? Perhaps death approaches them. In what kind of guidance can they have faith besides that of the Quran?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they not look in the dominion of the heavens and the earth and all things that Allah has created; and that it may be that the end of their lives is near. In what message after this will they then believe

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not consider the kingdom of the heavens and the earth and whatever things Allah has created, and that may be their doom shall have drawn nigh; what announcement would they then believe in after this?

Translated by

William Pickthall

Have they not considered the dominion of the heavens and the earth, and what things Allah hath created, and that it may be that their own term draweth nigh? In what fact after this will they believe?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने आसमानों और ज़मीन के निज़ाम पर नज़र नहीं की और जो कुछ अल्लाह ने पैदा किया है हर चीज़ से और इस बात पर कि शायद उनकी मुद्दत क़रीब आ गई हो, पस इसके बाद वे किस बात पर ईमान लाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا آسمان اور زمین کے عالم میں اور (نیز) دوسری چیزوں میں جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہیں اور اس بات میں (بھی غور نہیں کیا) کہ ممکن ہے کہ ان کی اجل قریب ہی آپہنچی ہو۔ پھر (قرآن) کے بعد کونسی بات پر یہ لوگ ایمان لاویں گے۔ (1) (185)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ آسمانوں اور زمین کی عظیم الشان سلطنت میں اور کسی بھی ایسی چیز میں جو اللہ نے پیدا کی ہے، اور اس بات میں کہ شاید ان کا مقررہ وقت بالکل قریب آچکا ہو، پھر اس (قرآن) کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے۔ (١٨٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان لوگوں نے اسمان و زمین کے انتظام پر کبھی غور نہیں کیا اور کسی چیز کو بھی جو خدا نے پیدا کی ہے ، آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا ؟ اور کیا یہ بھی انہوں نے نہیں سوچا کہ شاید ان کی مہلت زندگی پوری ہونے کا وقت قریب آ لگا ہو ؟ پھر آخر پیغمبر کی اس تنبیہ کے بعد اور کون سی بات ایسی ہوسکتی ہے جس پر یہ ایمان لائیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں اور دوسری چیزوں میں غور کیا جو اللہ نے پیدا فرمائی ہیں اور اس بات میں کہ ان کی اجل قریب آپہنچی ہو سو اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا انہوں نے نظر نہیں کی سلطنت میں آسمان اور زمین کی اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے ہر چیز سے اور اس میں کہ شاید قریب آگیا ہو ان کا وعدہ سو اس کے پیچھے کس بات پر ایمان لائیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں نظر نہیں کی اور نہ اس بات پر غور کیا کہ شاید ان کا وقت معین قریب ہی آپہنچا ہو پھ آخر اس امر حق کے بعد اب یہ اور کون سی بات پر ایمان لائیں گے۔