Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 193

سورة الأعراف

وَ اِنۡ تَدۡعُوۡہُمۡ اِلَی الۡہُدٰی لَا یَتَّبِعُوۡکُمۡ ؕ سَوَآءٌ عَلَیۡکُمۡ اَدَعَوۡتُمُوۡہُمۡ اَمۡ اَنۡتُمۡ صَامِتُوۡنَ ﴿۱۹۳﴾

And if you [believers] invite them to guidance, they will not follow you. It is all the same for you whether you invite them or you are silent.

اوراگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہارے کہنے پر نہ چلیں تمہارے اعتبار سے دونوں امر برابر ہیں خواہ تم ان کو پکارو یا خاموش رہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تَدۡعُوۡہُمۡ
تم بلاؤ انہیں
اِلَی الۡہُدٰی
طرف ہدایت کے
لَا یَتَّبِعُوۡکُمۡ
نہیں وہ پیروی کریں گے تمہاری
سَوَآءٌ
یکساں ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَدَعَوۡتُمُوۡہُمۡ
خواہ بلاؤ تم انہیں
اَمۡ
یا
اَنۡتُمۡ
تم
صَامِتُوۡنَ
خاموش رہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تَدۡعُوۡہُمۡ
آپ دعوت دیں انہیں
اِلَی الۡہُدٰی
طرف ہدایت کی
لَا یَتَّبِعُوۡکُمۡ
نہ وہ پیچھے چلیں گے آپ کے
سَوَآءٌ
برابر ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَدَعَوۡتُمُوۡہُمۡ
خواہ پکارو تم انہیں
اَمۡ
یا
اَنۡتُمۡ
تم
صَامِتُوۡنَ
خاموش رہو
Translated by

Juna Garhi

And if you [believers] invite them to guidance, they will not follow you. It is all the same for you whether you invite them or you are silent.

اوراگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہارے کہنے پر نہ چلیں تمہارے اعتبار سے دونوں امر برابر ہیں خواہ تم ان کو پکارو یا خاموش رہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم انہیں راہ راست کی طرف بلاؤ تو تمہاری پیروی نہیں کریں گے۔ تم انہیں بلاؤ یا خاموش رہو، تمہارے لیے ایک ہی بات ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگرآپ انہیں ہدایت کی دعوت دیں تو وہ آپ کے پیچھے نہ چلیں گے ،تم پر برابرہے خواہ تم انہیں پکارویاتم خاموش رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you call them to the right path, they shall not follow you. It is all the same for them whether you call them or remain silent.

اور اگر تم ان کو پکارو رستہ کی طرف تو نہ چلیں تمہاری پکار پر، برابر ہے تم پر کہ ان کو پکارو یا چپکے رہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم انہیں پکارو راہنمائی کے لیے (کہ تمہیں راستہ دکھا دیں) تو وہ تمہاری طرف توجہ ہی نہیں کرسکیں گے برابر ہے تمہارے لیے کہ تم انہیں پکارو یا خاموش رہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if you call them to true guidance, they will not follow you. It is all the same for you whether you call them to true guidance or keep silent.

اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کی دعوت دو تو وہ تمہارے پیچھے نہ آئیں ، تم خواہ انہیں پکارو یا خاموش رہو ، دونوں صورتوں میں تمہارے لیے یکساں ہی رہے ۔ 147

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم انہیں کسی صحیح راستے کی طرف دعوت دو تو وہ تمہاری بات نہ مانیں ، ( بلکہ ) تم انہیں پکارو یا خاموش رہو ، ان کے لیے دونوں باتیں برابر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے مشرکو) اگر تم ان کو سیدھے رستہ پر بلاؤ تو تمہارے ساتھ نہ ہوں 1 تم ان کو پکارو یا چپ رہو دونوں تمہارے لیے برابر ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلاؤ تو تمہاری بات نہ مانیں۔ تمہارے لئے برابر ہے کہ تم ان کو دعوت دو یا تم خاموش رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تم ان کو سیدھے راستے کی طرف بلائو تو وہ تمہاری بات نہ مانیں گے تمہارے لئے دونوں باتیں برابر ہیں ان کو پکارو یا خاموش رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم ان کو سیدھے رستے کی طرف بلاؤ تو تمہارا کہا نہ مانیں۔ تمہارے لیے برابر ہے کہ تم ان کو بلاؤ یا چپکے ہو رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye call them toward guidance they follow you not: it is the same to you whether ye call them or are silent.

اور اگر تم انہیں کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہاری پیروی نہ کرسکیں برابر ہیں (دونوں امر) تمہارے اعتبار سے کہ خواہ انہیں پکارو خواہ خاموش رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان کو رہنمائی کیلئے پکارو ، وہ تمہارے ساتھ نہ لگیں گے ۔ یکساں ہے خواہ تم ان کو پکارو یا تم خاموش رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلائو وہ تمہارے کہنے پر نہیں چلیں گے برابر ہے تم انہیں بلائو یا تم خاموش رہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم ان کو سیدھے راستے کی طرف بلائو تو تمہارا کہا نہ مانیں۔ تمہارے لیے برابر ہے تم ان کو بلائو یا خاموش رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم انہیں سیدھی راہ کی طرف بلاؤ تو وہ تمہارے کہنے پر نہ چلیں، برابر ہے تمہارے حق میں کہ خواہ تم انہیں پکارو یا تم خاموش ہو (وہ بہرحال سننے ماننے کے نہیں)

Translated by

Noor ul Amin

مگرتم انہیں ہدایت کی طرف بلائو تو تمہاری پیروی نہیں کرینگے تمہارے لئے برابرہے کہ تم انہیں بلائویاخاموش رہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم انہیں ( ف۳۷٦ ) راہ کی طرف بلاؤ تو تمہارے پیچھے نہ آئیں ( ف۳۷۷ ) تم پر ایک سا ہے چاہے انہیں پکارو یا چپ رہو ( ف۳۷۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم ان کو ( راہِ ) ہدایت کی طرف بلاؤ تو تمہاری پیروی نہ کریں گے ۔ تمہارے حق میں برابر ہے خواہ تم انہیں ( حق و ہدایت کی طرف ) بلاؤ یا تم خاموش رہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم ان کو سیدھے راستہ کی طرف بلاؤ تو وہ تمہارے پیچھے قدم نہیں اٹھا سکتے ۔ تمہارے لئے برابر ہے کہ ان کو بلاؤ یا خاموش رہو ( دونوں باتوں کا نتیجہ ایک ہی ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye call them to guidance, they will not obey: For you it is the same whether ye call them or ye hold your peace!

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, even if you invite them to true guidance, they will not follow you. It makes no difference whether you invite them or whether you keep quiet.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you call them to guidance, they follow you not. It is the same for you whether you call them or you keep silent.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you invite them to guidance, they will not follow you; it is the same to you whether you invite them or you are silent.

Translated by

William Pickthall

And if ye call them to the Guidance, they follow you not. Whether ye call them or are silent is all one for you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम उनको रहनुमाई के लिए पुकारो तो वे तुम्हारी पुकार पर न चलें, बराबर है चाहे तुम उनको पुकारो या तुम ख़ामोश रहो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہارے کہنے پر نہ چلیں۔ (6) تمہارے اعتبار سے دونوں امر برابر ہیں خوہ تم ان کو پکارو اور یا تم خاموش رہو۔ (1) (193)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر تم انہیں سیدھے راستے کی طرف بلاؤ تو وہ آپ کے پیچھے نہیں آئیں گے۔ آپ کے لیے برابر ہے کہ آپ انہیں بلالیں یا آپ چپ رہیں۔ (١٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کی دعوت دو تو وہ تمہارے پیچھے نہ آئیں۔ تم خواہ انہیں پکارو یا خاموش رہو ، دونوں صورتوں میں تمہارے لیے یکساں ہی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلاؤ تو تمہارے کہنے پر نہ چلیں گے۔ تمہارے اعتبار سے برابر ہے تم ان کو پکارو یا تم خاموش رہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تم ان کو پکارو راستہ کی طرف تو نہ چلیں تمہاری پکار پر برابر ہے تم پر کہ ان کو پکارو یا چپکے رہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم ان کو راہ راست کے لئے بلائو تو وہ تمہارے کہنے پر نہ چلیں تمہارے لئے دونوں باتیں برابر ہیں خواہ تم ان کو پکارو یا تم خاموش رہو۔