Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 2

سورة الأعراف

کِتٰبٌ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ فَلَا یَکُنۡ فِیۡ صَدۡرِکَ حَرَجٌ مِّنۡہُ لِتُنۡذِرَ بِہٖ وَ ذِکۡرٰی لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲﴾

[This is] a Book revealed to you, [O Muhammad] - so let there not be in your breast distress therefrom - that you may warn thereby and as a reminder to the believers.

یہ ایک کتاب ہے جو آپ کے پاس اس لئے بھیجی گئی ہے کہ آپ اس کے ذریعہ ڈرائیں سو آپ کے دل میں اس سے بالکل تنگی نہ ہو اور نصیحت ہے ایمان والوں کے لئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کِتٰبٌ
یہ کتاب
اُنۡزِلَ
نازل کی گئی
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
فَلَا
پس نہ
یَکُنۡ
ہو
فِیۡ صَدۡرِکَ
آپ کے سینے میں
حَرَجٌ
کوئی تنگی
مِّنۡہُ
اس سے
لِتُنۡذِرَ
تاکہ آپ ڈرائیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَذِکۡرٰی
اور نصیحت ہے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کے لئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
اُنۡزِلَ
اتاری گئی ہے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
فَلَا
چنانچہ
یَکُنۡ
نہ ہو
فِیۡ صَدۡرِکَ
آپ کے دل میں
حَرَجٌ
کوئی تنگی
مِّنۡہُ
اس سے
لِتُنۡذِرَ
تاکہ آپ خبر دار کریں
بِہٖ
اس کے ذریعے
وَذِکۡرٰی
اور نصیحت ہے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

[This is] a Book revealed to you, [O Muhammad] - so let there not be in your breast distress therefrom - that you may warn thereby and as a reminder to the believers.

یہ ایک کتاب ہے جو آپ کے پاس اس لئے بھیجی گئی ہے کہ آپ اس کے ذریعہ ڈرائیں سو آپ کے دل میں اس سے بالکل تنگی نہ ہو اور نصیحت ہے ایمان والوں کے لئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ کتاب آپ کی طرف نازل کی گئی ہے۔ اس (کی تبلیغ) سے آپ کے دل میں گھٹن نہ ہونی چاہیئے۔ (کتاب اتارنے سے غرض یہ ہے) کہ آپ اس کے ذریعہ لوگوں کو ڈرائیں اور یہ مومنوں کے لئے یاد دہانی کا کام دے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ایک کتاب ہے جوآپ کی طرف اُتاری گئی ہے چنانچہ آپ کے دل میں اس سے کوئی تنگی نہ ہو،تاکہ آپ اس کے ذریعے سے خبردارکریں اورمؤمنوں کے لئے نصیحت ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(This is) A Book sent down to you - so, let there be no constraint on your heart because of it - that you may warn through it, and (it is) an advice for the believers.

یہ کتاب اتری ہے تجھ پر سو چاہئے کہ تیرا جی تنگ نہ ہو اس کے پہنچانے سے تاکہ ڈرائے اس سے اور نصیحت ہو ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ کتاب ہے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) جو آپ پر نازل کی گئی ہے تو نہیں ہونی چاہیے آپ کے دل میں کچھ تنگی اس کی وجہ سے (یہ تو اس لیے ہے ) تاکہ اس کے ذریعے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خبردارکریں اور یہ یاد دہانی ہے اہل ایمان کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is a Book revealed to you. Let there be no impediment in your heart about it. (It has been revealed to you) that you may thereby warn [the unbelievers], that it may be a reminder to the believers.

یہ ایک کتاب ہے جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے ، 1 پس اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، تمہارے دل میں اس سے کوئی جھجک نہ ہو ۔ 2 اس کے اتارنے کی غرض یہ ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے ﴿منکرین کو﴾ ڈراؤ اور ایمان لانے والے لوگوں کو یاد دہانی ہو ۔ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ کتاب ہے جو تم پر اس لیے اتاری گئی ہے کہ تم اس کے ذریعے لوگوں کو ہوشیار کرو ، لہذا اس کی وجہ سے تمہارے دل میں کوئی پریشانی نہ ہونی چاہئے ، ( ٢ ) اور مومنوں کے لیے یہ ایک نصیحت کا پیغام ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ کتاب تجھ پر اتاری گئی ہے اس یلے کہ تو اس سے (کافروں کو) ڈرائے اور ایمان والوں کو نصیحت کرے تو کہ اس کے پہنچا دینے میں تیرا دل تنگ نہ ہو 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ کتاب جو آپ پر نازل فرمائی گئی ہے سو اس کے سبب آپ کو تنگ دل نہیں ہونا چاہیے یہ اس لئے ہے کہ آپ اس کے ذریعے (انجام بد سے) ڈرائیں اور ایمان والوں کے لئے نصیحت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف جو کتاب اتاری گئی ہے (اس کو پہنچانے میں) اپنے دل میں تنگی محسوس نہ کیجئے اور آپ لوگوں کو اس کے ذریعہ (عذاب جہنم سے اچھی طرح ) ڈرائیے۔ یہ کتاب اہل ایمان کے لئے نصیحت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) یہ کتاب (جو) تم پر نازل ہوئی ہے۔ اس سے تمہیں تنگ دل نہیں ہونا چاہیئے، (یہ نازل) اس لیے (ہوئی ہے) کہ تم اس کے ذریعے سے (لوگوں) کو ڈر سناؤ اور (یہ) ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is a Book sent down toward thee: so let there be no straitness in thy breast therefor: that thou mayest warn thereby! and this is an admonition unto the believers.

(یہ) ایک کتاب ہے آپ پر نازل کی گئی کہ آپ اس کے ذریعہ سے (لوگوں کو) ڈرائیں سو آپ کے دل میں اس سے (بالکل) تنگی نہ ہو اور (یہ) نصیحت ہے ایمان والوں کے لئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ کتاب ہے جو تمہاری طرف اتاری گئی ہے تو اس کے باعث تمہارے دل میں کوٍئی پریشانی نہ ہو ، تاکہ تم اس کے ذریعہ سے ( لوگوں کو ) ہوشیار کردو اور یہ اہلِ ایمان کیلئے یاددہانی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ کتاب ہے جو آپ ( ﷺ ) کی طرف نازل کی گئی ہے سو آپ ( ﷺ ) کے سینے میں اس سے کوئی تنگی نہ ہو تاکہ آپ اس کے ذریعے ڈرائیں اور نصیحت ہے مومنین کیلئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ کتاب جو آپ پر نازل ہوئی ہے۔ اس سے آپ کو تنگدل نہیں ہونا چاہئے۔ یہ نازل اس لیے ہوئی ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے لوگوں کو ڈر سنائو اور یہ ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ایک (عظیم الشان) کتاب ہے جو اتاری گئی ہے آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) پس آپ کے دل میں اس کی وجہ سے کوئی تنگی نہیں ہونی چاہیے (اور اتاری اس لئے گئی کہ) تاکہ آپ خبردار کریں اس کے ذریعے اور تاکہ یہ ایک عظیم الشان نصیحت ہو ایمان والوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

یہ کتاب آپ کی طرف نازل کی گئی اس ( کی تبلیغ ) سے آپ کے دل میں گھٹن نہ ہونی چاہیے تاکہ آپ اس کے ذریعے ڈرائیں اور یہ مومنین کے لئے ذکر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! ایک کتاب تمہاری طرف اتاری گئی تو تمہارا جی اس سے نہ رُکے ( ف۲ ) اس لیے کہ تم اس سے ڈر سناؤ اور مسلمانوں کو نصیحت ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) یہ کتاب ہے ( جو ) آپ کی طرف اتاری گئی ہے سو آپ کے سینۂ ( انور ) میں اس ( کی تبلیغ پر کفار کے انکار و تکذیب کے خیال ) سے کوئی تنگی نہ ہو ( یہ تو اتاری ہی اس لئے گئی ہے ) کہ آپ اس کے ذریعے ( منکرین کو ) ڈر سنا سکیں اور یہ مومنین کے لئے نصیحت ( ہے )

Translated by

Hussain Najfi

یہ ایک کتاب ہے جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے ۔ لہٰذا تمہارے دل میں اس کی وجہ سے کوئی تنگی نہیں ہونا چاہیے ۔ ( یہ کتاب اس لئے نازل کی گئی ہے ) تاکہ آپ اس کے ذریعہ سے ( لوگوں کو خدا کے عذاب سے ) ڈرائیں اور اہلِ ایمان کے لئے نصیحت اور یاد دہانی ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A Book revealed unto thee,- So let thy heart be oppressed no more by any difficulty on that account,- that with it thou mightest warn (the erring) and teach the Believers).

Translated by

Muhammad Sarwar

A book has been revealed to you, (Muhammad). You should not hesitate to convey its warning and its good advice to the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(This is the) Book (the Qur'an) sent down unto you, so let not your breast be narrow therefrom, that you warn thereby; and a reminder unto the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A Book revealed to you-- so let there be no straitness in your breast on account of it-- that you may warn thereby, and a reminder close to the believers.

Translated by

William Pickthall

(It is) a Scripture that is revealed unto thee (Muhammad) - so let there be no heaviness in thy heart therefrom - that thou mayst warn thereby, and (it is) a Reminder unto believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह किताब है जो आपकी तरफ़ उतारी गई है पस आपका दिल उसके बाइस तंग न हो; ताकि आप उसके ज़रिए से लोगों को डराओ, और वह ईमान वालों के लिए याद-दहानी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ایک کتاب ہے جو آپ کے پاس اس لیے بھیجی گئی ہے کہ آپ اس کے ذریعہ ڈرائیں سو آپ کے دل میں اس سے بالکل تنگی نہ ہونا چاہیے (5) اور یہ نصیحت ہے ایمان والوں کے لیے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ایک کتاب ہے جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے آپ کے سینہ میں اس سے کوئی تنگی نہ ہو۔ تاکہ آپ اس کے ساتھ ڈرائیں اور ایمان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہے۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ایک کتاب ہے جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے ‘ پس اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے دل میں اس سے کوئی جھجک نہ ہو ۔ اس کے اتارنے کی غرض یہ ہے کہ تم اس کے ذریعے سے (منکرین کو) ڈراؤ اور ایمان والوں کو نصیحت ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ کتاب ہے جو آپ کی طرف اتاری گئی سو آپ کے سینہ میں کوئی تنگی نہ ہو، تاکہ آپ اس کے ذریعہ ڈرائیں، اور ایمان والوں کو نصیحت ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ کتاب اتری ہے تجھ پر سو چاہیے کہ تیرا جی تنگ نہ ہو اس کے پہنچانے سے تاکہ تو ڈرائے اس سے اور نصیحت ہو ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ ایک کتاب ہے جو اس غرض سے آپ پر نازل کی گئی ہے تاکہ آپ اس کے ذریعہ سے لوگوں کو ڈرائیں لہٰذا اس کی وجہ سے آپ کے دل میں کوئی تنگی نہ ہونی چاہئے اور یہ کتاب ایمان والوں کیلئے نصیحت ہے۔