Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 24

سورة الأعراف

قَالَ اہۡبِطُوۡا بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ وَ لَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۲۴﴾

[ Allah ] said, "Descend, being to one another enemies. And for you on the earth is a place of settlement and enjoyment for a time."

حق تعالٰی نے فرمایا کہ نیچے ایسی حالت میں جاؤ کہ تم باہم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں رہنے کی جگہ ہے اور نفع حاصل کرنا ہے ایک وقت تک ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
اہۡبِطُوۡا
اتر جاؤ
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
لِبَعۡضٍ
بعض کے
عَدُوٌّ
دشمن ہیں
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لئے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُسۡتَقَرٌّ
ایک جائے قرار ہے
وَّمَتَاعٌ
اور کچھ فائدہ اٹھانا ہے
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے فرمایا
اہۡبِطُوۡا
تم اتر جاؤ
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
عَدُوٌّ
دشمن ہوں گے
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُسۡتَقَرٌّ
ٹھہرنا ہے
وَّمَتَاعٌ
اور کچھ سامان ہے
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "Descend, being to one another enemies. And for you on the earth is a place of settlement and enjoyment for a time."

حق تعالٰی نے فرمایا کہ نیچے ایسی حالت میں جاؤ کہ تم باہم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں رہنے کی جگہ ہے اور نفع حاصل کرنا ہے ایک وقت تک ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تم سب (یہاں سے) نکل جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو۔ اب تمہارے لیے زمین میں جائے قرار اور ایک مدت تک سامان زیست ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اُتر جاؤ،تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے اورتمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھہرنااورکچھ سامان زندگی ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Go down, some of you enemies of some; and for you on the earth there will be a dwelling place and enjoyment for a time.|"

فرمایا تم اترو، تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں ٹھکانا اور نفع اٹھانا ہے ایک وقت تک ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اللہ نے) فرمایا تم سب اتر جاؤ (اب) تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیے زمین میں ٹھکانہ ہے اور (ضرورت کا) سازوسامان بھی ایک وقت معین تک

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah said: 'Go down; you are enemies one of the other. For you there is dwelling and provision on the earth for a while.'

فرمایا ، اتر جاؤ 14 ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ، اور تمہارے لیے ایک خاص مدّت تک زمین ہی میں جائے قرار اور سامانِ زیست ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے ( آدم ، ان کی بیوی اور ابلیس سے ) فرمایا : اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے اور تمہارے لیے ایک مدت تک زمین میں ٹھہرنا اور کسی قدر فائدہ اٹھانا ( طے کردیا گیا ) ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم اتر جاؤ تم میں ایک کا ایک دشمن رہے گا اور ایک وقت تک (یعنی مرنے تک یا قیامت تک) تم کو زمین میں رہنا ہے اور فائدہ اٹھانا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا یہاں سے نیچے چلے جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانہ ہے اور ایک خاص وقت تک (زندگی) کا سامان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے فرمایا کہ تم یہاں سے اتر جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے۔ تمہارے لیے زمین میں ٹھکانا ہے اور ایک مقرر مدت تک سامان زندگی موجود ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا نے) فرمایا (تم سب بہشت سے) اتر جاؤ (اب سے) تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیے ایک وقت (خاص) تک زمین پر ٹھکانہ اور (زندگی کا) سامان (کر دیا گیا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: get ye down, one of you an enemy unto anot her; and for you on the earth there shall be a habitation and provision for a season.

(اللہ نے) فرمایا اترو تم (سب) کوئی کسی کا دشمن (ہوکر) اور زمین میں تمہارے لئے ٹھکانا (رکھا گیا) ہے اور نفع (حاصل کرنا) ایک وقت معلوم تک ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: اترو! تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لئے زمین میں ایک خاص وقت تک ٹھہرنا اور کھانا بلسنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) نے فرمایا اتر جائو تم سب ایک دوسرے کے دشمن رہو گے اورتمہارے لیے ایک وقت تک زمین لیں ٹھکانا اور نفع حاصل کرنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اللہ نے) فرمایا تم سب بہشت سے اتر جاؤ۔ اب سے تم ایک دوسرے کے دشمن ہو۔ اور تمہارے لیے ایک خاص وقت تک زمین پر ٹھکانا اور زندگی کا سامان کردیا گیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

فرمایا اتر جاؤ، تم یہاں سے اس حال میں کہ تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانا ہوگا اور سامان زیست اور ایک مدت (مقررہ) تک،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے فرمایا:’’تم سب نکل جائوتم ایک دوسرے کے دشمن ہو ، اب تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک وقت مقررتک فائدہ اٹھانے کاموقعہ ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا اترو ( ف۳۱ ) تم میں ایک دوسرے کا دشمن ہے اور تمہیں زمین میں ایک وقت تک ٹھہرنا اور برتنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشادِ باری ہوا: تم ( سب ) نیچے اتر جاؤ تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہیں ، اور تمہارے لئے زمین میں معیّن مدت تک جائے سکونت اور متاعِ حیات ( مقرر کر دیئے گئے ہیں گویا تمہیں زمین میں قیام و معاش کے دو بنیادی حق دے کر اتارا جا رہا ہے ، اس پر اپنا نظامِ زندگی استوار کرنا )

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوا! تم دونوں ( بہشت سے ) نیچے اترو ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور ایک وقت معلوم تک تمہارا زمین میں ہی ٹھکانہ اور سامانِ زیست ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah) said: "Get ye down. With enmity between yourselves. On earth will be your dwelling-place and your means of livelihood,- for a time."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord told them to leave the garden as each other's enemies and go to earth to dwell and benefit from the means therein for an appointed time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) said: "Get down, one of you an enemy to the other. On earth will be a dwelling place for you and an enjoyment for a time."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Get forth, some of you, the enemies of others, and there is for you in the earth an abode and a provision for a time.

Translated by

William Pickthall

He said: Go down (from hence), one of you a foe unto the other. There will be for you on earth a habitation and provision for a while.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः उतरो तुम एक-दूसरे के दुश्मन होगे और तुम्हारे लिए ज़मीन में एक ख़ास मुद्दत तक ठहरना और नफ़ा उठाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نیچے ایسی حالت میں جاؤ کہ تم باہم بعضے دوسرے بعضوں کے دشمن رہوگے (2) اور تمہارے واسطے زمین میں رہنے کی جگہ ہے اور نفع حاصل کرنا ایک مدت تک۔ (3) (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمایا اترجاؤ تم میں سے بعض بعض کا دشمن ہے اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھہرنا اور فائدہ ہے۔ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرمایا : اتر جاؤ ‘ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ‘ اور تمہارے لئے ایک خاص مدت تک زمین ہی میں جائے قرار اور سامان زیست ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرمایا تم اتر جاؤ تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہیں اور تمہارے لیے زمین میں رہنے کی جگہ ہے، اور نفع حاصل کرنا ہے ایک وقت تک،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا تم اترو تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں ٹھکانا اور نفع اٹھانا ہے ایک وقت تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم نیچے اترو تم سب آپس میں ایک دوسرے کے دشمن رہوگے اور تمہارے لئے زمین ایک معین وقت تک ٹھہرنا اور نفع اٹھانا ہوگا