Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 34

سورة الأعراف

وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ اَجَلٌ ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُہُمۡ لَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَۃً وَّ لَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ﴿۳۴﴾

And for every nation is a [specified] term. So when their time has come, they will not remain behind an hour, nor will they precede [it].

اور ہر گروہ کے لئے ایک میعا د معین ہے سو جس وقت انکی میعاد معین آجائے گی اس وقت ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ
اور ہر امت کے لئے
اَجَلٌ
ایک مقرر وقت ان کا
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آجاتا ہے
اَجَلُہُمۡ
مقرر وقت ان کا
لَایَسۡتَاۡخِرُوۡنَ
نہیں وہ پیچھے ہو سکتے
سَاعَۃً
ایک گھڑی
وَّلَا
اور نہ
یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
وہ آگے بڑھ سکتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ
اور ہر قوم کے لیے
اَجَلٌ
ایک وقت ہے
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آتا ہے
اَجَلُہُمۡ
وقت ان کا
لَایَسۡتَاۡخِرُوۡنَ
نہ وہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں
سَاعَۃً
ایک گھڑی
وَّلَا
اور نہ
یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
وہ آگے بڑھ سکتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And for every nation is a [specified] term. So when their time has come, they will not remain behind an hour, nor will they precede [it].

اور ہر گروہ کے لئے ایک میعا د معین ہے سو جس وقت انکی میعاد معین آجائے گی اس وقت ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر گروہ کے لیے ایک مدت مقرر ہے، جب وہ مدت پوری ہوجاتی ہے تو پھر (اس گروہ کی گرفت کے لیے) ایک گھڑی بھر کی بھی تقدیم و تاخیر نہیں ہوسکتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہرقوم کے لیے ایک وقت ہے، پھر جب اُن کا وقت آ جاتاہے،وہ نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکتے ہیں اورنہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for every people there is an appointed time. So, when their appointed time comes, they will not be late for a moment, nor will they go before.

اور ہر فرقہ کے واسطے ایک وعدہ ہے پھر جب آپہنچے گا ان کا وعدہ نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر قوم کے لیے ایک وقت معین ہے پھر جب ان کا وہ مقررہ وقت آجائے گا تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکیں گے نہ آگے کی طرف سرک سکیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For every community there is an appointed term; and when its term arrives, they cannot tarry behind a moment, nor can they get ahead.

ہر قوم کے لیے مہلت کی ایک مدّت مقرر ہے ، پھر جب کسی قوم کی مدّت آن پوری ہوتی ہے تو ایک گھڑی بھر کی تاخیر و تقدیم بھی نہیں ہوتی ۔ 27

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہر قوم کے لیے ایک میعاد مقرر ہے ۔ چنانچہ جب ان کی مقررہ میعاد آجاتی ہے تو وہ گھڑی بھر بھی اس سے آگے پیچھے نہیں ہوسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر گروہ کی تباہی کی جس نے اپنے پیغمبر کو جھٹلایا ایک مقرر مدت ہے جب ان کی مدت آگئی تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہر امت (طبقے) کے لئے ایک وقت مقرر ہے پس جب ان کا وقت آجائے گا تو نہ ایک گھڑی دیر کرسکیں گے اور نہ جلدی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہر قوم کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ وقت آجاتا ہے تو پھر وہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہر ایک فرقے کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ آ جاتا ہے تو نہ تو ایک گھڑی دیر کرسکتے ہیں نہ جلدی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And for every community there is an appointed term; then when its term shall arrive, not an hour will they stay behind or go in advance.

اور ہر امت کے لئے ایک میعاد معین ہے سو جب ان کی میعاد معین آجاتی ہے تو وہ ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہر امت کیلئے ایک مقررہ مدت ہے تو جب ان کی مدت پوری ہوجائے گی تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکیں گے نہ آگے بڑھ سکیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہر امت کیلئے ایک وقت مقرر ہے پس جب ان کا مقررہ وقت آ پہنچے تو اس سے نہ ایک لمحہ پیچھے ہٹ سکیں گے نہ آگے بڑھ سکیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہر گروہ کے لیے ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ آجاتا ہے تو ( اس گروہ کی گرفت کے لیے) نہ ایک گھڑی مؤخرہو سکتی ہے نہ جلدی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہر امت کے لئے ایک مدت مقرر ہے، پھر جب ان کی مدت آن پوری ہوتی ہے، تو وہ پل بھر (اس سے) نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں، نہ آگے بڑھ سکتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ہرگروہ کے لئے ایک مدت مقررہے ، جب وہ مدت پوری ہوجاتی ہے توپھر ایک گھڑی بھرکی بھی تاخیرنہیں ہوسکتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر گروہ کا ایک وعدہ ہے ( ف۵۲ ) تو جب ان کا وعدہ آئے گا ایک گھڑی نہ پیچھے ہو نہ آگے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہر گروہ کے لئے ایک میعاد ( مقرر ) ہے پھر جب ان کا ( مقررہ ) وقت آجاتا ہے تو وہ ایک گھڑی ( بھی ) پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہر امت ( قوم ) کے لئے ایک وقت مقرر ہوتا ہے ۔ پس جب وہ مقررہ وقت آجاتا ہے تو نہ وہ ایک ساعت کے لیے پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ ایک ساعت آگے بڑھ سکتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To every people is a term appointed: when their term is reached, not an hour can they cause delay, nor (an hour) can they advance (it in anticipation).

Translated by

Muhammad Sarwar

All people can only live for an appointed time. When their term ends, they will not remain (alive) even for a single hour, nor will they die before the appointed time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And every Ummah has its appointed term; when their term comes, neither can they delay it nor can they advance it an hour (or a moment).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And for every nation there is a doom, so when their doom is come they shall not remain behind the least while, nor shall they go before.

Translated by

William Pickthall

And every nation hath its term, and when its term cometh, they cannot put it off an hour nor yet advance (it).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हर क़ौम के लिए एक मुक़र्ररह मुद्दत है, फिर जब उनकी मुद्दत आ जाएगी तो वह न एक लम्हा भर पीछे हट सकेंगे और न आगे बढ़ सकेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہر گروہ کے لیے ایک میعاد معین ہے سو جس وقت ان کی میعاد معین آجائیگی اس وقت ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔ (9) (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہر امت کے لیے ایک وقت معین ہے پھر جب ان کا وقت آجاتا ہے تو وہ ایک گھڑی نہ پیچھے ہوتے ہیں اور نہ آگے نکل سکتے ہیں۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر قوم کے لئے مہلت کی ایک مدت مقرر ہے ‘ پھر جب کسی قوم کی مدت آن پوری ہوتی ہے تو ایک گھڑی بھر کی تاخیر وتقدیم بھی نہیں ہوتی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر امت کے لیے ایک وقت مقرر ہے۔ سو جب ان کی اجل آگئی تو اس سے ذرا بھی پیچھے نہ ہٹیں گے اور مقدم بھی نہ ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر فرقے کے واسطے ایک وعدہ ہے پھر جب آپہنچے گا ان کا وعدہ نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہر قوم کی مہلت کے لئیح ایک میعاد مقرر ہے پھر جب ان کی وہ مقررہ میعاد آجائے گی تو اس وقت نہ گھڑی بھر پیچھے رہ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔