Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 35

سورة الأعراف

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاۡتِیَنَّکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡکُمۡ یَقُصُّوۡنَ عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِیۡ ۙ فَمَنِ اتَّقٰی وَ اَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۳۵﴾

O children of Adam, if there come to you messengers from among you relating to you My verses, then whoever fears Allah and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

اے اولاد آدم! اگر تمہارے پاس پیغمبر آئیں جو تم ہی میں سے ہوں جو میرے احکام تم سے بیان کریں تو جو شخص تقوٰی اختیار کرے اور درستی کرے سو ان لوگوں پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ
اے بنی آدم
اِمَّا
اگر
یَاۡتِیَنَّکُمۡ
آجائےتمہارے پاس
رُسُلٌ
رسول
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
یَقُصُّوۡنَ
جو بیان کرتے ہوں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِیۡ
میری آیات
فَمَنِ
تو جو
اتَّقٰی
تقویٰ کرے
وَاَصۡلَحَ
اور اصلاح کرلے
فَلَا
تو نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ
اے اولاد آدم
اِمَّا
اگر
یَاۡتِیَنَّکُمۡ
آئیں تمہارے پاس
رُسُلٌ
رسول
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
یَقُصُّوۡنَ
وہ بیان کریں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِیۡ
میری آیات
فَمَنِ
تو جس نے
اتَّقٰی
تقویٰ اختیار کیا
وَاَصۡلَحَ
اور اصلاح کر لی اس نے
فَلَا
تو نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہو گا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ سب
یَحۡزَنُوۡنَ
غمگین ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

O children of Adam, if there come to you messengers from among you relating to you My verses, then whoever fears Allah and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

اے اولاد آدم! اگر تمہارے پاس پیغمبر آئیں جو تم ہی میں سے ہوں جو میرے احکام تم سے بیان کریں تو جو شخص تقوٰی اختیار کرے اور درستی کرے سو ان لوگوں پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے بنی آدم ! اگر تمہارے پاس تمہی میں سے رسول آئیں جو تمہارے سامنے میری آیات بیان کریں تو جو شخص نافرمانی سے بچا رہا اور اپنی اصلاح کرلی تو ایسے لوگوں کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے اولادِ آدم! اگرتمہارے پاس تم ہی میں سے رسول آئیں جوتمہیں میری آیات بیان کریں توجس نے تقویٰ اختیار کیااوراس نے اصلاح کرلی توان پرنہ کوئی خوف ہوگااورنہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O children of &Adam, if messengers from among you come to you narrating My verses before you, then, whoever fears Allah and corrects (himself), for them there shall be no fear, nor shall they grieve.

اے اولاد آدم کی اگر آئیں تمہارے پاس رسول تم میں کے کہ سنا دیں تم کو آیتیں میری تو جو کوئی ڈرے اور نیکی پکڑے تو نہ خوف ہوگا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے بنی آدم ! جب بھی تمہارے پاس آئیں رسول تم ہی میں سے جو تمہیں میری آیات سنائیں تو جو کوئی بھی (ان کی دعوت کے جواب میں ) تقویٰ کی روش اختیار کرے گا اور اصلاح کرلے گا تو ان کے لیے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ کسی غم سے دو چار ہوں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Children of Adam! If Messengers come to you from amongst yourselves who rehearse to you My signs, then those who shun disobedience and mend their ways shall have nothing to fear, nor shall they grieve.

﴿اور یہ بات اللہ نے آغازِ تخلیق ہی میں صاف فرما دی تھی کہ﴾ اے بنی آدم ، یاد رکھو ، اگر تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایسے رسول آئیں جو تمہیں میری آیات سنا رہے ہوں ، تو جو کوئی نافرمانی سے بچے گا اور اپنے رویّہ کی اصلاح کر لے گا اس کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور اللہ نے انسان کو پیدا کرتے وقت ہی یہ تنبیہ کردی تھی کہ ) اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! اگر تمہارے پاس تم ہی میں سے کچھ پیغمبر آئیں جو تمہیں میری آیتیں پڑھ کر سنائیں ، تو جو لوگ تقوی اختیار کریں گے اور اپنی اصلاح کرلیں گے ، ان پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آدمیو جب تمہارے پاس تم میں ہی سے (یعنی آدمی) پیغمبر آئیں اور میری آیتیں سنائیں تو جو لوگ گناہوں سے بچیں گے اور نیک کام کریں گے ان کو نہ ڈر ہوگا اور نہ غم

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اولاد آدم ! اگر تمہارے پاس تہی میں سے پیغمر آئیں کہ تمہیں ہماری آیات پڑھ کر سنائیں سو جس نے پرہیزگاری اختیار کی اور اپنی حالت درست رکھی تو ایسے لوگوں کو نہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( یہ بات شروع میں ہی بتا دی گئی تھی کہ) اے اولاد آدم ! جب ہمارے رسول جو تم میں ہی سے ہوں گے تمہارے پاس میری آیتیں لے کر آئیں گے اس کے بعد جس نے تقویٰ اختیار کیا اور اصلاح کرلی، ان پر نہ تو کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے نبی آدم! (ہم تم کو یہ نصیحت ہمیشہ کرتے رہے ہیں کہ) جب ہمارے پیغمبر تمہارے پاس آیا کریں اور ہماری آیتیں تم کو سنایا کریں (تو ان پر ایمان لایا کرو) کہ جو شخص (ان پر ایمان لا کر خدا سے) ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Children of Adam! if there come unto you apostles from amongst you recounting My signs unto you, then whosoever shall fear God and amend, on them no fear shall come nor they shall grieve.

اے اولاد آدم (علیہ السلام) اگر تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول آئیں (جو) تم سے میرے احکام بیان کریں سو جو کوئی تقوی اختیار کرے اور (اپنی) اصلاح کرلے تو ان لوگوں پر نہ کوئی خوف واقع ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے بنی آدم! اگر تمہارے پاس تمہی میں سے رسول آئیں تم کو میری آیات سناتے تو جو ڈرا اور جس نے اصلاح کرلی ، ان کیلئے نہ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے آدم کی اولاد! اگر تمہارے پاس تم ( ہی ) میںسے رسول آئیں تمہارے سامنے میرے احکامات بیان فرمائیں پس ( ان کو سن کر ) جس نے تقوی اختیار کیا اور اصلاح کر لی سو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ ( ہی ) وہ غمگین ہوںگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی آدم ! ہم تم کو یہ نصیحت ہمیشہ کرتے رہے ہیں کہ جب ہمارے پیغمبر تمہارے پاس آیا کریں اور ہماری آیتیں تم کو سنایا کریں تو ان پر ایمان لایا کرو کہ جو شخص ان پر ایمان لاکر اللہ سے ڈرتا رہے گا وہ اپنی حالت درست رکھے گا۔ تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہونگے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے آدم کی اولاد اگر تمہارے پاس ایسے رسول آئیں جو خود تم ہی میں سے ہوں، وہ سنائیں تمہیں میری آیتیں، تو جس نے تقویٰ اختیار کیا، اور اصلاح کرلی، تو ایسوں پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اے بنی آدم!اگرتمہارے پاس تمہی سے رسول آئیں جو تمہیں میری آیات سنائیں توجو نافرمانی سے بچااوراپنی اصلاح کرلی توان کے لئے نہ کوئی خوف ہوگااور نہ وہ غمزدہ ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے آدم کی اولاد! اگر تمہارے پاس تم میں کے رسول آئیں ( ف۵۳ ) میری آیتیں پڑھتے تو جو پرہیزگاری کرے ( ف۵٤ ) اور سنورے ( ف۵۵ ) تو اس پر نہ کچھ خوف اور نہ کچھ غم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اولادِ آدم! اگر تمہارے پاس تم میں سے رسول آئیں جو تم پر میری آیتیں بیان کریں پس جو پرہیزگار بن گیا اور اس نے ( اپنی ) اصلاح کر لی تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ( ہی ) وہ رنجیدہ ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اے اولادِ آدم اگر تمہارے پاس تم ہی سے میرے کچھ رسول آئیں جو تمہیں میری آیات پڑھ کر سنائیں ( اور میرے احکام تم تک پہنچائیں ) تو جو شخص پرہیزگاری اختیار کرے گا ۔ اور اپنی اصلاح کرے گا ۔ ان کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye Children of Adam! whenever there come to you messengers from amongst you, rehearsing My signs unto you,- those who are righteous and mend (their lives),- on them shall be no fear nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Adam, when Messengers from among your own people come to you to preach My revelations, those who choose piety and reform themselves will have nothing to fear nor will they be grieved.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Children of Adam! If there come to you Messengers from among you, reciting to you My Ayat, then whosoever has Taqwa and becomes righteous, on them shall be no fear nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O children of Adam! if there come to you apostles from among you relating to you My communications, then whoever shall guard (against evil) and act aright-- they shall have no fear nor shall they grieve.

Translated by

William Pickthall

O Children of Adam! When messengers of your own come unto you who narrate unto you My revelations, then whosoever refraineth from evil and amendeth - there shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ आदम की औलाद! अगर तुम्हारे पास तुम ही में से रसूल आएं जो तुमको मेरी आयात सुनाएं तो जो शख़्स डरा और जिसने इस्लाह कर ली उनके लिए न कोई ख़ौफ़ होगा और न वे ग़मगीन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اولاد آدم (علیہ السلام) کی (10) اگر تمہارے پاس پیغمبر آوے جو تم ہی میں سے ہوں گے جو میرے احکام تم سے بیان کرینگے سو جو شخص پرہیز رکھے اور درستی کرے (1) سو ان لوگوں پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے۔ (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے آدم کی اولاد ! جب تمہارے پاس تم میں سے رسول آئیں جو تمہارے سامنے میری آیات بیان کریں پس جو شخص ڈر گیا اور اصلاح کرلے تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غم کھائیں گے۔ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور یہ بات اللہ نے آغاز تخلیق ہی میں صاف فرما دی تھی کہ ) اے بنی آدم یاد رکھو ! اگر تمہارے پاس خود تم میں سے ایسے رسول آئیں جو تمہیں میری آیات سنا رہے ہوں ‘ تو جو کوئی نافرمانی سے بچے گا اور اپنے رویے کی اصلاح کرے گا اس کے لئے کسی خوف ورنج کا موقع نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے اولاد آدم ! اگر تمہارے پاس میرے رسول آئیں جو تمہارے سامنے میری آیات بیان کریں سو جس نے تقویٰ اختیار کیا اور اصلاح کی سو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے اولاد آدم کی اگر آئیں تمہارے پاس رسول تم میں کے کہ سنائیں تم کو آیتیں میری تو جو کوئی ڈرے اور نیکی پکڑے تو نہ خوف ہوگا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے اولاد آدم (علیہ السلام) جب کبھی تم ہی میں سے میرے پیغمبر تمہارے پاس آئی جو میرے احکام تم کو سنائیں سو جو شخص پرہیز کرے گا اور اپنی اصلاح کرے گا تو ایسے لوگوں پر نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔