Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 38

سورة الأعراف

قَالَ ادۡخُلُوۡا فِیۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ فِی النَّارِ ؕ کُلَّمَا دَخَلَتۡ اُمَّۃٌ لَّعَنَتۡ اُخۡتَہَا ؕ حَتّٰۤی اِذَا ادَّارَکُوۡا فِیۡہَا جَمِیۡعًا ۙ قَالَتۡ اُخۡرٰىہُمۡ لِاُوۡلٰىہُمۡ رَبَّنَا ہٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوۡنَا فَاٰتِہِمۡ عَذَابًا ضِعۡفًا مِّنَ النَّارِ ۬ ؕ قَالَ لِکُلٍّ ضِعۡفٌ وَّ لٰکِنۡ لَّا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۸﴾

[ Allah ] will say, "Enter among nations which had passed on before you of jinn and mankind into the Fire." Every time a nation enters, it will curse its sister until, when they have all overtaken one another therein, the last of them will say about the first of them "Our Lord, these had misled us, so give them a double punishment of the Fire. He will say, "For each is double, but you do not know."

اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ جو فرقے تم سے پہلے گزر چکے ہیں جنات میں سے بھی اور آدمیوں میں سے بھی ان کے ساتھ تم بھی دوزخ میں جاؤ ۔ جس وقت بھی کوئی جماعت داخل ہوگی اپنی دوسری جماعت کو لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب اس میں سب جمع ہوجائیں گے تو پچھلے لوگ پہلے لوگوں کی نسبت کہیں گے کہ ہمارے پروردگار ہم کو ان لوگوں نے گمراہ کیا تھا سو ان کو دوزخ کا عذاب دوگنا دے ۔ اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ سب ہی کا دوگنا ہے لیکن تم کو خبر نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
وہ فرمائے گا
ادۡخُلُوۡا
داخل ہوجاؤ
فِیۡۤ اُمَمٍ
جماعتوں میں
قَدۡ
تحقیق
خَلَتۡ
جو گزر چکی ہیں
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ
جن و انس میں سے
فِی النَّارِ
آگ میں
کُلَّمَا
جب کبھی
دَخَلَتۡ
داخل ہوگی
اُمَّۃٌ
کوئی جماعت
لَّعَنَتۡ
لعنت کرے گی
اُخۡتَہَا
اپنی بہن کو
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
ادَّارَکُوۡا
وہ جمع ہوجائیں گے
فِیۡہَا
اس میں
جَمِیۡعًا
سب کے سب
قَالَتۡ
کہے گی
اُخۡرٰىہُمۡ
پچھلی ان کی
لِاُوۡلٰىہُمۡ
اپنی پہلی کو
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ ہیں وہ لوگ
اَضَلُّوۡنَا
جنہوں نے گمراہ کیا ہمیں
فَاٰتِہِمۡ
پس دے انہیں
عَذَابًا
عذاب
ضِعۡفًا
دوگنا
مِّنَ النَّارِ
آگ سے
قَالَ
وہ فرمائے گا
لِکُلٍّ
ہر ایک کے لئے
ضِعۡفٌ
دو گنا ہے
وَّلٰکِنۡ
لیکن
لَّاتَعۡلَمُوۡنَ
تم نہیں جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
وہ فرمائے گا
ادۡخُلُوۡا
تم داخل ہو جاؤ
فِیۡۤ اُمَمٍ
گروہوں میں
قَدۡ
یقیناً
خَلَتۡ
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
فِی النَّارِ
آگ میں
کُلَّمَا
جب بھی
دَخَلَتۡ
داخل ہوگی
اُمَّۃٌ
کوئی جماعت
لَّعَنَتۡ
لعنت کرے گی
اُخۡتَہَا
اپنی ساتھی پر
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
ادَّارَکُوۡا
وہ آ ملیں گے
فِیۡہَا
اس میں
جَمِیۡعًا
سب
قَالَتۡ
کہےگی
اُخۡرٰىہُمۡ
پچھلی ان کی
لِاُوۡلٰىہُمۡ
اپنے سے پہلی کو
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہٰۤؤُلَآءِ
یہی لوگ ہیں
اَضَلُّوۡنَا
جنہوں نے گمراہ کیا ہمیں
فَاٰتِہِمۡ
چنانچہ آپ دیں انہیں
عَذَابًا
عذاب
ضِعۡفًا
دوگنا
مِّنَ النَّارِ
آگ میں سے
قَالَ
وہ فرمائے گا
لِکُلٍّ
ہر ایک کے لئے
ضِعۡفٌ
دوگنا ہے
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] will say, "Enter among nations which had passed on before you of jinn and mankind into the Fire." Every time a nation enters, it will curse its sister until, when they have all overtaken one another therein, the last of them will say about the first of them "Our Lord, these had misled us, so give them a double punishment of the Fire. He will say, "For each is double, but you do not know."

اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ جو فرقے تم سے پہلے گزر چکے ہیں جنات میں سے بھی اور آدمیوں میں سے بھی ان کے ساتھ تم بھی دوزخ میں جاؤ ۔ جس وقت بھی کوئی جماعت داخل ہوگی اپنی دوسری جماعت کو لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب اس میں سب جمع ہوجائیں گے تو پچھلے لوگ پہلے لوگوں کی نسبت کہیں گے کہ ہمارے پروردگار ہم کو ان لوگوں نے گمراہ کیا تھا سو ان کو دوزخ کا عذاب دوگنا دے ۔ اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ سب ہی کا دوگنا ہے لیکن تم کو خبر نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اچھا تو تم بھی انہی جماعتوں میں شامل ہوجاؤ جو تم سے پہلے جنوں اور انسانوں کی جماعتیں دوزخ میں داخل ہوچکی ہیں۔ جب بھی کوئی جماعت (دوزخ میں) داخل ہوگی تو اپنی پیش رو جماعت پر لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب سب کی سب جماعتیں دوزخ میں جمع ہوجائیں گی تو ہر پچھلی جماعت اپنے سے پہلے والی جماعت کے متعلق کہے گی : ہمارے پروردگار ! یہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا، لہذا ان کو آگ کا دگنا عذاب دے اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔ تم سبھی کے لئے دگنا ہے لیکن یہ بات تمہاری سمجھ میں نہیں آرہی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ فرمائے گا:’’آگ میں داخل ہوجاؤجنوں اورانسانوں کے گروہوں کے ساتھ جو تم سے پہلے گزرچکے۔‘‘جب بھی کوئی جماعت داخل ہوگی وہ اپنی ساتھی جماعت پرلعنت کرے گی یہاں تک کہ جب وہ سب اُس میں آملیں گی تواُن کی پچھلی اپنے سے پہلی جماعت کے بارے میں کہے گی: ’’اے ہمارے رب!یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیاچنانچہ آپ اُنہیں آگ کادوگناعذاب دیں،‘‘اﷲ تعالیٰ فرمائیں گے: ’’ہرایک کے لئے دوگناہے اور لیکن تم نہیں جانتے ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Allah) will say, |"Enter the Fire with peoples who passed before you, the Jinn and the human beings.|" Whenever a people enter, they will curse their fellows until when they shall gather there together, the last of them will say of the first of them, |"Our Lord, they misguided us; so, give them a double punishment of the Fire.|" He will say, |"For each there is a double, but you do not know.|"

فرمائے گا داخل ہوجاؤ ہمراہ اور امتوں کے جو تم سے پہلے ہوچکی ہیں جن اور آدمیوں میں سے دوزخ کے اندر، جب داخل ہوگی ایک امت تو لعنت کرے گی دوسری امت کو یہاں تک کہ جب گر چکیں گے اس میں سارے تو کہیں گے ان کے پچھلے پہلوں کو اے رب ہمارے ہم کو انہی نے گمراہ کیا، سو تو ان کو دے دونا عذاب آگ کا، فرمائے گا کہ دونوں کو دوگنا ہے لیکن تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہا جائے گا اچھا شامل ہوجاؤ جنوں اور انسانوں کی ان امتوں میں جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں آگ میں (داخل ہونے کے لیے) جب بھی کوئی امت (جہنم میں) داخل ہوگی تو وہ اپنے جیسی دوسری امت پر لعنت کرے گی ) یہاں تک کہ جب اس میں گر چکیں گے سب کے سب تو ان کے پچھلے کہیں گے اپنے اگلوں کے بارے میں کہ اے ہمارے ربّ ! یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا تو ان کو تو دو گنا عذاب دے آگ میں سے اللہ فرمائے گا (تم) سب کے لیے ہی دو گنا (عذاب) ہے لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah ivill say: 'Enter the fire of Hell and join the nations of jinn and men that have gone before You.' As a nation enters Hill, it will curse the one that went before it, and when all are gathered there, the last of them shall say of the first: 'Our Lord! These are the ones who led us astray. Let their torment be doubled in Hell-Fire.' He will answer: 'Each will have a doubled torment; although you do not know.'

اللہ فرمائے گا جاؤ ، تم بھی اسی جہنم میں چلے جاؤ جس میں تم سے پہلے گزرے ہوئے گروہ جن و انس جا چکے ہیں ۔ ہر گروہ جب جہنم میں داخل ہوگا تو اپنے پیش رو گروہ پر لعنت کرتا ہوا داخل ہوگا ، حتٰی کہ جب سب وہاں جمع ہو جائیں گےتو ہر بعد والا گروہ پہلے گروہ کے حق میں کہے گا کہ اے ربّ ، یہ لوگ تھے جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا لہٰذا اِنہیں آگ کا دوہرا عذاب دے ۔ جواب میں ارشاد ہوگا ، ہر ایک کے لیے دوہرا ہی عذاب ہے مگر تم جانتے نہیں ہو ۔ 30

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ فرمائے گا کہ : جاؤ ، جنات اور انسانوں کے ان گروہوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہوجاؤ جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں ۔ ( اس طرح ) جب بھی کوئی گروہ دوزخ میں داخل ہوگا وہ اپنے جیسوں پر لعنت بھیجے گا ( ٢٠ ) یہاں تک کہ جب ایک کے بعد ایک ، سب اس میں اکٹھے ہوجائیں گے تو ان میں سے جو لوگ بعد میں آئے تھے ، وہ اپنے سے پہلے آنے والوں کے بارے میں کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! انہوں نے ہمیں غلط راستے پر ڈالا تھا ، اس لیے ان کو آگ کا دگنا عذاب دینا ۔ اللہ فرمائے گا کہ : سبھی کا عذاب دگنا ہے ، ( ٢١ ) لیکن تمہیں ( ابھی ) پتہ نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قیاتم کے دن اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا تم بھی ان امتوں کے ساتھ جو تم سے پہلے جن اور آدمیوں کی گذر چکی ہیں دوزخ میں جب ایک امت دوزخ میں جائے گی تو اپنی بہن پر لعنت کرے گا 4 یہاں تک کہ جب سب کے سب دوزخ میں اکٹھے ہوں گے تو ان میں کی پچھلی امت اگلی امت کے لیے 5 کہے گی مالک ہمارے انہی لوگوں نے یعنی اگلوں نے ہم کو گمراہ کیا 6 تو ان کو دوزخ کا دونا عذاب کر اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم سب کو دونا عذاب ہوگا مگر تم نہیں جانتے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوگا کہ تم سے پہلے جو (کافر) گروہ جنوں نور انسانوں میں سے گزر چکے ہیں تم بھی دوزخ میں ان میں شامل ہوجاؤجب ایک جماعت داخل ہوگی تو اپنی بہن (اپنے جیسی پہلی جماعت) یہ لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب سب اس میں جمع ہوجائیں گے تو پچھلی جماعت پہلی کے بارے میں کہے گی اے ہمارے پروردگار ! ان ہی لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا سو ان کو جہنم کی آگ کا دگنا عذاب دیجئے۔ ارشاد ہوگا تم سب کو دگنا ہے اور لیکن تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ کی طرف سے انہیں) کہا جائے گا کہ تم بھی ان ہی جنوں اور انسانوں کی طرح جہنم میں داخل ہوگی تو وہ دوسرے جماعت پر لعنت بھیجے گی۔ جب سب جماعتیں جمع ہوجائیں گی تو بعد والی جماعت اپنے پہلوں کے متعلق کہے گی کہ اے ہمارے رب یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں بھٹکا دیا تھا۔ اے رب ان کو جہنم کا دوگنا عذاب دیجئے۔ ارشاد ہوگا کہ تم میں سے ہر ایک کے لئے دگنا عذاب ہے لیکن تم جانتے نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو خدا فرمائے گا کہ جنّوں اور انسانوں کی جو جماعتیں تم سے پہلے ہو گزری ہیں ان کے ساتھ تم بھی داخل جہنم ہو جاؤ۔ جب ایک جماعت (وہاں) جا داخل ہو گئی تو اپنی (مذہبی) بہن (یعنی اپنے جیسی دوسری جماعت) پر لعنت کرے گی۔ یہاں تک کہ جب سب اس میں داخل ہو جائیں گے تو پچھلی جماعت پہلی کی نسبت کہے گی کہ اے پروردگار! ان ہی لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا تو ان کو آتش جہنم کا دگنا عذاب دے۔ خدا فرمائے گا کہ (تم) سب کو دگنا (عذاب دیا جائے گا) مگر تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah will say. enter the Fire among the communities who have passed away before you, of genii and mankind. So oft as a community will enter it, it shall curse its sister, until, when all shall have arrived one after anot her therein, the last of them shall say of the first of them: our Lord! these led us astray; so mete out unto them and double torment of the Fire, He will say: to each, double; but ye know not.

(اللہ) کہے گا شامل ہوجاؤ دوزخ میں جنات اور انسانوں کے ان گروہوں کے ساتھ جو تم سے قبل گزر چکے ہیں جس وقت بھی کوئی (نئی) جماعت (دوزخ میں) داخل ہوگی اس کی ہمرنگ دوسری جماعت اس پر لعنت کرے گی ۔ یہاں تک کہ جب سب ہی اس میں جمع ہوجائیں گے تو (اس وقت) ان کے پچھلے اپنے اگلوں کی نسبت کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار انہیں نے ہم کو گمراہ کیا تھا تو انہیں دوزخ کا عذاب زیادہ دے (اللہ) کہے گا زیادہ تو سب ہی کا (عذاب) ہے لیکن تمہیں علم نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

حکم ہوگا: جاؤ! پڑو دوزخ میں ، ان امتوں کے ساتھ جو تم سے پہلے جنوں اور انسانوں میں سے گذریں! جب جب کوئی امت داخل ہوگی ، اپنی ساتھی امت پر لعنت کرے گی ۔ یہاں تک کہ جب سب اس میں اکٹھے ہولیں گے ، ان کے پچھلے اپنے اگلوں کے بارے میں کہیں گے: اے ہمارے رب! یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا تو ان کو دہرا عذابِ نار دیجیو ۔ ارشاد ہوگا: تم سب کیلئے دہرا ہے ، پر تم جانتے نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) فرمائیں گے جنات اور انسانوں میں سے جو جماعتیں تم سے پہلے گزر چکیں ان کے ساتھ دوزخ میں شامل ہو جائو ۔ جب بھی کوئی جماعت داخل ہو گی اپنے جیسی دوسری جماعت پر لعنت کرے گی ۔ یہاں تک کہ جب سب دوزخ میں جمع ہو جائیں گے تو پہلے لوگوں کے بارے میں بعد والے کہیں گے اے ہمارے رب! انہی لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا پس انہیں دوزخ کا عذاب دوگنا دیجیے ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) فرمائیں گے ہر ایک کیلئے دوگنا عذاب ہے لیکن تم لوگ جانتے نہیں ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اللہ فرمائے گا کہ جنوں اور انسانوں کی جو جماعتیں تم سے پہلے ہو گزری ہیں انہی کے ساتھ تم بھی جہنم میں داخل ہوجاؤ۔ جب ایک جماعت وہاں جا داخل ہوگی تو اپنی ہم مذہب جماعت پر لعنت کرے گی۔ یہاں تک کہ جب سب اس میں داخل ہوجائیں گے تو پچھلی جماعت پہلی کی نسبت کہے گی کہ ” اے اللہ ! انہی لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا۔ تو ان کو جہنم کی آگ کا دگنا عذاب دے۔ اللہ فرمائے گا کہ ’ تم سب کو دگنا عذاب دیا جائے گا مگر تم نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر اللہ ان سے فرمائے گا کہ اب داخل ہوجاؤ تم بھی دوزخ میں جنوں اور انسانو کے ان گروہوں میں شامل ہو کر جو گزر چکے ہیں تم سے پہلے، (اور حالت وہاں پر انکی یہ ہوگی کہ) جب بھی داخل ہوگا کوئی گروہ دوزخ میں، تو وہ لعنت کرے گا اپنے جیسے دوسرے گروہ پر، یہاں تک کہ جب وہ سب گرجائیں گے اس میں، تو ان کے پچھلے اگلوں کے لئے کہیں گے کہ اے ہمارے رب یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا، پس تو انہیں دوہرا عذاب دے آگے کا، وہ فرمائے گا کہ ہر ایک کے لئے دو گنا عذاب ہے، لیکن تم لوگ جانتے نہیں ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ فرمائے گا:’’تم بھی انہی جماعتوں میں شامل ہوجائوجوتم سے پہلے جنوں اور انسانوں کی جما عتیں جہنم میں داخل ہو چکی ہیں جب کوئی جماعت ( جہنم ) میں داخل ہوگی تواپنی جیسی سابقہ جماعت پر لعنت کریگی حتیٰ کہ سب اس میں جمع ہوجائیں گی تو پچھلی جماعت پہلی کے متعلق کہے گی: ’’ہمارے رب! انہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، لہٰذاان کو آگ کا دگنا عذاب دے‘‘ اللہ فرمائے گا’’ تم سب کے لئے ہی دگنا ہے لیکن تم نہیں سمجھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ان سے ( ف۵۹ ) فرماتا ہے کہ تم سے پہلے جو اور جماعتیں جن اور آدمیوں کی آگ میں گئیں ، انہیں میں جاؤ جب ایک گروہ ( ف٦۰ ) داخل ہوتا ہے دوسرے پر لعنت کرتا ہے ( ف٦۱ ) یہاں تک کہ جب سب اس میں جا پڑے تو پچھلے پہلوں کو کہیں گے ( ف٦۲ ) اے رب ہمارے! انہوں نے ہم کو بہکایا تھا تو انہیں آگ کا دُونا عذاب دے ، فرمائے گا سب کو دُونا ہے ( ف٦۳ ) مگر تمہیں خبر نہیں ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ فرمائے گا: تم جنوں اور انسانوں کی ان ( جہنّمی ) جماعتوں میں شامل ہو کر جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں دوزخ میں داخل ہو جاؤ ۔ جب بھی کوئی جماعت ( دوزخ میں ) داخل ہوگی وہ اپنے جیسی دوسری جماعت پر لعنت بھیجے گی ، یہاں تک کہ جب اس میں سارے ( گروہ ) جمع ہو جائیں گے تو ان کے پچھلے اپنے اگلوں کے حق میں کہیں گے کہ اے ہمارے ربّ! انہی لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا سو ان کو دوزخ کا دوگنا عذاب دے ۔ ارشاد ہوگا: ہر ایک کے لئے دوگنا ہے مگر تم جانتے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوگا تم بھی اسی جہنم میں داخل ہو جاؤ جس میں تم سے پہلے گزرے ہوئے جن و انس کے گروہ داخل ہو چکے ہیں ( اور ) جب بھی کوئی ( جہنم میں ) داخل ہوگا تو اپنے ساتھ ( پیش رو ) گروہ پر لعنت کرے گا ۔ یہاں تک کہ جب سب وہاں جمع ہو جائیں گے ( سب واصلِ جہنم ہو جائیں گے ) تو بعد والا گروہ پہلے گروہ کے بارے میں کہے گا اے پروردگار! انہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا اس لئے انہیں دوزخ کا دوگنا عذاب دے ۔ ارشاد ہوگا ہر ایک کے لئے دونا عذاب ہے لیکن تم جانتے نہیں ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He will say: "Enter ye in the company of the peoples who passed away before you - men and jinns, - into the Fire." Every time a new people enters, it curses its sister-people (that went before), until they follow each other, all into the Fire. Saith the last about the first: "Our Lord! it is these that misled us: so give them a double penalty in the Fire." He will say: "Doubled for all": but this ye do not understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

(On the Day of Judgment) the Lord will say to them, "Join the group of jinn and people who lived before you, in hell." Each group, on entering hell, will curse the other dwellers, until all of them are brought together therein. The last group will accuse the first saying, "Lord, they made us go astray. Therefore, double their torment in the Fire." The Lord will reply, "For everyone of you there is a double torment, but you do not know it".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) will say: "Enter you in the company of nations who passed away before you, of men and Jinn, into the Fire." Every time a new nation enters, it curses its sister nation (that went before) until they are all together in the Fire. The last of them will say to the first of them: "Our Lord! These misled us, so give them a double torment of the Fire." He will say: "For each one there is double (torment), but you know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He will say: Enter into fire among the nations that have passed away before you from among jinn and men; whenever a nation shall enter, it shall curse its sister, until when they have all come up with one another into it; the last of them shall say with regard to the foremost of them: Our Lord! these led us astray therefore give them a double chastisement of the fire. He will say: Every one shall have double but you do not know.

Translated by

William Pickthall

He saith: Enter into the Fire among nations of the jinn and humankind who passed away before you. Every time a nation entereth, it curseth its sister (nation) till, when they have all been made to follow one another thither, the last of them saith unto the first of them: Our Lord! These led us astray, so give them double torment of the Fire. He saith: For each one there is double (torment), but ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह कहेगाः दाख़िल हो जाओ आग में जिन्नात और इंसानों के उन गिरोहों के साथ जो तुमसे पहले गुज़र चुके हैं, जब भी कोई गिरोह (जहन्नम में) दाख़िल होगा वह अपने साथी गिरोह पर लानत करेगा, यहाँ तक कि जब वे सब उसमें जमा हो जाएंगे तो उनके पिछले अपने अगलों के बारे में कहेंगे कि ऐ हमारे रब! यही लोग हैं जिन्होंने हमको गुमराह किया पस आप उनको आग का दोहरा अज़ाब दीजिए, अल्लाह कहेगा कि सबके लिए दोहरा है मगर तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ فرماوے گا کہ جو فرقے تم سے پہلے گزر چکے ہیں جنات میں سے بھی اور آدمیوں میں سے بھی ان کے ساتھ تم بھی دوزخ میں جاؤ جس وقت بھی کوئی (کفار) کی جماعت داخل (دوزخ) ہوگی اپنی جیسی دوسری جماعت کو لعنت کرے گی (5) یہاں تک کہ سب اس میں جمع ہوجائیں گے تو پچھلے لوگ پہلے لوگوں کی نسبت کہینگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ان لوگوں نے گمراہ کیا تھا سو ان کو دوزخ کا عذاب (ہم سے) دوگنا دیجئیے اللہ تعالیٰ فرماوینگے کہ سب ہی کا دگنا ہے لیکن (ابھی) تم کو (پوری) خبر نہیں۔ (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ تعالیٰ فرمائے گا ان جماعتوں کو جو تم سے پہلے گزرچکی ہیں آگ میں داخل ہوجاؤ، جب بھی کوئی جماعت داخل ہوگی اپنے ساتھ والی کو لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب سب ایک دوسرے سے آملیں گے تو ان کی پچھلی جماعت اپنے سے پہلی جماعت کے متعلق کہے گی اے ہمارے رب ! ان لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا تو انہیں آگ کا دگنا عذاب دے۔ اللہ فرمائے گا سبھی کے لیے دگنا ہے لیکن تم نہیں جانتے۔ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ فرمائے گا جاؤ ‘ تم بھی اسی جہنم میں چلے جاؤ جس میں تم سے پہلے گزرے ہوئے گروہ جن وانس جا چکے ہیں ۔ ہر گروہ جب جہنم میں داخل ہوگا تو اپنے پیش رو گروہ پر لعنت کرتا ہوا داخل ہوگا ‘ حتی کہ جب سب وہاں جمع ہوجائیں گے تو ہر بعد والا گروہ پہلے گروہ کے حق میں کہے گا کہ اے رب ‘ یہ لوگ تھے جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا ‘ لہذا انہیں آگ کا دوہرا عذاب دے ۔ جواب میں ارشاد ہوگا ۔ ہر ایک کے لئے دوہرا عذاب ہی ہے مگر تم جانتے نہیں ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہوگا کہ دوزخ میں ان جماعتوں کے ساتھ داخل ہوجاؤ جو جنات میں سے اور انسانوں میں سے تم سے پہلے ہو گزریں۔ جب ایک جماعت داخل ہوگی تو اپنی جیسی دوسری جماعت پر لعنت کرے گی۔ یہاں تک کہ جب سب دوزخ میں جمع ہوجائیں گے تو پچھلے لوگ پہلے لوگوں کے بارے میں کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ان لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا لہٰذا انہیں خوب زیادہ بڑھتا چڑھتا دوزخ کا عذاب دیجیے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہوگا کہ سب ہی کا دو گنا ہے لیکن تم جانتے نہیں ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمائے گا داخل ہوجاؤ ہمراہ اور امتوں کے جو تم سے پہلے ہوچکی ہیں جن اور آدمیوں میں سے دوزخ کے اندر جب داخل ہوگی ایک امت تو لعنت کرے گی دوسری امت کو یہاں تک کہ جب گر چکیں گے اس میں سارے تو کہیں گے ان کے پچھلے پہلوں کو اے رب ہمارے ہم کو انہی نے گمراہ کیا سو تو ان کو دے دونا عذاب آگ کا فرمائے گا کہ دونوں کو دوگنا ہے لیکن تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تم سب بھی جنات اور انسانوں کے ان فرقوں کے ہمراہ جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں آگ میں داخل ہوجائو جس وقت بھی کوئی جماعت دوزخ میں داخل ہوگی تو وہ اپنی جیسی دوسری پیش رو جماعت پر لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب یہ سب پچھلے اور پہلے اس آگ میں جمع ہوجائیں گے۔ تو ان میں سے پچھلے لوگوں کی جماعت پہلے لوگوں کی جماعت کے لئے یوں کہے گی اے ہمارے پروردگار ہم کو تو انہوں نے ہی گمراہ کیا تھا لہٰذا آج ان کو آتش دوزخ کا دگنا عذاب کیجئو خدا تعالیٰ فرمائے گا تم میں سے ہر ایک کو دگنا عذاب ہے مگر تم سمجھتے نہیں