Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 4

سورة الأعراف

وَ کَمۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ اَہۡلَکۡنٰہَا فَجَآءَہَا بَاۡسُنَا بَیَاتًا اَوۡ ہُمۡ قَآئِلُوۡنَ ﴿۴﴾

And how many cities have We destroyed, and Our punishment came to them at night or while they were sleeping at noon.

اور بہت بستیوں کو ہم نے تباہ کر دیا اور ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت پہنچا یا ایسی حالت میں کہ وہ دوپہر کے وقت آرام میں تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں
اَہۡلَکۡنٰہَا
ہلاک کردیا ہم نے انہیں
فَجَآءَہَا
پس آیا ان کے پاس
بَاۡسُنَا
عذاب ہمارا
بَیَاتًا
رات کے وقت
اَوۡ
یا
ہُمۡ
وہ
قَآئِلُوۡنَ
قیلولہ کررہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیوں میں سےہیں
اَہۡلَکۡنٰہَا
جنہیں ہلاک کر دیا ہم نے
فَجَآءَہَا
تو ان پر آیا
بَاۡسُنَا
عذاب ہمارا
بَیَاتًا
رات کو
اَوۡ
یا
ہُمۡ
وہ سب
قَآئِلُوۡنَ
دوپہر کو آرام کرنے والے تھے
Translated by

Juna Garhi

And how many cities have We destroyed, and Our punishment came to them at night or while they were sleeping at noon.

اور بہت بستیوں کو ہم نے تباہ کر دیا اور ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت پہنچا یا ایسی حالت میں کہ وہ دوپہر کے وقت آرام میں تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کردیا۔ ہمارا عذاب ان پر رات کے وقت آیا یا جب وہ دوپہر کو سو رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کردیا؟تواُن پرہماراعذاب رات کوآیایاجب وہ دوپہر کو آرام کرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How many a town We have destroyed, and Our punish¬ment came upon them at night or while they were hav¬ing midday nap.

اور کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کردیں کہ پہنچا ان پر ہمارا عذاب راتوں رات یا دوپہر کو سوتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کردیا تو ان پر آپڑا ہمارا عذاب جب وہ رات کو سو رہے تھے یا جب دوپہر کو قیلولہ کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How many a township We have destroyed! Our scourge fell upon them at night, or when they were taking midday rest.

کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر دیا ۔ ان پر ہمارا عذاب اچانک رات کے وقت ٹوٹ پڑا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کیا ۔ چنانچہ ان کے پاس ہمارا عذاب راتوں رات آگیا ، یا ایسے وقت آیا جب وہ دوپہر کو آرام کر رہے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کتنی بستیاں جب ہم نے ان کو کھپانا (تباہ کرنا) چاہا تو ہارا عذاب (ان بستی والوں پر) آن پہنچا وہ رات کو یا دن کو پڑے سو رہے تھے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کتنی بستیاں ہیں جو ہم نے تباہ کردیں کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو سوتے میں آیا یا جب وہ دوپہر کو سوتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے راتوں رات اور دوپہر کو آرام کے وقت اچانک کتنی ہی بستیوں کو عذاب کے ذریعہ تباہ و برباد کر کے رکھ دیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہم نے تباہ کر ڈالیں جن پر ہمارا عذاب (یا تو رات کو) آتا تھا جبکہ وہ سوتے تھے یا (دن کو) جب وہ قیلولہ (یعنی دوپہر کو آرام) کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how many a township We have destroyed, upon them Our violence came at night or while they were taking their midday rest.

اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہم نے انہیں تباہ کردیا۔ اور ان پر ہمارا عذاب رات کو پہنچا یا وہ دوپہر کو آرام میں تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کتنی ہی بستیاں ہوئی ہیں جن کو ہم نے ہلاک کردیا تو آیا ان پر ہمارا عذاب رات میں ( اچانک ) یا ( دن دہاڑے ) جب وہ دوپہر کے آرام میں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے کتنی بستیوں کو ہلاک کر دیا کہ ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت یا دوپہر کے وقت آیا جب وہ آرام کر رہے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کر ڈالیں۔ جن پر ہمارا عذاب یا تو رات کو آتا تھا جبکہ وہ سو رہے ہوتے یا دن کو جب وہ دوپہر کو آرام کر رہے ہوتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جن کو ہم نے ہلاک کردیا، پس آگیا ان پر ہمارا عذاب راتوں رات، یا جب کہ وہ لوگ محو تھے دوپہر کے آرام میں

Translated by

Noor ul Amin

کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کردیاان پر ہماراعذاب رات کے وقت آیایاجب وہ دوپہرکوسورہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے ہلاک کیں ( ف٤ ) تو ان پر ہمارا عذاب رات میں آیا جب وہ دوپہر کو سوتے تھے ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کتنی ہی بستیاں ( ایسی ) ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر ڈالا سو ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت آیا یا ( جبکہ ) وہ دوپہر کو سو رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہم نے انہیں تباہ کر دیا پس ہمارا عذاب ان پر راتوں رات آیا یا جب وہ دن میں قیلولہ کر رہے تھے ( سو رہے تھے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How many towns have We destroyed (for their sins)? Our punishment took them on a sudden by night or while they slept for their afternoon rest.

Translated by

Muhammad Sarwar

How many cities have We destroyed! Our wrath struck their people at night or during their midday siesta.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a great number of towns We destroyed. Our torment came upon them by night or while they were taking their midday nap.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many a town that We destroyed, so Our punishment came to it by night or while they slept at midday.

Translated by

William Pickthall

How many a township have We destroyed! As a raid by night, or while they slept at noon, Our terror came unto them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कितनी ही बस्तियाँ हैं जिनको हमने हलाक कर दिया, उन पर हमारा अज़ाब रात को आ पहुँचा या दोपहर को जबकि वे आराम कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بہت بستیوں کو ہم نے تباہ کردیا اور ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت پہنچا یا ایسی حالت میں کہ وہ دوپہر کے وقت آرام میں تھے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کردیا۔ ان پر ہمارا عذاب رات ہی رات آیا یا وہ دوپہر کو آرام کرنے والے تھے۔ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کردیا ۔ ان پر ہمارا عذاب اچانک رات کے وقت ٹوٹ پڑا ‘ یا دن دہاڑے ایسے وقت آیا جبکہ وہ آرام کر رہے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جن کو ہم نے ہلاک کردیا، سو ان پر ایسے وقت میں ہمارا عذاب آیا جب کہ وہ رات گزار رہے تھے یا ایسی حالت میں عذاب آیا کہ وہ دوپہر کے وقت سوئے ہوئے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کردیں کہ پہنچا ان پر ہمارا عذاب راتوں رات یا دوپہر کو سوتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جن کے رہنے والوں کو ہم نے ہلاک کردیا پھر ہمارا عذاب ان پر یا تورات کو پہنچایا ایسے وقت پہنچا جبکہ وہ دوپہر کو قیلولہ کررہے تھے۔