Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 41

سورة الأعراف

لَہُمۡ مِّنۡ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ غَوَاشٍ ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۱﴾

They will have from Hell a bed and over them coverings [of fire]. And thus do We recompense the wrongdoers.

ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر ( اسی کا ) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہُمۡ
ان کے لئے
مِّنۡ جَہَنَّمَ
جہنم سے
مِہَادٌ
بچھونا ہے
وَّمِنۡ فَوۡقِہِمۡ
اور ان کے اوپر سے
غَوَاشٍ
اوڑھنا
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیں گے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ جَہَنَّمَ
جہنم سے
مِہَادٌ
بچھونا ہے
وَّمِنۡ فَوۡقِہِمۡ
اور ان کے اوپر سے
غَوَاشٍ
اوڑھنا ہے
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

They will have from Hell a bed and over them coverings [of fire]. And thus do We recompense the wrongdoers.

ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر ( اسی کا ) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے لئے بچھونا بھی جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی جہنم کا اور ہم ظالموں کو ایسے ہی سزا دیا کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کے لیے جہنم کا بچھوناہے اوراُن کے اوپراُسی کااوڑھناہے اور ہم ظالموں کواسی طرح بدلہ دیتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

For them there is a bed from the Jahannam, and over them there are coverings. And this is how We recompense the transgressors.

ان کے واسطے دوزخ کا بچھونا ہے اور اوپر سے اوڑھنا، اور ہم یوں بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے لیے جہنم ہی کا بچھونا ہوگا اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا ہوگا۔ اور اسی طرح ہم ظالموں کو بدلہ دیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Hell shall be their bed, and also above them their covering. Thus do We reward the wrong-doers.

ان کے لیے جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا ۔ یہ ہے وہ جزا جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے لیے تو دوزخ ہی کا بچھونا ہے ، اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا ۔ اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے لیے آگ کا بچھونا ہوگا اور وہ اوپر سے آگ کے لحاف اوڑھیں گے اور ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا سزا دیتے ہیں ظالم سے مراد مشرک ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے لئے دوزخ سے بچھونا ہے اور اوپر سے اوڑھنا بھی اور اسی طرح ہم ظالموں کو بدلہ دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے لئے جہنم (کی آگ) کا بچھونا ہوگا اور (وہی آگ ان کا ) اوڑھنا ہوگا اور ہم ظالموں کو اسی طرح کا بدلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایسے لوگوں کے لیے (نیچے) بچھونا بھی (آتش) جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی (اسی کا) اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their shall be a bed in Hell, and over them coverings; and Thus We requite the wrong-doers.

ان کے لئے دوزخ ہی کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں ظالموں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے دوزخ ہی کا بچھونا اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا ہوگا اور ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جہنم ہی سے ان کا بچھونا ( بستر ) ہوگا اور ان کے اوپر سے اسی کا اوڑھنا ہوگا اور ہم ظالموں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایسے لوگوں کے لیے نیچے بچھونا بھی جہنم کی آگ کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی اسی کا۔ اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا، اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا، اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

ان کے لئے بچھونابھی جہنم کاہوگااوراوپرسے اوڑھنابھی جہنم کا اور ہم ظالموں کو ایسے ہی سزا دیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہیں آگ ہی بچھونا اور آگ ہی اوڑھنا ( ف۷۰ ) اور ظالموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے لئے ( آتشِ ) دوزخ کا بچھونا اور ان کے اوپر ( اسی کا ) اوڑھنا ہوگا ، اور ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان کا بچھونا بھی جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی جہنم کا ہم اسی طرح ظالموں کو بدلہ دیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For them there is Hell, as a couch (below) and folds and folds of covering above: such is Our requital of those who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

For them, hell will be both a cradle and a blanket. Thus do We punish the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Theirs will be Mihad from the Fire, and over them Ghawash. Thus do We recompense the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall have a bed of hell-fire and from above them coverings (of it); and thus do We reward the unjust.

Translated by

William Pickthall

Theirs will be a bed of hell, and over them coverings (of hell). Thus do We requite wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनके लिए दोज़ख़ का बिछौना होगा और उनके ऊपर उसी का ओढ़ना होगा, और हम ज़ालिमों को इसी तरह सज़ा देते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے لیے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔ (7) (41)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جہنم سے ان کے لیے بچھونا اور اوڑھنا ہوگا اور اسی طرح ہم ظالموں کو سزا دیتے ہیں۔ “ (٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے لئے تو جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا ہے ۔ یہ ہے وہ جزا جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے لیے دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر سے اوڑھنے کا سامان ہوگا اور ہم اسی طرح ظالموں کو بدلہ دیتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان کے واسطے دوزخ کا بچھونا ہے اور اوپر سے اوڑھنا اور ہم یوں بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کے لئے آگ ہی کا بچھونا ہوگا اور ان کے لئے آگ ہی کا اوڑھنا ہوگا اور ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں