Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 44

سورة الأعراف

وَ نَادٰۤی اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ اَصۡحٰبَ النَّارِ اَنۡ قَدۡ وَجَدۡنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَہَلۡ وَجَدۡتُّمۡ مَّا وَعَدَ رَبُّکُمۡ حَقًّا ؕ قَالُوۡا نَعَمۡ ۚ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیۡنَہُمۡ اَنۡ لَّعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾

And the companions of Paradise will call out to the companions of the Fire, "We have already found what our Lord promised us to be true. Have you found what your Lord promised to be true?" They will say, "Yes." Then an announcer will announce among them, "The curse of Allah shall be upon the wrongdoers."

اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکاریں گے کہ ہم سے جو ہمارے رب نے وعدہ فرمایا تھا ہم نے تو اس کو واقعہ کے مطابق پایا سو تم سے جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا تم نے بھی اس کو واقعہ کے مطابق پایا؟ وہ کہیں گے ہاں پھر ایک پکارنے والا دونوں کے درمیان میں پکارے گا کہ اللہ کی مار ہو ان ظالموں پر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَادٰۤی
اور پکاریں گے
اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ
جنت والے
اَصۡحٰبَ النَّارِ
آگ والوں کو
اَنۡ
کہ
قَدۡ
تحقیق
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
مَا
جو وعدہ کیا تھا ہم نے
وَعَدَنَا
وعدہ کیا تھا ہم سے
رَبُّنَا
ہمارے رب نے
حَقًّا
سچا
فَہَلۡ
تو کیا
وَجَدۡتُّمۡ
پالیا تم نے
مَّا
جو
وَعَدَ
وعدہ کیا تھا
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
حَقًّا
سچا
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
نَعَمۡ
کہیں
فَاَذَّنَ
تو پکارے گا
مُؤَذِّنٌۢ
ایک پکارنے والا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
اَنۡ
کہ
لَّعۡنَۃُ
لعنت ہو
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَادٰۤی
اور پکاریں گے
اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ
جنت والے
اَصۡحٰبَ النَّارِ
آگ والوں کو
اَنۡ
یہ کہ
قَدۡ
یقیناً
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
مَا
اس کو جو
وَعَدَنَا
وعدہ کیا ہم نے
رَبُّنَا
ہمارے رب نے
حَقًّا
سچا
فَہَلۡ
پھر کیا
وَجَدۡتُّمۡ
پا لیا تم نے
مَّا
اس کو جو
وَعَدَ
وعدہ کیا
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
حَقًّا
سچا
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
نَعَمۡ
ہاں
فَاَذَّنَ
پھر پکارےگا
مُؤَذِّنٌۢ
ایک پکارنے والا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
اَنۡ
یہ کہ
لَّعۡنَۃُ
لعنت ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں پر
Translated by

Juna Garhi

And the companions of Paradise will call out to the companions of the Fire, "We have already found what our Lord promised us to be true. Have you found what your Lord promised to be true?" They will say, "Yes." Then an announcer will announce among them, "The curse of Allah shall be upon the wrongdoers."

اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکاریں گے کہ ہم سے جو ہمارے رب نے وعدہ فرمایا تھا ہم نے تو اس کو واقعہ کے مطابق پایا سو تم سے جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا تم نے بھی اس کو واقعہ کے مطابق پایا؟ وہ کہیں گے ہاں پھر ایک پکارنے والا دونوں کے درمیان میں پکارے گا کہ اللہ کی مار ہو ان ظالموں پر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اہل جنت دوزخیوں کو پکار کر پوچھیں گے : ہم نے تو ان وعدوں کو سچا پالیا ہے جو ہم سے ہمارے پروردگار نے کیے تھے کیا تم سے تمہارے پروردگار نے جو وعدے کیے تھے تم نے بھی انہیں سچا پایا ؟ وہ جواب ۔ دیں گے ہاں ! (ہم نے بھی سچا پایا) پھر ان کے درمیان ایک پکارنے والا پکارے گا کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجنت والے آگ والوں کوپُکاریں گے کہ’’جووعدہ ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا یقیناًہم نے اس کو سچاپایاپھرکیاتم نے بھی اس وعدے کوسچاپایاجوتمہارے رب نے تم سے کیا تھا؟‘‘ وہ کہیں گے: ’’ہاں!‘‘پھر ایک پُکارنے والااُن کے درمیان میں پُکارے گاکہ ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے !

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the people of Paradise will call out to the people of the Fire saying, |"We have found true what our Lord had promised to us. Have you, then, found true what your Lord had promised?|" They will say, |"Yes.|" Then, an announcer between them will call out, |"The curse of Allah is on the wrongdoers

اور پکاریں گے جنت والے دوزخ والوں کو کہ ہم نے پایا جو ہم سے وعدہ کیا تھا ہمارے رب نے سچا سو تم نے بھی پایا اپنے رب کے وعدے کو سچا، وہ کہیں گے کہ ہاں پھر پکارے گا ایک پکارنے والا ان کے بیچ میں کہ لعنت ہے اللہ کی ان ظالموں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جنتی لوگ پکارکر کہیں گے جہنمیوں سے کہ ہم نے تو وہ وعدہ بالکل سچاپایا ہے جو ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا تو کیا تم نے بھی سچا پایا ہے وہ وعدہ جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا ؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ! تو (اس وقت) پکارے گا ایک پکارنے والا ان کے مابین کہ اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the people of Paradise shall cry to the people of Hell: 'Surely we have found our Lord's promise to us to be true. have you also found true what your Lord has promised you?' 'Yes', they shall answer; and a herald shall cry out among them: 'Allah's curse be upon the wrong-doers';

پھر یہ جنّت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے ، ہم نے ان سارے وعدوں کو ٹھیک پا لیا جو ہمارے رب نے ہم سے کیے تھے ، کیا تم نے بھی ان وعدوں کو ٹھیک پایا جو تمہارے رب نے کیے تھے ؟ وہ جواب دیں گے ہاں ۔ تب ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ خدا کی لعنت ان ظالموں پر ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جنت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے کہ : ہمارے پروردگار نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا ، ہم نے اسے بالکل سچا پایا ہے ۔ اب تم بتاؤ کہ تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا ، کیا تم نے بھی اسے سچا پایا؟ وہ جواب میں کہیں گے کہ : ہاں اتنے میں ایک منادی ان کے د رمیان پکارے گا کہ : اللہ کی لعنت ہے ان ظالموں پر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جنتی دوزخیوں کو پکاریں گے (ان کے چھیڑنے کو اور ان کے زخم پر نمک چھرکنے کو) ہم سے جو ہمارے مالک نے وعدہ کیا تھا وہ تو ہم نے سچ پایا اب تم سے جو تمہارے مالک نے وعدہ کیا تھا اس کو تم نے سچ پایا یا نہیں 9 وہ کہیں گے ہاں سچ پایا اتنے میں ایک پکارنے والا ان کے (دونوں گروہوں کے) بیچ میں (یعنی اس طرح کہ دونوں سنیں کار اٹھے گا کہ ظالموں پر خدا کی پھٹکار

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جنت والے دوزخ والوں کو آواز دے کر کہیں گے کہ جو وعدہ ہمارے پروردگار نے ہم سے کیا تھا یقینا ہم نے سچا پایا سو کیا تم نے بھی جو تمہارے پروردگار نے تم سے وعدہ کیا تھا سچا پایا ؟ وہ کہیں گے ہاں۔ تو اس وقت ان کے درمیان ایک پکارنے والا پکار کر کہے گا کہ ظالموں (غلط کاروں) پر اللہ کی لعنت ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جنت والے جہنم والوں کو پکار کر کہیں گے کہ ہم سے ہمارے رب نے جو وعدہ کیا تھا وہ ہم نے حاصل کرلیا۔ کی تم نے بھی وہ سب کچھ بر حق پالیا جس کا تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا ؟ وہ (حسرت زدہ ہو کر) کہیں گے ” ہاں “۔۔۔۔ پھر اس کے بعد ایک پکارنے والا پکار کر کہے گا کہ آج ان ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اہل بہشت دوزخیوں سے پکار کر کہیں گے کہ جو وعدہ ہمارے پروردگار نے ہم سے کیا تھا ہم نے تو اسے سچا پالیا۔ بھلا جو وعدہ تمہارے پروردگار نے تم سے کیا تھا تم نے بھی اسے سچا پایا؟ وہ کہیں گے ہاں تو (اس وقت) ان میں ایک پکارنے والا پکارے گا کہ بےانصافوں پر خدا کی لعنت

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the fellows of the Garden shall cry unto the fellows of the Fire: surely we have found true that which our Lord had promised us; have ye found true that which your Lord had promised you? They shall say: Yea! Then a Crier in-between them shall cry: the curse of Allah be upon the wrong-doers.

اور جنت والے ندا دیں گے دوزخ والوں کو کہ ہم سے تو جو ہمارے پروردگار نے وعدہ کیا تھا ہم نے اس کو سچ پایا ۔ اب (تم بتاؤ) تم نے بھی سچ پایا اس وعدہ کو جو (تم سے) تمہارے پروردگار نے کیا تھا ؟ ۔ وہ کہیں گے کہ ہاں۔ پھر ایک پکارنے والا دونوں کے درمیان پکارے گا کہ اللہ کی لعنت ہوظالموں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنّت والے دوزخ والوں کو پکار کر پوچھیں گے کہ ہم سے تو جو کچھ ہمارے رب نے وعدہ کیا تھا ، ہم نے اس کو بالکل سچا پایا ، کیا تم نے بھی جو کچھ تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا ، اس کو سچا پایا؟ وہ جواب دیں گے: ہاں! پھر ایک منادی کرنے والا ان کے بیچ میں پکارے گا کہ اللہ لعنت ہو ظالموں پر!

Translated by

Mufti Naeem

اور جنت والے دوزخ والوں کو آواز دیںگے کہ ہمارے رب نے جو ہم سے وعدہ فرمایا تھا ہم نے اسے سچا پایا پس کیا تم سے تمہارے رب نے جو وعدہ فرمایا تھا اسے تم نے سچا پایا؟ وہ کہیں گے کہ ہاں! پھر ایک اعلان کرنے والا ان کے درمیان اعلان کرے گا کہ ظالموں پر اﷲ ( تعالیٰ ) کی لعنت ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکار کر کہیں گے کہ جو وعدہ ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا ہم نے تو اسے سچا پا لیا۔ بھلا تم نے بھی اس وعدے کو سچا پایا جو تم سے کیا گیا تھا ؟ وہ کہیں گے ہاں ! تو اس وقت ان میں سے ایک پکارے گا کہ اللہ کی لعنت ان ظالموں پر۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جنت والے دوزخ والوں کو پکار کر کہیں گے کہ بیشک ہم نے تو وہ سب کچھ حق (اور سچ) پایا جس کا وعدہ فرمایا تھا ہم سے ہمارے رب نے، تو کیا تم لوگوں نے بھی وہ سب کچھ (حق و سچ) پالیا جس کا وعدہ تم سے تمہارے رب نے کیا تھا ؟ وہ جواب دیں گے کہ ہاں، پھر ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکار کر کہے گا کہ لعنت ہو اللہ کی ان ظالموں پر۔

Translated by

Noor ul Amin

اور اہل جنت اہل جہنم کو پکارکرپوچھیں گے کہ:’’ہم نے توان وعدوں کو سچاپایا ہے جو ہمارے رب نے کئے تھے کیا تم سے تمہارے رب نے جو وعدے کئے تھے تم نے بھی انہیں سچاپایا؟ کہیں گے ہاں !پھران کے درمیان ایک پکارنے والا پکارے گاکہ : ’’ظالموں پر اللہ کی لعنت ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنت والوں نے دوزخ والوں کو پکارا کہ ہمیں تو مل گیا جو سچا وعدہ ہم سے ہمارے رب نے کیا تھا ( ف۷٦ ) تو کیا تم نے بھی پایا جو تمہارے رب نے ( ف۷۷ ) سچا وعدہ تمہیں دیا تھا بولے ، ہاں! اور بیچ میں منادی نے پکار دیا کہ اللہ کی لعنت ظالموں پر

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اہلِ جنت دوزخ والوں کو پکار کر کہیں گے: ہم نے تو واقعتاً اسے سچّا پالیا جو وعدہ ہمارے رب نے ہم سے فرمایا تھا ، سو کیا تم نے ( بھی ) اسے سچّا پایا جو وعدہ تمہارے ربّ نے ( تم سے ) کیا تھا؟ وہ کہیں گے: ہاں ۔ پھر ان کے درمیان ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ ظالموں پر اﷲ کی لعنت ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جنتی لوگ دوزخیوں کو ندا دیں گے کہ ہمارے پروردگار نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا اس کو ہم نے تو سچا پا لیا ہے کیا تم نے بھی اس وعدہ کو جو تمہارے پروردگار نے تم سے کیا تھا سچا پایا ہے؟ وہ ( جواب میں ) کہیں گے ہاں تب ایک منادی ان کے درمیان ندا کرے گا کہ خدا کی لعنت ان ظالموں پر ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Companions of the Garden will call out to the Companions of the Fire: "We have indeed found the promises of our Lord to us true: Have you also found Your Lord's promises true?" They shall say, "Yes"; but a crier shall proclaim between them: "The curse of Allah is on the wrong-doers;-

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of Paradise will say to the dwellers of the fire, "We have found whatever our Lord promised has come true. Have you found whatever the Lord promised you to be true?" They will reply, "Yes, we have also found it to be true." Thereupon, someone will cry out, "God has condemned the unjust,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the dwellers of Paradise will call out to the dwellers of the Fire (saying): "We have indeed found true what our Lord had promised us; have you also found true what your Lord promised (warned)" They shall say: "Yes." Then a crier will proclaim between them: "The curse of Allah is on the wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the dwellers of the garden will call out to the inmates of the fire: Surely we have found what our Lord promised us to be true; have you too found what your Lord promised to be true? They will say: Yes. Then a crier will cry out among them that the curse of Allah is on the unjust.

Translated by

William Pickthall

And the dwellers of the Garden cry unto the dwellers of the Fire: We have found that which our Lord promised us (to be) the Truth. Have ye (too) found that which your Lord promised the Truth? They say: Yea, verily. And a crier in between them crieth: The curse of Allah is on evil-doers,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जन्नत वाले दोज़ख़ वालों को पुकारेंगे कि हमसे हमारे रब ने जो वादा किया था हमने उसको सच्चा पाया, क्या तुमने भी अपने रब के वादे को सच्चा पाया, वे कहेंगेः हाँ, फिर एक पुकारने वाला दोनों के दरमियान पुकारेगा कि अल्लाह की लानत हो ज़ालिमों पर।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکارینگے۔ کہ ہم سے جو ہمارے رب نے وعدہ فرمایا تھا ہم نے تو اس کو واقع کے مطابق پایا (4) سو (تم سے) جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا تم نے بھی اس کو مطابق واقع کے پایا (5) وہ کہینگے کہ ہاں پھر ایک پکارنے والا دونوں کے درمیان میں پکارے گا کہ اللہ کی مار ہو (ان) ظالموں پر۔ (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جنت والے جہنم والوں کو آواز دیں گے کہ ہم نے تو وہ وعدہ سچاپایا ہے جو ہم سے ہمارے رب نے کیا تھا۔ کیا تم نے بھی وہ وعدہ سچ پالیا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا ؟ وہ کہیں گے ہاں پھر ان کے درمیان ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر یہ جنت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے ’‘ ہم نے ان سارے وعدوں کو ٹھیک پایا جو ہمارے رب نے ہم سے کئے تھے ‘ کیا تم نے بھی ان وعدوں کو ٹھیک پایا جو تمہارے رب نے کئے تھے ؟ وہ جواب دیں گے ۔ ہاں ۔ تب ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ خدا کی لعنت ان ظالموں پر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جنت والے دوزخ والوں کو پکاریں گے کہ ہمارے رب نے جو ہم سے وعدہ فرمایا تھا وہ ہم نے حق پایا سو کیا تم نے بھی اسے حق پایا جو تمہارے رب نے تم سے وعدہ فرمایا تھا وہ کہیں گے کہ ہاں ! پھر ایک اعلان کرنے والا ان کے درمیان اعلان کرے گا کہ اللہ کی لعنت ہو ظالموں پر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکاریں گے جنت والے دوزخ والوں کو کہ ہم نے پایا جو ہم سے وعدہ کیا تھا ہمارے رب نے سچا سو تم نے بھی پایا اپنے رب کے وعدہ کو سچا وہ کہیں گے کہ ہاں پھر پکارے گا ایک پکارنے والا ان کے بیچ میں کہ لعنت ہے اللہ کی ان ظالموں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جنت والے جہنم والوں سے پکار کر پوچھیں گے کہ ہمارے رب نے جو وعدہ ہم سے کیا تھا ہم نے تو اس کو بالکل سچا پایا مگر تم سے جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا تم نے بھی اس کو سچا پایا وہ جواب دیں گے ہاں سچا پایا تب ایک پکارنے والا ان دونوں کے درمیان پکارے گا کہ اللہ کی لعنت ہو ان ظالموں پر