Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 49

سورة الأعراف

اَہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَقۡسَمۡتُمۡ لَا یَنَالُہُمُ اللّٰہُ بِرَحۡمَۃٍ ؕ اُدۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡکُمۡ وَ لَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ ﴿۴۹﴾

[ Allah will say], "Are these the ones whom you [inhabitants of Hell] swore that Allah would never offer them mercy? Enter Paradise, [O People of the Elevations]. No fear will there be concerning you, nor will you grieve."

کیا یہ وہی ہیں جن کی نسبت تم قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالٰی ان پر رحمت نہ کرے گا ان کو یوں حکم ہوگا کہ جاؤ جنت میں تم پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم مغموم ہو گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَہٰۤؤُلَآءِ
کیا یہی ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اَقۡسَمۡتُمۡ
قسم کھائی تھی تم نے
لَایَنَالُہُمُ
نہیں پہنچائے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
بِرَحۡمَۃٍ
کوئی رحمت
اُدۡخُلُوا
داخل ہوجاؤ
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
لَا
نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَاۤ
اور نہ
اَنۡتُمۡ
تم
تَحۡزَنُوۡنَ
تم غمگین ہوگے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَہٰۤؤُلَآءِ
کیا یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جن کے( بارے میں)
اَقۡسَمۡتُمۡ
تم نے قسمیں کھائی تھیں
لَایَنَالُہُمُ
نہ پہنچائے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِرَحۡمَۃٍ
کوئی رحمت
اُدۡخُلُوا
تم داخل ہو جاؤ
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
لَاخَوۡفٌ
نہ کوئی خوف ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَاۤ
اور نہ
اَنۡتُمۡ
تم سب
تَحۡزَنُوۡنَ
غمگین ہو گے
Translated by

Juna Garhi

[ Allah will say], "Are these the ones whom you [inhabitants of Hell] swore that Allah would never offer them mercy? Enter Paradise, [O People of the Elevations]. No fear will there be concerning you, nor will you grieve."

کیا یہ وہی ہیں جن کی نسبت تم قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالٰی ان پر رحمت نہ کرے گا ان کو یوں حکم ہوگا کہ جاؤ جنت میں تم پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم مغموم ہو گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ (اہل جنت) وہی لوگ نہیں جن کے متعلق تم قسم کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ انہیں اپنی رحمت سے کچھ بھی نہ دے گا (انہیں تو آج یہ کہا گیا ہے کہ) جنت میں داخل ہوجاؤ تمہیں کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ تم غمزدہ ہی ہوگے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیایہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم نے قسمیں کھائیں تھیں کہ اُنہیں اﷲ تعالیٰ کوئی رحمت نہ پہنچائے گا،جنت میں داخل ہو جاؤنہ تم پرکوئی خوف ہے اورنہ تم غمگین ہو گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it these for whom you swore that Allah will not reach them with mercy?|" - |"Enter the Paradise; there is no fear on you, nor shall you grieve.|"

اب یہ وہی ہیں کہ تم قسم کھایا کرتے تھے کہ نہ پہنچے گی ان کو اللہ کی رحمت چلے جاؤ جنت میں نہ ڈر ہے تم پر اور نہ تم غمگین ہو گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ نہیں نوازے گا انہیں اللہ اپنی کسی رحمت سے ! (ان سے تو کہہ دیا گیا ہے کہ) داخل ہوجاؤ جنت میں نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ تم کسی غم سے دو چار ہو گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are these not the ones of whom you swore that Allah shall grant them nothing of His mercy?' To such it will be said: 'Enter Paradise. You have no cause to fear, nor shall you grieve.'

اور کیا یہ اہل جنّت وہی لوگ نہیں ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ان کو تو خدا اپنی رحمت میں سے کچھ بھی نہ دے گا ؟ آج انہی سے کہا گیا کہ داخل ہو جاؤ جنّت میں ، تمہارے لیے نہ خوف ہے نہ رنج ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( پھر جنتیوں کی طرف اشارہ کر کے کہیں گے کہ ) کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں تم نے قسمیں کھائی تھیں کہ اللہ ان کو اپنی رحمت کا کوئی حصہ نہیں دے گا؟ ( ان سے تو کہہ دیا گیا ہے کہ ) جنت میں داخل ہوجاؤ ، نہ تم کو کسی چیز کا ڈر ہوگا اور نہ تمہیں کبھی کوئی غم پیش آئے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اور جنتیوں کی طرف اشارہ کرکے ان دوزخیوں سے کہیں گے) کیا یہی لوگ ہیں جن کے لیے تم قسمیں کھاتے تھے کہ اللہ ان پر رحمت نہیں کرنے کا 10 تم تو مزے سے جنت میں جاؤ ہ تم کو کوئی ڈر ہے نہ تم رنجیدہ ہوگے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہی لوگ ہیں جن پر تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ اللہ ان پر رحمت نہیں فرمائیں گے (ان کو ارشاد ہوا) جنت میں داخل ہوجاؤ تم کو نہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ تمہیں کوئی افسوس ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کیا جنت والے وہی لوگ نہیں ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ تو اپنی رحمت میں سے (ان لوگوں کو) کچھ بھی نہ دے گا (آج ان کے لئے کہا گیا ہے کہ) تم جنت میں داخل ہو جائو۔ جہاں تم پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ تم رنجیدہ ہو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(پھر مومنوں کی طرف اشارہ کر کے کہیں گے) کیا یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ خدا اپنی رحمت سے ان کی دستگیری نہیں کرے گا (تو مومنو) تم بہشت میں داخل ہو جاؤ تمہیں کچھ خوف نہیں اور نہ تم کو کچھ رنج واندوہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Are these the ones of whom ye sware that Allah would not reach them with His mercy? Unto them it hath been said enter the Garden; on you shall come no fear nor shall ye grieve.

یہی وہ لوگ ہیں ناجن کی نسبت تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ان پر اللہ رحمت نہ کرے گا ۔ (ان کو تو یہ حکم ہوگیا کہ) جنت میں داخل ہوجاؤ (جہاں) تم پر نہ کوئی خوف واقع ہوگا اور نہ تم مغموم ہوگے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہی وہ لوگ جن کے باب میں تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ یہ کبھی اللہ کی کسی رحمت کے سزاوار نہیں ہوسکتے؟ داخل ہو جنت میں! اب نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ تمہیں کوئی غم لاحق ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ ( اہل جنت ) وہی لوگ ہیں؟ جن کے بارے میں تم نے قسمیں کھا کھا کر کہا تھا کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ان پر رحمت نہیں فرمائیں گے ( ان کویہ حکم مل گیا کہ ) جنت میں داخل ہو جائو تم پر کوئی خوف نہیں اور نہ تم غمگین ہوگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) پھر مؤمنوں کی طرف اشارہ کرکے کہیں گے کہ) کیا یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ اللہ اپنی رحمت سے ان کی دستگیری نہ کرے گا ؟ تو مومنو ! تم جنت میں داخل ہوجاؤ۔ تمہیں کچھ خوف نہیں اور نہ تم کو کچھ رنج اور نہ فکر ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ (اہل جنت) وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم لوگ قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ انہیں اللہ کی کوئی رحمت نہیں ملے گی ؟ (آج تو انہی سے کہا گیا ہے کہ) داخل ہوجاؤ تم جنت میں، نہ تم پر کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی تم غمگین ہو گے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسم کھاتے تھے کہ اللہ کی رحمت ان پر نہیں ہوگی ( پھراللہ ان سے کہے گا ) کہ تم لوگ جنت میں داخل ہوجائو ، نہ تمہیں مستقبل کاخوف لاحق ہوگا اور نہ ماضی کا غم‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا یہ ہیں وہ لوگ ( ف۸۷ ) جن پر تم قسمیں کھاتے تھے کہ اللہ ان پر اپنی رحمت کچھ نہ کرے گا ( ف۸۸ ) ان سے تو کہا گیا کہ جنت میں جاؤ نہ تم کو اندیشہ نہ کچھ غم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا یہی وہ لوگ ہیں ( جن کی خستہ حالت دیکھ کر ) تم قَسمیں کھایا کرتے تھے کہ اﷲ انہیں اپنی رحمت سے ( کبھی ) نہیں نوازے گا؟ ( سن لو! اب انہی کو کہا جا رہا ہے: ) تم جنت میں داخل ہو جاؤ نہ تم پر کوئی خوف ہوگا اور نہ تم غمگین ہوگے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( پھر کچھ مستحقین جنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہیں گے ) کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ اللہ ان تک اپنی کچھ بھی رحمت نہیں پہنچائے گا ۔ ( پھر ان مستحقین جنت سے کہیں گے ) تم بہشت میں داخل ہو جاؤ ۔ نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ ہی تم مغموم ہوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Behold! are these not the men whom you swore that Allah with His Mercy would never bless? Enter ye the Garden: no fear shall be on you, nor shall ye grieve."

Translated by

Muhammad Sarwar

They will also say, "Are these (the people of Paradise) the ones of whom you swore would receive no mercy from God?" They will continue, " People of Paradise, live therein without any fear or grief."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Are they those, of whom you swore that Allah would never show them mercy (Behold! It has been said to them): `Enter Paradise, no fear shall be on you, nor shall you grieve."'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Are these they about whom you swore that Allah will not bestow mercy on them? Enter the garden; you shall have no fear, nor shall you grieve.

Translated by

William Pickthall

Are these they of whom ye swore that Allah would not show them mercy? (Unto them it hath been said): Enter the Garden. No fear shall come upon you nor is it ye who will grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या यही वे लोग हैं जिनके बारे में तुम क़सम खाकर कहते थे कि उनको कभी अल्लाह की रहमत न मिलेगी, जन्नत में दाख़िल हो जाओ, अब तुम पर न कोई डर है और न तुम कभी ग़मगीन होगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ وہی ہیں جن کی نسبت تم قسمیں کھا (کھاکر کہا) کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحمت نہ کرے گا (ان کو یہ حکم ہوگیا کہ) جاؤ جنت میں تم پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ تم مغموم ہوگے۔ (49)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق تم نے قسمیں کھائی تھیں کہ اللہ انہیں کسی رحمت سے نہیں نوازے گا ؟ جنت میں داخل ہوجاؤ نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ تم غمگین ہو گے۔ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا یہ اہل جنت وہی لوگ نہیں ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ان کو تو خدا اپنی رحمت میں سے کچھ نہ دے گا ؟ آج انہی سے کہا گیا کہ داخل ہوجاؤ جنت میں ‘ تمہارے لئے نہ خوف ہے نہ رنج۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم نے قسم کھا کر کہا تھا کہ اللہ ان پر رحمت نہیں فرمائے گا ان کو یوں حکم ہوگیا کہ داخل ہوجاؤ جنت میں، تم پر کوئی خوف نہیں اور نہ تم رنجیدہ ہو گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب یہ وہی ہیں کہ تم قسم کھایا کرتے تھے کہ نہ پہنچے گی ان کو اللہ کی رحمت چلے جاؤ جنت میں نہ ڈر ہے تم پر اور نہ تم غمگین ہو گے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ جنتی وہی ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ ان پر اپنی رحمت نہیں کریگا حالانکہ ان کو حکم دیدیا گیا کہ تم سب جنت میں چلے جائو تم پر نہ کسی قسم کا خوف ہے اور نہ تم غمگین ہوگے