Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 52

سورة الأعراف

وَ لَقَدۡ جِئۡنٰہُمۡ بِکِتٰبٍ فَصَّلۡنٰہُ عَلٰی عِلۡمٍ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۵۲﴾

And We had certainly brought them a Book which We detailed by knowledge - as guidance and mercy to a people who believe.

اور ہم نے ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب پہنچا دی ہے جس کو ہم نے اپنے علم کامل سے بہت واضح کر کے بیان کر دیا ہے وہ ذریعہ ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لائے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جِئۡنٰہُمۡ
لائے ہم ان کے پاس
بِکِتٰبٍ
ایک کتاب
فَصَّلۡنٰہُ
کھول کر بیان کیا ہم نے اسے
عَلٰی عِلۡمٍ
علم کی بنا پر
ہُدًی
ہدایت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں لے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان رکھتے ہین
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
جِئۡنٰہُمۡ
لائے ہم ان کے پاس
بِکِتٰبٍ
کتاب
فَصَّلۡنٰہُ
مفصل بنایا ہم نے اس کو
عَلٰی عِلۡمٍ
علم کی بنیاد پر
ہُدًی
ہدایت ہے
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت ہے
لِّقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
۔ (جو) ایمان رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And We had certainly brought them a Book which We detailed by knowledge - as guidance and mercy to a people who believe.

اور ہم نے ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب پہنچا دی ہے جس کو ہم نے اپنے علم کامل سے بہت واضح کر کے بیان کر دیا ہے وہ ذریعہ ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لائے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم ان لوگوں کے پاس ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے علم کی بنا پر مفصل بنادیا ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے جو ایمان لاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ ہم اُن لوگوں کے پاس یقیناایک ایسی کتاب لائے ہیں جس کوہم نے علم کی بنیاد پرمفصل بنایاہے اوران لوگوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے جوایمان رکھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely We have brought them the Book We have elaborated, with knowledge, a guidance and mercy for people who believe.

اور ہم نے ان لوگوں کے پاس پہنچا دی ہے کتاب جس کو مفصل بیان کیا ہے ہم نے خبرداری سے راہ دکھانے والی اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم لے آئے ہیں ان کے پاس ایک کتاب جس کی ہم نے پوری تفصیل بیان کردی ہے علم قطعی کی بنیاد پر ہدایت بھی ہے اور رحمت بھی ان لوگوں کے لیے جو ایمان لے آئیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We have brought them a Book which We expounded with knowledge; a guidance and a mercy to those who believe '

ہم ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس کو ہم نے علم کی بنا پر مفصّل بنایا ہے 36 اور جو ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے ۔ 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ان کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس میں ہم نے اپنے علم کی بنیاد پر ہر چیز کی تفصیل بتا دی ہے اور جو لوگ ایمان لائیں ان کے لیے وہ ہدایت اور رحمت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تو ان کافروں کو ایک کتاب بھی پہنچا دی جس میں ہمنے جان کر تفصیل سے ہر ایک حکم بیان کیا ہے وہ ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے ان کے پسا کتاب پہنچا دی ہے جس کو ہم نے اپنے علم سے کھول کر بیان فرمادیا ہے اور وہ ذریعہ ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ ہم نے ان کے پاس ایک ایسی کتاب بھیجی تھی جس میں تمام معلومات اور تفصیلات دی گئی تھیں جو ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہی رحمت ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچا دی ہے جس کو علم ودانش کے ساتھ کھول کھول کر بیان کر دیا ہے (اور) وہ مومن لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have brought unto them a book which We have detailed according to knowledge a guidance and, mercy unto a people who believe.

اور ہم نے ان کے پاس (ایسی) کتاب پہنچا دی ہے جسے ہم نے علم کے ساتھ خوب کھول دیا ہے ان لوگوں کے حق میں بہ طور ہدایت و رحمت کے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کو ایک ایسی کتاب پہنچادی ہے ، جس کی تفصیل ہم نے علم قطعی کی بنیاد پر کی ہے ، ہدایت ورحمت بنا کر ، ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ ہم نے انہیں ایسی کتاب دی ہے جسے ہم نے علم کے مطابق خوب واضح بیان کر دیا ہے جو ایمان لانے والوں کیلئے سراسر ہدایت ورحمت ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچا دی ہے جس کو علم و دانش کے ساتھ کھول کھول کر بیان کردیا گیا ہے اور وہ مومنین کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم ان کے پاس لے آئے ہیں ایک ایسی عظیم الشان کتاب، جس کی تفصیل ہم نے خود کی ہے علم کی بنیاد پر، عین ہدایت اور رحمت بنا کر، ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ہم ان کے پاس کتاب لائے ہیں جسے ہم نے علم کی بناء پر مفصل بنادیا ہے یہ ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم ان کے پاس ایک کتاب لائے ( ف۹۲ ) جسے ہم نے ایک بڑے علم سے مفصل کیا ہدایت و رحمت ایمان والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم ان کے پاس ایسی کتاب ( قرآن ) لائے جسے ہم نے ( اپنے ) علم ( کی بنا ) پر مفصّل ( یعنی واضح ) کیا ، وہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور بے شک ہم ان کے پاس ایک ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے پورے علم کے ساتھ خوب واضح کر دیا ہے اور جو ایمان لانے والوں کے لئے برابر ہدایت و رحمت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For We had certainly sent unto them a Book, based on knowledge, which We explained in detail,- a guide and a mercy to all who believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed the Book of guidance and mercy to the believers and We know all of its details.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Certainly, We have brought to them a Book (the Qur'an) which We have explained in detail with knowledge, a guidance and a mercy to a people who believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have brought them a Book which We have made clear with knowledge, a guidance and a mercy for a people who believe.

Translated by

William Pickthall

Verily We have brought them a Scripture which We expounded with knowledge, a guidance and a mercy for a people who believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम उन लोगों के पास एक ऐसी किताब ले आए हैं जिसको हमने इल्म की बुनियाद पर वाज़ेह कर दिया है हिदायत और रहमत बनाकर उन लोगों के लिए जो ईमान लाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب (2) پہنچادی ہے جس کو ہم نے اپنے علم کامل سے بہت ہی واضح کرکے بیان کردیا ہے (ذریعہ) ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لے آئے ہیں۔ (52)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بلاشبہ ہم ان کے پاس ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے علم کے ساتھ خوب کھول کر بیان کیا ہے، ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت بناکر جو ایمان رکھتے ہیں۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس کو ہم نے علم کی بناء پر مفصل بنایا ہے اور جو ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس میں شک نہیں کہ ہم نے انہیں ایسی کتاب دی ہے جسے علم کے مطابق کھول کر بیان کردیا جو ہدایت ہے اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے ان لوگوں کے پاس پہنچا دی ہے کتاب جس کو مفصل بیان کیا ہے ہم نے خبرداری سے راہ دکھانے والی اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے ان کو ایک ایسی کتاب پہنچا دی ہے جس کو ہم نے اپنے علم کامل سے نہایت واضح بیان کردیا ہے وہ کتاب اہل ایمان کے لئے ہدایت و رحمت ہے