Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 54

سورة الأعراف

اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ۟ یُغۡشِی الَّیۡلَ النَّہَارَ یَطۡلُبُہٗ حَثِیۡثًا ۙ وَّ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ وَ النُّجُوۡمَ مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمۡرِہٖ ؕ اَلَا لَہُ الۡخَلۡقُ وَ الۡاَمۡرُ ؕ تَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۵۴﴾

Indeed, your Lord is Allah , who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He covers the night with the day, [another night] chasing it rapidly; and [He created] the sun, the moon, and the stars, subjected by His command. Unquestionably, His is the creation and the command; blessed is Allah , Lord of the worlds.

بیشک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے سب آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا ہے پھر عرش پر قائم ہوا وہ شب سے دن کو ایسے طور پر چھپا دیتا ہے کہ کہ وہ شب اس دن کو جلدی سے آ لیتی ہے اور سورج اور چاند اور دوسرے ستاروں کو پیدا کیا ایسے طور پر کہ سب اس کے حکم کے تابع ہیں ۔ یاد رکھو اللہ ہی کے لئے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا بڑی خوبیوں سے بھرا ہوا ہے اللہ جو تمام عالم کا پروردگار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
رَبَّکُمُ
رب تمہارا
اللّٰہُ
اللہ ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ
چھ دنوں میں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
وہ بلندہوا
عَلَی الۡعَرۡشِ
عرش پر
یُغۡشِی
وہ ڈھانپ دیتا ہے
الَّیۡلَ
رات سے
النَّہَارَ
دن کو
یَطۡلُبُہٗ
جو طلب کرتا ہے اسے
حَثِیۡثًا
تیزی سے
وَّالشَّمۡسَ
اور سورج
وَالۡقَمَرَ
اور چاند
وَالنُّجُوۡمَ
اور ستاروں
مُسَخَّرٰتٍۭ
جو مسخر کئے ہوئے ہیں
بِاَمۡرِہٖ
اس کے حکم سے
اَلَا
خبردار
لَہُ
اسی کے لئے ہے
الۡخَلۡقُ
پیدا کرنا
وَالۡاَمۡرُ
اور حکم دینا
تَبٰرَکَ
بہت بابرکت ہے
اللّٰہُ
اللہ
رَبُّ
جو رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
رَبَّکُمُ
رب تمہارا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ
چھ دنوں میں
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰی
وہ بلند ہوا
عَلَی الۡعَرۡشِ
عرش پر
یُغۡشِی
وہ اوڑھاتاہے
الَّیۡلَ
رات کو
النَّہَارَ
دن پر
یَطۡلُبُہٗ
پیچھے چلا آتا ہے اس کے
حَثِیۡثًا
تیزی سے
وَّالشَّمۡسَ
اور سورج کو
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
وَالنُّجُوۡمَ
اور ستاروں کو
مُسَخَّرٰتٍۭ
تابع کیے ہوئے ہیں
بِاَمۡرِہٖ
ساتھ اس کے حکم کے
اَلَا
سن لو
لَہُ
اسی کے لیے ہے
الۡخَلۡقُ
پیدا کرنا
وَالۡاَمۡرُ
اور حکم دینا
تَبٰرَکَ
بڑی برکت والا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبُّ
رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, your Lord is Allah , who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He covers the night with the day, [another night] chasing it rapidly; and [He created] the sun, the moon, and the stars, subjected by His command. Unquestionably, His is the creation and the command; blessed is Allah , Lord of the worlds.

بیشک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے سب آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا ہے پھر عرش پر قائم ہوا وہ شب سے دن کو ایسے طور پر چھپا دیتا ہے کہ کہ وہ شب اس دن کو جلدی سے آ لیتی ہے اور سورج اور چاند اور دوسرے ستاروں کو پیدا کیا ایسے طور پر کہ سب اس کے حکم کے تابع ہیں ۔ یاد رکھو اللہ ہی کے لئے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا بڑی خوبیوں سے بھرا ہوا ہے اللہ جو تمام عالم کا پروردگار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یقینا تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر اپنے عرش پر قرار پکڑا۔ وہی رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے، پھر دن رات کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور سورج، چاند، ستارے سب چیزیں اس (اللہ) کے حکم کے تابع ہیں۔ یاد رکھو ! اسی نے پیدا کیا ہے تو حکم بھی اسی کا چلے گا۔ بڑا بابرکت ہے اللہ تعالیٰ جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ تمہارا رب وہی اﷲ تعالیٰ ہے جس نے آسمانوں اورزمین کوچھ دنوں میں پیداکیاپھروہ عرش پر بلندہوا،وہ رات کودن پراوڑھاتاہے وہ تیزی سے اس کے پیچھے چلا آتا ہے اور سورج، چاند اور ستارے سب اُس کے حکم کے تابع کیے ہوئے ہیں،سن لو!پیدا کرنااور حکم دینا اُسی کاکام ہے اﷲ تعالیٰ بڑی برکت والاہے جو سارے جہانوں کارب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, your Lord is Allah who created the heavens and the earth in six days, then He positioned himself on the Throne. He covers the day with night which pursues it swiftly. And (He created) the sun and the moon and the stars, subjected to His command. Beware, for Him is the creation and the command. Glorious is Allah, the Lord of all the worlds.

بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قرار پکڑا عرش پر اڑھاتا ہے رات پر دن کہ وہ اس کے پیچھے لگا آتا ہے دوڑتا ہوا اور پیدا کئے سورج اور چاند اور تارے تابعدار اپنے حکم کے سن لو اسی کا کام ہے پیدا کرنا اور حکم فرمانا، بڑی برکت والا ہے اللہ جو رب ہے سارے جہان کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک تمہارا پروردگار وہی اللہ ہے جس نے پیدا کیے آسمان اور زمین چھ دنوں میں پھر متمکن ہوا عرش پر وہ ڈھانپ دیتا ہے رات کو دن پر (یا رات کو ڈھانپ دیتا ہے دن سے) جو اس کے پیچھے لگا آتا ہے دوڑتا ہوا اور اس نے سورج چاند اور ستارے پیدا کیے جو اس کے حکم سے اپنے اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں آگاہ ہوجاؤ اسی کے لیے ہے خلق اور (اُسی کے لیے ہے) امر بہت بابرکت ہے اللہ جو تمام جہانوں کا رب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely your Lord is none other than Allah, Who created the heavens and the earth in six days, and then ascended His Throne; Who causes the night to cover the day and then the day swiftly pursues the night; Who created the sun and the moon and the stars making them all subservient to His command. Lo! His is the creation and His is the command. Blessed is Allah, the Lord of the universe.

درحقیقت تمہارا ربّ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا 40 ، پھر اپنے تختِ سلطنت پر جلوہ فرما ہوا ۔ 41 جو رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے اور پھر دن رات کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے ۔ جس نے سورج اور چاند اور تارے پیدا کیے ۔ سب اس کے فرمان کے تابع ہیں ۔ خبردار رہو ! اسی کی خلق ہے اور اسی کا امر ہے 42 ۔ بڑا با برکت ہے اللہ 43 سارے جہانوں کا مالک و پروردگار ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقینا تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے سارے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے ۔ ( ٢٨ ) پھر اس نے عرش پر استواء فرمایا ۔ ( ٢٩ ) وہ دن کو رات کی چادر اڑھا دیتا ہے ، جو تیز رفتاری سے چلتی ہوئی اس کو آدبوچتی ہے ۔ اور اس نے سورج اور چاند تارے پیدا کیے ہیں جو سب اس کے حکم کے آگے رام ہیں ۔ یاد رکھو کہ پیدا کرنا اور حکم دینا سب اسی کا کام ہے ۔ بڑی برکت والا ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک تمہارا مالک اللہ تعالیٰ ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے 8 پھر زمین و آسمان بنانے کے بعد تخت پر چڑھا 9 رات سے دن کو ڈھانپتا ہے (اور دن کو رات سے) رات دن کے پیچھے لگی دوڑی آرہی ہے اور سورج اور چاند اور تاروں کو بنایا وہ حکم کے تابعدار ہیں 10 سن لو اسی نے سب کچھ بنایا اسی حکومت ہے، اللہ تعالیٰ کی برکت بڑی ہے جو سارے جہان کا مالک ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک تمہارا پروردگار اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا فرمایا اور پھر عرش پر قائم ہوا رات سے دن کو ڈھانپ دیتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور سورج اور چاند اور ستارے سب اسی کے حکم کے تابع ہیں یاد رکھو ! اللہ ہی کے لئے خاص ہے پیدا کرنا اور حکم کرنا (حکومت کرنا) ، برکت والے ہیں اللہ جو تمام جہانوں کے پروردگار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارا رب تو وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر وہ تخت عرش پر جلوہ گر ہوا۔ وہ رات کو دن پر ڈھانپ دیتا ہے پھر وہ دن رات کے پیچھے چلا آتا ہے اور یہ چاند، سورج اور ستارے سب اسکے حکم کے تابع ہیں سنو ! کہ ہر چیز کو پیدا کرنا اور حاکم ہونا اسی کی شان ہے۔ وہ اللہ جو رب العالمین ہے بڑی برکتوں والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔ اور اسی نے سورج اور چاند ستاروں کو پیدا کیا سب اس کے حکم کے مطابق کام میں لگے ہوئے ہیں۔ دیکھو سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی (اسی کا ہے) ۔ یہ خدا رب العالمین بڑی برکت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily your Lord is Allah who created the heavens and the earth in six days, then established Himself on the Throne, making the night cover the day, seeking it swiftly, and created the sun and the moon and the stars subjected to service by His command. Lo! His is the creation and the command. Blessed is Allah, the Lord of the worlds.

بیشک تمہارا پروردگار وہی اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کردیا چھ دنوں میں پھر قائم ہوگیا عرش پر ۔ ڈھانپ لیتا ہے رات سے دن کو وہ جلدی سے اسے آلیتی ہے اور سورج اور چاند اور ستاروں کو (اسی نے پیدا کیا) سب اس کے حکم کے تابع یاد رکھو اسی کے لئے خاص ہے آفرنیش (بھی) اور حکومت (بھی) برکت سے بھرا ہوا ہے اللہ سارے جہانوں کا پروردگار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک تمہارا رب وہی اللہ ہے ، جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ، پھر وہ عرش پر متمکن ہوا ۔ ڈھانکتا ہے رات کو دن پر جو اس کا پوری سرگرمی سے تعاقب کرتی ہے اور اس نے سورج اور چاند اور ستارے پیدا کیے جو اس کے حکم سے مسخر ہیں ۔ آگاہ کہ خلق اور امر اسی کیلئے خاص ہے! بڑا ہی بابرکت ہے اللہ ، عالم کا رب!

Translated by

Mufti Naeem

بیشک تمارے رب اﷲ ( تعالیٰ ہی ) ہیں جنہوں نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میںپیدا فرمایا پھر عرش پر قائم ہوئے وہ رات سے دن کو ڈھانپتے ہیں رات تیزی سے دن کو پکڑ لیتی ہے اور سورج اور چاند اور ستاروں کو پیدا فرمایا وہ سب اس کے حکم کے پابند ہیں ۔ غور سے سن لو! اﷲ ( تعالیٰ ہی ) کیلئے ہے پیدا فرمانا اور حکم دینا ۔ بڑی برکت والے ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) جو سارے جہانوں کے رب ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کچھ شک نہیں کہ تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔ اور اسی نے سورج، چاند اور ستاروں کو پیدا کیا۔ سب اس کے حکم کے مطابق کام میں لگے ہوئے ہیں۔ دیکھو سب مخلوق بھی اسی کی ہے، اور حکم بھی اسی کا ہے۔ اللہ رب العالمین بڑی برکت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک تمہارا رب وہی اللہ ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کو چھ دنوں میں، پھر وہ جلوہ فرما ہوا عرش پر، وہ ڈھانک دیتا ہے رات کو دن پر، پھر دن رات کے پیچھے آتا دوڑتا ہوا اور اسی نے پیدا فرمایا سورج چاند اور ستاروں کو، اس حال میں کہ یہ سب تابع ہیں اس کے فرمان کے، آگاہ رہو کہ اسی کے لیے ہے خلق بھی اور امر بھی (سو) بڑا ہی برکت والا ہے اللہ جو پروردگار ہے سارے جہانوں کا،

Translated by

Noor ul Amin

یقینًا تمہارا رب وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر اپنے عرش پر قرارپکڑا وہی رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے دن رات کے پیچھے دوڑاآتا ہے اور سورج ، چاند اور ستارے سب چیزیں اللہ کے حکم کے تابع ہیں یادرکھو!اسی نے تخلیق کیا ہے توحکم بھی اسی کا ہے ، رب العالمین بڑی برکت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین ( ف۹۷ ) چھ دن میں بنائے ( ف۹۸ ) پھر عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے ( ف۹۹ ) رات دن کو ایک دوسرے سے ڈھانکتا ہے کہ جلد اس کے پیچھے لگا آتا ہے اور سورج اور چاند اور تاروں کو بنایا سب اس کے حکم کے دبے ہوئے ، سن لو اسی کے ہاتھ ہے پیدا کرنا اور حکم دینا ، بڑی برکت والا ہے اللہ رب سارے جہان کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تمہارا رب اﷲ ہے جس نے آسمانوں اور زمین ( کی کائنات ) کو چھ مدتوں ( یعنی چھ اَدوار ) میں پیدا فرمایا پھر ( اپنی شان کے مطابق ) عرش پر استواء ( یعنی اس کائنات میں اپنے حکم و اقتدار کے نظام کا اجراء ) فرمایا ۔ وہی رات سے دن کو ڈھانک دیتا ہے ( درآنحالیکہ دن رات میں سے ) ہر ایک دوسرے کے تعاقب میں تیزی سے لگا رہتا ہے اور سورج اور چاند اور ستارے ( سب ) اسی کے حکم ( سے ایک نظام ) کے پابند بنا دیئے گئے ہیں ۔ خبردار! ( ہر چیز کی ) تخلیق اور حکم و تدبیر کا نظام چلانا اسی کا کام ہے ۔ اﷲ بڑی برکت والا ہے جو تمام جہانوں کی ( تدریجاً ) پرورش فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک تمہارا پروردگار وہی اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ۔ پھر عرش کی جانب متوجہ ہوا ( اور کائنات کے اقتدارِ اعلیٰ پر قابض ہوا ) جو رات سے دن کو ڈھانپ لیتا ہے ۔ کہ اسے تیزی کے ساتھ جا پکڑتی ہے ۔ اور جس نے سورج ، چاند اور ستاروں کو پیدا کیا ۔ کہ وہ سب طبعی طور پر اس کے حکم کے تابع ہیں خبردار! پیدا کرنا اور حکم دینا اس سے مخصوص ہے ۔ بابرکت ہے اللہ جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Your Guardian-Lord is Allah, Who created the heavens and the earth in six days, and is firmly established on the throne (of authority): He draweth the night as a veil o'er the day, each seeking the other in rapid succession: He created the sun, the moon, and the stars, (all) governed by laws under His command. Is it not His to create and to govern? Blessed be Allah, the Cherisher and Sustainer of the worlds!

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord is God who established His dominion over the Throne (of the realm) after having created the heavens and the earth in six days. He made the night darken the day which it pursues at a (considerable) speed and He made the sun and the moon submissive to His command. Is it not He Who creates and governs all things? Blessed is God, the Cherisher of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed, your Lord is Allah, Who created the heavens and the earth in Six Days, and then He rose over (Istawa) the Throne. He brings the night as a cover over the day, seeking it rapidly, and (He created) the sun, the moon, the stars subjected to His command. Surely, His is the creation and commandment. Blessed is Allah, the Lord of all that exists!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely your Lord is Allah, Who created the heavens and the earth in six periods of time, and He is firm in power; He throws the veil of night over the day, which it pursues incessantly; and (He created) the sun and the moon and the stars, made subservient by His command; surely His is the creation and the command; blessed is Allah, the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

Lo! your Lord is Allah Who created the heavens and the earth in six Days, then mounted He the Throne. He covereth the night with the day, which is in haste to follow it, and hath made the sun and the moon and the stars subservient by His command. His verily is all creation and commandment. Blessed be Allah, the Lord of the Worlds!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक तुम्हारा रब वही अल्लाह है जिसने आसमानों और ज़मीन को छः दिनों में पैदा किया फिर वह अर्श पर क़ायम हुआ, वह उढ़ाता है रात को दिन पर इस तरह कि दिन उसके पीछे लगा आता है दौड़ता हुआ, और (उसने पैदा किए) सूरज और चाँद और सितारे जो ताबेदार हैं उसके हुक्म के, याद रखो! उसी का काम है पैदा करना और हुक्म करना, बड़ी बरकत वाला है अल्लाह जो रब है सारे जहानों का।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے سب آسمان اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا پھر عرش پر قائم ہوا (5) چھپا دیتا ہے شب سے دن کو (6) ایسے طور پر کہ وہ (شب) اس (دن) کو جلدی سے آلیتی ہے (7) اور سورج اور چاند اور دوسرے ستاروں کو پیدا کیا ایسے طور پر کہ سب اس کے حکم کے تابع ہیں یاد رکھو اللہ ہی کے لیے خاص ہی خالق ہونا اور حاکم ہونا بڑی خوبیوں کے بھرے ہوئے ہیں۔ (54)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا، پھر عرش پر قائم ہوا، وہ رات کو دن پر اوڑھا دیتا ہے جو تیز چلتا ہوا اس کے پیچھے چلاآتا ہے اور سورج اور چاند اور ستارے پیدا کیے، اس حال میں کہ اس کے حکم کے تابع ہیں سن لو پیدا کرنا اور حکم دینا اللہ ہی کا کام ہے، بہت برکت والا ہے اللہ جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ “ (٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

درحقیقت تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے آسمان و زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر اپنے تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہوا ۔ جو رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے اور پھر دن رات کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے جس نے سورج اور چاند اور تارے پیدا کئے ۔ سب اس کے فرمان کے تابع ہیں ۔ خبردار رہو اسی کی خلق ہے اور اسی کا امر ہے ۔ بڑا بابرکت ہے اللہ ‘ سارے جہانوں کا مالک و پروردگار ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو چھ دن میں پیدا فرمایا۔ پھر عرش پر استواء فرمایا، ڈھانپ دیتا ہے رات سے دن کو، رات اسے طلب کرلیتی ہے جلدی سے، اور پیدا فرمایا چاند کو سورج کو اور ستاروں کو اس حال میں کہ اس کے حکم سے وہ مسخر ہیں خبر دار ! پیدا فرمانا اور حکم دینا اللہ ہی کے لیے خاص ہے برکت والا ہے وہ اللہ جو سارے جہانوں کا رب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قرار پکڑا عرش پر   اڑھاتا ہے رات پر دن کہ وہ اس کے پیچھے لگا آتا ہے دوڑتا ہوا اور پیدا کئے سورج اور چاند اور تارے تابعدار اپنے حکم کے سن لو اسی کا کام ہے پیدا کرنا اور حکم فرمانا بڑی برکت والا ہے اللہ جو رب ہے سارے جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

در حقیقت تمہارا پروردگار اللہ ہی ہے جس نے سب آسمانوں کو اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا پھر وہ عرش پر اپنی شان کے موافق متمکن ہوا وہ رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے اس طور پر کہ وہ رات دن کے پیچھے دوڑی چلی آتی ہے اور اس نے سورج اور چاند اور تاروں کو پیدا کیا جن کا حال یہ ہے کہ وہ سب اس کے حکم کے تابع اور مسخر ہیں آگاہ ہو تخلیق اور فرماں روائی کا حق اسی کو سزاوار ہے اللہ کی ذات بڑی بابرکت ہے جو جملہ خلوقات کا رب ہے۔